بلاگستان

تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 16:19
یہ کوئی طے شدہ ضابطہ تو نہیں ہے مگر موجودہ دنیا میں اکثر ایک مسلمان کی علمی گمراہی کا سفر ان مراحل سے ہو کر گزرتا ہے. ٭منطق، فلسفے اور سائنس سے شدید ترین مرعوبیت اس پہلے مرحلے پر وہ مذہب بیزار مغربی اقوام کی مادی ترقی سے آخری درجے میں مرعوب ہونے لگتا ہے.…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 15:19
پی ایچ ڈی معاشیات کی ایک کلاس میں بطور شاگرد بیٹھے تھے کہ لیکچر کے دوران بات مذہب کی طرف جا نکلی اور محترم استاد نے فرمایا کہ ”اسلام لوجک نہیں، مذہب میں ماننا ہوتا ہے، ممکن ہے عقلی لوجک سے کچھ بھی نتیجہ نکال لیا جائے“۔ کچھ شاگرد اختلاف کرنے لگے کہ ”نہیں سر!…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 15:11
اکیسویں صدی الحاد کے لیے نامساعد ترین صدی ہے۔ اگر یہ لوگ یہی باتیں نیوٹن کے فوراً بعد کرتے تو بہت مناسب وقت تھا۔ فی زمانہ تو الحاد کے پاس کچھ بھی نہیں بچا۔ کوئی ایک بھی چیز۔ مثال کے طور پر اگر آج کوئی شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ مستقبل سے آیا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 15:05
ایک مقام ایسا ہے کہ جہاں پہنچ کر مذہب اور سائنس دونوں سوال کو پسند نہیں کرتے۔ لہٰذا ملحدین کا اہل مذہب کو اس کا طعنہ دینا درست نہیں ہے کہ وہ بعض مقامات پر سوال کو شیطان کا وسوسہ قرار دیتے ہیں کہ یہی ملحد بعض مقام پر سوال کو لایعنی قرار دے رہے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 13:02
سائنس” اور “فلاسفی آف سائنس” میں فرق: ملحدوں اور دہریوں کے مغالطوں میں سے ایک بہت بڑا مغالطہ جو کہ یہ لوگ سادہ لوح انسانوں کا ایمان بگاڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، یہ ہے کہ یہ لوگ “فلاسفی آف سائنس” کو “سائنس” بنا کر پیش کرتے ہیں۔ یہ “لوہے” کو “سونے” میں ملا کر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 12:52
الحاد کو سمجھنے کی غرض سے ہم اسے کئی قسموں میں بانٹ سکتے ہیں، جیسا کہ علمی الحاد ، نفسانی الحاد ، نفسیاتی الحاد، معاشرتی الحاد، وغیرہ۔ علمی الحاد بہت ہی نادر ہے کہ جس میں کسی شخص کو علمی طور پر خدا کے وجود کے بارے میں شکوک وشبہات لاحق ہوجائیں۔ اور یہ لوگ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 12:48
عصر حاضر میں الحاد کا دقت نظر سے تجزیاتی و تحلیلی مطالعہ کرنے کی بہت ضرورت ہے ،اس سلسلے میں ملحدین کے پھیلائے ہوئے جزوی شبہات و اعتراضآت(جو اگرچہ بذات خود ایک اہم کام ہے) کی بجائے الحاد کی اساسیات اور اس کے متنوع اسباب پر نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ یعنی سب سے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 09:45
. تاریخ اسلام 1.     جاہلی عہد میں حنیفیت (دین ابراھیمی )-تحقیقی جائزہ 2.      مسلم دورمیں پارسی تہذیب،علوم و فنون کی تباہی کا افسانہ-ایک تحقیقی جائزہ 3.     حضرت عمرپرلائبریری جلانے کے اعتراض کا جواب 4.      مکہ کعبہ اور آب زمزم کے تاریخی وجود پر اعتراض کا جواب 5.     مکہ کا تاریخی وجود اور ملحدین کے آرکیالوجیکل…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 09:41
۔ ماخذومصادرسیرت 1.     سیرت نگاری کی تاریخ 2.      سیرت کے مصادروماخذ 3.     ماخذومصادر سیرت اور سیرت نگاری کا صحیح منہج سیرت اور مستشرقین 1.     مستشرقین کا فن سیرت نگاری 2.      مستشرقین کی تحقیقات کے ادوار 3.     مستشرقین کی اسلام کے متعلق تحقیقات اور کوششوں کا جائزہ 4.      کیا مستشرق ایک فرضی کردار ہے ؟ 5.    …
