بلاگستان

بَن باس کا شیر ۔۔۔فلک شیرزمان

تاریخ اشاعت: جمعہ, October 29, 2010 - 14:30
مصنف: محمود مغل
بَن باس کا شیر ۔۔۔فلک شیرزمان ایک شعری مجموعہ کا تعارف تبصرہ : م۔م۔مغل مکڑیوں کے جالے جہاں اپنی ہیئت میں طرزِ تعمیر و تخلیق اور حسنِ آرائش پر دلالت کرتے ہیں وہیں کمزور سے تاروں کو مربوط اور منظم کرنے کا اشاریہ بھی ہیں۔کسی بھی زبان اور ثقافت کا بھی یہی کام ہے جو قدروں کے تارو بود سے مختلف طبقاتِ زندگی کو جوڑ کر رکھنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ ہمیں شاید ہی مکڑیوں کے جالے بننے کے علاوہ کسی اور نمایاں محمد محمود مغلnoreply@blogger.com2
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, October 25, 2010 - 00:49
مصنف: عادل بھیا
یحیٰ کے والد ائیر فورس سے ریٹائیرڈ ہیں اور محلے کی مین سٹریٹ میں دو دوکانوں کے مالک بھی ہیں۔ ماہانہ پینشن اور دوکانوں کا کرایہ ہی انکی کُل آمدنی ہے جسکی مدد سے وہ نہ صرف سفید پوشی سے زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوا کر اپنا فرض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ پانچ وقت کے نمازی اور نہایت نیک انسان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یحیٰ بھی اِک خوش مزاج‘ نیک سیرت اور نہایت اچھے اخلاق کا نوجوان ہے۔ یحیٰ کے والدین اپنے بیٹے سے بے حد پیار کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالی نے چھ بیٹیوں کے بعد اُنکو ایک بیٹے کی خوشی  سے نوازا۔ اُسکی حیثیت  اِن چھ بہنوں کے درمیان ایک چمکتے دمکتے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 8, 2010 - 00:47
منٹو سردار صاحب کا پسندیدہ افسانہ نگار ہے۔ منٹو فہمی میں ہم ان کے شاگرد ہوتے ہیں۔ بات سیاست کی ہو۔ مذہب کی یا پھر حالاتِ حاضرہ کی۔ منٹو کا حوالہ محترم کی گفتگو میں لازم ہے۔ ملا کا تذکرہ چھڑے۔ سیاستدانوں کی بات ہو۔ لوٹوں کا قصہ۔  جنگوں کی کہانیاں۔ ملکوں کے تعلقات منٹو کا تڑکا لگے بغیر سردار صاحب کی ہانڈی نہیں گلتی۔  کل بہت دنوں بعد ان سے ملاقات ہوئی۔ کافی دنوں کے وقفے کے بعد ہمیں بھی ان کی طرف سے کسی نئی ادبی گالی کا انتظار تھا۔ چھٹتے ہی فرمانے لگے۔ لو بھئی ایشر سئیاں آنے کو ہے۔ ہمیں فورا ٹھنڈا گوشت یاد آیا۔ مگر بات کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سردار صاحب والا دماغ کہاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 2, 2010 - 20:21
مصنف: کاشف نصیر
لاکھوں کروڑوں لوگ ایک آس کی پیاس لئے شدید بے چینی میں تمہاری راہ دیکھ رہے ہیں، انہوں نے ہوائی اڈے سے دارلسلطنت تک ایک لمبی قطار بنا رکھی ہے کہ تمہارا فقید المثال استقبال کرسکیں۔ نوجوان سب سے آگے اور مستعد ہیں، بزرگ بھی تمہاری نشان راہ تک رہے ہیں اور بچوں کا بھی […]
زمرہ: اردو بلاگ

