کاشف نصیر

مصیبتوں نے اس ملک کی راہ دیکھ لی ہے

یوں لگتا ہے کہ مصیبتوں نے اس ملک کی راہ دیکھ لی ہے، ایک سانحہ کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا کہ گویا سانحات کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا. کبھی قدرتی آفات، کبھی ناگہانی حادثات، کبھی انسانیت سوز واقعات، کبھی خودکشیوں کی نت نئی حرکات […]

بھیگے موسم کے رنگ، جامعہ کراچی کے سنگ

عروس البلاد کی فضاوں میں جب بھی سانولی گھٹائیں چھاتی ہیں اور رم جھم کے آثار نمودار ہوتے ہیں ہم جہاں کہیں بھی ہوں کسی بے خود پروانے کی مانند مادر علمی کی جانب دوڑ پڑتے ہیں۔ صاحب پڑھنے کیلئے نہیں بھیگے موسم کے رنگ میں رنگنے اور ٹپ ٹپ گرتی ایک ایک پھوار میں […]

امریکی نانی اور جرنل کیانی

جرنل اشفاق پرویز کیانی کو رواں برس نومبر میں اپنی میعاد ملازمت مکمل کر لینے کے بعد گھر جانا تھا لیکن وزیر اعظم پاکستان نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انکی میعاد ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی ہے ۔یوں جرنل کیانی سولین حکومت سے توسیع پانے والے تیسرے فوجی سربراہ بن […]

کہانی ایک شریف جج کی

ہمارے یہاں جو لوگ مقام قضاء پر فائز کئے جاتے ہیں، اکثر قاضی بن کر بھی اپنے ماضی میں گم رہتے ہیں۔ طلبہ یونین سے لیکر بار ایسوسیشن کی سیاست کے تمام مدارج انکے ذہن میں ایسے رچ بس جاتے ہیں کہ وہ کمرا عدالت کو بھی کوئی پولنگ اسٹیشن سمجھنے لگتے ہیں اورچونکہ ہماری […]

زکر انکا جو سید علی کی آغوش میں سر رکھ کے سو جاتے تھے

داتا صاحب کے حادثے نے میرے احساسات اور جزبات کو طرح مجروع کیا ہے۔ میرا پورا وجود گویا کوئی بجھی ہوئی شمع، کوئی ٹوٹے ہوئے آئینے، کوئی بھپرے ہوئے دریا اور کوئی جلتے ہوئے انگارے کی مانند سیماب ہے۔ گزشتہ شب میں اپنی خواب گاہ میں خیالات کی کھرچیاں چنتا، سوچ کی گھرہوں کو کھولتا […]

وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا

مجھے بھولہ نہیں کہ ایک دور تھا جب بحث اور تکرار میرا پسندیدہ مشغلہ ہواکرتا تھا، اس لئے ہر دفعہ والد گرامی کواپنی بے ڈھنگی منطقوں کی بنیاد پر زچ کرنے میں کامیاب ہوجاتا تھا۔ انکے پاس کوئی دلیل باقی نہ رہتی تو جھاڑ پونچھ سے میری تواضع کرتے اور بچپنے اور فرزندگی کا طعنہ […]

کپتان مگراصول پسند بہت ہیں

لاہور کے سیاسی منظرنامہ پر ضمنی انتخابات کا شوربہت سی نئی تلخیوں کے ساتھ تھم چکا ہے۔ واقعات بتا رہے ہیں کہ لیاقت بلوچ جو چاہتے تھے وہی ہوا لیکن یہ وہ بھی جانتے ہیں کہ باجود ق لیگ سے اس نئی قرابت داری کے، نتیجہ جماعت کے حق میں نہ نکلنا تھا نہ نکلا […]

کیا یورپ کا بوڑھا شیر اسلام سے خوفزدہ ہے

مانا کہ ہم پاکستان ، ہندوستان اور دنیا کے دیگر خطوں کے مسلمانوں کو برطانیہ کی اندرونی سیاست میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں ہے، لیکن برطانیوی مسلمانوں کے لئے یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپریل میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی مسلم کش پالیسیوں سے تنگ آئے […]

بابا اللہ وسایا

ہمارے اسکول میں ایک دربان اللہ وسایا ہوا کرتے تھے جنہیں ہم پیار سے باباجی کہتے تھے۔ بابا میانہ قید کے لحیم جسم کے مالک سرخ و سفید سندھی بزرگ تھے۔ جب ہم دوسری میں پہنچے تو ہماری بھی انسے دوستی ہوگئی۔ ناجانے انکی شخصیت میں ایسا کیا خاص تھا کہ اسکول کے سب ہی بچے […]

میں کون ہوں

ابتداء سے افرینش تک انسان کو جس سوال نے سب سے زیادہ سوچنے سمجھنے پر مجبور کیا ہے وہ خود اسکی اپنی تخلیق ہے۔ ہر آدمی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس کھوج کا پتہ لگانے کی ضرورت ضرور محسوس کرتا ہے کہ وہ کون ہے اوروہ کیوں ہے۔ قصہ اگر قدیم […]

کہتے ہیں عشق جسے وہ خلل ہے دماغ کا

جب ہم پیار، محبت اورعشق کی بات کرتے ہیں تو دھیان فورا دوسری طرف نکل جاتا ہے۔ ہیر رانجھا، شیریں فراد، ممتاز محل اور انار کلی کے قصے ہمارے ذہن میں گھومنے لگتے ہیں، ہندی اور اردو فلموں کی کہانیاں یاد آجاتی ہیں، ٹی وی ڈراموں کے کردار نظرکے سامنے آجاتے ہیں اور اردو شاعری […]

موٹی بھدی رکن اسمبلی

بظاہر وہ بھی معمول کا ایک جھگڑا تھا، بات دو خواتین ارکان کے درمیان نوک جھوک سے شروع ہوئی اور اتنی بڑھی کہ نوبت ہاتا پائی تک آگئی۔ حسب معمول سنئیر ارکان اسمبلی کو بیچ بچاو کے لئے درمیان میں کودنا پڑا اور معاملا رفع دفعہ ہوگیا۔ پھر ہمیشہ کی طرح اگلے دن کے تمام […]

پیش منظر سے پس منظر کا سفر

بھی ابھی پیپلز پارٹی کے حامی بلاگ “لیٹ ایس بلڈ پاکستان” پر احمد اقبال آبادی کا ایک پوسٹ شائع ہوا ہے جس میں ممتاز جرنلسٹ اور ٹی وی انکر حامد میر صاحب کی انکے جمعرات کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئے کالم “جھوٹ اور تہمت کا کلچر” پر خوب واہ واہ کی گئی ہے۔ امریکہ […]

رانا ثناء اللہ، سلمان تاثیر اور قلعدم تنظیمیں

میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا ۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اچھے آدمی ہیں یا برے، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کے انہیں منصب وزارت پر پرقرار رکھنا چاہئے یا برطرف کردینا چاہئے۔ البتہ جس چیز کے بارے میں مجھے معلوم ہے اور جس پر […]

نحن قادمون ” ہم آرہے ہیں”

وہ ہمیشہ سے خانہ بدوش، آزاد منش، غیرت و حمیت سے لبریز، وحشی اور خونخوار تھے۔ پورا وسطی ایشیا انکا وطن تھا، کبھی وہ سنکیانگ، کرغستان اور قازقستان کے گرم اور خشک صحراوں میں ڈیرے ڈالتے تو کبھی روس، ترکمانستان اور تاجکستان کے بلند پہاڑوں میں انکے قافلے سفر کرتے۔ قیصر و قیصرا جیسی سپر […]

کراچی کی بلدیاتی تاریخ

آج کسی کام سے شہری حکومت کی ویب سائٹ وزٹ کی تو وہاں سابق ناظم اعلی کراچی جناب سید مصطفی کمال کے پیغام اور ویزن کا صفحہ نظر آیا ہے جس میں انکے سنہرے دور کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مصطفی کمال صاحب کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں اس […]

کیا قادیانی بے گناہ ہیں

کوئی مجھے بزدل کہے یا حسا س لیکن  میرا حال یہ ہے کہ اگر کسی جانور کو بھی مرتا دیکھ لوں تو کئی روز تک میں سو نہیں سکتا پھر انسان تو انسان ہوتا ہے چاہے مسلم ہو غیر مسلم, ہاں قادیانیوں سے متعلق میرا طرز عمل ہمیشہ سے مختلف رہا ہے۔ لاہور واقعہ کو […]

ہنزا کی خطرناک جھیل

درحقیقت دریائے ہنزا کا سانحہ رواں برس کے اوائل میں ہی  شروع ہوگیا تھا جب 4 جنوری کی سرد اور اندھیری رات میں اچانک ہونے والے ایک بہت بڑے لینڈ سلائڈینگ کے باعث بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ اس شدید لینڈ سلائیڈینگ نے دریا ہنزا کا زیریں بہاو کاٹ کر ایک خوفناک […]

صرف بائیکاٹ حل نہیں ہے

اس زمین پر بڑے بڑے شاطر اور گستاخ پیدا ہوئے لیکن انکی زبان دارزیوں سے اس پیکر ناموس و عزت کا نہ پہلے کچھ بگڑا تھا نہ اب کچھ بگڑ سکتا ہے۔ اللہ کی قسم جس نے عزت و ناموس کی اس بلندیوں پر تھوکنے کی کوشش کی اسکی وجود کی یہ غلاظت خود اس […]

ہوا وہی جس کا ڈر تھا

مرحوم خالد خواجہ کا شمار آئی ایس آئی کے ان چند سابق عہدیداروں میں ہوتا تھا جو اپنی ریٹارمینٹ کے بعد بھی ملک و ملت کی خدمت میں مستعد اور مصروف عمل تھے۔ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اسی اور نوے کی دہائی میں جب افواج پاکستان پہلے استاد برہان الدین […]

Pages