نقش بر آب

سازش – دورِ جدید کا شیطان

سازش سوشل سائنسز کی ایک نئی شاخ ہے۔ ہم اب تک اپنے آباء واجداد کے سائنسی میدان میں کارناموں اور ان کی خدمات کا ذکر کرکے مغرب کو ڈراتے تھے، لیکن کچھ عرصے سے مغرب کا ڈر کم ہوتا جارہا تھا۔ آخر کب تک کوئی ان کارناموں کے کھنڈرات پرسپنوں کے محل کھڑے کرتا۔ اس […]

ایک انقلابی کی ڈائری

ہمیں حالات حاضرہ کے بارے میں جاننے اور تبصرہ کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ نہ تو ہماری تعلیم کا کمال ہے نہ ہمارے تجربے کا، یوں سمجھئے جیسے ہمیں یہ شوق ورثے میں ملا ہو۔ سیاسی جماعتوں کی کارکردگی پر تبصرے ہوں، یا ملک کے حالات کے بارے میں ماہرانہ رائے کا اظہار، بجلی […]

مستقل مزاج طالب علم کا طریقہ مطالعہ

اگر آپ کسی امتحان کی تیاری کررہے ہیں تو ایک مستقل مزاج طالب علم کا مطالعے کا طریقہ آپ کے کام آسکتا ہے۔ مطالعے کی میز پر بیٹھنے سے پہلے کتاب، نوٹ بک، قلم اور ایک گھڑی کا بندوبست کرلیجئے۔ گھڑی اس لئے کہ کہیں مقرر کردہ وقت سے زیادہ مطالعہ نہ کر بیٹھیں۔ ایک […]

جمہوری آمریت یا فوجی جہموریت

منتخب عوامی حکومتوں کو گرانے سے ملکوں میں بہتری نہیں آتی، بلکہ انتشار اور انارکی قوم کا مقدر ہوجاتی ہے۔ کم از کم پاکستان کی حد تک ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی منتخب حکومتوں کو ختم کیا گیا، ملک میں سیاسی انتشار، بدامنی اور مہنگائی پہلے کی نسبت بڑھ گئے […]

حکومت چلانے کے آسان طریقے

پاکستان میں آج کل نوجوانوں کو سیاسی میدان میں زیادہ اختیارات اور ذمہ داریاں دینے کا رجحان ہے۔ ہر سیاسی پارٹی کی کوشش ہے کہ وہ نوجوانوں کو اپنی پارٹی میں اہم ذمہ داریاں دیں۔ ان میں کچھ واقعی نوجوان ہوتے ہیں اور کچھ کی صرف حکومت کرنے کی خواہش جوان ہوتی ہے۔ بہرحال دونوں […]

2060: ملالہ کا پاکستان

معاشرتی علوم کی کلاس کا ایک منظر پیارے بچوں، آج کی سبق کا عنوان ہے، “ملالہ کی جدوجہد”۔  معاشرتی علوم کے استاد نے چھٹی جماعت کے طلبہ کو کلاس کے آغاز میں بتایا۔ “اچھا تو آپ ملالہ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟” استاد نے طلبہ سے مخاطب ہو کر سوال پوچھا۔ “سر، ملالہ نے […]

احتجاج

میرا منیجر ہر وقت مجھے ڈانٹتا رہتا ہے۔ میرے کام میں کچھ نہ کچھ نقص نکالتا رہتا ہے۔ یہ کردیا تو وہ کیوں نہیں کیا، وہ کام کیا تو ٹھیک سے کیوں نہیں کیا۔ غرض یہ کہ تنگ آمد بجنگ آمد والی صورتحال بنتی جارہی ہے۔ آج تو حد ہوگئی۔ فیکٹری میں سارے ساتھیوں کے […]

تحریک انصاف کا جلسہ – کچھ تاثرات

2004ء میں جب پہلی بار کراچی گیا تھا، تو وہاں کی دیواروں پر ‘جو قائد کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے’ لکھا ہوا دیکھ کر کراچی والوں کی قائد اعظم سے محبت پر رشک آیا۔ سوچا، یہ لوگ تو واقعی قائداعظم سے محبت کرتے ہیں۔ وہ تو بعد میں معلوم پڑا کہ وہ […]

سیاسی حکیم، سیاسی معجون

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے، اکثر حکیم اپنے مصنوعات کی تشہیر کے لئے بروشر چھاپتے ہیں۔ ان بروشرز میں طرح طرح کی دواؤں کے فارمولے مفت بتا کر قاری کو پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بات معجون کے فائدے سے شروع ہوتی ہے، یہ حافظہ تیز کرتا ہے، بدن میں چستی پیدا کرتا […]

80 روپے کی چائے

پشاور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھے مسافر بار بار کھڑکی سے باہر رن وے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ائیربلو کی پرواز حسبِ معمول تاخیر سے جارہی تھی۔ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے، کچھ اخبار سے وقت گزاری کی کوشش میں مصروف تھے۔ کہتے ہیں انتظار سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ میں بھی […]

مولوی کی کلاس

آپ شائد سوچ رہے ہونگے کہ یہ مولوی صاحب کی کلاس کی بات ہورہی ہے جس میں وہ بچوں کو ا، ب پڑھاتے ہیں۔ جی نہیں، یہ وہ کلاس ہے جس میں مولوی‌ صاحب کو پیش کرکے ان کی ‘خاطر تواضع’ کی جاتی ہے۔ یوں تو اس سلسلے میں ایک غیر مربوط کوشش پہلے سے […]

ماڈریشن

کسی بھی فورم کے لئے ماڈریشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کے بغیر فورم پر سپیم پیغامات کی بھرمار ہونے کے ساتھ ساتھ فورم کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تھریڈز بھی ہوتے ہیں۔ ہر فورم کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ کچھ کے خیال میں فورم یا ویب سائٹ پر ماڈریشن صرف اسپیم […]

ابن الوقت

وہ بہت غصے میں دفتر میں داخل ہوا۔ دروازہ بند کرنے کا انداز ظاہر کررہا تھا جیسے کسی سے لڑ جھگڑ کر آیا ہو۔ آتے ہی کہنے لگا، یہ کیا بدتمیزی ہے؟ تم لوگ کیا نئے نئے اصول بناتے ہو؟ ناک میں دم کرکے رکھا ہے۔ یہ رپورٹ دو، وہ رپورٹ لکھو۔ ہم لوگ اپنا […]

انقلاب زندہ باد!!!

چوک پر حشر بپا تھی۔ لوگ جلوس کی شکل میں جمع ہورہے تھے۔ نعرے لگ رہے تھے، انقلاب زندہ باد، انقلاب انقلاب۔ کچھ نوجوان دیوانہ وار ان نعروں کی پکار سے لوگوں کے جذبات گرما رہے تھے۔ میں نے دیکھا، حدِ نظر تک لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا، جو ختم ہونے کا نام […]

گھوڑا اور گدھا

مجھے بہت پہلے سے شک تھا کہ نواز شریف صاحب کو شاید مزاح نگار بننے کا شوق ہے۔ انتہائی مزاحیہ بات بھی اتنی سنجیدگی سے کرتے ہیں جیسے پی ٹی وی کا خبرنامہ۔ ایک دفعہ کہہ رہے تھے کہ مارشل لاء سے پہلے سب مجھ سے کہہ رہے تھے، قدم بڑھاؤ نواز شریف، ہم تمہارے […]