تدریس زبان فارسی بذریعه خط وکتاب - خانہ فرہنگِ ایران

تاریخ اشاعت: جمعہ, September 24, 2010 - 14:32
مصنف: محمود مغل
تعارف نامہ تدریس زبان فارسی بذریعه خط وکتاب خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران۔کراچی عرصہ دراز سے ایران و پاکستان کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو استحکام اور دوام بخشنے کے لیے دونوں برادرملکوں کے مشترکہ تہذیبی اورثقافتی ورثے کے احیاء بقاء علمی ، ادبی، ثقافتی اور لسانی روابط کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ " تدریس زبان فارسی بذریعہ خط وکتابت" بھی اس تسلسل کیمحمد محمود مغلnoreply@blogger.com2
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, September 23, 2010 - 00:26
مصنف: کاشف نصیر
لیں اب کر لیں گل، کردیا نہ حقہ پانی بند، بڑے چوڑے ہوئے پھر رہے تھے۔ تھوڑی سی سستی شہرت کیا مل گئی، سمجھے تھے کہ سیدی حکومت گردادیں گے۔ اتنی ہمت کہ ان کم ظرفوں، کم ذاتوں عابد شیر علی اور جاوید لغاری کے پیچھے جاکر کھڑے ہوگئے۔ دے دھڑا دھڑ دن رات سب […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, September 21, 2010 - 01:00
مصنف: کاشف نصیر
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور گزشتہ تین چار دنوں میں نظر آنے والی ڈرامائی ملاقاتیں اور سیاسی ہلچل اسی فیصلے کا عملی نتیجہ ہیں۔ منصوبہ کے مطابق سوئس مقدمات کھولنے کے اعلی عدالتی احکامات نہ ماننے کے الزام میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 18, 2010 - 21:53
مصنف: کاشف نصیر
کل کسی کام کیلئے اردو یونیورسٹی گیا تو وہاں بیٹھے بیٹھے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ اس یونیورسٹی میں گزارے اپنے دو سالوں کے احوال پر کچھ لکھوں، پھر خیال آیا کہ کیا لکھوں۔ طلبہ تنظیموں کی کی مار دھاڑ پر اور نعرے بازیوں پر، کسی پولنگ اسٹیشن کا منظر دیتی مرکزی راہ داری […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, September 17, 2010 - 16:32
مصنف: کاشف نصیر
لیکن ہمیں صرف جتنا معلوم ہے اتنا ہی بیان کرنا چاہئے اور اصل معاملہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اسے معلوم ہے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اور پیش منظر اور پس منظر دنوں سے وہی واقف ہے۔اسکی لاٹھی بے آواز ہے اسکی مار بہت سخت ہے۔ لوگوں کو محض بولنا […]
زمرہ: اردو بلاگ

میٹروون چینل کی لاٹھی اور ’’ شاعروں ‘‘ کا احتجاجی ڈرامہ

تاریخ اشاعت: جمعرات, September 16, 2010 - 14:56
مصنف: محمود مغل
Sahir Lodhi recently made fun of esteemed poets, calling them "abominable to look at" and "as old as Noah" on his morning show, which also had Ambereen Haseeb Amber (Metro One News said) as one of the guests। Ambereen, who was at the time hosting Bazm-e-Shayeri, supported the whole debacle and cheered for Mr. Lodhi's use of unwarranted words that sprang from his ill-breeding of the subject he محمد محمود مغلnoreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, September 15, 2010 - 23:33
مصنف: عادل بھیا

میزبان چند لمحوں کیلئے مجھے اِس کمرے میں تنہا  چھوڑ گیا۔ میں اُٹھا اور حسبِ عادت کمرے میں ٹہلنے لگا۔ میری نظر کتابوں کے ایک شیلف پر پڑی جس پر مختلف چھوٹی موٹی کتابیں پڑی ہوئی تھیں۔ میں شیلف کے قریب گیا اور کتابوں کو ٹٹولنے لگا۔ اچانک میرے ہاتھ اِک چھوٹی سی ڈائری لگی جو تمام کتابوں کے عقّب میں پڑی ہوئی تھی۔ یہ ڈائری ایک چودہ، پندرہ سالہ طالب علم کی تھی۔ میں بےدھیانی میں ہی اسکے صفحات پلٹنے لگا۔ صفحات پلٹنے سے اِک نہایت عمدہ خوشبو میری سانسوں میں داخل ہوئی۔ طالب علم نے لکھنے کیلئے بہت سے رنگوں کو استعمال کر کے ہر صفحے کو دُلہن کی مانند سجایا ہوا تھا۔ گویا یہ سب طالب...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, September 9, 2010 - 22:15
مصنف: عرفانیات
ستائیسویں روزے کے بعد عموما ً رمضان کے لیے ہمارا ولولہ ماند پڑ جاتا ہے۔ شاید ایک تو یہ خیال ہوتا ہے کہ بس اب تو روزے ختم ہی سمجھو اور دوسرا دھیان سارا عید کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو آخری دو یا تین روزے ہوتے ہیں وہ بھی رمضان کا اسی طرح حصہ ہوتے ہے جیسے کہ پہلے والے باقی روزے۔

