کاشف نصیر

ترک ڈرامہ سیریل “الف”

 گولن تحریک سے منسلک کیورے ٹیلویژن نیٹ ورک نے ایک ترک و پاکستانی چینل “سی ٹی وی ” کا آغاز کیا ہے۔ اس انٹرٹینمنٹ چینل پر کچھ انتہائی دلچسپ ترک ڈرامےاردو ترجمے کے ساتھ دیکھائے جارہے ہیں جن میں سے ایک “لوگوں سے ہٹ کر” بھی ہے جسکا اردو ٹائٹل ڈرامے کے مرکزی کردار کے […]

برصغیر میں سیکولر ازم کے نتائج

سات سمندر دور کینیڈا اور اسکے نو منتخب وزیر اعظم جسٹن ٹرودوکی طرف دیکھنے سے پہلے ہم کیوں نہ اپنے ارد گرد کے ماحول کا ہی جائزہ لے لیں۔ ہماری مشرقی سرحد کے ساتھ جو آہنی لکیر ہے اسکی دوسری طرف ہندوستان ہےاور اس سے کچھ آگے بنگلادیش۔ان دونوں ممالک کے ساتھ ہمارا جغرافیائی، ، […]

سود کمرشل انٹرسٹ سے اسلامی منافع تک

شکسپئیر کے کچھ ڈراموں میں ایک منفی کردار یہودی ساہوکار کا بھی نظر آتا ہے جو غریب دیہاتیوں کو قرضہ دے کر سود کی وصولی کے لئے طرح طرح کےہتھکنڈےاختیار کرتا ہے۔ مغرب میں سود اور سودخوروں سے متعلق یہ منفی اور نفرت انگیز رویہ عام تھا جو 1694 عیسوی میں بینک اوف انگلینڈ کے […]

فتح قسطنطنیہ

سطنطیہ (استنبول) کی فتح تاریخی اسلامی کا ایک درخشاں باب ہے۔ یہ شہر 1453 میں 21 سالہ عثمانی سلطان محمد فاتح دوئم نے 54 روزہ محاصرے کے بعد فتح کیا تو پورے عالم اسلام میں انسباط کی ایک لہر دوڑ گئی۔ اس جوش و خروش کی بنیادی وجہ شہر کی فتح سے متعلق سرکار دو […]

مذہبی معاشرے میں سیکولرازم کی منتطقی گنجائش؟

قرون وسطی میں اہل یورپ کا مذہب کے ساتھ انتہائی تلخ تعلق رہا ہے اور آج وہ اس زمانے کو بجا طور پر “بلیک ایج” کے عنوان سے یاد کرتے ہیں۔ اس وقت کے عیسائی پیشواوں نے اپنے بادشاہوں کے ساتھ ملکر جبر کا جو نظام ترتیب دیا تھا، وہ کبھی صلیبی جنگوں کی صورت […]

افغانستان کے چالیس سال

داود خان سے لیکر پروفیسر برہان الدین ربانی اور انکے زیر اثر کابل یونیورسٹی میں اچھلنے اور کودنے والی شازمان نوجوانِ مسلمان کے سرکردہ اسٹوڈینٹ لیڈر احمد شاہ مسعود اور گلبدین حکمت یار تک۔۔۔۔۔۔ اخوان سے متاثر جمیعت اسلامی اور اسکے وسیع فکری دامن سے چھلانگیں لگاکر اترنے والی حزبِ اسلامی (ح) اور حزبِ اسلامی(خ)، […]

شامی مہاجرین کی امداد کیوں اور کیسے

سوال نمبر2: کیا پاکستان میں مستحق کم ہیں، جو شامی مہاجرین کی مدد کے لئے پیسے بھیجے جائیں؟ جواب: یقینی طور پر قریب والوں کا حق پہلا ہے، یعنی ترتیب کے اعتبار سے رشتہ دار، محلے دار، اہلیان شہر اور پھر ہم وطن لیکن اس ترتیب سے دور والوں کا حق ہرگز ساکت نہیں ہوتا۔ […]

قوم ابھی انتظار کرے

سانحے پشاور کے ساتھ ہی شکریہ راحیل شریف کے عنوان سے شروع کے گئے اس مفروضے کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے جو پچھلے چند ماہ سے ایک شاندار پراپیگنڈا مہم کے ذریعے زبان زد عام کی گئی تھی۔ کاش یہ مفروضہ درست ہوتا، کاش دہشت گردوں کی کمر توڑی جاچکی ہوتی، کاش تمام […]

پیغام اتحاد

 وہ میرے سامنے کھڑا مسلسل مسکرا رہا تھا۔برادرم سلمان ربانی نے پوچھا، جانتے ہو یہ اسلم شیخوپوری شہید کا صاحبزادہ ہے۔ آہ اسلم شیخوپوری، اس گول مٹول چہرے اور گہری مسکراہٹ والے نوجوان نے میرے زخموں کو تازہ کردیا۔ ابھی میں خود کو سنبھال ہی رہا تھا کہ پیچھے سے طلحہ نے کسی کام کو […]

مرکزی داخلہ پالیسی کا خاتمہ

گر آپ نے اسی یا نوے کی دہائی میں انٹرمیڈیٹ کیا ہے تو آپکو اچھی طرح یاد ہوگا کہ میڑک کے بعد کسی سرکاری کالج میں داخلہ لینا کس قدر مشکل، کٹھن اور صبر آزما مرحلہ ہوا کرتا تھا جس سے نا صرف طلبہ و طالبات بلکہ ان کے والدین بھی گزرتے تھے۔ میٹرک کا […]

آہ! انجینئر نوید احمد بھی نہ رہے۔

تنظیم اسلامی کے ناظم تربیت، ڈاکٹر اسرار احمد صاحب کے دیرینہ رفیق، داعی قران اور قرآنی عربی کے نامور مدرس انجینئر حافظ نوید احمد جمعۃ الوداع 29 رمضان المبارک کی سہ پہر طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ میں نماز جمعہ مرحوم کے شاگرد رشید اور جامعہ مسجد شادمان ٹاون کے خطیب […]

بیس سال گزر گئے

سڑکوں کے دونوں اطراف میں گاڑیاں طوفان کی رفتار سے بھاگ رہی ہیں ۔۔۔سموسوں کے ٹھیلوں اور بیکریوں کے باہر باقاعدہ قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔۔۔ شادی ہالوں میں افطار پارٹیوں کی میزیں سج چکی ہیں۔۔۔ ملک صاحب اپنی نگرانی میں بس اسٹاپ پر مسافروں کے لئے افطاری کا اسٹال لگواچکے ہیں۔۔۔ گلی کے لڑکوں […]

بیکن ہاوس میں ایک نشست

بیکن ہاوس اسکول سسٹم کراچی کے صدر دفتر میں بلاگرز کے ساتھ  ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جسکا مقصد سوئزلینڈ بیس بین القوامی نظام تعلیم “انٹرنیشنل  بیچولرایٹ” (آئی بی)  اور نونہالوں کی ذہنی نشونما کے لئے بنائے گئے سینٹر “جمبوری” سے بلاگرز کو روشناس کرانا تها۔  یہ یقینا ایک  احسن قدم تھا، جس […]

خواب کیسے پورا ہوا!

اگر مقصد نیک، ارادے پختہ، حوصلے بلنداور منزل واضح ہو تو بڑے سے بڑا خواب بھی  شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے اور اس کا اندازہ مجھے جمعہ کی شب اُس وقت ہوا جب ہم اردو سوشل میڈیا سمٹ 2015ء کے کامیاب انعقاد کے بعد ایچ ای جے آڈیٹوریم سے واپس گیسٹ ہاؤس جا رہے تھے۔کئی روز […]

ایک اور آواز خاموش ہوئی!

آنکھوں میں چمک، چہرے پر امید سے لبریز تازگی، لب پر مسکراہٹ، لہجے میں اپنائیت اور دل پھیک انداز بیان، وہ جب بولتی تو سامع سننا چاہتا، وہ جب سنتی تو مقرر بولنا چاہتا۔ خاموش اور بامہر زبانوں کو جرت اظہار اور قوت گویائی کی تقسیم گویا اسکی متعه زندگی تھی اور اسی جرم کی […]

تحریک انصاف کی ہڑتال

ذرائع ابلاغ اور صوبائی حکومت کے بهرپور تعاون سے آج دن بهر جو شو چلتا رہا، اس سے کافی بہتر شو اہلسنت والجماعت، سنی تحریک  اور مجلس ملی وحدت ایسی جماعتیں کرسکتی ہیں۔ صبح سے شام تک شہر بھر کے  25  مقررہ مقامات پر دهرنوں کی یہ کیفیت تهی کہ ماسوائے شیر شاہ چوک اور […]

جماعت اسلامی کا اجتماع عام

حال ہی میں ملک کی سب سے بڑی اسلامی تحریک جماعت اسلامی کا سہ روزہ اجتماع عام،  مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر  سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجتماع عام میں  مجموعی طور پر تین لاکھ افراد نے شرکت کی ہے   جبکہ جماعت اسلامی کے […]

معتدل دیوبندی مزاج اور شدت پسندی

ہوسکتا تها کہ ہم میں سے بهی کوئی اس شام سیاحت کی غرض سے واہگہ بارڈ پر ہوتا، بے آبرو ہوکر مارا جاتا اور جسم کے لوتھڑے گرد و پیش میں بکهر جاتے۔ اگر جسم کا کوئی عضؤ  شناخت کے قابل رہتا تو اسے گهر والے رو پیٹ کر منوں مٹی تلے دبا آتے۔ احسان […]

پیپلز پارٹی کا جلسہ عام

ماننا پڑے گا کہ ایک بہت بڑا اور پرجوش اجتماع تھا، باغ جناح اور اسکے ساتھ منسلک سڑک پیپلزپارٹی کے جیالوں سے مکمل طور پر بھری ہوئی تھی جب کہ مزید قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق شرکاء کی تعداد اسی ہزار سے ایک لاکھ  کے درمیان تھی۔ […]

قومی ترقی کا راستہ

میں کسی زمیندار کا مداری، کسی ذات کا پجاری یا کسی ریوڑ میں ہنکایا جانے والا بهیڑ نہیں ہوں، میں کسی زنداباد کا گداگر، کسی امید موہوم کا تاجر یا کسی خواب و خیال میں کهویا ہوا ملنگ بھی نہیں ہوں اور نہ میں کسی نواز، زرداری، عمران، الطاف، فضل الرحمان اور سراج الحق کو […]

Pages