عامر شہزاد

Me & Leoz Technologies

میں کون ہوں؟عامر شہزاد کی تصویرمیں ہوں عامر شہزاد۔ اٹک شہر سے تعلق ہے۔ اردو اور لینکس کے حوالے سے مشہور ہوں۔ بینادی طور پر کمپیوٹر پروگرامر ہوں۔ ویب پروگرامنگ کا تجربہ ہے۔ میں روشن ٹیک ڈاٹ کام (www.RoshanTech.com) کمپنی کا مالک ہوں۔
میری تین عدد بلاگز کے روابط یہ ہیں۔
 لیوز ٹیکنالوجیز (www.LeozTech.com) کیا ہے؟لیوز ٹیک کا لوگولیوز ٹیک میری نئی کمپنی ہے جو کہ میرے ایک دوست (مویان) اور میرے بھائی (راحیل) کے تعاون سے وجود میں آئی۔ ہم لیوز ٹیک کے نام سے بہت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔لیوز ٹیکنالوجیز کا فیس بک پیج اس ربط پر ہےfb.com/LeozTech
ہمارے کچھ پروجیکٹس چل رہے ہیں جو کہ یہ ہے۔لیوز بز (www.LeozBuzz.com)لیوز بز کا لوگولیوز بز ایک اردو نیوز ویب سائیٹ ہے۔ جس میں ہم مندرجہ دیل کیٹیگریز کی نیوز دے رہے ہیں
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • تعلیم و صحت
  • بزنس
  • قومی
  • بین الاقوامی
  • اور کچھ عارضی کیٹیگریز
لیوز بز کا فیس بک پیج اس ربط پر ہے fb.com/LeozBuzz
لیوز ہوسٹر (www.LeozHoster.com)لیوز ہوسٹر کا لوگولیوز ہوسٹر ڈومین اور ہوسٹنگ کے لیے ویب سائیٹ ہے۔ یہ ایس ایس ایل پروٹیکشن کے ساتھ ہے۔اس میں ہم فل حال دو پیکج دے رہے ہیں۔ ہمارا ابتدائی پیکج صرف دو ہزار سے شروع ہوتا ہے جس میں ہم آپ کو ڈومین مفت دیتے ہیں۔ لیوز ہوسٹر کا فیس بک پیج اس ربط پر ہے
fb.com/LeozHosterلیوز پروفیشنل کورسز (leoztech.com/courses)لیوز کورسز ایڈہم ویب ڈیولپمنٹ اور ایس ای او کے کورسز کرا رہے ہیں۔ مزید کوسز کے لیے رابطہ کریں۔مزید معلوماتیہ پر مزید معلومات اور روابط بعد میں ڈالیے جائیں گے۔