اور یہ بھی توجہ طلب بات ہے کہ انتیسویں رات بھی آخری عشرے کی طاق رات ہوتی ہے باقی چار طاق راتوں کی طرح۔ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیلتہ قدر کی رات آخری پانچ طاق راتوں میں تلاش کرنے کا حکم دیا ہے اور اس سلسلے میں پانچوں طاق راتوں کی اہمیت برابر ہے۔ رمضان کی انتیسویں رات بھی وہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, September 6, 2010 - 03:03
مصنف: عرفانیات
آئیے ایک تجربہ کریں
مجھے کچھ دن پہلے ایک میل ملی جس میں لکھا تھا کہ آپ ایک پرسکون جگہ پر بیٹھ جائیں۔ پھر تصور کریں کہ اللہ آپ سے فرما رہا ہے مانگو مجھ سے کیا مانگنا ہے، میں تمہیں دوں گا ۔ سو آپ ان تمام چیزوں کا سوچیں جو آپ اس دنیا اور آخرت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ان میں سے اپنی پسندیدہ ترین کچھ چیزوں کا انتخاب کر لیں۔ پھر آخری عشرے کی تمام راتوں میں آپ تسلسل، یکسوئی اور یقین کے ساتھ اللہ سے وہ چیزیں مانگیں۔ اس طرح لازم ہے کہ آپ کی دعا لیلتہ القدر میں آ جائے گی۔ انشاءاللہ۔
اور جو دعا اللہ کے حضور لیلتہ القدر میں پہنچے اس کی قبولیت کے امکانات تو پھر آپ سمجھ ہی سکتے ہیں۔
سو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, September 4, 2010 - 02:21
مصنف: کاشف نصیر
بہت کم ہیں جو ادراک رکھتے ہیں اور وہ تو نہ ہونے کہ برابر جو شجر سے پیوستہ اور منتظر صبح بہاراں ہوں مگر اکثر حال سے بے حال اور کیوں نہ ہو کہ ننگ پا، راہ میں کانٹے ہی کانٹے اور منزل کی کوئی خبر نہیں۔ کوئی کس پر بھروسہ کرے کہ ہر چہرا […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, September 2, 2010 - 20:03
مصنف: کاشف نصیر
حال ہی میں خوارج ،معتزلہ، باطنیہ، بہائیہ، بابیہ، قادیانیت اورپرویزیت کی طرح ایک نئے فتنے نے سر اٹھایا ہے جو اگرچہ تجدد پسندی کی کوکھ سے بر آمد ہوا ہے مگر اس نے اسلام کے متوازی ایک نئے مذہب کی شکل اختیار کر لی ہے، اس فتنے کا نام ہے ’’غامدیت!‘‘ہے۔ اگر ہم تاریخ کے […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 29, 2010 - 19:51
مصنف: کاشف نصیر
اللہ تعالی نے بنی نوح انسان کو اپنا خلیفہ بناکر اس دنیا میں بھیجا اور اس کی تن پوشی کے لئے لباس کو پسند فرمایا کیونکہ عریانیت اللہ کے یہاں انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے۔ ہمارے ماں باپ حضرت بی بی حوا اور حضرت آدم علیہ سلام بھی بلاشبہ حیادار تھے۔ جب ابلیس کے جال میں […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 27, 2010 - 06:18
مصنف: عادل بھیا
آج میں آپکے سامنے ایک ایسا مسئلہ بیان کرنے جا رہا ہوں جو شائید  آپ سب کیلئے کوئی بڑی بات نہ ہو لیکن میرے لئے یہ اِک بڑا مسئلہ ہے۔ اِس مسئلے کا  سامنا مجھے ہر آئے دن کرنا پڑتا ہے۔ دراصل  بات کچھ یوں ہے کہ ابھی حال ہی میں مجھے ایک سُنت عمل کا علم ہوا  ہے جس سے شائید آپ میں سے بھی  کچھ حضرات واقف نہ ہوں اور وہ سُنت یہ ہے کہ اگر آپ کسی سواری پر سوار ہیں تو  راہ کی بائیں جانب کو اختیار کریں اور اگر پیدل ہیں تو ہمیشہ راہ کی دائیں جانب چلیں۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہمارے اِس مُلک کے ٹریفک کا قانون بھی اِسی سُنت کے مطابق ہے۔  یعنی اگر آپ سواری پر سوار ہیں تو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 26, 2010 - 05:09
مصنف: کاشف نصیر
ٹھیک ہے اگر مارشل لاء یا اس طرز کے کسی غیر معمولی اور غیر آئینی اقدامات ناگزیر ہیں تو کم از کم آپ منافقت اور دوعملی ختم کرکے جاگیرداروں، سرداروں اور زرداروں کے ساتھ اس طویل اور پرتعیش شراکت اقتدار سے باہر نکل آئیں اور محب وطن جرنیلوں کی ٹینکوں پر بیٹھ کر ایوان صدر […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, August 19, 2010 - 14:50
مصنف: عادل بھیا


/* Style Definitions */ table.MsoNormalTable {mso-style-name:"Table Normal"; mso-tstyle-rowband-size:0; mso-tstyle-colband-size:0; mso-style-noshow:yes; mso-style-parent:""; mso-padding-alt:0in 5.4pt 0in 5.4pt; mso-para-margin:0in; mso-para-margin-bottom:.0001pt; mso-pagination:widow-orphan; font-size:10.0pt; font-family:"Times New Roman";}
ہمارے سکول کے قریب ہی مجاہدہ اکیڈمی کے نام سے ایک اکیڈمی تھی جہاں خواتین کو مختلف کورسِس کروائے جاتے تھے۔ اس اکیڈمی میں بیشتر تعداد بی۔ایڈ کرنے والی بچیوں۔۔۔ اوہ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ خواتین...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, August 9, 2010 - 19:00
بسم اللہ الرحمن الرحیم


آج سے تقریبا چھ سال پہلے، میں پہلی مرتبہ قومی عجائب گھر پاکستان گیا۔ یہ عجائب گھر، کراچی میں، ڈاکٹرضیاءالدین احمد روڈ پر واقع ہے۔ مجھے یہ عجائب گھر دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ کیونکہ جو میرے ذہن میں تصویر تھی قومی عجائب گھر کی، وہ اسے دیکھ کر اک دم چکناچور ہوگئی۔ صفائی صرف برائے نام، کولنگ سسٹم ندارد، حد تو یہ ہے کہ جب بارش ہوئی، عجائب گھر کی چھتوں کے نیچے بھی پانی برسنے لگا۔ خیر میں تو کوئی اور بات کرنا چاہ رہا تھا۔
کل چھ سال کے بعد دوبارہ اسی جگہ گیا۔ کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی تھی، سب کچھ اسی طرح تھا۔ طالب علم ہونے کی وجہ سے پانچ روپے والا ٹکٹ لیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, August 7, 2010 - 14:09
مصنف: کاشف نصیر
صبح کےدس بج رہے تھے اور میں دو اجنبی نوجوان ساتھیوں کی مفیت میں پی اے ایف میوزیم کا راستہ پوچھتا پوچھاتا اب مرکزی راہ داری سے میوزیم کی حدود میں داخل ہورہا تھا. یہ دونوں نوجوان میرے لئے کچھ دیر پہلے تک بلکل اجنبی تھے لیکن پچھلے آدھ گھنٹے میں میری انسے کافی شناسائی […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, August 6, 2010 - 18:41
مصنف: کاشف نصیر
آدھا ملک سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور آدھا دہشت گردی اور اسکے خلاف لڑی جانے والی نام نہاد جنگ میں مبتلا ہے، ایک کونے میں سب سے الگ تھلگ بحرہ عرب کی بے چین موجوں کے کنارے یہ شہر کراچی آباد ہے جو کسی بے لوث باپ کی طرح اور کسی مہربان […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 30, 2010 - 17:01
مصنف: کاشف نصیر
یوں لگتا ہے کہ مصیبتوں نے اس ملک کی راہ دیکھ لی ہے، ایک سانحہ کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا کہ گویا سانحات کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا. کبھی قدرتی آفات، کبھی ناگہانی حادثات، کبھی انسانیت سوز واقعات، کبھی خودکشیوں کی نت نئی حرکات […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 28, 2010 - 16:12
مصنف: کاشف نصیر
عروس البلاد کی فضاوں میں جب بھی سانولی گھٹائیں چھاتی ہیں اور رم جھم کے آثار نمودار ہوتے ہیں ہم جہاں کہیں بھی ہوں کسی بے خود پروانے کی مانند مادر علمی کی جانب دوڑ پڑتے ہیں۔ صاحب پڑھنے کیلئے نہیں بھیگے موسم کے رنگ میں رنگنے اور ٹپ ٹپ گرتی ایک ایک پھوار میں […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 27, 2010 - 17:07
مصنف: کاشف نصیر
جرنل اشفاق پرویز کیانی کو رواں برس نومبر میں اپنی میعاد ملازمت مکمل کر لینے کے بعد گھر جانا تھا لیکن وزیر اعظم پاکستان نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے انکی میعاد ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی ہے ۔یوں جرنل کیانی سولین حکومت سے توسیع پانے والے تیسرے فوجی سربراہ بن […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 19, 2010 - 04:51
بسم اللہ الرحمن الحیم
ہر کسی کا ایک گھر ہوتا ہے۔ چاہے دنیا کے ہر شہر میں لاکھوں مکان ہوں، لیکن گھر ایک ہی ہوتا ہے۔گھر وہ ہوتا ہے کہ جب انسان وہاں ہو، اسے سکون ملے، چاہے کتنی مشکلیں پڑیں۔ اپنائیت محسوس ہو، چاہے کتنا ہی تنہا ہو۔ سب لوگ اپنے لگیں، چاہے جتنے بھی انجان ہوں۔ جب وہاں کوئی مصیبت آئے، انسان جہاں بھی ہو اس کا دل دکھنے لگے۔ اور سب سے بڑی بات یہ ہے، کہ جب گھر سے دور ہو، اسے ایک شدید کمی، ایک درد کا احساح ہو، جسے عام طور سے غربت کا احساح کہتے ہیں۔ہر درد کی طرح، غربت کو بھی وہی سمجھ سکتا ہے جو غربت میں رہا ہو۔لیکن کوئی ایسی چیز دنیا میں نہیں ہے، جس میں اچھائی، خوشی یا کوئی بھی اچھا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 7, 2010 - 21:07
سلام ظالم دنیا!

اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر رہے ہیں۔

تھوڑی سی جھلک جو میں ان کے کام کی دیکھ پایا، یہاں پر پیش کر رہا ہوں۔

...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 7, 2010 - 14:18
مصنف: کاشف نصیر
ہمارے یہاں جو لوگ مقام قضاء پر فائز کئے جاتے ہیں، اکثر قاضی بن کر بھی اپنے ماضی میں گم رہتے ہیں۔ طلبہ یونین سے لیکر بار ایسوسیشن کی سیاست کے تمام مدارج انکے ذہن میں ایسے رچ بس جاتے ہیں کہ وہ کمرا عدالت کو بھی کوئی پولنگ اسٹیشن سمجھنے لگتے ہیں اورچونکہ ہماری […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 3, 2010 - 13:14
مصنف: کاشف نصیر
داتا صاحب کے حادثے نے میرے احساسات اور جزبات کو طرح مجروع کیا ہے۔ میرا پورا وجود گویا کوئی بجھی ہوئی شمع، کوئی ٹوٹے ہوئے آئینے، کوئی بھپرے ہوئے دریا اور کوئی جلتے ہوئے انگارے کی مانند سیماب ہے۔ گزشتہ شب میں اپنی خواب گاہ میں خیالات کی کھرچیاں چنتا، سوچ کی گھرہوں کو کھولتا […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 2, 2010 - 12:38
مصنف: کاشف نصیر
مجھے بھولہ نہیں کہ ایک دور تھا جب بحث اور تکرار میرا پسندیدہ مشغلہ ہواکرتا تھا، اس لئے ہر دفعہ والد گرامی کواپنی بے ڈھنگی منطقوں کی بنیاد پر زچ کرنے میں کامیاب ہوجاتا تھا۔ انکے پاس کوئی دلیل باقی نہ رہتی تو جھاڑ پونچھ سے میری تواضع کرتے اور بچپنے اور فرزندگی کا طعنہ […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 2, 2010 - 00:10











Today July 1, 2010 ; there were two blast in Lahore-Pakistan , Data Darbar Masque main gate; approx. 20 died , dozens injured


لاہور،داتا دربار کے احاطے میں خودکش دھماکے،25افراد جاں بحق،50زخمی:...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 26, 2010 - 17:32
مصنف: کاشف نصیر
لاہور کے سیاسی منظرنامہ پر ضمنی انتخابات کا شوربہت سی نئی تلخیوں کے ساتھ تھم چکا ہے۔ واقعات بتا رہے ہیں کہ لیاقت بلوچ جو چاہتے تھے وہی ہوا لیکن یہ وہ بھی جانتے ہیں کہ باجود ق لیگ سے اس نئی قرابت داری کے، نتیجہ جماعت کے حق میں نہ نکلنا تھا نہ نکلا […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 26, 2010 - 09:33
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ غل کیسا ہے، اور اتنا سہانا کیوں ہے یہ منظر؟یہ فواروں کے ہاتھوں کیوں لٹائے ہیں حسیں گوہر؟زمیں سے آسماں تک کیوں چڑھی جاتی ہیں یہ بیلیں؟میں سمجھا، صاحب معراج کی گودی میں ہیں حیدر
از: علامہ سید مرتضی حسین صدرالافاضل (فاضل لکھنوی)۔
یوم ولادت امیرالمومنین امام علی بن ابیطالب ع۱۴۳۱
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 24, 2010 - 12:41
مصنف: کاشف نصیر
مانا کہ ہم پاکستان ، ہندوستان اور دنیا کے دیگر خطوں کے مسلمانوں کو برطانیہ کی اندرونی سیاست میں کوئی زیادہ دلچسپی نہیں ہے، لیکن برطانیوی مسلمانوں کے لئے یہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپریل میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی مسلم کش پالیسیوں سے تنگ آئے […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 23, 2010 - 10:09
مصنف: کاشف نصیر
ہمارے اسکول میں ایک دربان اللہ وسایا ہوا کرتے تھے جنہیں ہم پیار سے باباجی کہتے تھے۔ بابا میانہ قید کے لحیم جسم کے مالک سرخ و سفید سندھی بزرگ تھے۔ جب ہم دوسری میں پہنچے تو ہماری بھی انسے دوستی ہوگئی۔ ناجانے انکی شخصیت میں ایسا کیا خاص تھا کہ اسکول کے سب ہی بچے […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 22, 2010 - 14:58
مصنف: کاشف نصیر
ابتداء سے افرینش تک انسان کو جس سوال نے سب سے زیادہ سوچنے سمجھنے پر مجبور کیا ہے وہ خود اسکی اپنی تخلیق ہے۔ ہر آدمی اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس کھوج کا پتہ لگانے کی ضرورت ضرور محسوس کرتا ہے کہ وہ کون ہے اوروہ کیوں ہے۔ قصہ اگر قدیم […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 22, 2010 - 09:42
مصنف: کاشف نصیر
جب ہم پیار، محبت اورعشق کی بات کرتے ہیں تو دھیان فورا دوسری طرف نکل جاتا ہے۔ ہیر رانجھا، شیریں فراد، ممتاز محل اور انار کلی کے قصے ہمارے ذہن میں گھومنے لگتے ہیں، ہندی اور اردو فلموں کی کہانیاں یاد آجاتی ہیں، ٹی وی ڈراموں کے کردار نظرکے سامنے آجاتے ہیں اور اردو شاعری […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 19, 2010 - 15:40
مصنف: کاشف نصیر
بظاہر وہ بھی معمول کا ایک جھگڑا تھا، بات دو خواتین ارکان کے درمیان نوک جھوک سے شروع ہوئی اور اتنی بڑھی کہ نوبت ہاتا پائی تک آگئی۔ حسب معمول سنئیر ارکان اسمبلی کو بیچ بچاو کے لئے درمیان میں کودنا پڑا اور معاملا رفع دفعہ ہوگیا۔ پھر ہمیشہ کی طرح اگلے دن کے تمام […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 18, 2010 - 17:52
مصنف: کاشف نصیر
بھی ابھی پیپلز پارٹی کے حامی بلاگ “لیٹ ایس بلڈ پاکستان” پر احمد اقبال آبادی کا ایک پوسٹ شائع ہوا ہے جس میں ممتاز جرنلسٹ اور ٹی وی انکر حامد میر صاحب کی انکے جمعرات کو روزنامہ جنگ میں شائع ہوئے کالم “جھوٹ اور تہمت کا کلچر” پر خوب واہ واہ کی گئی ہے۔ امریکہ […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 18, 2010 - 11:46
مصنف: کاشف نصیر
میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتا ۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اچھے آدمی ہیں یا برے، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کے انہیں منصب وزارت پر پرقرار رکھنا چاہئے یا برطرف کردینا چاہئے۔ البتہ جس چیز کے بارے میں مجھے معلوم ہے اور جس پر […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 17, 2010 - 22:01
A

* Aamir Hayat Khan Niazi
* Safdar Ali Abbasi
* Shahid Khaqan Abbasi
* Abdul Ghafoor Khan Mayo
* Qazi Abdul Majeed Abid
* Faisal Raza Abidi
* Murad Abro
* Mahmood Khan Achakzai
* Haji Muhammad Adeel
* Abdul Sattar Afghani
* Latif Afridi
* Malik Zahoor Ahmad
* Hussain Ahmad
* Shaikh Rasheed Ahmad
* Qadeeruddin Ahmed
* Sheikh Rashid Ahmad
* Aitzaz Ahsan
* Aseff Ahmad Ali
* Athar Ali
* Chaudhry Muhammad Ali...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 16, 2010 - 22:31
Politician Times is a largest and leading online international politician magazine providing NEWS, goal, complete and from time to time factual political investigation of happening throughout the World.
Our mission is to serve you , Politician Times is a largest and leading online international politician magazine providing NEWS, goal, complete and from time to time factual political investigation of happening throughout the World.
This is always liked by the reader a complete story about any political leaders progress, upcoming events as well...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 12, 2010 - 19:56
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 12, 2010 - 18:31
This Blog is intend to publish writeups about Politician's from all over the World's
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 8, 2010 - 17:10
مصنف: کاشف نصیر
وہ ہمیشہ سے خانہ بدوش، آزاد منش، غیرت و حمیت سے لبریز، وحشی اور خونخوار تھے۔ پورا وسطی ایشیا انکا وطن تھا، کبھی وہ سنکیانگ، کرغستان اور قازقستان کے گرم اور خشک صحراوں میں ڈیرے ڈالتے تو کبھی روس، ترکمانستان اور تاجکستان کے بلند پہاڑوں میں انکے قافلے سفر کرتے۔ قیصر و قیصرا جیسی سپر […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 3, 2010 - 15:50
مصنف: کاشف نصیر
آج کسی کام سے شہری حکومت کی ویب سائٹ وزٹ کی تو وہاں سابق ناظم اعلی کراچی جناب سید مصطفی کمال کے پیغام اور ویزن کا صفحہ نظر آیا ہے جس میں انکے سنہرے دور کو اجاگر کیا گیا ہے۔ مصطفی کمال صاحب کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں اس […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 29, 2010 - 16:28
مصنف: کاشف نصیر
کوئی مجھے بزدل کہے یا حسا س لیکن  میرا حال یہ ہے کہ اگر کسی جانور کو بھی مرتا دیکھ لوں تو کئی روز تک میں سو نہیں سکتا پھر انسان تو انسان ہوتا ہے چاہے مسلم ہو غیر مسلم, ہاں قادیانیوں سے متعلق میرا طرز عمل ہمیشہ سے مختلف رہا ہے۔ لاہور واقعہ کو […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 27, 2010 - 18:24


بسم اللہ الرحمن الرحیم

دانشگاہ تہران، ایران کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہے۔ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس میں اردو کا شعبہ بھی ہے۔  اس وقت اس بارے میں معلوم ہوا، جب اردو محفل میں، یونس عارف صاحب سے آشنائی ہوئی۔ یونس عارف صاحب، ہمدان کے رہنے والے ہیں، اور علامہ اقبال سے متاثر ہو کر، اردو ادب میں بیچلرز کررہے ہیں۔ اردو محفل کی برکت سے مجھے تہران یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ جانے کا موقع ملا، جس کی روداد یہاں لکھ رہا ہوں۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ، ایک کام کے سلسلے میں، تہران گیا تھا، تو سوچا کہ کیوں نہ تہران یونیورسٹی کے اردو ڈیپارٹمنٹ کی بھی زیارت کر لی جائے۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 25, 2010 - 17:24
مصنف: کاشف نصیر
درحقیقت دریائے ہنزا کا سانحہ رواں برس کے اوائل میں ہی  شروع ہوگیا تھا جب 4 جنوری کی سرد اور اندھیری رات میں اچانک ہونے والے ایک بہت بڑے لینڈ سلائڈینگ کے باعث بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ اس شدید لینڈ سلائیڈینگ نے دریا ہنزا کا زیریں بہاو کاٹ کر ایک خوفناک […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 18, 2010 - 11:57
مصنف: کاشف نصیر
اس زمین پر بڑے بڑے شاطر اور گستاخ پیدا ہوئے لیکن انکی زبان دارزیوں سے اس پیکر ناموس و عزت کا نہ پہلے کچھ بگڑا تھا نہ اب کچھ بگڑ سکتا ہے۔ اللہ کی قسم جس نے عزت و ناموس کی اس بلندیوں پر تھوکنے کی کوشش کی اسکی وجود کی یہ غلاظت خود اس […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 15, 2010 - 15:40
مصنف: کاشف نصیر
مرحوم خالد خواجہ کا شمار آئی ایس آئی کے ان چند سابق عہدیداروں میں ہوتا تھا جو اپنی ریٹارمینٹ کے بعد بھی ملک و ملت کی خدمت میں مستعد اور مصروف عمل تھے۔ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اسی اور نوے کی دہائی میں جب افواج پاکستان پہلے استاد برہان الدین […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 15, 2010 - 14:50
مصنف: کاشف نصیر
پچھلے کچھ دنوں سے بھٹو خاندان کی شہزادی فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب ’’سونگ اوف بلڈ اینڈ سورڈ‘‘ میرے زیر مطالعہ ہے۔ میرا طرز مطالعہ یہ ہے کہ اول تو پوری کتاب کی ورق گردانی کرکر کچھ اہم مضامین پر نظر ڈالتا ہوں اور پھر ترتیب وار پوری کتاب پڑھتا چلا جاتا ہوں۔ کتاب جتنی […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 15, 2010 - 13:44
مصنف: کاشف نصیر
آج کا آفتاب ایک ایسی تلخ حقیقت کے ساتھ طلوع ہوا ہے کہ جس کا انکار ممکن نہیں اور جس کہ اقرار و اثبات سے کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ جب سے یہ خبر صد افسوس سنی ہے طبیعت میں ایک ایسی خاموشی ہے جو اکژ طوفان کے تھمتے ہی پسمندگان پر طاری ہوجاتی ہے۔ […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 15, 2010 - 10:35
مصنف: کاشف نصیر
وطن عزیز اس وقت توانائی کے سنگین بحران کا شکار ہے۔ واپڈا کے مطابق رواں سال ملک میں بجلی کی طلب بڑھ کر 20،000 میگا واٹ یومیہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ اس وقت کل پیداوار 10،000 میگا واٹ تک محدور ہے۔ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اپریل اور مئی کے مہینوں […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 22, 2010 - 06:10
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔دنیا بھر میں 22 اپریل کو زمین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں زمین کے ماحول اور وسائل کے تحفظ کی اہمیت کا شعور پیدا کرنا ہے۔ اس اہم موقعے پر میں نے بھی ایک عدد مضمون لکھنے کا ارادہ تو کر رکھا تھا لیکن غیر متوقع حالات کی وجہ سے بروقت اطلاع بھی نہ دے پایا۔جن لوگوں تک یہ اطلاع وقت پر پہنچ جائے، ان سے گزارش ہے کہ آج کا دن جیو اور ایکسپریس جیسے چینلوں کے بجائے نیشنل جیوگرافک اور ڈسکوری جیسے چینل دیکھتے ہوئے گزاریں کیونکہ ان پر اس موقعے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔اور جو صاحبِ اولاد ہیں، ان سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 12, 2010 - 21:57
ROT13 رمز نگاری کا ایک کمزور سا معیار ہے جس کا استعمال عام طور پر لطائف کو انکرپٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ لفظ کے ہر حرف کو اپنی جگہ سے 13 جگہ آگے کھسکا دیا جاتا ہے۔ یعنی A کی جگہ N لگا دیا جاتا ہے اور M کی جگہ Z۔ اگر کوئی حرف Z سے پہلے 13 حروف سے کم کے فاصلے پر ہو تو Z سے آگے دوبارہ A سے شروع کرتے ہیں۔ مثلاً T کی جگہ G۔
(ROT13 میں ROT مخفف ہے ROTATE کا)
یہ سب مجھے یوں معلوم ہوا کہ پائتھن پروگرامنگ لینگویج سیکھنے کے دوران...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 12, 2010 - 18:42
ناقابلِ یقین کہانی۔ مصنف: امر جلیل


کچھ روز پہلے کسی نے پوچھا ”اگر بینظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو آصف زرداری آج کہاں ہوتے؟“
”یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے“ میں نے کہا۔
”بے نظیر بھٹو جب زندہ تھیں آصف زرداری چلنے پھرنے اور آنے جانے کے قابل نہیں تھے“۔
”کیوں؟“ اس نے پوچھا ”ان کے پیروں میں کیا مہندی لگی تھی؟“
مجھے غصہ آگیا۔ میں نے کہا ”وہ سخت بیمار تھے۔ ان کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف تھی ۔ وہ چل پھر نہیں سکتے تھے۔ دبئی اور نیویارک میں ان کا علاج چل رہا تھا“۔
شرارتی مسکراہٹ چہرے پر لاتے ہوئے اس نے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 2, 2010 - 04:18
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ڈیڑھ دو گھنٹے حرم میں کیسے گذرے، سورج کب نکلا، کچھ نہیں معلوم۔ زیارت کرکے حرم سے باہر نکلے۔ باب القبلہ کے سامنے، شارع الرسول ص میں پہنچے۔اب آپ یہ بتائیں ، سب سے اچھا، مزیدار، اعلی، شاندار اور بہترین ناشتا کہاں کھایا ہے۔ شاید کسی بڑے ہوٹل مثلا برج العرب میں کھایا ہو، یا اٹلی میں، یا نہ جانے کہاں۔ ہاں میں نے بھی ایسی بہت سی جگھوں پر ناشتا کیا ہے، دنیا کے مختلف ملکوں میں، مختلف ہوٹلوں میں۔ لیکن اگر کوئی مجھ سے یہ سوال پوچھے تو میں کہوں گا کہ، تیس جنوری دوہزار دس کو، نجف اشرف میں، صبح آٹھ یا نو بجے، امام علی علیہ السلام کے حرم کے سامنے۔ ہاں شاید عجیب محسوس ہو، لیکن...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, March 27, 2010 - 15:18

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آگئے ہم کربلا میں دل کو اپنے چھوڑ کر
مالک و مقصود سے پھر جاں کا رشتہ جوڑ کر
کی دعا ہو موت اپنی مثل ابن مرتضی
چھوڑ دیں دنیا مگر ظالم کی گردن توڑ کر

فاضل, آی فون
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, March 26, 2010 - 09:40

بسم اللہ الرحمن الرحیم



کل اپنے سفر کی تحریری سرگذشت لکھی تھی، سوچا کہ آج چند تصویری یادیں بھی آپ کو دکھادوں۔ فارسی کی ایک کھاوت ہے، شنیدن کے بود مانند دیدن، لیکن میں کہوں گا کہ، دیدن کے بود مانند بودن۔ کیونکہ ایک تصویر صرف ایک لمحے کو دکھا سکتی ہیں، جبکہ وہاں ہر لمحہ، صدیوں پر بھاری تھا۔ تو چند لمحات اس سفر کے آپ بھی دیکھ لیں۔





اس سفر میں یہ ہماری حرم...

زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز