بلاگستان

تاریخ اشاعت: اتوار, August 19, 2018 - 05:22


آج کل سائنس کی ترقی کا چرچہ ہے ۔ سائنس کی ترقی نے آدمی کو بہت سہولیات مہیاء کر دی ہیں
پڑھنے لکھنے پر بھی زور ہے جس کے نتیجہ میں بہت لوگوں نے بڑی بڑی اسناد حاصل کر لی ہیں
توقع تو تھی کہ ان سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے آدمی تعلیم حاصل کر کے انسان بن جائیں گے
لیکن
سائنس کی ترقی میں انسانیت کم پنپ پائی ہے اور وبال یا جہالت زیادہ
سائنس کے استعمال نے انسان کا خون انفرادی ہی نہیں بلکہ انبوہ کے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 16, 2018 - 12:29
شادیٔ مرگ ِ شاعری (شادی اور شاعری)
کہتے ہیں شاعر کو شادی ضرور کرنی چاہیے، کہ اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جائے گی ورنہ شاعری اچھی ہو جائے گی۔ موخر الذکر صورت تو اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ پیش آئے لیکن اول الذکر صورت میں بھی آنے والی آپ کو محرومِ محض نہیں کرتی بلکہ اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ شاعری کا بھی دال دلیہ چلتا رہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ دال دلیا پر صبر شکر کریں یا کوئی اور نیا طوطا پال لیں۔ یہ البتہ ذہن میں رہنا چاہیے کہ طوطا دال دلیے سے الرجک ہوتا ہے اور ہری مرچیں چبانے کو ہی اپنے لئے باعث صد افتخار گردانتا ہے۔ طوطا پالنے کی نسبت بکری پالنا ذرا آسان ہے اور تحریک کے لئے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 14, 2018 - 13:47
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, August 14, 2018 - 04:50

Flag-1
پاکستان پائيندہ باد
اُس گمنام مسلمان بچے کے نام جو تعمیرِ پاکستان سے کچھ عرصہ پہلے بمبئی کے ایک مسلمان محلے میں سڑک پر دوڑا جا رہا تھا ٹھوکر کھا کر گرا اور خون بہتے دیکھ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 12, 2018 - 14:36
مصنف: نوک جوک

Continuity jumpٹیلی وژن اور فلم کی اصطلاح ہے۔ عموماً کوئی بھی سین ایک ہی کیمرے سے شوٹ کیا جاتا ہے۔ تو وہ ایک کیمرہ سین کو مختلف زاویوں سے شوٹ کرتا ہے، بعد میں ایڈیٹنگ کرتے ہوئے ٹکڑے جوڑ لیے جاتے ہیں۔ یعنی اگر کردار نے سبزہ زار میں داخل ہو کر بینچ پر بیٹھے کسی فرد سے وقت پوچھنا ہے۔ تو اس سین کو مختلف شاٹس میں فلمایا جائے گا۔ پہلے لانگ شاٹ میں کردار سبزہ زار میں داخل ہوتے دکھایا جائے گا۔ اس لانگ شاٹ سے جگہ کا تعین ہو جائے گا۔ پھر مڈ لانگ شاٹ میں اسے ایک بینچ کے قریب رکتا دکھایا جائے گا۔ مزید کلوز اپس میں اس کی گفتگو فلمائی جائے گی۔ جو فرد وقت بتا رہا ہے، ایک کلوز شاٹ اس کا بھی لیا جائے گا۔...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 10, 2018 - 03:10
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 9, 2018 - 07:36

میں نے قرآن شریف کی ایک آیت نقل کی تھی ۔ اس سلسلہ میں امریکہ میں ایک مایہ ناز پاکستانی نژاد (Neurologist) وھاج الدین احمد نے میری توجہ اپنی اس تحریر کی طرف مبزول کرائی

جب اللہ تعالٰی نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور دوسری مخلوق سے (سوال سمجھنے اور جواب دینے یعنی اپنی یادداشت سے) مقابلہ کرایا تو حضرت آدم علیہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, August 4, 2018 - 07:01

کوٹھی کے خوبصورت لان میں سردی کی ایک دوپہر میں اور علی بھائی (مشہور اداکار محمد علی) بیٹھے گفتگو کر رہے تھے ۔ چپڑاسی نے علی بھائی سے آ کر کہا ”باہر کوئی آدمی آپ سے ملنے آیا ہے ۔ یہ اس کا چوتھا چکر ہے“۔
علی بھائی نے اسے بلوا لیا ۔ کاروباری سا آدمی تھا ۔ لباس صاف سُتھرا مگر چہرے پر پریشانی جھلَک رہی تھی ۔ شیو بڑھی ہوئی ۔ سُرخ آنکھیں اور بال قدرے سفید لیکن پریشان ۔ وہ سلام کرکے کرسی پر بیٹھ گیا تو علی بھائی نے کہا ”...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 2, 2018 - 11:47
تمہيد:

اتوار کی خوبصورت صبح جوں ہی ہمارے چہرے پر طلوع ہوئی، يعنی ہماری نصف بہتر نے ہمارے چہرے پر سے چادر ہٹاتے ہوئے ہميں يہ روح فرسا خبر سنائی کہ ہمارا پيارا اخبار پانی سے بھری ہوئی بالٹی کی نذر ہوچکا ہے، ہم بے چين ہوگئے ۔ اتوار کی خوبصورت صبح گئی بھاڑ ميں، اور تمام تر سُکھ چين اِس بے کلی کی نذر ہوئے۔

اتوار کی صبح ايک مہذب انسان کے ليے سب سے خوش گوار وہ لمحات ہوتے ہيں جب آنکھ کھلتے ہی بيگم کی سُريلی آواز کانوں ميں رس گھولتی ہے: ’’ليجيے يہ آپ کا نگوڑا اخبار آگيا ہے۔‘‘

اب ہم اخبار کو بائيں ہاتھ سے تھامتے ہيں، آنکھيں بند کيے ہی اسے کھولنے کی تگ و دو کرتے ہيں ،...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, August 1, 2018 - 23:02
مصنف: سائنسیات
فوکس سٹوڈیو نے مصنوہی ذہانت سے لیس ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو کہ فلم کے ٹریلر سے اندازہ لگائےکا کہ فلم ہٹ ہو گی کہ فلاپ۔۔؟ امریکہ میں فلم انڈسٹری ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہےاور ہالی وڈ کی فلمیں دنیا بھر سے پیسے کماتی ہیں۔لیکن فلم انڈسٹری کیلئے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ایک  سال میں فلاپ ہونے والی فلموں کی تعداد ہٹ فلموں سے کہیں ذیادہ ہوتی ہے۔چنانچہ  فلم اسٹوڈیو مسلسل ایسی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہیں جو کہ فلم ریلیز سے پہلی پیش گوئی کر سکے کہ فلم صارفین میں مقبول ہو سکے گی کہ نہیں۔۔۔؟
اس سلسلے میں سینکڑوں ماڈل اور طریقہ کار وضع کیے جا چکے ہیں مگر اس میں سے کوئی بھی متواتر  ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2018 - 19:32
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2018 - 07:08

جی ہاں ۔ صرف پانچ سات سال پہلے جو جوان بلاگ لکھا کرتے تھے میں اُن کی بات کر رہا ہوں
کیا زمانہ تھا اور کتنا بھائی چارہ تھا آپس میں
ہر ایک دوسرے کی مدد کے لئے تیار رہتا تھا
اِدھر میں نے مدد مانگی ۔ اُدھر مدد حاضر
حالانکہ سب جانتے تھے کہ میرا بڑا بیٹا زکریا کمپوٹر ہارڈ ویئر ۔ سافٹ ویئر اور بلاگنگ کا ماہر ہے
پہلا اردو بلاگز ایگریگیٹر ۔ اُردو فورم ۔ وغیرہ زکریا ہی نے بنائے تھے

میری مدد جن جوانوں نے کی اِن میں سے مندرجہ ذیل بغیر مدد مانگے ہی مدد کی پیشکش کرتے رہتے تھے
حارث بن خُرم
قدیر احمد جنجوعہ
جہانزیب اشرف
پرویز اُردو دان
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2018 - 06:41
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2018 - 06:00

تمام محترمات اور تمام محترمان
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

آپ سب سے درخوست ہے کہ کمپیوٹر کے سلسلے میں میری فوری طور پر مدد کریں

میرے laptop کی سکرین میں ایک تبدیلی آ گئی ہے اور میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اسے کیسے درست کروں
میں کچھ سال قبل ایسی ہی صورتِ حال سے دو چار ہوا تھا تو میں اُسے درست کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اب مجھے یاد نہیں آ رہا کہ میں اُس وقت اِسے کیسے درست کیا تھا

1 ۔ top tool bar غائب ہو گیا ہے
2 ۔ نیچے تصویر دیکھیئے ۔ سکرین کے نِچلے حصے میں icon کھینچ کر لاتا ہوں تو واپس اُوپر بھاگ جاتا ہے
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 24, 2018 - 07:11

آج کون کون جانتا ہے کہ پاکستان کیلئے لازوال محبت و ایثار کا جذبہ رکھنے والی ایک عظیم خاتون نے اپنی مدِمقابل چار عالمی طاقتوں سے ایک قانونی جنگ لڑ کر 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مُشتمل گوادر جیسا اہم ترین ساحلی علاقہ پاکستان میں ضَم کروایا تھا ؟

آج ہر کوئی گوادر پورٹ کا کرَیڈِٹ تو لینا چاہتا ہے مگر اس عظیم مُحسن پاکستان کا نام کوئی نہیں جانتا جس نے دنیا کے چار طاقتور اسٹیک ہولڈرز ۔ برطانوی پارلیمنٹ ۔ امریکی سی آئی اے ۔ ایران اور عمان سے چومکھی جنگ لڑ کر کھویا ہوا گوادر واپس پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ۔ مطالعہ پاکستان سے چِڑنے والے لوگ پاکستان کے خلاف پیش گوئیاں کرنیوالے نام نہاد...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 23, 2018 - 19:00
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 20, 2018 - 12:05
غزل

اُس راہ پہ جانے سے پہلے اسباب سنبھال کے رکھ لینا
کچھ اشک فراق سے لے لینا، کچھ پُھول وصال کے رکھ لینا

اک عُمر کی محرومی اپنے سِینے میں چُھپانا مشکل ہے
جب حدِّ وضاحت آ جائے یہ تِیر نکال کے رکھ لینا

اک حیرت دل میں جھانکے گی آنکھوں میں ستارے ٹانکے گی
جو آنسو تم پر بھاری ہوں دامن میں اُچھال کے رکھ لینا

اک ایسی چُپ طاری کرنا جیسے گویائی سے عاری ہو
خاموشی کے گہوارے میں آوازیں پال کے رکھ لینا

چہرے سے خوشی ثابت کرنا جیسے ہر دُکھ سے غافل ہو
ہاں بابِ تخاطب آئے تو الفاظ ملال کے رکھ لینا

وہ شام بہت جلد آئے گی جو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 19, 2018 - 12:16
مصنف: غلام عباس
ڈومینوز(Dominoes) کے کھیل میں ہزاروں چھوٹی بڑی ٹائلوں کو مخصوص ترتیب اور نقشے کے تحت جوڑا دیا جاتا ہے۔ ٹائلوں کی ترتیب و توازن کچھ یوں رکھا جاتا ہے کہ جب کوئی بھی ٹائل گرتی ہے تو وہ اپنے سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 19, 2018 - 07:24

اَن گِنت حُرّیَت پسندوں نے محکُوم قوموں کے لئے آزادی کی سیاسی جدوجہد کے اصول وضع کئے ۔ یہ آزادی محض غیرملکی حکمرانوں کو بے دَخَل کرنے کا نَصبُ العَین نہیں تھی۔ آزادی کی اس لڑائی کا حتمی نَصبُ العَین یہ تھا کہ اس زمین کے رہنے والے اپنی معاشی ۔ سماجی اور سیاسی صلاحیتوں کو برُوئے کار لاتے ہوئے انسانی ترقی کی دوڑ میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے ۔ دنیا کے ابھرتے ہوئے امکانات میں اپنا پورا پورا حق حاصل کر سکیں گے

اِسی اصول کے تحت آزادی محمد علی جناح اور اُن کے ساتھیوں نے آزادی کی جد و جہد کی ۔ آزادی کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ہم شمالی یورپ کے جزیرے برطانیہ سے آنے والوں کو رُخصت کر کے مقامی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 18, 2018 - 12:01

ایک شخص نے کسی بزرگ سے پوچھا کہ اگر سب کچھ تقدیر میں ہی لکھا ہے تو پھر انسان کا اختیار کیا معنی رکھتا ہے۔ بزرگ نے اُس شخص سے کہا کہ تم اپنا ایک پیر اوپر اُٹھاؤ۔ تو اُس نے پیر اوپر اُٹھا لیا، پھر بزرگوار نے فرمایا کہ اب دوسرا پیر بھی اُٹھا لو تو وہ شخص ہڑبڑا گیا اور کہنے لگا دوسرا پیر کیسے اُٹھاؤں۔ بزرگ نے کہا بس یہی تیرا اختیار ہے یعنی ایک پیر تو اپنی مرضی سے اُٹھا سکتا ہے اور تجھ سے اس ایک قدم کی بابت ہی پرسش ہونی ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ یہ نصف اختیار تو اُس مالک نے دیا ہے کہ جو اپنے بندے پر مہربان ہے۔ لیکن ہمارے ظالم اور جابر سیاسی اور نام نہاد جمہوری نظام نے لوگوں کو اتنا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2018 - 22:01
تو پھر چینی نہیں کھانی چاہئے؟؟ بلکل بھی نہیں۔ وہ کیوں؟؟ پر چینی تو طاقت دیتی ہے۔ اب بندہ چینی نہ کھائے تو کیا کھائے؟؟ بلکل چینی طاقت دیتی ہے، اور مٹھائی کھائیں، پر آپ اس طاقت کا کرتے کیا ہیں؟؟ جواب ندارد ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں میں ہمارا طرز زندگی بہت تیزی سے بدل گیا ہے۔ جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور خوراک کی دستیابی بہت ہی بڑھ چکی ہے۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2018 - 12:29


تحریر:ڈاکٹر محمد عقیل

دنیا کے تمام مذاہب میں خدا کا تصور موجود ہے۔ خدا سے تعلق قائم کرنے کے لیے عبادت کی جاتی ہے۔ اگر مشرکانہ مذاہب کی عبادت کو دیکھا جائے تو وہ خدا کا بت، تصویر یا پتلا سامنے رکھ کر اسے خدا سمجھتے ہیں اور یہ تمام مراسم عبودیت ادا کرتے ہیں۔ اس سے اگلا درجہ مراقبے کا ہے۔اس میں خدا کو سامنے تو نہیں رکھا جاتا البتہ اس کے کسی تصور کو فوکس کرکے اس سے تعلق قائم کیا جاتا ہے۔ یہ تصور کسی بت کا بھی

ہوسکتا ہے اور کسی اور شے کا بھی۔
اس کے بعد یہودیت، عیسائیت اور اسلام آتے ہیں۔ عیسائیت میں حضرت عیسی و مریم علیہما السلام کے مجسمے سامنے رکھ کر ان سے قربت کا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2018 - 13:48
پانچ سال ایک شاندارجمہوریت کے مزے لُوٹنے کے بعد بالاآخر وہ دن آ ہی گیا جب ہمارے سر پر سہرا سجنے والا ہے وہ کمی کمین جونام نہاد جمہوریت کے دور میں فُٹبال کی طرح ادھر اُدھر لُڑھکتا رہا اب محفل کا دُلہا بننے جا رہا ہے۔۔۔ خواہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2018 - 05:20
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2018 - 11:33

کھلونوں کی دکانوں میں کھلونے ہی کھلونے ہیں
ہزاروں رنگ ہیں انکے ، ہزاروں روپ ہیں انکے
کبھی ہنستے، کبھی روتے، کبھی نغمے سناتے ہیں
چمکتی موٹروں میں آنے والے خوش لباس و خوش نما بچے
جدھر دیکھیں جہاں پر ہاتھ رکھ دیں ، ان کھلونوں کے
وہی مالک، وہی قابض، وہی آقا ٹھرتے ہیں
وہ چاہیں تو کسی لمحے
جسے چاہیں اٹھائیں اور چکنا چور کر ڈالیں

کھلونوں کی دکانوں میں وہ گڈّے اور گڑیاں اب نہیں  ملتے
کے جو پھٹتے لحافوں سے روئی کے گچھوں
پرانی دھجیوں سے مل کے بنتے تھے
محلے بھر کے بچے جن کی شادی میں باراتی بن کے آتے تھے
تو ایسی ہی مسرت سے بھری...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2018 - 11:17

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع بن محمد ياسین عثمانی دیوبندی (25 جنوری 1897ء تا 06اکتوبر 1976ء) صاحب کا ووٹ کے بارے میں تاریخی فتوی
جس اُمیدوار کو آپ ووٹ دیتے ہیں شرعاً آپ اس کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ شخص اپنے نظریئے عِلم و عمل اور دیانتداری کی رُو سے اس کام کا اہل اور دوسرے اُمیدواروں سے بہتر ہے ۔ اس حقیقت کو سامنے رکھیں تو اس سے مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہوتے ہیں
1 ۔ آپ کا ووٹ اور شہادت کے ذریعے جو نمائندہ کسی اسمبلی میں پہنچے گا وہ اس سلسلے میں جتنے اچھے یا بُرے اقدمات کرے گا ان کی ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوگی ۔ آپ بھی اس کے ثواب یا عذاب میں شریک ہوں گے
2...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 13, 2018 - 14:34
تاثرات بہ رحلت چچا جان مولانا محمد ابراہیم ندویمحمد علم اللہ
چچا محترم مولانامحمد ابراہیم ندوی نہیں رہے، ایک سایہ دار درخت تھا جوچھن گیا، دنیا اندھیری ہو گئی ۔ مجھ پر چچا جان کے بے شمار احسانات تھے۔ بچپن سے لے کر اب تک جن شخصیتوں نے مجھے اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ،انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، ان میں سے ایک چچا جان بھی تھے۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں رہے، توایسا لگا ،جیسے سچ مچ آج میں یتیم ہو گیا ، موت کا ایک دن معین ہے اور کسی کو بھی اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہنا ہے؛لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ،جو دیر تلک دل و دماغ میں محفوظ رہتے ہیں،ان کی محبت، سر زنش، ڈانٹ ڈپٹ ہماری زندگی کا حصہ ہوتی ہیں ، وہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2018 - 11:42

2013ء میں جب پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوا تو اُس وقت عمران خان کی تحریکِ انصاف ایک بڑی قوت بن کر اُبھری اور گمان تھا کہ یہ میدان بھی مار جائے لیکن نتائج کچھ مختلف رہے۔

اس وقت عمران خان کے حامیوں کا دعویٰ یہ تھا کہ عمران خان جیسے بھی ہیں لیکن دوسرے دستیاب آپشنز سے بہرکیف بہتر ہیں۔ یعنی بُروں میں سب سے اچھے عمران خان ہیں۔ یا یوں کہیے کہ بہت سے برے آپشنز میں سے وہ نسبتاً بہتر ہیں۔ اگر بات الیکشن تک رہتی تو شاید تحریک انصاف کامیاب بھی ہو جاتی لیکن سیلیکشن کے مرحلے میں آکر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وزیرِ اعظم بننے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔ الغرض دلہن وہی بنی جو پیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 17:09
آدمی نامہ اور دوسری نظمیں۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:58
پاکستان اے گولڈ مائن آف ٹوئنٹی فرسٹ سینچری۔۔یہ پہلی کتاب ہے جو میں نے آدھی پڑھ کے چھوڑ دی، نام سے پتا چلتا ہے کے لکھاری اس کتاب میں پاکستان کے جغرفیائی حدود یا صنعتی ترقی یا افرادی قوت کو موضوع بحث بنا کر پاکستان کی علاقائی یا عالمی افادیت و اہمیت پر سیر حاصل تبصرہ کریں گئے، تاہم پہلے دو صفحے پڑھ کر ہی احساس ہوتا ہے کو موصوف کو "میں میں " کی بیماری لگی ہوئی ہے،۔۔گیار صفحوں کا تعارف، جو مجھے لگا کے موصوف نے خود ہی تھرڈ پرسن میں اپنے لیے لکھا، آپ کو بور کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں کے لگتا ہے کے شاہ کا کوئی مصاھب دربار میں کھڑا قصیدہ گوئی کر راہا ہے۔
خیر دو چار...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:50
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:41
سفال گرسفال گر ایک شاندار ناول ہے، یہ کہانی ہے محبت اور پروفیشن میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کی!...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:26

شہاب نامہ کا نام بچپن سے سنتے آئے تھے، آج پڑھ کے بھی دیکھ لی۔ جیسا سنا تھا اْس سے بڑھ کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 9, 2018 - 19:49

سورة 2 البَقَرَة آیت 215
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ مَاذَا يُنۡفِقُوۡنَ ؕ قُلۡ مَآ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ فَلِلۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ‌ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ

لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر، رشتے داروں پر، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے، اللہ اس سے باخبر ہوگا

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 9, 2018 - 12:14

سندھی زبان کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ حق بات اپنی جگہ لیکن ساتھ بھائی کا دیں گے۔ اس سے آپ یہ ہر گز نہ سمجھیے گا کہ تعصب پر سندھی بولنے والوں کی ہی اجارہ داری ہے بلکہ یہ بیماری تو ہمارے ہاں موجود ہر قوم میں کسی نہ کسی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔

تعصب عدل کو معزول کر دیتا ہے ۔ یوں تو عدل اور تعصب دونوں ہی اندھے ہوتے ہیں لیکن عدل سب کے لئے کورچشم ہوتا ہے تاہم تعصب اندھا ہوتے ہوئے بھی اتنا ضرور دیکھ لیتا ہےکہ کون اپنا ہے اور کون پرایا اور کسے ریوڑھیاں بانٹنی ہے اور کسے نہیں۔

ہم بڑے عجیب لوگ ہیں، ہم اپنی معاملے میں عدل چاہتے ہیں لیکن دوسروں کے معاملے میں تعصب سے کام لیتے ہیں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 8, 2018 - 19:09
  Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2018 - 23:07
اے نان نے کْلچے نے؟
اے جج نے کہ چمچے نے؟

گٹر توں نکلے نے یا اْتوں لاتھے نے؟
اے سارے اْلو دے پٹھے نے

اے جیڑا ثاقب نثار اے۔
اے اندروں چودھری نثار اے۔

اے چیف جسٹس نہیں۔
اے تے "جیپ" جسٹس اے۔

اْتوں اے ملک دا وفادار اے۔
تے تھلوں اے پکا حوالدار اے۔

اے لْچے نے کہ لفنگے نے؟
سارے ہی فوجی پتنگے نے

اے نان نے کہ کْلچے نے؟
اے جج نے کہ چمچے نے۔

اے پکوان نے کہ پتاشے نے؟
اے کٹ پتلی تماشے نے۔

اے جرنیلاں دے وفادار نے۔
انہاں دے کردار بدبودار نے۔

اے لوکاں دیاں عزتاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 5, 2018 - 10:01

غالباً 29 جون 2018ء کو 27 اَپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جب تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی تو محراب پور سے چند کلو میٹر آگے گوٹھ نوّں پوترا کے پاس اکانومی کلاس کی ایک بوگی کے پہیئے ٹرین سے تقریبآَ الگ ہو گئے ۔ ٹرین ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا اور الحمدللّہ ٹرین ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2018 - 10:11

سورة 11 ھُود آیۃ 49
تِلۡكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهَاۤ اِلَيۡكَ‌ۚ مَا كُنۡتَ تَعۡلَمُهَاۤ اَنۡتَ وَلَا قَوۡمُكَ مِنۡ قَبۡلِ هٰذَا‌ ‌ۛؕ فَاصۡبِرۡ‌ ‌ۛؕ اِنَّ الۡعَاقِبَةَ لِلۡمُتَّقِيۡنَ

اے محمدﷺ ، یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم ۔ پس صبر کرو ۔ ا نجام کار مُتّقِیوں ہی کے حق میں ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2018 - 16:16


حالات تو اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ اس جال میں پھنس چکے ہیں۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 66 سال کا جہاندیدہ سیاستدان کیا دامِ الفت (honey trap) کا شکار ہو سکتا ہے؟اس کا جواب ہاں میں ہے، دنیا کے کئی سیاسی اور عسکری رہنماوں کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ جہیں ڈھلتی یا آخری عمر میں دامِ الفت (honey trap) میں پھنسا کر استعمال کیا گیا۔خصوصا پاکستانی سیاستدانوں اور فوجی سربراہوں کے ریکارڈ تو اس سلسلے میں بہت خراب ہے۔

دامِ الفت (honey trap) میں پھنسنے والوں میں پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ جن کا تعلق پنجاب کے علاقے کرنال سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 20:47
مصنف: سائنسیات
ارسطو کے زمانے ہی میں مقدونیہ  کے مشہور فاتح سکندر اعظم نے فارس(ایران)کی عظیم سلطنت کو فتح کر لیاتھا ۔ اپنی فوجی مہم جوئی کے دوران یہ عظیم فاتح ہندوستان میں بھی داخل ہوا تھا ۔کہا یہ جاتا ہے کہ  ہندوستان میں کسی سپائی کہ زہر میں بجھے تیر سے سکندراعظم زخمی ہوا اور بعد ازاں اسی زخم کی وجہ سے اس کی وفات ہوئی۔ 323 قبل مسیح میں اس کی وفات کے بعد ہی سکندر کی فتح کردہ سلطنت ٹکڑوں میں بٹ گئی۔البتہ اس کے باوجود  اہل یونان وسطی ایشیاء کے بڑے حصوں پر حکمران رہے۔سکندر اعظم کی لشکر کشی جہاں جنگ و جدل کا بازار گرم رہا  وہیں  ایرانی ،ہندی،مصری  اور یونان جیسی مختلف تہذیبوں کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 15:00
مصنف: نوک جوک

انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن بھی عوام کے ووٹوں کی طلب گار ہے۔ مگر کیوں؟ صاحب، کچھ کیا ہوتا تو ووٹ مانگنے ہی نہ پڑتے۔ عوام کارکردگی دیکھ کر دیوانہ وار شیر پر ٹھپے لگاتے چلے جاتے۔
آخر آپ میں کچھ کمی تو ہے جو لوگ تحریک انصاف کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ ہاں ہاں، کہہ دیجیے تحریک انصاف کے درجات کی بلندی میں کچھ خلائی ہاتھوں اور امپائروں نے بھی کام کیا۔ لیکن مسلم لیگ ن نے پانچ سال حکمرانی کی ہے۔ جواب دہی تو بنتی ہے۔
سب سے پہلے تو بات کرپشن الزامات کی۔ حضرت، آپ عوامی نمائندے تھے، بے حساب دولت کا حساب تو دینا ہی ہے۔ نوازشریف تو عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے رہے، آپ کے صاحب زادے کیوں پیش نہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 09:13

ایک سکیورٹی گارڈ فیصل آباد کے ایک بس ٹرمینل میں ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بس سروس میں بطور میزبان ملازمت کرنے والی ایک لڑکی کو روکتا ہے ۔ دونوں میں چند لمحوں کے لئے تکرار ہوتی ہے ۔ سکیورٹی گارڈ لڑکی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔ لڑکی اپنا ہاتھ چھڑواتی ہے ۔ جواب میں گارڈ اپنی بندوق سے اس پر فائر کرتا ہے ۔ لڑکی گر جاتی ہے ۔ چند ثانیوں کے لئے بے بسی سے تڑپتی ہے اور پھر وہیں سیڑھیوں پر مر جاتی ہے
یہ اٹھارہ سالہ لڑکی جو اپنے گھر کی واحد کفیل تھی ۔ ایک بھرے پُرے بس ٹرمینل پر ہلاک کر دی گئی ۔ قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نوکری کرنے نکلی تھی ۔ مجبور ی یہ تھی وہ باعزت نوکری کرنا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 24, 2018 - 14:44
مصنف: نوک جوک

صاحب، مان لیا نواز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ عمران خان ان کے مقابلے میں دودھ کے دھلے ہیں۔ کیا ہوا جو کرپشن الزامات میں گندھے الیکٹ ایبلز کو ساتھ ملا لیا۔ الیکٹ ایبل نہ ہو تو بندہ کس کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار کی کرسی تک پہنچے؟ جب خان خود کوئی کرپشن نہیں کرتا تو انہیں بھی نہ کرنے دے گا۔
کیا کہا؟ عمران خان نے اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑے ہونے کا نعرہ دیا تھا؟ جی کیا کیجیے۔ خالی خولی نعروں سے تو نہیں ملتی نا وزارت عظمیٰ۔ اقتدار کے مرکز پر قبضہ کیے بغیر تبدیلی بھی تو ممکن نہیں۔ جب طاقت مل گئی تو معاملات اسٹیٹس کو کے مطابق نہیں، اس کے خلاف چلائے جائیں گے۔
اب آپ سوال کریں گے کہ عمران...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2018 - 10:48
1۔اسلامی سیاسی نظام : عوام کی حاکمیت[جمہوریت]-ایک جائزہ اللہ کےقانون کی حاکمیت [اسلامی سیاست] سیاست کے بارےمیں اسلامی احکامات کی نوعیت اسلامی ریاست کے بنیادی اصول دورِجدید میں خلیفہ وشوری کےانتخاب کاطریقہ کار شوری ممبران/اراکین اسمبلی کےانتخاب کابہترطریقہ موجودہ دور میں ایک خلیفہ کا انتخاب کیسے ممکن ہے؟ اسلامی نظام سیاست میں حاکم/خلیفہ کی معزولی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2018 - 10:13
1۔اسلامی جہاد جہاد، شدت پسندی اور جدید ذہن کےاشکالات جہاد-تعریف،اقسام اور نوعیت جہاد کی علت یا فرضیت کی وجوہات جہاد کی علت یا فرضیت کی وجوہات-2 نظریےکی اشاعت کیلئےجنگ کاجواز-ایک مکالمہ مسلمانوں نےغیرممالک پرحملےکیوں کیے؟ اسلامی جہاد، بائبل اور مغربی دنیا اسلام کاتصورِجہاد(موجودہ عالمی دہشتگردی کےتناظرمیں) سورۃالتوبہ کی ابتدائی پانچ آیات کی تفسیرواقعات کی روشنی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 20, 2018 - 16:52
مصنف: شعیب صفدر

ایک عجیب معاملہ ہے بڑی پارٹیوں  کے نامرذ امیدوار کردار میں بڑے نہیں اور جو امیدوار  کردار میں اچھے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 20, 2018 - 10:44

سورة 33 الاٴحزَاب آیۃ 40
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا‏

(لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 19, 2018 - 22:21

مروجہ ایام ہالمارک کے کنزیومرزم، سرمایہ کاری نظام اوراستعماریت کے نقصانات پرمدلل مباحث کے باوجود، جب میرے آٹھ سالہ بیٹے علی نے فادرز ڈے کا اپنے ہاتھ سے بنا کارڈ دیا تو میرا انبساط بہرحال دیدنی تھا۔
رَبِّ اجْعَلْنِی مُقِیمَ الصَّلَوةِ وَمِن ذُرِّیَّتِی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

شائد یہ شادمانی اسی لحظہ ممکن رہی کیونکہ اسوقت ریستہاے متحدہ امریکہ اور اسکی جنوبی سرحد پر موجود تارکین وطن کے قافلے میری نظروں سے اوجھل ہیں۔ میں ۲۰۰۰ سے زائد معصوم بچوں کی وہ دلخراش چیخیں نہیں سن سکتا جو روزانہ اپنے والدین سے علیہدہ کئے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 16, 2018 - 16:57
مصنف: اس طرف سے

میں نے زندگی میں اچھی خاصی آوارہ گردی کی ہے اور کئی شہروں میں طویل قیام کیا ہے- ذیل میں ان شہروں اور ان کے بارے میری رائے ہے- بات کسی حد تک عقلیت سے آگے نکلی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 15, 2018 - 22:17
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2018 - 11:56

کل عید ہے ۔ چلیں کل اگر عید نہ بھی ہوئی تو پرسوں تو ہوہی جائے گی۔
عید کے موقع پر ایک دوسرے کو تحفے بھیجنے ، مٹھائیاں، بانٹنے اورآجکل کیک بھیجنے کی روایت کافی پرانی ہے۔یہ کافی پرانی بات ہے شائد ہمارے بچپن کی.جی ہمارا بھی ایک.بچپن تھا ۔ ابو کے ایک دوست کے ہاں کسی نے سپیشل مٹھائی بھیجی جو انہوں نے عید کی مناسبت سے ہماری طرف بھیج دی ۔ شائد ہم بھی کہیں فارورڈ کردیتے لیکن کسی وجہ سے پیکنگ کھولنی پڑی۔ بہت خوبصورت گفٹ پیپر میں لپٹے ڈبے کو اگرچہ کھولنے کو دل تو نہیں کر رھا تھا لیکن جب گفٹ پیپراتارا تو اندر سے ایک عید کارڈ اور پانچ سو روپے عیدی نکلی۔جس کے بعد ہمیشہ کیلئے ایسے گفٹ فارورڈ کرنے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2018 - 10:04

میری طرف سے اور میرے اہلِ خانہ کی طرف سے سب کی خدمت ميں عيد مبارک
اللہ کریم سب کو دائمی عمدہ صحت ۔ مُسرتوں اور خوشحالی سے نوازے ۔ آمين ثم آمين
اللہ سبحانُہُ و تعالٰی سب کے روزے اور عبادتيں قبول فرمائے

فطرانہ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ عیدالفطر کی نماز سے قبل اور بہتر ہے کے رمضان المبارک کے اختتام سے پہلے فطرانہ ادا کر دیا جائے ۔ کمانے والے کو اپنا اور اپنے زیرِ کفالت جتنے افراد ہیں مع گھریلو ملازمین کے سب کا فطرانہ دینا چاہیئے
عید کے دن فجر کی نماز سے مغرب کی نماز تک یہ ورد جاری رکھیئے ۔ نماز کیلئے جاتے ہوئے اور واپسی پر بلند آواز میں پڑھنا بہتر ہے

اللہُ اکبر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 11, 2018 - 17:45

پروفیسر عقیل کا بلاگ

کتنی اہم رات ہے۔
اچانک سلیم کا جی چاہا ہے ان کے بات چیت کرے۔ وہ ان کے قریب گیا اور سلام عرض کیا۔ فرشتوں نے مسکراکر جواب دیا۔
"کیا میں آپ سے بات چیت کرسکتا ہوں؟ ” سلیم نے پوچھا۔
” جی ضرور! فرمائیے!”
” مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پاکستان کے لوگ اتنی عبادتیں کرتے ، اتنی دعائیں مانگتے، اتنے روزے رکھتے اور اتنی زکوٰۃ دیتے ہیں لیکن پھر بھی اس...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 10, 2018 - 09:14

آج پوری دنیا کی سیاسی ۔ سماجی اور ثقافتی زندگی سوشل مِیڈیا کے کنٹرول میں ہے جو لوگوں کے جذبات و خیالات کو کنٹرول کرنے اور اُن کے اذہان پر اثر انداز ہونے والا سب سے طاقتور ہتھیار ہے

سُوۡرَةُ 49 الحُجرَات آیة 6 ۔ بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَــهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰي مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور...

زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز