محمد سلیم

نماز فجر اور سستی

جگت بازیوں اور لطیفوں میں مصریوں کو کوئی بھی نہیں ہرا سکتا۔ ان کے تو بڑے بڑے شیخ، خطیب اور امام مساجد منبر پر بیٹھ کر اپنے خطبوں میں لطیفے سناتے ہیں۔ ان کی سنجیدہ موضوعات پر تقاریر بھی قہقہوں...

مسکراہٹیں (3)

احباب کرام: میں وقتاً فوقتاً اپنے فیس بک پر آپ کے لبوں پر مسکراہٹیں لانے کیلئے لطائف شیئر کرتا رہا ہوں، ان میں کچھ کو جمع کر کے یہاں بلاگ پر آپ کیلئے پیش کر رہا ہوں۔ لطیفے تو پھر لطیفے...

لفظوں کا چناؤ

بادشاہ نے اپنی سلطنت میں ہرسُو ہرکارے بھیج کر فرمان جاری کرا دیا کہ کل سے اس کی رعایا میں موجود کوئی بھی عورت نا تو کسی قسم کا زیور پہنے گی اور نا ہی کسی قسم کا بناؤ سنگھار کرے گی۔   اس فرمان پر عمل کیا ہونا تھا جس نے بھی سنا ہنس […]

اپنا ایک کان کٹوانے سے پہلے یہ پڑھ لے

 کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ کی شادی کو عرصہ ہوگیا مگر گھر میں ولی عہد کی کمی ہی رہی تو اس نے سلطنت کے کونے کونے سے اپنے اور اپنی ملکہ کے علاج معالجے کیلئے حکیم بلوائے۔ مقدر میں لکھا تھا اور اللہ نے ملکہ کی گود ہری کر دی ۔ بیٹا پیدا ہوا تو […]

کل کے بادشاہ

ایک عراقی کہتا ہے: ہم دنیا کی سب سے بڑی اور مضبوط اقتصادی قوت ہوا کرتے تھے، ہمارے ایک دینار کی قیمت گیارہ سعودی ریال ہوا کرتی تھی، اس دھرتی پر سب سے بڑا تیل کا ذخیرہ ہمارا ذخیرہ ہوا کرتا تھا۔ ہم ہی دنیا کی سب سے بڑی متمدن تاریخ اور علمی ورثے کے […]

استاد پھر استاد ہوتا ہے

پروفیسر صاحب انتہائی اہم موضوع پر لیکچر دے رہے تھے، جیسے ہی آپ نے تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کیلئے رخ پلٹا کسی طالب علم نے سیٹی ماری۔ پروفیسر صاحب نے مڑ کر پوچھا کس نے سیٹی ماری ہے تو کوئی بھی جواب دینے پر آمادہ نا ہوا۔ آپ نے قلم بند کر کے جیب میں […]

بیٹیاں

بیٹیاں بیٹیوں کو رب کریم کی عطا و رحمت سمجھنا، ان سے شفقت، پیار اور رحمدلی والا معاملہ کرنا، ان کی تعلیم و تربیت کیلئے اپنے تئیں بھر پور کوشش کرنا، ان کے دکھ درد کو سمجھنا، ان کو وقت دینا، ان کی سننا، ان سے لاڈ پیار اور دلجوئی کرنا، ان کی عزت و […]

فیس بُک ایک اندھیرا کنواں

آپ بھلے جیسا اچھا،  معیاری اور اصلاحی ادب تخلیق کریں، اگر اُسے شائع فیس بُک پر کر رہے ہیں تو آپ بے سود کام کر رہے ہیں۔ فیس بک میرے نزدیک ایک اندھیرا کنواں ہے جس میں علم کو بُرد کیا جا رہا ہے۔ بلاگ ایک بہترین پلیٹ فارم تھا مگر نجانے کیوں کئی دوست اسے […]

مسکراہٹیں (2)

احباب کرام: میں وقتاً فوقتاً اپنے فیس بک پر آپ کے لبوں پر مسکراہٹیں لانے کیلئے لطائف شیئر کرتا رہا ہوں، ان میں کچھ کو جمع کر کے یہاں بلاگ پر آپ کیلئے پیش کر رہا ہوں۔ لطیفے تو پھر لطیفے ہی ہوتے ہیں، جھوٹ موٹ کی باتیں، مہربانی کیجیئے اور ان سے صرف محظوظ ہونے […]

دوسرے ملک میں کسی کی کتنی مدد کریں؟

ہر ملک کا اپنا قاعدہ قانون، رسم و رواج، اخلاقیات کے پیمانے، ثقافت، تہذیب اور روایتیں ہوتی ہیں۔ ماحول سے عدم واقفیت کی وجہ سے دکھائی گئی آپ کی بہت زیادہ ہمدردی اور انسانیت آپ کیلئے کئی قباحتیں اور مسائل بھی کھڑے کر سکتی ہے۔ کیسے؟ یہ جاننے کیلئے درج ذیل چینی لطیفہ سنیئے: کھاتے […]

چین کے بارے میں جانیئے

بہت ساری جغرافیائی اور تاریخی حیرتوں کا مرقع یہ ملک، جسے جتنا کنگھالا جائے اتنا انوکھا لگے گا، آپ اس ملک کے بارے میں بہت جانتے ہونگے، تاہم یہ چند معلومات ہو سکتا ہے آپ کیلئے نئی ہوں: مشرقی ایشیاء کے انتہائی کنارے اور بحیرہ اوقیانوس کے مغربی کنارے پر واقع اس ملک کی لگ بھگ پندرہ […]

لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

السلام علیکم: کہنے کو تو یہ میرا اپنا بلاگ ہے مگر اس کو یوں سونا سونا کرنے میں میرا نہیں، میرے فیس بک اکاؤنٹ کا ہاتھ ہے۔ بلاگ پر لکھنے میں کسلمندی کیا آڑے آئی کہ فیس بک کے مزے ہو گئے، اس کا اتنا پیٹ بھرا کہ حساب نہیں مگر حاصل وصول کیا ہوا ہے […]

بیت المقدس سے اندر کی خبر

باس نے کال کر کے پوچھا، سلیم اگر فارغ ہو تو مجھے ملنے کیلئے ابھی آ جاؤ۔ میرے پہنچنے پر انہوں نے پوچھا میں نے یہاں آنے کے بارے میں کسی سے تذکرہ تو نہیں کیا۔ میرے ناں کہنے پر پوچھا آجکل فون کونسا استعمال کرتے ہو؟ میں نے نکال کر دکھایا تو کہنے لگے […]

ہمارے بچپن کے روزے

ہمارے گھر میں سحری کیلئے سب جاگتے تھے چاہے روزہ رکھنا ہوتا یا نا رکھنا ہوتا۔ سحری اور افطاری روزہ دار اور بغیر روزہ والوں دونوں کیلئے ثواب شمار ہوتی تھی۔ فرق بس یہ ہوتا تھا کہ روزہ دار کو پہلے ملتا تھا اور باقیوں کو بعد میں۔ ایسی ثواب کیلئے کھائی جانے والی سحریوں […]

میرے فیس بکی سٹیٹس (8)

زندگی اتنی لمبی بھی نہیں‌ کہ ہر چیز کا تجربہ کیا جائے اور نا ہی اتنی چھوٹی ہے کہ ہر بات کو جھٹلا دیا جائے ہاں‌ اتنی خوبصورت تو ضرور ہے کہ اگر یہ جان لیا جائے کچھ بھی اس کے برابر یا اسکا متبادل نہیں‌ ہے۔ ٭٭٭٭٭٭ اس سے بڑھ کر تم اپنے دوست […]

مسکراہٹیں

احباب کرام: میں وقتاً فوقتاً اپنے فیس نک پر آپ کے لبوں پر مسکراہٹیں لانے کیلئے لطائف شیئر کرتا رہا ہوں، ان میں کچھ کو جمع کر کے یہاں بلاگ پر آپ کیلئے پیش کر رہا ہوں۔ لطیفے تو پھر لطیفے ہی ہوتے ہیں، جھوٹ موٹ کی باتیں، مہربانی کیجیئے اور ان سے صرف محظوظ […]

سبزی خور

   مجھے پہلی بار سبزی خور کیا ہوتے ہیں اور کیا کھاتے ہیں کا پتہ ہانگ کانگ میں چلا، بتانے والی ایک خوبصورت انڈین لڑکی تھی۔ میرا جذبہ ترحم دل سے نکل کر زبان پر آیا تو اُس نے کہا؛ بچُو، تُو تو آج رات میرے ساتھ چل۔ پھر تجھے پتہ چلے گا ہم صرف […]

بھوکے بنگالی

بس میں چڑھتے ہی میں نے پچھلی طرف اپنی پسندیدہ نشست کو خالی پا کر اطمینان کا سانس لیا،   کھڑکی  کے ساتھ  سرہانہ پُھلا کر ٹکانے کے بعد  موبایل گردی کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے۔  اتنے زیادہ سفر کر کے بھی بندے کو سفر آسان بنانا  بھی نا آئے تو پھر تو بات ہی […]

آپ کے دوست آپ کے دانتوں کی مانند ہوتے ہیں

ہو سکتا ہے مضمون کا  عنوان دیکھ کر آپ کو  حیرت ہو  یہ کیسی مشابہت  پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اب آپ کے دوست آپ کے دانتوں کی مانند  ہو گئے ؟  اصل میں یہ تشبیہ ایک حکیم صاحب نے بنائی ہے جو اپنے پوتے کو نصیحت کرتے ہوئے فرما  رہے […]

کاروبار کا نیا گُر

مسٹر پیٹر ہوانگ   تائیوان کے شہری اورچین کے شہر  شانتو میں ایک کمپنی  اور  فیکٹری کے مالک ہیں۔ ویسے تو  میں انہیں  بیس سال سے جانتا ہوں مگر  گزشتہ آٹھ سال  ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی رہا ہے۔ اپنے ملک میں لازمی فوجی تربیت کی  بناء پر کمانڈو ،   کاروبار سے جڑے […]

Pages