ایک اجنبی مخلوق (شائد جن وغیرہ) سے غائبانا ملاقات

ایک دفع کا ذکر ہے کہ سردیوں کی (تاریک) رات تھی اور  اس دن میری والدہ بھی گھر پر نہیں تھیں البتہ ہماری ایک رشتہ دار خاتون بڑے کمرے میں موجود تھیں۔ ہمارے گھر میں بڑے کمرے سے بیٹھک تک کافی فاصلہ بنتا ہے۔۔ آذان سے پہلے کا وقت تھا۔ میں اور میرے بھائی (خرم بھائی و افتخار بھائی) اپنے گھر کی بیٹھک میں سو رہے تھے۔ ان میں سے بڑے بھائی، افتخار بھائی، آذان دینے مسجد جایا کرتے تھے۔ وہ اپنے وقت پر اٹھے اور مجھے اور دوسرے بھائی کو نماز کے لیے اٹھانا شروع کیا۔ دوسرے بھائی تو اٹھ گئے مگر میں نہ اٹھ سکا (شائد طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن اس دن میں نے بہت سستی کی بلکہ مکر کہنہ درست ہو گا)۔ اس وقت میری عمر 14 یا 15 سال ہو گی، مجھے صحیح یاد نہیں۔ جب دونوں بھائی آذان و نماز کے لیے گھر سے چلے گئے تو میں بیٹھک میں اکیلا رہ گیا اور کمرے کی لائٹ بھی بند تھی۔ باہر گلی سے تھوڑی بہت روشنی آ رہی تھی۔ جب دونوں بھائی نکل گئے تو میں اصل  میں جاگ رہا تھا مگر سونے کا مکر کیا ہوا تھا۔ تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اچانک ہماری بیٹھک کا دروزہ آہستہ آہستہ خودباخود کھلنا اور بند ہونا شروع ہو گیا۔ اس بات کی وضاحت کر دوں کہ  ہوا کا عمل دخل نا ہونے کر برابر ہے، اگر ہے بھی تو شائد آرام سے دروزہ کھل جائے یا بند ہو جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیٹھک کے باہر لمبی سی گیلری ہے جس کے ایک طرف ہمارے گھر کا مرکزی دروزہ ہے جو کہ رات کے وقت بند ہی ہوتا ہے۔ اس کی دوسری طرف صحن ہے۔ بحرحال میں واقع کی طرف دوبارہ آتا ہوں کہ شروع میں تو یہ عمل آہستہ آہستہ تھا جس کی وجہ سے میں کچھ محتاط ہو گیا تھا مگر خوفزدہ نہیں تھا البتہ جو اسباق یاد تھے وہ احتیاطا پڑھنا شروع کر دے تھے بلکہ کچھ اونچی آواز سے پڑھے کہ کچھ اثر ہو جائے۔ مگر دروزہ کھلنے اور بند ہونے کا عمل تیز ہونے لگا۔ پھر مجھ میں اتنی ہمت نہیں رہی کہ میں کمرے کی لائیٹ آن کر سکوں کیونکہ لائیٹ کا بٹن دروازے کے ساتھ ہی تھا۔ میری حالت پتلی ہونے لگی۔ اور وہ عمل اتنا تیز ہو گیا کہ صاف محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی طاقتور شخص پوری قوت سے دروازے کو بند اور کھول رہا ہے اور ڈز ڈز کی آواز گونج رہی تھی۔ اس وقت میرے منہ سے بے اختیار بہت اونچی چیخیں بلند ہونے لگیں۔ چیخیں اتنی بلند تھیں کہ ہماری رشتہ دار خاتون اندر بڑے کمرے سے دوڑ کر میرے پاس آ گیں۔ بلکہ ہمارے محلہ سے ایک صاحب بھی آ گئے جن کا گھر ہمارے گھر سے تقریبا 3 گھروں کے فاصلے پر تھا۔ مجھے تو خیر اتنا ہوش نہیں تھا کہ وہ عمل کس وقت رکا۔ مگر اندازہ ہے کہ جب لوگ میرے پاس آ گئے تھے اس سے پہلے ہی وہ رک گیا ہو گا۔
اگرچے مجھے کوئی چیز نظر نہیں آئی (شائد مجھ میں اتنا حوصلہ نہیں) مگر یہ عمل کسی چیز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اس لیے مجھے اس بات کا بہت زیادہ یقین ہے کہ یہ عمل کیسی مخلوق کی ہی کارستانی ہے۔ یہ عمل کیوں ہوا؟ میرے زہن میں یہی خیال آتا ہے کہ شائد کسی مخلوق نے مجھے نماز کے لیے نہ اٹھنے کی سزا دی اور وہ غالبا مسلمان ہی ہو گی۔ اور جو جو میں نے اللہ کے کلام پڑھے ان کا اثر کیوں نہیں ہوا؟ کیونکہ اگر وہ مخلوق خود ہی پکی مسلمان ہو تو کیا اثر ہونا جبکہ وہ کام بھی "نیک" کر رہی ہو۔ البتہ اس عمل کو ایک یہ فائدہ ضرور ہو کہ مجھے اس دن سکول سے چھٹی مل گئی۔
بعد میں جب میں کچھ بڑا ہوا تو مجھے معلوم ہو کہ ہماری بیٹھک میں اسطرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ مثلا میرے بھائی وہاں داخل ہوئے تو ان کو دو سرخ رنگ کی آنکھیں نظر آئیں تو وہ فورا واپس چلے گئے۔
اب میں آتا ہوں اس بات کی طرف کہ جو اب آپ میرے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، یعنی اس پوسٹ کے شایع ہونے کے بعد کی کاروائی۔
مجھے ذرہ برابر بھی اس بات کی پروہ نہیں ہے کہ آپ اس واقع کی کیا تشریح کرتے ہیں، جس کے ساتھ بیتے وہی جانے۔ اور مجھے نہ ہی اس کا تجزیہ کروانے کا شوق ہے۔ میری تو یہی دعا ہے کہ ایسا یا اس سے ملتا جلتا واقع کسی کے ساتھ نہ ہی پیش آئے تو بہتر ہے۔ یہ بھی سنا ہے کہ جس میں برداشت نہیں ہوتی ان کے ساتھ ایسے واقعات نہیں ہوتے (اس بات کی میرے پاس کوئی دلیل نہیں ہے)۔

مزید معلومات

مفت ۔ روشن ٹیک ڈاٹ کام پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1

میں یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں کہ روشن ٹیک ڈاٹ کام پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1 مفت ڈائونلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
ڈائونلوڈ:http://sourceforge.net/projects/roshantech-com-pos-os/files/POS-OS-1.iso/download
مزید معلومات یہاں پر ہی بعد میں ڈالی جائے گی۔
مزید معلومات اس ربط پر دستیاب ہیں۔http://roshantech.com/free-roshantech-com-point-of-sale-operating-system-pos-os-1/

Attock City Pakistan Talent Video Songs

اٹک شہر پاکستان کا ٹیلنٹ http://www.youtube.com/watch?v=_sIScGeBjic میرے بھائی کے پرانے دوست دوسری ویڈیو اس ربط پر ہے http://www.youtube.com/watch?v=5dhYGb8HFu4 ان روابط سے ویڈیو پلے کریں یا اتاریں http://www.funats.com/ http://en.savefrom.net/

لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا سکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

اسلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں 'لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا سکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)' کے ساتھ حاضر ہوں۔ استعمال سے پہلے انسٹال کرنا سیکھیں لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔ http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html
لینکس انسٹال کریں http://asakpke-urdu.blogspot.com/2010/09/blog-post_19.html
زورن/اوبنٹو/منٹ/ڈیبین/لینکس او ایس کی مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن http://asakpke-urdu.blogspot.com/2012/09/install-zorinubuntumintdebianlinux-os.html ابھی کا فرق ابھی فرق یہ ہے کہ زورن 6 اور 7 آ چکے ہیں۔ http://zorin-os.com/ https://wiki.ubuntu.com/LTS یہ ویڈیو کیوں بنائی؟ http://computingpk.com/forum/index.php/topic,4416.0.html
لینکس کیوں انسٹال کریں؟ لینکس کیوں بہتر ہے؟ http://www.whylinuxisbetter.net/
ہم لینکس میں کیا کیا کر سکتے ہیں انٹرنیٹ ویب سائیٹ، چیٹنگ، سکائیپ، ڈاؤن لوڈنگ، ٹارنٹ، آئی ڈی ایم، وغیرہ ڈیسکٹاپ وال پیپر، ٹاسک بار ملٹی میڈیا تصویریں، آڈیو، ویڈیو، وغیرہ ویڈیو ایڈیٹنگ آفس ورک سافٹ ویئر انسٹال اردو انسٹال/استعمال http://www.mbilalm.com/urdu/ ٹرمینل میں کمانڈ چلانا پاک لینکس http://www.paklinuxos.org/ ونڈوز سے بہتر لینکس کچھ کاموں میں ونڈوز سے بہتر ہے مثلا ہوم یوذ: انٹرنیٹ، ملٹی میڈیا، وغیرہ عام طور پر آفس ورک یا ڈیزائنگ میں ونڈوز بہتر ہے۔ لیکن ویب پروگرامنگ میں لینکس بہتر ہے لینکس میں ونڈوز کی کمی پوری کرنا وائین ورچوئل باکس مدد مزید معلومات زورن 6 کے بارے میں اس ربط پر انگریزی میں کافی اچھی معلومات ہیں۔ http://myzorinos6manual.blogspot.com/ اینڈروئیڈ لینکس مقبول/مشہور کیوں نہیں ہے؟ پہلے سے انسٹال نہ ہونا غلط فہمی کمپنی سپورٹ زیادہ آپشن سیکھنا ویڈیوز پارٹ نمبر 1 ویڈیو پارٹ نمبر 2 پارٹ نمبر 3 پارٹ نمبر 4 ویڈیو پارٹ نمبر 5 پارٹ نمبر 6

Pages