کاشف نصیر

اردو بلاگنگ کو درپیش چیلنجز

برادرم Ramzan Rafique سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے والے ہمارے چند دوستوں میں سے ایک ہیں۔ دو روز قبل انکی ڈینمارک سے کال آئی تو ہمارے یہاں رائج اردو بلاگنگ اور انکی کتاب “بے لاگ” کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا – بلاگستان میں آزاد یا انفرادی بلاگنگ کے زوال، بڑے میڈیا گروپس کے […]

فیس بک اب آزاد نہیں رہا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالیہ کشیدہ حالات پر اہل کشمیر اور پاکستانیوں کا ردعمل ہمیشہ کی طرح فطری تھا اور اس فطری جذبے کی عکاسی سوشل میڈیا پر بھی بھرپور انداز میں نظر آئی۔ لیکن کچھ دنوں سے فیس بک پر ان جذبات کو سینسر کرنے کوشش ہو رہی ہے۔ ابتدا میں عام فیس […]

امام ابن تیمیہ پر الزامات

مجھے امام ابن تیمیہ( رح) سے متعلق قاری حنیف ڈار کی تازہ تحریر میں سطحیت، لعن طعن اور فرقہ ورانہ عناد کے سوا کوئی دوسری شے نظر نہیں آئی۔ دولت اسلامیہ کی فکر کو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی فکر قرار دینا، دراصل دونوں ہی معروف افکار سے لاعلمی کا بین ثبوت ہے۔ ابن […]

کے الیکڑک مرض یا مرض کی دوا

’کے الیکڑک‘ کی نجکاری کے بعد اگر کہیں کوئی واضح تبدیلی دیکھنی ہو تو ایک اس کے اعلیٰ افسران کا روز بروز بڑهتا ہوا شاہانہ انداز ہے، اور دوسرا نام کی تبدیلی۔ دوسری طرف شدید گرمی ہو یا رواں ماہ مبارک میں 33 ملی لیٹر بارش، ’کے الیکڑک‘ عام صارفین کے لئے بدستور اسی طرح درد […]

رمضان ٹرانسمیشن یا تنازعات کی دکانداری؟

کہتے ہیں کہ جواب اہم نہیں ہوتے، سوالات انہیں اہم بناتے ہیں ۔ کونسا سوال کس طرح ، کس وقت پر اور کن حالات میں پوچھا جائے اہل علم اسےایک باقاعدہ سائنس قرار دیتے ہیں۔ یوں کسی بھی صحت مند مکالمے کے لئے میزبان کا موضوع پر دسترس رکھنا اور سوالات پوچھنے کی سائنس سے […]

میری آواز سنو، میں کراچی ہوں۔۔۔۔۔۔۔!

رم جھم کرتی سرمئی صبحیں ہوں یا تپتی ہوئی دوپہر، پت جھڑ کی خنک شامیں ہوں یا لہو میں اترتی سرد راتیں۔ میں نے ہر موسم اور ہر قسم کے حالات میں اپنی پشت پر وہ بوجھ اٹھائے ہیں، جو میرے کسی ہم عصر کے بس کی بات نہ تھی۔ نہ میں نے کبھی اپنی […]

قیادت کا بحران

پاکستان میں کسی افغان شہری کا مقیم ہونا کبھی بھی کوئی حیران کن بات نہیں ہوسکتی کہ خود اقوام متحدہ کی دستاویز کے مطابق  ہمارے یہاں دو ملین سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں، سو ان میں عام طالبان بھی ہوسکتے ہیں اور ملا عمر و ملا اختر منصور ایسے   عالمی شہرت یافتہ قائدین بھی۔ […]

بے لاگ

ابو شامل کی  قلمی دھار ہو یا خاور کھوکھر کی شوخیاں ، ریاض شاہد کے دانش نامے  ہوں یا علی حسن کی ادبی بے ادبیاں،  جعفر  حسین کا طنز و مزاح ہو یاسر جاپانی کے مستیاں، شعیب صفدر کی کھلی عدالت ہو یا خرم ابن شبیر کی بند کلیاں اور  بلال محمود کی تیکنیکی تجاویز […]

1971 کی کہانی، میری والدہ کی زبانی

عوامی لیگ کا احتجاج  جب بغاوت اور  تشدد کی طرف گامزد ہوا تو   بلاآخر اس وقت کی  فوجی حکومت نے  آپریشن سائلنس کے نام سے جوابی کاروائی  کا فیصلہ کیا۔ہم ان دنوں بچے تھے اور  سیاسی باتوں کی ہمیں زیادہ سمجھ نہیں آتی تھیں۔ البتہ بڑوں کی دو باتیں ہمارے دماغ میں بیٹھ گئی تھیں […]

عارضی زحمت ہے، گوارا کریں

ستائس برس پہلے انہیں جامعہ کراچی کے بوائز ہاسٹل کی چابی عارضی طور پر دی گئی تھی، آج تین دہائیاں گزر گئی ہیں لیکن باوجود بے شمار درخواستوں کے ہاسٹل خالی نہیں ہوا۔ آٹھ سال پہلے انکی اس شبانہ روز خدمات کے اعتراف میں جامعہ نے انہیں اپنی خالی زمینوں پر عارضی طور پر بلاک […]

مالک پر پابندی

کچھ احباب متنازع فلم “مالک” پر پابندی کی حمایت میں یہ دلیل  اور منطق پیش  کرتے نظر  آرہے ہیں کہ جناب اسکی کہانی میں” قانون ہاتھ میں لینے”ایسےسنگین اور حساس  جرم کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ میرا سوال ہے کہ کیا کسی فلم میں ایسا پہلی بار ہوا ہے؟ اور کیا اب فلمی کرداروں […]

پاک سرزمین کا جلسہ

مصطفی کمال نے اپنی نئی سیاسی زندگی کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔ گو اس تاریخی میدان میں ہونے والے نامور  جلسوں کے مقابلے میں تعداد کے اعتبار سے آج کا  جلسہ قدرے چھوٹا تھا لیکن اسکی سیاسی اہمیت کسی طور پر بھی کم از کم تحریک انصاف کے مشہور زمانہ کراچی  جلسے […]

کیا پھانسی ناگزیر تھی

گو کچھ متنازع بیانات اور اقدامات کے سبب مرحوم سلمان تاثیر  پر توہین رسالتﷺکا الزام عائد  گیا تھا لیکن اس الزام کی صحت اس قدر کمزور تھی کہ اگر اسکو بنیاد بناکر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت  مقدمہ چلایا جاتا  تو عدالت میں اسے درست ثابت کرنا تقریبا ناممکن  تھا۔ مگر اس سنگین […]

دو قومی نظریہ ابھی مرا نہیں

قوموں کی تشکیل میں مذہب کے بنیادی کردار کو عیاں کرتا “دو قومی نظریہ”  درست تھا یا غلط، اس بحث سے قطع نظر اس خطہ برصغیر میں آج بھی اسی طرح زندہ ہے جس طرح نصف صدی قبل تھا۔ یہاں تک کہ سقوط ڈھاکہ نے بھی اسکی قوت کے سامنے ہتیار ڈالتے ہوئے مسلم بنگال […]

اسلام اور سیکولرازم

انسانی سوچ کبھی بھی حتمی اور کامل نہیں ہوتی۔ وقت، حالات اور مادی ترقی کے ساتھ ساتھ اس میں ارتقاء، تغیر اور تبدیلی کا عمل جاری رہتا ہے۔ یوں انسان نے آج تک جتنے بھی خیالات، نظریات اور فلسفے پیش کئے، اس میں ہمیشہ بہتری یا تبدیلی کی گنجائش باقی رہی ہے۔ علم فلسفہ کہتا […]

مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل ایسا عوامی مقرر اس وقت پاکستان کیا، اردو زبان میں کوئی دوسرا نہیں ہے ، شاید بعض لوگوں کو یہی کھٹکتا ہے۔ کسی کو اعتراض ہے کہ مولانا اپنے بیانات میں حوروں کا ذکر کیوں کرتے ہیں،کوئی پریشان ہے کہ انکی منظر نگاری سے کہیں پڑھا لکھا طبقہ دین بیزار نہ ہوجائے […]

بیانئے کی “پیا من بھائے” اصلاح

تنظیم اسلامی، حزب التحریر اور جماعت اسلامی کے اس مبینہ ٹرائیکا کا ’دماغ‘ آخر کس طرح درست ہوگا؟ کیا دماغ درست کرنے کے بعد وہ اپنے بیانئے سے دستبردار ہوجائیں گے اور اگر نہیں ہوں گے تو دماغ کی مزید درستگی کے لئے غامدی صاحب اور ان کے ساتھیوں کی اور کیا تجاویز ہیں؟ کمال […]

کراچی بلدیاتی انتخابات 2015

دس سال کے تعطل کے بعد 5 مئی 2015 کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شہر قائد کے باسیوں کے لئے شاید کچھ نیا نہیں تھا۔ اس لئے توقعات کے عین مطابق شہر کی سیاست میں لسانی تقسیم برقرار رہی ۔  مہاجر آبادیوں میں متحدہ قومی مومینٹ  اور غیر مہاجر بستیوں میں پیپلزپارٹی اور مسلم […]

کراچی کے بلدیاتی انتخابات

مجھ سے کسی نے پوچھا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کا معرکہ کون سر کرے گا تو میں نے بغیر کسی توقف سے جواب دیا کہ ایم کیو ایم۔ پوچھنے والے نے حیرت سے کہا کہ تم تو کہتے ہو کہ الطاف حسین شہر کے سب سے غیر مقبول رہنما اور متحدہ قومی موومینٹ سب سے […]

وجاہت مسعود اور عدم رواداری

آج کل بلاگ پورٹلز کا سلسلہ چل پڑا ہے جن میں محمد طاہر صاحب کے وجود، رعایت اللہ فاروقی صاحب کے انکشاف، سبوخ سید صاحب کے آئی بی سی اور وجاہت مسعود صاحب کے دنیا پاکستان میں شروع کئے گئے “بلاگ پورٹلز “یا “حصہ مضامین” کا سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہے۔ اس سے قبل […]

Pages