درویش خراسانی

ہم نے بنوں یوں بھی دیکھا

  میری پچھلی تحریر میں بنوں کی جانب سفرکا ذکر کیا گیا تھا۔بنوں جنوبی اضلاع میں سے ایک ایسا ضلع  ہے کہ جہاں سے کرک،سراے نورنگ، لکی مروت ،اور شمالی وزیرستان کے عوام نہ صرف مستفید ہوتے ہیں بلکہ ان علاقوں کی اکثر ضروریات زندگی یہیں سے پوری ہوتی ہیں۔ میڈیکل کالج، یونیورسٹی ، میڈیکل […]

دیوانے کا گریبان

ایک دھماکے کی آواز سُنائی دیتی ہے،اور ٹیلیفون کے تاروں کا کیبن اُڑ جاتا ہے۔ علاقہ کے تحصیلدار کی گاڑی گاؤں آجاتی ہے ۔ گاؤں کے ملک کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے۔ ملک صاحب نکلتا ہے ،تو سرکاری پیغام رساں سامنے کھڑا ہے۔ مجھے تحصیلدار صاحب نے بھیجا ہے اور آپ کیلئے ایک پیغام ہے۔ کیا […]

ان ائر ہینگ آؤٹ کیسے کریں

(یوٹیوب کے نام سے گھبرائیے نہیں کہ جن ملکوں میں یوٹیوب پر پابندی ہے،تو وہاں اسکا آسان متبادل موجود ہے۔مضمون کے اختتام پر اس سے متعلق بات کی جاتی ہے) چونکہ یوٹیوب گوگل کمپنی کی ملکیت ہے،اسلئے آپکے ہینگ آؤٹ کی ویڈیو یوٹیوب پر آپکے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔اور آپ گوگل پلس کےعلاوہ […]

سانحہ میرعلی

سب ریڈی ہوجاؤ اور اپنی اپنی بندوقیں ریڈی کرؤ۔ دوسری گاڑی والے اردگرد پوزیشنیں سنبھال لو۔ تم دونوں اندر داخل ہوجاؤ،ہم کور کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کمرے کی طرف بڑھتی بھاری بوٹوں کی چھاپ سنائی دیتی ہیں۔ اندر کوئی نہیں، کمرہ خالی ہے۔ اچھا ،دوسرے کمرے کی طرف بڑھو، سر دروازہ اندر سے […]

چھوٹی چھوٹی

عرصہ قبل ایک اردو فورم پر ایک بندے کی تحریر پڑھی تھی۔جس میں اس بندے نے پاکستانی قوم کے نیکیوں کا مزاق کچھ اس انداز سے اُڑایا تھا کہ پاکستانی عوام کی اکثریت جو نیکی کرتی ہیں ،تو ان میں سے چند یہ نمایاں ہیں۔ بھائی موٹر سائیکل کا سٹینڈ اُٹھالو بہن اپنی چادر سنبھالو،موٹر […]

قرآنی باغ

چند مہینے قبل خیبر پختون خواہ کے ایک مقامی روزنامے میں قرانی باغ کے بارے میں جامعہ پشاور کے بوٹینکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا ایک انٹرویو شائع ہوا تھا۔جس میں موصوف نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اضاخیل کے مقام پر بوٹینیکل گارڈن میں انہوں نے قرانی باغ کے نام سے ایک باغیچہ […]

ڈاکٹروں کے شر

آج مصطفیٰ ملک صاحب  کا بلاگ پوسٹ (مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے) پڑھا، جس میں  لاہور کے ایک سینئر  ڈاکٹر نے  ناتجربہ کاری کے سبب انجینئرنگ کی ایک طالبہ کو عمر بھر کیلئے معذور کردیا۔ تو مجھے بھی اپنی زندگی میں بیتے ہوئے اس قسم کے چند واقعات یاد آگئے، کہ جس میں ڈاکٹر سراسر حیوانیت […]

سرینا کی سیر

چند مہینے قبل جب افغانستان کے صدر حامد کرزئی اسلام آباد کے دورے پر آے ہوئے تھے،تو قدرت نے ہماری بھی چند ساعتیں انکی ٹیم کے ساتھ لکھی ہوئی تھیں۔چنانچہ حسب معمول ہم نے اپنے چھوٹے کیمرے کو بھی ساتھ لے جانے کا ارادہ کیا ،تاکہ موقع مناسبت سے بلاگ کیلئے تصاویر بھی جمع کی […]

ٹور ڈی طورخم

دوسرا عنوان : افغان ٹرانسپورٹرز کے مسائل ایک بلاگر کا سب سے بڑا یہی کام ہوتا ہے کہ جو حالات وہ دیکھے یا جن حالات سے گذرے ،یا جن مسائل کا سامنا کرئے ،بس اسکو تحریر میں لائے۔ رمضان میں ٹرانسپورٹ یونین کی طرف سے رابطہ کیا گیا کہ ایک ٹیم تیار ہے ،طورخم(پاک افغان بارڈر) […]

ایک قبائلی لڑکے کے خوابوں کا پاکستان

اردو بلاگرز  کمیونٹی کی طرف سے میرے خوابوں کا پاکستان  کے عنوان کے تحت ایک انعامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اور اسکے ساتھ ہم پر زور دیا گیا کہ بھئی لکھنا تو ضرور ہے،ہم نے بڑا کہا کہ جناب ہم مقابلوں والے رائٹر نہیں،لیکن ایڈمن صاحب کا کہنا تھا کہ آپکو لکھنا ہی ہے ،چاہے […]

اٹک کی ٹھنڈک

رات جب تراویح کے بعد میں اسکو رخصت کرنے لگا ،تو اس نے اپنے گھر کی طرف دیکھ کر کہا کہ آج پھر ہماری بجلی خراب ہے،چونکہ رات کافی دیر ہوچکی تھی ،اور علاقہ بھی خاموشی کے سبب ڈراونا منظر پیش کر رہا تھا، اسلئےمیں اسکی بات کو بے توجہی سے سُن کر  اپنے گھر […]

یاران بطرف ناران

سُنا تو ہم نے کئی لوگوں سے تھا لیکن جیسا کہ عربی مقولہ ہے کہ  (لیس الخبر کالمعاینہ) یعنی خبر معاینہ کا قائم مقام نہیں ہوسکتا ،اسی لئے ہم بھی اسکی صحیح خوبصورتی کا ادراک نہ کرسکے۔ لیکن اس موسم گرما میں ساتھیوں نے پروگرام بنایا کہ کیوں نا ہم بھی اسکی خوبصورتی کے عینی […]

ژالہ باری کا منظر

پشاور میں چند دن قبل شدید ژالہ باری ہوئی۔ جس کے سبب موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہمارئے علاقے میں جو ژالہ باری ہوئی تو وہ بھی زیادہ تھی لیکن ہم سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر جو ژالہ باری ہوئی تو نا ممکن حد تک زیادہ [...]

خوش قسمتی یا عقل مندی

کہتے ہیں کہ ملا نصیر الدین اپنے کھیت گئے تھے جانوروں کیلئے چارہ کاٹنے کیلئے ، واپسی پر گدھے پر کچھ اس طرح سے سوار ہو کر آرہے تھے کہ  خود گدھے کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے لیکن چارے کی بوری اپنے سر کے اوپر رکھی ہوئی تھی۔ راستے میں ایک دانا سے ملاقات ہوئی [...]

بھوت انکل اور بند دروازے

ذرا تصور کیجئے کیا ہی عجیب وقت ہوگا جب آپ گاڑی کے اندر محصورہوں اور کسی خرابی کی وجہ سے گاڑی کے دروازوں کے لاک کھلنے سے انکاری ہوں۔اسی اثنا میں کسی غیرمری مخلوق(بھوت انکل) کی موجودگی کا ہلکا سا احساس ہو،اور وہ بھی آپ سے چھیڑچھاڑ کا ارادہ رکھتا ہو۔ شائد کئی ایک کی [...]

بلاگستان میں کمنٹس کا مسئلہ

چند دن پہلے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئی تو باتوں کے دوران انہوں نے شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ کسی موضوع پر آپ نے ایک کالم لکھا ہوا تھا۔جس پر اس وقت میں کمنٹس کرنا چاہتا تھا۔میں نے بڑی محنت سے ایک طویل تبصرہ لکھا اور جب اسکو پوسٹ کرنے کی باری آئی تو  [...]

پائلٹ کا جواب

گزشتہ کالم میں پاکستانی فوج کے چند قاتلوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔ جن کے مجرمانہ کرتوتوں کے سبب شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں ہیلی کاپٹر سےبلاوجہ شیلنگ کے دوران تین چار گاؤوں میں بے گناہ معصوم بچے ،عورتیں اور وطن کے با وفاء لوگ شھید ہوئے تھے۔ اس کالم کے لکھنے پر اور انداز تخاطب [...]

پاک کی ناپاکیاں

لوگوں پر غم کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ہر طرف فضاء افسردہ افسردہ سی ہے۔کاروباری زندگی کی رونق بالکل ماند ہے ۔دوکانیں مارکیٹیں بند پڑی ہیں ،اور لوگ مختلف ہُجروں میں اور بیٹکوں میں بیٹھ کر افسوس کر رہے ہیں،اور ساتھ ہی بے اعتباری کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔ انکو یقین نہیں آرہا کہ [...]

سوشل میڈیا پر دلکش نستعلیق اردو

سن 2010 کی بات ہے کہ جب میں فیس بک استعمال کرتا تھا اور فیس بک  پر مختلف ابحاث کے دوران اپنا مؤقف صحیح انداز میں دوسروں کو سمجھانے کیلئے انگریزی میں اردو  لکھنے کے بجائے اردو کو اپنے رسم الخط میں لکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ باقی سب لوگ رومن اردو میں لگے رہتے تھے [...]

Yahoo رے Yahoo

اردو زبان میں ایک ضرب المثل ہے کہ اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کُل سیدھی۔اونٹ کو صحرا کا جہازبھی کہا جاتا ہے۔کیونکہ اونٹ ہی وہ واحد جانور  ہے جو کہ انسان صحرا میں باربرداری کیلئے استعمال کرتا ہے۔ بالکل ایسے ہی برقی خط کی رفتار بھی کسی جہاز سے کم نہیں ہوتی بلکہ جہاز تو [...]

Pages