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 18, 2018 - 09:35
. وحی کی ضرورت 1.     وحی اور اسکی ضرورت 2.      وحی کے متعلق عقلی شبہات کا جائزہ 3.     وحی کی کیفیت اور مرگی (Epilepsy) کا اعتراض 4.      انسانوں کو رسولوں کی ضرورت کیوں ؟ 5.     ہم محمدﷺ کو نبی کیوں مانیں ؟ تاریخ وتدوین قرآن 1.     عہدرسالت میں جمع وتدوین قرآن 2.      عہدصدیقی ؓ میں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 17, 2018 - 15:41
  سیدہ ام کلثوم بنت على رضي الله عنه کے حضرت عمر فاروق رضي الله عنه کے ساتھ نکاح پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے مگر آج تک کوئی شيعه عالم اس نکاح کو جھٹلا نہیں سکا اور نہ قیامت تک جھٹلا سکے گا، میں بھی یہاں تفصیلی گفتگو کی ضرورت نہیں سمجھتا ، اگر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 17, 2018 - 15:27
۔ مدنی دور کثیر غزوات و سرایا سے عبارت ہے۔ ہر مہم کے لئے رسول اللہﷺ کسی صحابی کو امیر مقرر فرماتے۔ دور نبوی میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ آپ علیہ السلام نے کسی صحابی کو امیر مقرر فرمایا ہو اور پھر صحابہ نے اس حکم کو ماننے سے انکار کرکے ان کی امارت…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 17, 2018 - 15:21
یہ افسانہ سن کر ہمارے کان پک گئے ہیں کہ خليفة الرسول بلا فصل حضرت ابوبكر رضي الله عنه نے ابنة الرسول بى بى فاطمة الزهراء رضي الله عنها پرظلم کرتے ہوے انھیں انکے والد کی وراثت سے محروم کیا . جاہل ذاکر مصالحے لگا لگا کر اس واقعے کو بیان کرتے ہیں، تعصب اور…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 17, 2018 - 08:52
ملک پاکستان کو آزاد ہوئے ستر برس بیت چکے ہیں ۔آغاز سے آج تک ارض پاک مسائل و مشکلات کے گرداب میں پھنسا ہواہے۔ آنے والی ہر حکومت نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ان تھک کوشش کی ۔باوجود بشری تقاضوں کے ان سے غلطیوں کی توقع کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہے۔ تاہم بنیادی پریشانی اور دقت اتنی تکلیف دہ ثابت یہ ہوئی کہ ملک پاک کو قائم کرنے سے متعلق دوبنیادی تصور و مقاصد کی عدم تکمیل ٹھہرا وہ یہ کہ مسلمانوں کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے اپنی جان قربان کی کہ وہ کلمہ طیبہ کا استعلاء ملک پاکستان میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ سرسید احمد خان کے زمانہ میں برصغیر میں ہندی اور اردوزبان کا مسئلہ عروج...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, September 16, 2018 - 21:51
کچھ عرصہ قبل کی بات ہے۔ ایک مذہبی جماعت کے مقامی ذمہ دار دفتر تشریف لائے۔ وہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف کمپین کی میڈیا کوریج کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے۔ گفتگو لمبی ہوئی تو ہم دفتر کے کیفے میں آ گئے۔ بیٹھے ہی تھے کہ نزدیکی میز سے اٹھتے ہوئے ایک خاتون رپورٹر نے مجھ سے پوچھا "میں نے ایک نیوز پیکج کا سکرپٹ ای میل کیا تھا، وہ دیکھا ہے"میں نے جواب دیا کہ "ہاں مل گیا تھا، سکرپٹ ایڈیٹ کر کے تین بجے کے بلیٹن میں شامل کر دیا ہے، آپ فوری طور پر 'وائس اور' کر کے پیکج مکمل کرائیں۔" میں بس نماز پڑھ لوں تو وائس اور کرتی ہوں" یہ کہہ کر خاتون رپورٹر وہاں سے چل دیں۔خاتون کے جاتے ہی میرے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, September 16, 2018 - 18:38
Image result for balfour declaration

اعلان بالفور دراصل فلسطین پر قبضے کے دوران اس وقت کی برطانوی حکومت کی یہودیوں کے ساتھ ہونے والے ایک خفیہ معاہدے کی توثیق کی تھی، جس میں پہلی جنگ عظیم کے بعد سلطنت عثمانیہ پر قبضے کی صورت میں برطانیہ نے صہیونیوں کو اس بات کا یقین دلایا تھا کہ وہ سر زمین فلسطین میں ایک یہودی ریاست کے قیام میں ان کی بھرپور اور عملی مدد کریے گی۔
اسی اعلان کے تحت بعد ازاں دنیا بھر کے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, September 16, 2018 - 09:29

سورة 4 النِّسآء آیۃ 59
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡـعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ‌ۚ فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ فَرُدُّوۡهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَـوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ ؕ ذٰ لِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا

اے لوگو جو ایمان لائے ہوئے، اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور اُن لوگوں کی جو تم میں سے صاحب امر ہوں، پھر اگر تمہارے درمیان کسی معاملہ میں نزاع ہو جائے تو اسے اللہ اور رسول کی طرف پھیر دو اگر تم واقعی اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو یہی ایک صحیح طریق کار ہے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, September 16, 2018 - 00:43
مصنف: شعیب صفدر

ایک سینئر بتا رہے تھے ماضی میں جب بھی فوجی حکومت آئی یعنی فوجی حکمران آیا اس نے ڈیم بنانے پر زور دیا یا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 15, 2018 - 11:03
 زندگی کے بھرے میلے میں تنہائی کے مارے اکیلے،کھلے سمندر میں ٹائٹینک جہاز کے ڈوبنے کے یقین کے بعد بھی بےبسی سے لہروں کے تھپیڑوں سے ٹکرانے کی ہمت نہ رکھنے جیسے ہوتے ہیں۔چیخنا چلانا انہیں جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے سےبہتر نظر آتا ہے کیونکہ مسدود ہوتے راستے بچ جانے کی اُمید کرن بن کر خوفزدہ آنکھوں میں روشنی کی شمع روشن رکھتے ہیں۔ مستقبل کی پیش بندیاں فنا ہو جاتی ہیں اور ماضی برا بھی بھلا نظر آنے لگتا ہے۔تب انسان حال سے مستقبل کی بجائے ماضی میں داخل ہو جاتا ہے۔خوف انسانی نفسیات کا وہ آسیب ہے جو آگے بڑھنے پر جکڑ لیتا ہے اور ماضی میں دھکیل دیتا ہے۔خوف رات کے  گھپ اندھیرے اور بینائی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, September 14, 2018 - 20:14
ہم سب ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے ادارتی عملے کے نام ایک خط The post ہم سب کے ادارتی عملے کے نام appeared first on || طفل مکتب||.

طفل مکتب کی تحریر کا یہ اقتباس آپ مکمل شکل میں وہیں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, September 13, 2018 - 18:47

شاہجہاں کے چار بیٹے تھے ۔ دارالشکوہ ، شجاع ، اورنگ زیب اور مراد۔شاہجہاں کی ساری ہمدردیاں دارا کے ساتھ تھیں ۔دارا ایک پڑھا لکھا ،سمجھدار شہزادہ تھا لیکن اس کا ہندومت کی طرف رجحان بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے دوسرے شہزادوں، امرا اور عوام میں کافی تحفظات پائے جاتے تھے۔ اور یہی بات اس کے خلاف بغاوت اوراسکی شکست کا سبب بنیں ۔پھر ایک دن اچانک بادشاہ بیمار ہو گیا اور اتنا بیمار کہ اس کے بچنے کی امید نہ رہی جس سے فائدہ اٹھا کر دارا نے اپنی بادشاہت کا اعلان کر دیا۔ جس کے مقابلے میں شجاع نے اپنے صوبے میں اور مراد نے اپنے علاقے میں اپنی تخت نشینی کا اعلان کردیا۔ اورنگزیب نے بادشاہت کا اعلان تو نہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, September 12, 2018 - 19:03

میں بہت کم سوچتا ہوں ۔لیکن کبھی کبھی  سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہوں۔ لگ بھگ  ایک سال پہلے  ایک نوجوان لڑکی میرے پاس آئی . جب اسے  کہا کہ خود کو خوش رکھا کرو ذہنی تناؤ سے بچا کرو، تو پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بتانے لگی۔  تین ماہ پہلے میری شادی ہوئی تھی اور  اپنے سسرال کافی خوش تھی ۔ ایک دن  والد مجھے ملنے کیلئے  آئے اور باتوں باتوں میں، میرے سسر کے ساتھ لڑائی ہوگی۔اور مجھے اپنے ساتھ لے آئے کہ اس گھر میں اپنی لڑکی  نہیں چھوڑ سکتا۔سارے خاندان نے  صلح کیلئے  کوشش کی  لیکن میرے والد اور سسر اپنی انا سے دستبردار نہیں ہوئے اور اب خلع کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 11, 2018 - 16:03

خرگوش جادوگر​چنا اور منا بہت شرارتی بھائی تھے۔ یوں تو ان کی شرارتیں سب کو بھاتی تھیں مگر بعض دفعہ وہ ایسی شرارت بھی کر جاتے جس سے دوسروں کو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 11, 2018 - 11:20

آج کے دن 70 سال قبل ہماری قوم کے مُحسن اور معمار اِس دارِ فانی کو خيرباد کہہ کر مُلکِ عدم کو روانہ ہوئے ۔ اِس دن کو منانے کا صحيح طريقہ يہ ہے کہ ہم قرآن کی تلاوت کر کے مرحوم کيلئے دُعائے مغفرت کريں اور اُن کے اقوال پر عمل کريں ۔ پچھلے چند سال سے دين اسلام کو دقيانوسی سمجھنے والے ہر طرح سے ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہيں کہ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلامی نہيں بلکہ بے دين رياست بنايا تھا ۔ موجودہ حکومت بھی اپنے پالنہاروں کی خوشنودی کی خاطر پاکستان ميں تعليم کو بھی بے دين بنانا چاہتے ہيں اور اصل ضروريات کو پسِ پُشت ڈالا ہوا ہے ۔ نيچے قائد اعظم کے ايک پيغام کے کچھ اقتباسات درج کر رہا ہوں جو اُنہوں...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 10, 2018 - 17:53

اکبر بادشاہ کو ہماری نئی نسل زیادہ تر جودھا بائی کے حوالے سے جانتی ہے جو شہزادہ سلیم کی ماں تھی ۔ لیکن مغلیہ تاریخ کی کسی بھی مستند کتاب میں جودھا بائی کا نام نہیں ملتا۔ بلکہ شہزادہ سلیم کا نام بھی یا بالکل بچپن کے دنوں میں ملتا ہے یا اس کا تذکرہ ملتا ہے جب  شہزادے نے فرسٹیٹ ہوکر  اپنے باپ کے خلاف بغاوت کردی تھی
کون جانتا تھا گھر سے بے گھر، ہمایوں کے ہاں سندھ میں عمرکوٹ کے مقام پر پیدا ہونے والا بچہ آنے والے دنوں میں پورے ہندستان میں حکومت کرے گا ۔جو  ایک ایسی مضبوط حکومت کی بنیاد رکھے گا جسکی وجہ سے مغلیہ حکومت کو ہندستان سے اگلے تین سو سال نکالا نہیں جاسکے کا۔ کابل...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 8, 2018 - 15:46
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہےنظم
گریباں پسینے میں تر ہو رہا ہے
کمر بند گردن کے سر ہو رہا ہے
سفینہ جو زیر و زبر ہو رہا ہے
اُدھر کا مسافر اِدھر ہو رہا ہے

جو دیوار تھی اس میں در ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے

کوئی پہلواں سیٹ میں دھم گیا ہے
بہت بھی گیا تو بہت کم گیا ہے
کوئی ہاتھ پتلون میں جم گیا ہے
کوئی ناک دیوار پہ تھم گیا ہے

کوئی سرو قد مختصر ہو رہا ہے
کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے

جواں کچھ سرِ پائے داں اور بھی ہیں
دریچوں میں سروِ رواں اور بھی ہیں
قطاروں میں بیوی میاں اور بھی ہیں
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 8, 2018 - 14:26


تاریخ کا المیہ:
اگر میں اپنی زندگی کے گزارے گئے چالیس سالوں کو تین سو پینسٹھ دن شمار کروں اور پھر زندگی کے اہم واقعات کی فہرست بنا کر اس پر کوئی کتاب لکھوں تو ایسے واقعات زیادہ سے زیادہ تیس دن بن جائیں گے چلیں مزید کچھ اضافہ کرلیں تو یہ پچاس دن بن جائیں گے۔اور جب دنیا میری زندگی کو پڑھے گی تو ان کو وہ پچاس دن معلوم ہوجائیں گے لیکن میری زندگی کے جو تین سو پندرہ دن باقی رہ جائیں گے اس سے کسی کو شناسائی نہیں ہوگی اور ان کے بارے میں کوئی نہیں سوچے گا۔حالانکہ وہ میری اصل زندگی ہے جو میں نے گزاری ہے۔
اور یہی تاریخ کاالمیہ ہےجب ہم خاندان عباسیہ ، خاندان امیہ کی تاریخ کو مرتب...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, September 7, 2018 - 14:46
مصنف: دریچہ
آج سے تقریبا ساڑھے سات برس پہلے یہ نظم دُکھے دل کے ساتھ  پوسٹ کی تھی۔ گزشتہ کل جب ساری قوم یومِ دفاع و شہدائے پاکستان منا رہی تھی، میرے ذہن میں پھر اسی کلام کےالفاظ گونج رہے تھے۔
اے ارضِ وطن ترے غم کی قسم، ترے دشمن ہم ترے قاتل ہم!
فوجی بینڈ کی دھن ہر پاکستانی کے دل میں ایک خاص جوش و جذبہ جگاتی ہے اور انسان مزید پُرعزم ہو جاتا ہے لیکن اب میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔  بلکہ اس سال جس قدر جوش و جذبہ اور جگہ جگہ اشتہار، بِل بورڈ اور بینرز کی فراوانی دیکھنے کو مل رہی تھی مجھے اتنی ہی خاموشی اور دکھ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, September 7, 2018 - 13:12
مصنف: اس طرف سے

لڑکا دراز قامت ہو، صاف رنگت رکھتا ہو، سیگرٹ کا کش لگاتا ہو،سلنسر نکال کر بائیک اڑاتا ہو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, September 7, 2018 - 03:02
تحریر راجہ افتخار خان۔ باباجی
اس ماہر معاشیات کی بہت اہمیت ہے، ہیں جی۔ اس وقت پوری دنیا میں اس جیسا کوئی نہیں۔ 2014 سے یہی سنتے چلے آرہے ہیں
یہ اتنا بڑا اکانومسٹ ہے کہ حکومت اپنی ناس مارنے کو تیار ہے اس کےلئے۔ ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ کیا کہتے پنجابی میں "اسیں تے جاواں گے کوور دیاں کندھاں تک"۔ ہم تو اسکے پیچھے قبر کی دیواروں تک جائیں گے۔ 
بہت آسانی سے معاملہ ختم ہوسکتا تھا۔ حکومت رجوع کرلیتی اور بات ختم
لیکن
معاملہ کو علماء کرام کے سامنے رکھنے کا پروگرام
کچھ خبریں یہ بھی ہیں کہ سپریم کورٹ میں لایا جاوے۔ 
اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ تبدیلی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, September 6, 2018 - 05:03

اطلاع ۔ آج کی تحرير ميں جنگِ 1965ء اور کشمير ميں مداخلت کے متعلق مصدقہ حقائق يکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ميری 15 سال کی محنت اور مطالعہ کا نچوڑ ہے

خیال رہے کہ 1965ء تک کشمیر کے لوگ بآسانی جنگ بندی لائین عبور کر لیتے تھے ۔ میں 1957ء میں پلندری میں گرمیوں کی چھٹیاں گزار رہا تھا کہ دو جوان سرینگر میں دکھائی جارہی فلم کے متعلق بحث کر رہے تھے میرے اعتراض پر انہوں نے کہا کہ پچھلے اتوار کو فلم دیکھ کر آئے ہیں ۔ میں نے یقین نہ کیا تو دو ہفتے بعد وہ نئی فلم دیکھنے گئے اور واپس آ کر سرینگر کے سینما کے ٹکٹ میرے ہاتھ میں دے دیئے ۔ میں نے اچھی طرح پرکھا ٹکٹ اصلی تھے سرینگر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 4, 2018 - 15:08
گزشتہ سے پیوستہ ایسا انقلاب جلد آ تو جاتا ہے، لیکن اس قسم کے انقلاب کے ساتھ اکثر و بیشتر یہ ہوتا ہے کہ انقلاب کے داعیوں نے جو اعلی اخلاقی معیارات قائم کرنے کے دعاوی کئے ہوتے ہیں، اور ان کے سہارے جو...

طفل مکتب کی تحریر کا یہ اقتباس آپ مکمل شکل میں وہیں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 4, 2018 - 14:19




آپ نے بچپن میں اکثر ایسی کہانیاں سنی ہونگی. جس میں شہزادی کو ایک جن اٹھا کر لیجاتا ہے اور پھر کوئی لکڑہارا یا کسی دور کی بستی کا شہزادہ اسے بازیاب کرواتا ہے اور بادشاہ اور ملکہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروا کر خود حج کرنے چلے جاتے تھے ۔ تو آج ہم آپ کو بادشاہوں کے اس حج کے راز کے بارے میں بتاتے ہیں ۔اگر بیرم خان نہ ہوتا توآج تاریخ کی کتابیں مغلیہ عہد کا سرسری ذکر کرکے آگے بڑھ گئی ہوتیں ۔جس دن ہمایوں سیڑھیوں سے گرنے کے بعد کچھ دن زخمی رہنے کے بعد انتقال کرگیا تو اس وقت اکبر صرف چودہ سال کا تھا اور بیرم خاں کے ساتھ ستلج کے کنارے پنجاب کے علاقے میں ٹھہرا ہوا تھا۔ ہمایوں کی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 3, 2018 - 15:00
مصنف: نوک جوک

زمانہ گزرا، ہم نے ایک عدد سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکل خریدی۔ ظاہری صورت تو بھلی ہی تھی، اور تکنیکی باریکیوں کا ہمیں علم نہ تھا۔ بیچنے والا بھی مستری تھا، سو ہمیں اطمینان تھا کہ اس نے ٹھیک حالت میں رکھی ہو گی۔ لہذا زیادہ چھان پٹک نہ کی اور سودا کر لیا۔ اب اگلے روز اسے کک مارتے ہیں تو وہ اسٹارٹ نہیں ہوتی۔ دوبارہ اسی عطار کے لونڈے کے پاس جا پہنچے جس سے یہ بیماری خریدی تھی۔
اسے بتایا کہ موٹرسائیکل تو اسٹارٹ ہو کے نہیں دے رہی۔
کہنے لگا، پا جی، اینوں اسٹارٹ کرن واسطے گالاں کڈنیاں پین گیاں (بھائی صاحب، اسے اسٹارٹ کرنے کےلیے گالیاں نکالنی پڑیں گی)
ہم سٹپٹائے، "بھیا گالیاں نکالنی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 1, 2018 - 15:14
غزل

عادتاً دیکھو تو دیکھو ہر سویرے سبز باغ
بقعہء اُمید میں ڈالیں نہ ڈیرے سبز باغ

اے مرے ہمدم اُلجھتا کیوں ہے تو مجھ سے بھلا
مختلف ہیں بس ذرا سے تیرے میرے سبز باغ

ہاتھ نیچے کرفسوں گر، مت ہمیں پاگل بنا
ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ

میں بھی ہوں محوِ تغافل، تو بھی ہے غفلت گزیں
میرے خوابوں سے کہاں بہتر ہیں تیرے سبز باغ

رات اک شب خون میں گزری مگر شاباش ہے
دیکھنے والوں نے دیکھے منہ اندھیرے سبز باغ

ساحر ِ شب تیرے فن کا معترف ہوں، واقعی
دلکش و رنگیں بہت ہیں سب یہ تیرے سبز باغ

اے خدا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 31, 2018 - 10:17

خلیفہ الثانی عمر ابن الخطاب رضي الله عنه امیرالمؤمنین تھے ۔ خلیفہ احباب مین بیتھے تھے کہ ایک بوڑھی عورت دربار مین حاضر ہوئی اور کہا ” میرے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں ہیں“۔
کلیفہ نے اس عورت سے گھر کا پتہ پوچھا اور یہ کہہ کر رُخصت کر دیا ” تمہاری شکائت دُور کر دی جائے گی“۔
بوڑھی عورت کے جانے کے بعد ہر کوئی حیرت کا پہاڑ بنا ہوا تھا کہ خلیفہ کی آواز گونجی

”امیر بیت المال ۔ اس عورت کے پہنچنے سے قبل اس کا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 31, 2018 - 07:06
گزشتہ ماہ کے انتخابات کےنتائج سے بہت سوں کو یہ محسوس ہوا کہ شائد اس ملک میں انقلاب آ چکا ہے، کچھ لوگ تو ایک درجہ آگے بڑھ کر اس بات پر یقین ہی کر بیٹھے ہیں کہ اب اس ملک کی کایا پلٹ جائے گی۔ اللہ کرے...

طفل مکتب کی تحریر کا یہ اقتباس آپ مکمل شکل میں وہیں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 30, 2018 - 09:09
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 24, 2018 - 17:12
مصنف: بلاگ اے
"جا تو رہے ہو، لیکن یہ ضرور دیکھ لینا کہ کیا لینے جارہے ہو” پوری گفتگو میں یہ ایک واحد جملہ تھا جو مجھے بالکل سمجھ نہ آیا، بھئی ہم پہاڑوں میں جارہے ہیں، خدا کی قدرت دیکھنے، اس کے بنائی ندیوں کا پانی چکھنے، اس کے پہاڑوں کے بیچ آباد ان وادیوں کے لوگوں …

جاری رکھئیے پڑھنا مجھے ان وادیوں کے سفر سے کیا ملتا ہے؟

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 24, 2018 - 15:04

سورة 2 البَقَرَة آیت 215
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ مَاذَا يُنۡفِقُوۡنَ ؕ قُلۡ مَآ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ فَلِلۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ‌ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ

لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر، رشتے داروں پر، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے، اللہ اس سے باخبر ہوگا
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 21, 2018 - 16:32

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
کُلُ عَام اَنتُم بَخَیر
ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے لے کر عيد کے تيسرے دن نصف النہار تک يہ ورد رکھنا چاہیئے ۔ اگر زيادہ نہيں تو ہر نماز کے بعد ايک بار ۔ مزيد عيد کی نماز کو جاتے ہوئے اور واپسی پر بھی

اللهُ اکبر اللهُ اکبر لَا اِلَهَ اِلْالله وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَهُ
لَهُ الّمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیٍ قَدِیر
اللهُ اکبر اللهُ اکبر لا اِلهَ اِلالله و اللهُ اکبر اللهُ اکبر و للهِ الحمد
اللهُ اکبر اللهُ اکبر لا اِلهَ اِلالله و اللهُ اکبر اللهُ اکبر و للهِ الحمد
اللهُ اکبر اللهُ اکبر لا اِلهَ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 21, 2018 - 11:22
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 19, 2018 - 05:22


آج کل سائنس کی ترقی کا چرچہ ہے ۔ سائنس کی ترقی نے آدمی کو بہت سہولیات مہیاء کر دی ہیں
پڑھنے لکھنے پر بھی زور ہے جس کے نتیجہ میں بہت لوگوں نے بڑی بڑی اسناد حاصل کر لی ہیں
توقع تو تھی کہ ان سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے آدمی تعلیم حاصل کر کے انسان بن جائیں گے
لیکن
سائنس کی ترقی میں انسانیت کم پنپ پائی ہے اور وبال یا جہالت زیادہ
سائنس کے استعمال نے انسان کا خون انفرادی ہی نہیں بلکہ انبوہ کے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 16, 2018 - 12:29
شادیٔ مرگ ِ شاعری (شادی اور شاعری)
کہتے ہیں شاعر کو شادی ضرور کرنی چاہیے، کہ اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جائے گی ورنہ شاعری اچھی ہو جائے گی۔ موخر الذکر صورت تو اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ پیش آئے لیکن اول الذکر صورت میں بھی آنے والی آپ کو محرومِ محض نہیں کرتی بلکہ اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ شاعری کا بھی دال دلیہ چلتا رہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ دال دلیا پر صبر شکر کریں یا کوئی اور نیا طوطا پال لیں۔ یہ البتہ ذہن میں رہنا چاہیے کہ طوطا دال دلیے سے الرجک ہوتا ہے اور ہری مرچیں چبانے کو ہی اپنے لئے باعث صد افتخار گردانتا ہے۔ طوطا پالنے کی نسبت بکری پالنا ذرا آسان ہے اور تحریک کے لئے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 14, 2018 - 13:47
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 14, 2018 - 04:50

Flag-1
پاکستان پائيندہ باد
اُس گمنام مسلمان بچے کے نام جو تعمیرِ پاکستان سے کچھ عرصہ پہلے بمبئی کے ایک مسلمان محلے میں سڑک پر دوڑا جا رہا تھا ٹھوکر کھا کر گرا اور خون بہتے دیکھ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 12, 2018 - 14:36
مصنف: نوک جوک

Continuity jumpٹیلی وژن اور فلم کی اصطلاح ہے۔ عموماً کوئی بھی سین ایک ہی کیمرے سے شوٹ کیا جاتا ہے۔ تو وہ ایک کیمرہ سین کو مختلف زاویوں سے شوٹ کرتا ہے، بعد میں ایڈیٹنگ کرتے ہوئے ٹکڑے جوڑ لیے جاتے ہیں۔ یعنی اگر کردار نے سبزہ زار میں داخل ہو کر بینچ پر بیٹھے کسی فرد سے وقت پوچھنا ہے۔ تو اس سین کو مختلف شاٹس میں فلمایا جائے گا۔ پہلے لانگ شاٹ میں کردار سبزہ زار میں داخل ہوتے دکھایا جائے گا۔ اس لانگ شاٹ سے جگہ کا تعین ہو جائے گا۔ پھر مڈ لانگ شاٹ میں اسے ایک بینچ کے قریب رکتا دکھایا جائے گا۔ مزید کلوز اپس میں اس کی گفتگو فلمائی جائے گی۔ جو فرد وقت بتا رہا ہے، ایک کلوز شاٹ اس کا بھی لیا جائے گا۔...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 10, 2018 - 03:10
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 9, 2018 - 07:36

میں نے قرآن شریف کی ایک آیت نقل کی تھی ۔ اس سلسلہ میں امریکہ میں ایک مایہ ناز پاکستانی نژاد (Neurologist) وھاج الدین احمد نے میری توجہ اپنی اس تحریر کی طرف مبزول کرائی

جب اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور دوسری مخلوق سے (سوال سمجھنے اور جواب دینے یعنی اپنی یادداشت سے) مقابلہ کرایا تو حضرت آدم علیہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, August 4, 2018 - 07:01

کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی (مشہور اداکار محمد علی) بیٹھے گفتگو کر رہے تھے ۔ چپڑاسی نے علی بھائی سے آ کر کہا ”باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے ۔ یہ اس کا چوتھا چکر ہے“۔
علی بھائی نے اسے بلوا لیا ۔ کاروباری سا آدمی تھا ۔ لباس صاف سُتھرا مگر چہرے پر پریشانی جھلَک رہی تھی ۔ شیو بڑھی ہوئی ۔ سُرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان ۔ وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھ گیا تو علی بھائی نے کہا ”...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 2, 2018 - 11:47
تمہيد:

اتوار کی خوبصورت صبح جوں ہی ہمارے چہرے پر طلوع ہوئی، يعنی ہماری نصف بہتر نے ہمارے چہرے پر سے چادر ہٹاتے ہوئے ہميں يہ روح فرسا خبر سنائی کہ ہمارا پيارا اخبار پانی سے بھری ہوئی بالٹی کی نذر ہوچکا ہے، ہم بے چين ہوگئے ۔ اتوار کی خوبصورت صبح گئی بھاڑ ميں، اور تمام تر سُکھ چين اِس بے کلی کی نذر ہوئے۔

اتوار کی صبح ايک مہذب انسان کے ليے سب سے خوش گوار وہ لمحات ہوتے ہيں جب آنکھ کھلتے ہی بيگم کی سُريلی آواز کانوں ميں رس گھولتی ہے: ’’ليجيے يہ آپ کا نگوڑا اخبار آگيا ہے۔‘‘

اب ہم اخبار کو بائيں ہاتھ سے تھامتے ہيں، آنکھيں بند کيے ہی اسے کھولنے کی تگ و دو کرتے ہيں ،...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, August 1, 2018 - 23:02
مصنف: سائنسیات
فوکس سٹوڈیو نے مصنوہی ذہانت سے لیس ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو کہ فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگائےکا کہ فلم ہٹ ہو گی کہ فلاپ۔۔؟ امریکہ میں فلم انڈسٹری ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہےاور ہالی وڈ کی فلمیں دنیا بھر سے پیسے کماتی ہیں۔لیکن فلم انڈسٹری کیلئے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک  سال میں فلاپ ہونے والی فلموں کی تعداد ہٹ فلموں سے کہیں ذیادہ ہوتی ہے۔چنانچہ  فلم اسٹوڈیو مسلسل ایسی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہیں جو کہ فلم ریلیز سے پہلی پیش گوئی کر سکے کہ فلم صارفین میں مقبول ہو سکے گی کہ نہیں۔۔۔؟
اس سلسلے میں سینکڑوں ماڈل اور طریقہ کار وضع کیے جا چکے ہیں مگر اس میں سے کوئی بھی متواتر  ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2018 - 19:32
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2018 - 07:08

جی ہاں ۔ صرف پانچ سات سال پہلے جو جوان بلاگ لکھا کرتے تھے میں اُن کی بات کر رہا ہوں
کیا زمانہ تھا اور کتنا بھائی چارہ تھا آپس میں
ہر ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار رہتا تھا
اِدھر میں نے مدد مانگی ۔ اُدھر مدد حاضر
حالانکہ سب جانتے تھے کہ میرا بڑا بیٹا زکریا کمپوٹر ہارڈ ویئر ۔ سافٹ ویئر اور بلاگنگ کا ماہر ہے
پہلا اردو بلاگز ایگریگیٹر ۔ اُردو فورم ۔ وغیرہ زکریا ہی نے بنائے تھے

میری مدد جن جوانوں نے کی اِن میں سے مندرجہ ذیل بغیر مدد مانگے ہی مدد کی پیشکش کرتے رہتے تھے
حارث بن خُرم
قدیر احمد جنجوعہ
جہانزیب اشرف
پرویز اُردو دان
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2018 - 06:41
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2018 - 06:00

تمام محترمات اور تمام محترمان
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

آپ سب سے درخوست ہے کہ کمپیوٹر کے سلسلے میں میری فوری طور پر مدد کریں

میرے laptop کی سکرین میں ایک تبدیلی آ گئی ہے اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اسے کیسے درست کروں
میں کچھ سال قبل ایسی ہی صورتِ حال سے دو چار ہوا تھا تو میں اُسے درست کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اب مجھے یاد نہیں آ رہا کہ میں اُس وقت اِسے کیسے درست کیا تھا

1 ۔ top tool bar غائب ہو گیا ہے
2 ۔ نیچے تصویر دیکھیئے ۔ سکرین کے نِچلے حصے میں icon کھینچ کر لاتا ہوں تو واپس اُوپر بھاگ جاتا ہے
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 24, 2018 - 07:11

آج کون کون جانتا ہے کہ پاکستان کیلئے لازوال محبت و ایثار کا جذبہ رکھنے والی ایک عظیم خاتون نے اپنی مدِمقابل چار عالمی طاقتوں سے ایک قانونی جنگ لڑ کر 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مُشتمل گوادر جیسا اہم ترین ساحلی علاقہ پاکستان میں ضَم کروایا تھا ؟

آج ہر کوئی گوادر پورٹ کا کرَیڈِٹ تو لینا چاہتا ہے مگر اس عظیم مُحسن پاکستان کا نام کوئی نہیں جانتا جس نے دنیا کے چار طاقتور اسٹیک ہولڈرز ۔ برطانوی پارلیمنٹ ۔ امریکی سی آئی اے ۔ ایران اور عمان سے چومکھی جنگ لڑ کر کھویا ہوا گوادر واپس پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ۔ مطالعہ پاکستان سے چِڑنے والے لوگ پاکستان کے خلاف پیش گوئیاں کرنیوالے نام نہاد...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 23, 2018 - 19:00
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز