اردو زبان میں ایڈوبی فلیش سیکھیں

ایڈوبی اینی میٹ پر پہلا کام

کل ایڈوبی اینی میٹ پر پہلا کام کیا اور سابقہ فلیش پر اپنی ویکٹر ڈرائنگ سے افتتاح کیا۔ پہلی نظر میں اچھا لگا۔ اسکرین شاٹس اور ویکٹر ڈرائنگ پیش ِ خدمت ہے:
ایڈوبی اینی میٹ انٹرفیس: 
ویکٹر آرٹ/ کیریکیچر: 

ایڈوبی فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ کر دیا گیا

پچھلے دو عشروں سے فلیش پروفیشنل ویب پر متحرک تصاویر یا اینی میشن بنانے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ رہا ہے۔ ایچ ٹی ایل ایل 5 آنے کے بعد اب فلیش پلیئر کا استعمال آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایڈوبی اپنے اس 20 سال پرانے سافٹ ویئر کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلیش کے جدید ورژنز میں ایچ ٹی ایم ایل 5 کی سپورٹ بھی موجود ہوتی ہے۔ 
ایڈوبی کے مطابق آج کل زیادہ تر فلیش سے ایچ ٹی ایم ایل 5 کے لیے اینی میشن تخلیق کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلیش کا نام ترک کر کے اینی میٹ رکھا جا رہا ہے۔ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ایڈوبی فلیش اب قصہ پارینہ بن جائے گا اور فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ ہوگا۔
اس نئے سافٹ ویئر میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہونگی:
1۔ ایڈوبی فوٹوشاپ کی طرح اب اینی میٹ (سابقہ فلیش) میں بھی برش دستیاب ہونگے مگر یہ فوٹوشاپ کے برعکس ویکٹر بیسڈ ہونگے۔
2۔ اینی میٹ کا اسٹیج یا کینوس 360 ڈگری تک گھمایا جا سکے گا ۔
3۔ ایڈوبی فوٹو اسٹاک اینی میٹ کے اندر دستیاب ہوگا جہاں سے آپ اپنی پسند کا آرٹ ورک براہ راست فلیش میں کاپی کر کے استعمال کر سکیں گے۔ تاہم یہ آپشن صرف رجسٹرڈ ایڈوبی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ، چوری کے سافٹ ویئر میں شاید یہ دستیاب نہ ہو۔
4۔ اینی میٹ کے ذریعے آپ کسی بھی پلیٹ فارم جیسے ویب، اینڈرائیڈ ، ایچ ڈی ویڈیو اور الٹرا ایچ ڈی ویڈیو کے لیے اپنی اینی میشن تخلیق کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ بھی کئی مزید فیچرز اس نئے سافٹ ویئر میں موجود ہوں گے۔

مزید معلومات ایڈوبی بلاگ کے اس ربط پر دستیاب ہیں
چنانچہ مختصر یہ  کہ ایڈوبی فلیش کا نام 2016 ء سے ایڈوبی اینی میٹ ہوگا! آئندہ اسے اسی نام سے پکارا جائے!اعلان ختم ہوا!منجانبAdobe Systems Incorporated‪#‎AdobeFlash‬ ‪#‎AdobeAnimate‬

جازا سے کارٹون بنانا سیکھیں

ایڈوبی فلیش پر آج کل مجھےکارٹون اینی میشن سیکھنے کا بہت شوق ہے اور میں زیادہ سے زیادہ کارٹون اینیمیشن سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔

اسی کوشش کے دوران یوٹیوب پر ایک چینل دریافت کیا ہے جس کا نام ہے۔۔۔۔

DRAW WITH JAZZAیہ ایک آسٹریلین نوجوان کا یوٹیوب چینل ہے جس میں وہ ویڈیو ٹیوٹوریلز کی مدد سے فلیش میں کارٹون بنانا سکھاتے ہیں۔ میں نے بہت سے ٹیوٹوریلز دیکھے ہیں مگر کارٹون اسمارٹ کے بعد اس نوجوان کے ٹیوٹوریلز سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ مجھ سے کئی لوگ کارٹون بنانا سکھانے کا کہتے ہیں حالانکہ میں ایک پروفیشنل اینیمیٹر نہیں ہوں اور خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا۔  ایک پروفیشنل اینی میٹر ہی بہتر طور پر آپ کو کارٹون اینی میشن سکھا سکتا ہے۔
اس یوٹیوب چینل کو آپ سبسکرائب کر کے بہترین اور پروفیشنل لیول پر کارٹون بنانا سیکھ سکتے ہیں۔
 میرے اس بلاگ کے بور ٹیوٹوریلز سے آپ اتنا نہیں سیکھ سکتے جتنا ان ویڈیو ٹیوٹوریلز سے سیکھ سکتے ہیں۔ صرف سیکھنے کا شوق  اور وقت نکالنا ہوگا۔ آزمائش شرط ہے۔۔۔۔!۔ 

آٹو ڈیسک مایا کی مفت ویڈیو ٹریننگ

اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھری ڈی گرافکس کی دنیا میں آپ اپنا یہ شوق بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی ماحول میں بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے آپ اپنے تخیلاتی آرٹ کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ نہایت دلچسپ اور مزیدار بھی۔

  مایا سافٹ ویئر ہالی ووڈ کی اسپیشل اینی میٹڈ موویز میں بکثرت استعمال ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سافٹ ویئر بہت مشکل ہے۔ آپ بھی اسے سیکھ کر اپنی عاجزانہ ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے کسی چیز کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں، کسی کارٹون کردار کا تھری ڈی ورژن تخلیق کر سکتے ہیں، اپنی کسی پسندیدہ شخصیت یا خود اپنے آپ کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں یا محض بطور تفریح مختلف تین رخی اشیاء بنا کر دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

   کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔

مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

فلیش اینی میشن: واک سائیکل ٹیوٹوریلز (ویڈیو)

ان ویڈیوز میں فلیش 8 میں واک سائیکل یعنی چہل قدمی کی اینی میشن بنانا سکھائی گئی ہے۔ مگر اس میں جو اصول بتائے گئے ہیں وہ فلیش کے کسی بھی ورژن میں قابل عمل ہیں۔


ان ٹیوٹریلز میں شیپ ٹویننگ، موشن ٹویننگ اور نیسٹڈ سمبلز یعنی سمبلز کے اندر سمبلز کے ذریعے ایک مکمل متحرک واک سائیکل بنانا سکھائی گئی ہے۔

یہ ٹیوٹوریل چار حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے خالق ڈرموٹ او کونر ہیں۔


حصہ اول


flash animation: walk cycle tutorial 1/4 from dermot o connor on Vimeo.

حصہ دوم


flash animation: walk cycle tutorial 2/4 from dermot o connor on Vimeo.

حصہ سوم


flash animation: walk cycle tutorial 3/4 from dermot o connor on Vimeo.

حصہ چہارم

flash animation: walk cycle tutorial 4/4 from dermot o connor on Vimeo.

اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں

اگر آپ اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ کوئز بنانا چاہتے ہیں جنھیں آپ کسی بھی ویب سائٹ میں شامل بھی کر سکتے ہیں تو گرما گرم آلو کھائیں!۔۔۔ ۔۔ہنسیے مت!۔۔۔ ۔میں ہرگز مزاق نہیں کر رہا۔ ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) نامی سافٹ ویئر کے ذریعے 5 مختلف قسم کے کوئز بنائے جا سکتے ہیں جس میں multiple-choice, short-answer, jumbled-sentence, crossword, matching/ordering and gap-fill exercises
شامل ہیں۔

اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ مفت دستیاب ہے اور اس کا جاوا ورژن بھی موجود ہے یعنی آپ اسے لینکس یا میک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اردو یونیکوڈ کو بھی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) کا انٹرفیس جس میں پانچ اقسام کے کوئز بنانے کی سہولت ہے!ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمالاردو زبان میں ایک تجرباتی کوئز کا اسکرین شاٹ
تو دیر کس بات کی ہے دوستو!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ابھی کے ابھی اس شاندار سافٹ ویئر کو اُتاریے اور اُردو زبان میں کوئز بنا کر اپنے دوستوں کا امتحان لیجئے۔

گرما گرم آلو یہاں سے اُتاریے۔۔۔۔

فلیش میں سونامی مینو بنانا



// Copy the below ActionScript & Paste it in the first frame of your movie

menutriggerdist = 150;
// This is the distance under which the movie clips will start to change scale and move.
menumaxscale = 300;
// This is the maximum scale for each clip.
menumultiplier = 1.5;
// This is an arbitrary variable that affects the scaling rate.

// Copy the above ActionScript & Paste it in the first frame of your movie
  // Copy the below ActionScript & Paste it on any movie clips

on (press) {
// here starts normal movie clip event handlers
getURL("http://www.urdupages.com");
}
on (rollOver) {
this._alpha = 100;
}
on (rollOut) {
this._alpha = 25;
// here ends the normal movie clip event handlers
}
//sets event to mousemove or you'll get strange wobbling of your movie clips.
onClipEvent (mouseMove) {
//calculates distance from mouse to movie clip
dist = Math.sqrt(Math.pow(Math.abs(_xmouse), 2)+Math.pow(Math.abs(_ymouse), 2));
// if within a certain distance, triggerdistance, then start changing the clips scale
if (dist<=_root.menutriggerdist) {
currscale = (1-(dist/(_root.menumultiplier*_root.menutriggerdist)))*(_r oot.menumaxscale-100);
this._xscale = currscale;
this._yscale = currscale;
// if outside of triggerdistance, then make the scale equal to 100
} else {
this._xscale = 100;
this._yscale = 100;
}
}
// Copy the above ActionScript & Paste it on any movie clips



فلیش میں ماؤس ٹریل بنانا


 // Copy the below script
Text = "UrduPages.com is the best Urdu website!!!";
letters = Text.split("");
letterformat = new TextFormat();
letterformat.font = "Verdana";
letterformat.align = "center";
letterformat.size = "10";
spacing = 8;
speed = 3;
for (var LTR = 0; LTR<letters.length; LTR++) {
mc = _root.createEmptyMovieClip(LTR+"l", LTR);
mc.createTextField(letters[LTR]+"t", LTR, LTR*spacing, 10, 20, 20);
with (mc[letters[LTR]+"t"]) {
text = letters[LTR];
setTextFormat(letterformat);
selectable = false;
}
if (LTR) {
mc.prevClip = _root[(LTR-1)+"l"];
mc.onEnterFrame = function() {
this._x += (this.prevClip._x-this._x+5)/speed;
this._y += (this.prevClip._y-this._y)/speed;
};
} else {
mc.onEnterFrame = function() {
this._x += (_root._xmouse-this._x+10)/speed;
this._y += (_root._ymouse-this._y)/speed;
};
}
}
// Copy the above script





فلیش میں برف باری کا منظر بنائیں

آج کل خوب سردی پڑ رہی ہے۔۔۔۔ سردیوں میں برف باری کا منظر بہت خوب صورت لگتا ہے۔ مگر ہر ایک کو کہاں برف باری دیکھنا نصیب ہوا کرتی ہے؟۔۔۔۔آئیے آج ہم ایڈوبی فلیش میں برف باری کا منظر بناتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو برف باری دیکھنے کے لیے مری نہیں جانا پڑے گا بلکہ صرف اپنی خود کی بنائی ہوئی فلیش فائل کو اوپن کرنا پڑ ےگا۔۔۔۔اس ٹیوٹوریل کو سردیوں کا تحفہ سمجھ کر قبول کیجئے!۔۔۔۔۔۔
 




// ActionScript # 1.......................................
// Copy & paste this actionscript .................................................. .....

onClipEvent (load) {
//specifies the size of the movie stage
movieWidth = 300;
movieHeight = 200;
//variables that will modify the falling snow
i = 1+Math.random()*2;
k = -Math.PI+Math.random()*Math.PI;
//giving each snowflake unique characteristics
this._xscale = this._yscale=50+Math.random()*100;
this._alpha = 75+Math.random()*100;
this._x = -10+Math.random()*movieWidth;
this._y = -10+Math.random()*movieHeight;
}
onClipEvent (enterFrame) {
//putting it all together
rad += (k/180)*Math.PI;
this._x -= Math.cos(rad);
this._y += i;
if (this._y>=movieHeight) {
this._y = -5;
}
if ((this._x>=movieWidth) || (this._x<=0)) {
this._x = -10+Math.random()*movieWidth;
this._y = -5;
}
}


// ActionScript # 2 .......................................................................
// Copy & paste this actionscript ..................................................

for (k=0; k<50; k++) {
duplicateMovieClip(_root.snow, "snow"+k, k);
}




فلیش میں دائرے کی حرکت والی ایفیکٹ بنانا






























// Copy the below ActionScript
onClipEvent (load) {
var radius = 10 + Math.random() * 50;
var speed = 5 + Math.random() * 20;
var xcenter = this._x;
var ycenter = this._y;
var degree = 0;
var radian;
}
onClipEvent (enterFrame) {
degree += speed;
radian = (degree/180)*Math.PI;
this._x = xcenter+Math.cos(radian)*radius;
this._y = ycenter-Math.sin(radian)*radius;
}
// Copy the above ActionScript





فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا

ویکٹر السٹریشن یا کارٹون ڈرائنگ بناناکسی بھی مبتدی کے لئے آسان کام نہیں ہوتا۔ عام طور پر ویکٹر السٹریشن کے لئے ایڈوبی السٹریٹر، فری ہینڈ اور کورل ڈرا جیسے روایتی ویکٹر السٹریشن سافٹ ویئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن فلیش کے ڈرائنگ ٹولز اپنی سادگی اور استعمال میں سہل ہونے کی وجہ سے کارٹون السٹریشن کے لئے زیادہ موزوں ہیں ۔ مزید یہ کہ کارٹون اینی میشن کے لئے زیادہ بہتر اور آسان یہی ہے کہ تمام ڈرائنگ فلیش میں ہی جائے تاکہ امپورٹ ایکسپورٹ کے جھنجھٹ سے بچا جا سکے۔ 
انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔
٭۔ ۔ ۔ فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا
فائنل نمونہ  ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

دنیا گول ہے

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔
٭۔ ۔ ۔ فلیش میں گول گھومتی دنیا یعنی
ROTATING GLOBE
بنانا
میں جب بھی ماسکنگ کا کام کرتا ہوں تو خود کو جادوگر محسوس کرتا ہوں۔ ماسک کی مدد سے آپ جادوگر کی طرح ناظر کو ’’دھوکا‘‘ دے سکتے ہیں۔جس طرح ایک شعبدہ باز اپنے ہاتھوں کی مدد سے کوئی چیز ’’غائب‘‘ یا ’’ظاہر‘‘ کر سکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح ماسک کی مدد سے آپ بھی ناظر کو وہی کچھ دکھاتے ہیں جو آپ اسے دکھانا چاہتے ہیں۔۔

فلیش سافٹ ویئر کے مبتدی مجھ سے جن اینی میشنز کے طریقہ کار یا ٹیوٹوریل کی فرمائش کرتے ہیں۔ ان میں’’گول گھومتی دنیا یا گلوب‘‘ بھی شامل ہے۔ مبتدی سمجھتے ہیں کہ چونکہ ’’دنیا گول ہے‘‘ لہٰذا کرہ ارض کو گھومتا ہوا دکھانا صرف تھری ڈی پروگرام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔جب کہ ایسا ہرگز نہیں ہے!۔ ۔ ۔ اگر آپ ماسکنگ کا استعمال جانتے ہیں تو ایسی اینی میشن بہت آسان ہے۔۔۔
فائنل نمونے کی گف اینی میشن
 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔
٭۔ ۔ ۔ سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا
٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ فائل امپورٹ کرنا
٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ یا میوزک مووی کلپ تیار کرنا
٭۔ ۔ ۔ آن آف بٹن والی مووی کلپ تیار کرنا
٭۔ ۔ ۔ بٹن مووی کلپ کو ساؤنڈ مووی کلپ میں موجود میوزک کو ایکشن اسکرپٹنگ کے ذریعے چلانے اور بند کرنے کے قابل بنانا
سادہ میوزک آن آف بٹن

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایکشن اسکرپٹ کیا ہے؟

ایکشن اسکرپٹ میکرومیڈیا (جو اب ایڈوبی میں ضم ہوچکی ہے) کی تخلیق ہے۔ اسے 1999 ء میں میکرومیڈیا نے فلیش 4 کے لئے تخلیق کیا تھا۔ ایکشن اسکرپٹ کا اوّلین ورژن1999 ء سے 2004 ء تک جاری رہا۔ آخرکار فلیش 8 منظر عام پر آیا۔ فلیش کے ورژن 8 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 2 کو متعارف کرایا گیا۔اس وقت یہی ورژن سب سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔ 2007ء  ایڈوبی نے فلیش سی ایس 3 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 3 کو بھی متعارف کرایاہے۔یہ ایکشن اسکرپٹ کی اب تک کی سب سے پیچیدہ مگر انتہائی طاقتور پروگرامنگ لینگویج ہے۔

  ٭۔ ۔ ۔ آپ اس مضمون کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے؟

فائنل نمونہانشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس چھوٹے سےٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔
٭۔ ۔ ۔فلیش میں دھواں یا بھاپ کی ایفیکٹ بنانا

فلیش 8 اور سی ایس 3 میں فلٹرز کی مدد سے نہایت حقیقی ’’دھواں ‘‘ یا ’’بھاپ‘‘ کی ایفیکٹ بنائی جا سکتی ہے۔ فلیش فلٹرز کے ذریے نہ صرف دھواں ’’بنایا‘‘ جا سکتا ہے بلکہ اسے متحرک بھی کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ اس ٹیوٹوریل میں ہم ایک اصلی کپ کی تصویر استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا’’بھاپ یا دھواں‘‘ کی اینی میشن بھی کچھ ایسی ہو کہ اصل پر نقل کا گماں نہ ہو سکے۔ 

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں بُک مارک بٹن بنانا

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس چھوٹے سےٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔

٭۔ ۔ ۔ فلیش میں جاوا اسکرپٹ اور فلیش کی مدد سے بُک مارک بٹن بنانا

 خیال رہے کہ یہ بُک مارک صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر میں ہی کام کرے گا ۔ باقی ویب براؤزرز اس بُک مارک کو نظر انداز کر دینگے! باقی براؤزرز کے لئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ بیسڈ بُک مارک بنانا پڑے گا۔ جس کا کوڈ انٹرنیٹ پر بے شمار جگہ دستیاب ہے۔
 بُک مارک پر کلک کرنے سے یہ ڈائلاگ باکس اوپن ہوگا
 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر

فائنل نمونہکلک ۲۰۰۰ عربی، فارسی اور اردو کیلی گرافی کا ایک مفید اور کارآمد سافٹ ویئر ہے۔ اس کی مدد سے خوبصورت خطاطی کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں اس خطاطی کو برآمد کر کے مشہور و معروف گرا فکس سافٹ ویئر ز میں درآمد کر کے اس خطاطی کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ایڈوبی فلیش بھی کلک 2000 سے متن درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم کلک سے متن برآمد کر کے فلیش میں درآمد کرنا سیکھیں گے۔۔۔

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

Pages