بلاگستان

تاریخ اشاعت: جمعرات, June 30, 2011 - 12:27
ہم   فنڈامنٹلسٹ ،   ہم   اتنہا پسند توحید ہے پسند ہمیں ، شرک نا پسند تم ہو صنم پسند  تو ہم ہیں خدا پسند حق کے سوا نہیں ہے کوئی دوسرا پسند    پستی  کے تم مکیں ہو  ،ہمیں آوج سما  پسند                                 [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 29, 2011 - 19:24
مصنف: عادل بھیا
زندگی کے اس سفر میں آئے دن کوئی نیا چہرہ ملتا ہے، بہت سے لوگ آپکی زندگی میں آتے ہیں اور بہت سے لوگ آپکی زندگی سے ہمیشہ کیلئے چلے جاتے ہیں مگر آپ کسی کی خاطر یا کوئی آپکی خاطر رُکتا نہیں، ہر کوئی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ کہیں کسی ہمسفر کا ملنا آپ کیلئے باعثِ مسرت ہے تو کہیں کسی کا جانا۔۔۔ اسکے برعکس عموماً کسی ہمسفر کے ملنے سے آپ پریشان ہوجاتے ہیں اور اکثر کسی کے جانے سے آپکو اپنی زندگی اُجڑتی ہوئی دِکھائی دینے لگتی ہے۔۔۔ لیکن یہ سفر یوںہی جاری و ساری رہتا ہے۔ انسان اپنی منزل کی جانب لگاتار چلتا جارہا ہے، راہ میں ملنے والے چہروں کی جانب کبھی مُسکرا کر دیکھ لیتا ہے تو کبھی کسی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 29, 2011 - 09:01
کہتے ہیں کہ ایک چڑا تھا بہت پھرتیلا  اور تیز ترار۔ اس کی سیانف  ( سیانتوپی یا عقلمندی کی اعلی و ارفع فارم، لفظ سیانا سے نکلا ہے)  بہت مشہور تھی۔ ایک دن وہ اپنے دونوں پائوں آسمان کی طرف کر کے زمین پر لیٹ گیا  اور  جب آس پاس سے باقی سب نے چڑے کی یہ حرکت دیکھی تو پوچھا کہ یہ کیا کر کرہے ہو تو وہ بولا  جو میں جانتا ہوں وہ تم لوگ نہیں جان سکتے یہ آسمان کسی بھی وقت گرنے والا ہے میں نے اپنے پائوں اوپر بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com6
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 28, 2011 - 09:33
جاوید چودھری صاحب ایک معروف اور مشہور کالم نگار ہے۔ ایک مشہور روزنامہ میں اکثر کالم لکھتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک کی حمایت میں ایک کالم لکھا۔ جس میں انہوں نے فیس بک کے استعمال کی ترغیب ایک مسیحا سمجھ کر دی۔ اور اپنا پیج فیس بک میں بنا ڈالا۔ چنانچہ میں نے مناسب [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 26, 2011 - 12:57
اگرچہ مضمون لکھنے کا کوئی خاص ارادہ تو نہیں تھا لیکن چند دن سے کچھ خبریں ایسی پڑھیں،کہ اگر اس پر تھوڑا سا تبصرہ ہوجائے تو برا نہیں ہوگا۔ پہلی خبر: تو لیجئے جناب پہلی خبر یہ ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی جھادی تنظیم حرکت المجاہدین پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 23, 2011 - 20:23
مصنف: عرفانیات
کسی کا حق مارنا، کسی کے پیسے مارنا وغیرہ جیسی غلط کاریاں تو آپ سنتے ہی رہتے ہیں ۔آج میں آپکی توجہ ایک اور اہم معاشرتی مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ وہ ہے ہوا مارنا۔ آپ اپنی گاڑی کسی سروس سٹیشن پر لے کر جاتے ہیں کہ اس کی دحلائی ستھرائی کروا لیں تو وہ لوگ کاروائی کا آغاز ہوا مارنے سے کرتے ہیں۔

گاڑی کے چاروں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ایک صاحب ایک پائپ پکڑ کر اس میں سے نکلتی تیز رفتار ہوا گاڑی کے فرش اور تمام کونوں کھدروں میں مارنا شروع کر دیتے ہیں۔اب اپنے گمان کے مطابق تو وہ گاڑی کی صفائی کر رہے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں جو ہو رہا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ گاڑی کے فلور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 22, 2011 - 17:25
اس پوسٹ کی چٹھی قسط یہاں ملاحظہ فرمائیں

تاریک کمرےکےسامنےکچی اینٹوں کے آنگن میں پائیوں سے محروم چارپائی پر ننھا گڈوصاف ستھرا اور بے داغ کفن اوڑھےابدی نیند سورہا ہے۔ گڈو کے چہرے پر ایک خاص قسم کا اطمینان اور سکون نظر آرہا ہے۔شائد گڈوکو نئی سفید چادر اوڑھ کر سونے کی خوشی ہے۔ ایک ایسی صاف اور بے داغ چادر گڈو نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں اوڑھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ یا شائد گڈو اس لئے پرسکون ہے کہ اب جاگنے کے بعد اُسے سوکھی روٹی اور کالی چائے سے ناشتہ نہیں کرنا پڑے گا۔۔۔۔  اور اُسےپھر کبھی بھی بوری لے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 22, 2011 - 11:25
ہم میں سے  سبھی لوگ کسی نہ کسی سحر کے حصار میں رہنا پسند کرتے ہیں دانستہ یا غیر دانستہ۔ وہ سحر کسی کے خیال کا  ہو یا کسی کے جمال کا ۔ یا کبھی تنہائی میں اپنا ہی  خود ساختہ سحر  جس کا حصار اپنے گرد بن لیتے ہیں اور پھر وہی ہماری دنیا بن جاتی ہے ہمارا تخیل اس حصار سے باہر نہیں جا پاتا ہم اس کے سوا کچھ دیکھ پاتے ہیں کچھ نہ ہی سمجھ پاتے کچھ۔ اسی حصآر میں ہم اپنے سپنے سجاتے ہیں ہر چیز سے ہمارا تعلق اسیبلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com2
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 22, 2011 - 10:37
شیطان نے فلاسفہ کو دھوکا دیے کر ان پر اسطرح قابو پایا کہ یہ لوگ فقط اپنی رایوں اور عقلوں کے ہو رہے ،  اور اپنے خیالات کے مطابق گفتگو کی۔ انبیاء علیھم السلام کی طرف متوجہ نہ ہوئے ۔ ان میں سے بعض وہ ہیں جو دہریہ فرقہ کے ہم مشرب ہوئے اور کہتے [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 20, 2011 - 21:06
مصنف: فیصلیات
صاحبو بلاگستان میں بات چلی ہے اردو کی ترقی کی ۔ میری اس تحریر کی وجہ بھی ابو شامل صاحب ہی ہیں (یعنی دعاؤں یا بددعاؤں کا رخ ادھر ہی رکھیے) ۔ نہیں ایسا نہیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے اور نہ ہی آخری مرتبہ ہو گی انشااللہ۔ اب بڑھاپے کا ایک مسئلہ یہ ہوتا […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 15, 2011 - 15:56
ویسے تو کئی تحرریں ایسی ہوتی ہیں جو پڑھتے ہی کچھ دیر کے لیئے ہی سہی اپنا اثر کرتی ہیں ۔۔۔۔۔ اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو پہلی مرتبہ پڑھ کر سمجھ میں ہی نہیں آتی ہیں۔

مگر کچھ تحاریر ایسی ہوتی ہیں جنکو انسان غیر ارادی طو پر کئی کئی مرتبہ پڑھتا ہے اس بات سے قطع نظر کہ آیا وہ تحریر اسکو سمجھ آرہی ہے کہ نہیں ۔

لیکن جب سمجھ آتی ہے تو لگتا ہے کہ جیسے شاعر نے میری روزآنہ کی زندگی کو سامنے رکھ کر یہ اشعار لکھے ہیں

کچھ اسطرح کل میرے ساتھ بھی ہوا ۔۔ میں آفس سے نکلا تو ایک صفحہ کسی کاپی کا میری گاڑی کی بونٹ پر پڑا ہوا تھا مین نے اسکو اٹھا کر دیکھا تو اس پر اردو کی نظم تحریر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 12, 2011 - 12:11
ہمارا ایک دوست اپنی والدہ کے انتقال کے بعد یتیم ہوگیا اور اسکی والدہ مرتے، مرتے ایک عدد ہر جگہ سینگ پھنسانے والی چیز اسکے حوالے کر گئیں ایسے میں ایک محلے کی آنٹی نے اس سینگ پھنسانے والی چیز کو اپنی زیر تربیت(جامہ نہیں )رکھ رکھا لیا۔ ساتھ ساتھ اسے وہ پڑھا بھی رہی ہیں کہ اسکی والدہ نے اس شعبہ پہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔ اس سینگ پھنسانے والی چیز نے استانی محترمہ سے دریافت کیا کہ آپ کے پاس ایسی یہ کیا تکنیک ہے جس سے آپ سامنے والے کو دیوار سے لگا دیتی ہیں۔ بلخصوص احکام اسلام میں تو کوئی آپ کے نقطہ نظر کو کاٹ ہی نہیں سکتا۔ سبکو چپی لگ جاتی ہے(اگر چہ اسکی یہ چپی آپکو پاگل اور نفسیاتی مریض سمجھنے کی وجہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 10, 2011 - 18:00

وکی لیکس کا پاکستان کے بارے میں ایک اور تازہ ترین انکشاف ملاحظہ فرمائیے:

چند سال قبل پاکستان کی وزاتِ بہبودِ آبادی نے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو  روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر نے کابینہ کو بتایا کہ محکمہ اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو روکنا اب اس کے بس میں نہیں رہا۔ وزیر نے سفارش کی کہ ان  کے محکمے کا کام ملک کی سیکیورٹی فورسز کو سونپ دیا جائے کیونکہ وہ لوگ یہ کام زیادہ بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی  کی گولیوں کے پیسے ہمیں دے کر ضائع کرنے کی  بجائے فورسز کو...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 8, 2011 - 00:09
ہم سب ایک شخص کے نہایت عجیب و غریب استدلال کچھ دنوں سے دیکھ رہے ہیں۔ جہاں پہلے وہ عقل استعمال کرتا ہے۔ پھر کہتا ہے کہ عقل استعمال ہی ایک نیوٹرل بندے اور غیر مسلم کے پوائنٹ آف ویو سے کی تھی۔ پھر وہ خدا کا انٹرویو کر آتا ہے اپنی لاشعوری کوشش کہ اس کو لا دین نہ سمجھا جائے۔ عجب تضاد کا شکار ہے۔ پھر برسوں گمنامی میں سونے والا ایک اور شخص جو کہ نہایت دعووں کے ساتھ گیا تھا پھر نمودار ہوتا ہے اور اپنی لا یعنی باتوں کا آغاز کر لیتا ہے حتی کہ غیروں کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کی مانند دوسرے بلاگز پر پرائے پھڑے میں ٹانگ اڑا لیتا ہے اور واپس جا کر مالک کو اپنی کارگزاری سنا رہا ہوتا ہے۔
یہ شخص جا بجا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 7, 2011 - 05:20

جان لینن انگریزوں کے ایک مشہور سنگر گزرے ھیں جنہوں نے ساٹھ کی دھائی میں بیٹلز کے نام سے بینڈ بنایا تھا۔

کفار کے گانے سننے والے اس بینڈ سے ناواقف نہیں کہ فرنگی میوزک کی تاریخ اس بینڈ کے بغیر مکمل نہیں۔ اس  بینڈ کے گانوں نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دے تھے۔ ابھی بھی فرنگی دنیا میں ان کے گانے بڑے شوق سے گائے جاتےھیں۔ اور گانوں کی آمدن اسی طرح آ رھی ھے جیسے ستر کے عشرے میں آ رہی تھی۔ اسی لیے مائکل جیکسن نے 1985 میں انویسٹمنٹ کے طور پر بیٹلز کے تمام گانوں کے حقوق 50 ملین ڈالر دے کر خرید لیے۔(بعد میں 1995 میں  مائیکل جیکسن نے آدھے حقوق 90 ملین ڈالر کے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 6, 2011 - 19:30
ایک مینڈکی نے خفیہ طور پر اپنا نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ہمارے اوے چینل کے نمائندے کو اپنا اعترافی اور اقبالی بیان ارسال کیا ہے جس کو من و عن آپک قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا کسی بھی قسم کی مماثلت کو غیر اختیاری مماثلت سمجھا جائے

بقول اور فعل مینڈکی کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ میں سے اکثر لوگ مجھے اچھی طرح جانتے اور پہچا نتے ہیں اور جو نہیں جانتے میں ان کو بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں ایک مینڈکی ہوں۔

آئیے میں آپ کو مزید اپنے بارے میں بتاتی ہوں۔

میرا مسکن پانی کے قریبی علاقوں میں ہوتا ہے۔ میدانی اور پہاڑی علاقوں اور وہاں کی مخلوقات سے مجھے سخت نفرت ہے۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 6, 2011 - 18:07
جاوید اقبال کے ایک پرانے کالم سے ۔۔۔۔۔

مجھے مکہ مکرمہ کے ایک دوست نے فون کر کے قصہ سنایا۔ کہانی یوں ہے کہ رمضان المبارک (2008ء) کے آغاز پر مکہ مکرمہ میں کام کرنے والی بجلی کی ایک کمپنی کو حکم ملا کہ پاکستان کے ایک عالیجناب وزیر 21 تا 23 رمضان عمرہ کے خواہشمند ہیں اس لئے ان کیلئے کسی ہوٹل میں کمرے مخصوص کرائے جائیں۔ ان دنوں خاصا اژدھام تھا اسلئے ایک فور اسٹار ہوٹل میں ہی کمرے ملے۔ پاکستان میں وزارتی حکام یہ سنتے ہی سیخ پا ہو گئے۔ چنانچہ دوبارہ بھاگ دوڑ کر کے ہوٹل تبدیل کیا گیا اور فائیو اسٹار صفا ٹاور میں چار ہزار ریال فی کمرہ روزانہ کے نرخ پر کمرے حاصل کئے گئے۔ اب بہتر تھا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 6, 2011 - 00:00
مصنف: عادل بھیا
ہم تو سوچتے ہیں کہ باباجی کے کوئی درجن ایک شہزادے ہوتے تو سبھی کمپنی کے کسی نہ کسی عہدے پر براجمان ہوتے۔ جی ہاں۔۔۔۔ کمپنی کے اکاونٹس مینیجر اپنا تجربہ بیان کرتے ہیں کہ اِک ماہ کی آخیر تاریخوں میں ہم نے حسبِ معمول کمپنی کے عملہ کی تنخواہوں کو مرتب کیا تو باباجی ہم سے مُخاطب ہوئے کہ کیا اس فہرست میں ہمارے چھوٹے شہزادے کا نام بھی ہے؟ نفی میں جواب دینا تو کُجا، ہم تو آنکھیں پھاڑے باباجی کی جانب تکنے لگے۔ جواب ملا کہ کیا آپکو نہیں معلوم ہمارا سترہ سالہ شہزادہ ہماری کمپنی کا نیا ڈرافٹس مین ہے۔ وہ اس ماہ ہماری کمپنی کے فلاں ڈیلر کے پاس بیٹھ کر اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔ لہٰذا اُسکی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 3, 2011 - 20:36

بہت دنوں سے میری طبیعت کافی بوجھل سی تھی۔ اداسی دور کرنے کیلیے آج صبح میں نے ریڈیو پر اپنے شہر کا واحد ایف ایم سٹیشن آن کیا تاکہ روح کو کچھ غذا مل سکے اور طبیعت بہل سکے۔  ریڈیو سٹیشن پر بھینس  مارکہ صابن اور جوئیں مار شیمپو کے اشتہار چل رہے تھے۔ اشتہارات کے اختتام پر حکیم سلیمان تشریف لائے اور بیمار قوم کو مفید طبی مشوروں سے نوازنے لگے۔ ان کے چند مشوروں کے بعد مجھے یقین سا ہو گیا کہ میرے مسئلے کا حل بھی یقیناً ان کے پاس ہو گا۔ میں نے فون اٹھایا اور ان سے رابطہ کر کے اپنا مسئلہ کچھ یوں بیان کیا۔

“حکیم صاحب   میرا مسئلہ کچھ نفسیاتی نوعیت  کا ہے۔ میں موجودہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 31, 2011 - 17:45
مصنف: عرفانیات
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 31, 2011 - 16:08
 اردو بلاگستان کے ایک محترم دوست جواد خان نے نبی کریم صل اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے بارے میں کفار واغیار کے تعریفی خطبوں کو جمع کیا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اسکے لئے اسکو کافی محنت کرنی پڑی ہوگی۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کوشش کے سبب جواد صاحب [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 31, 2011 - 08:03

ایک بار دیکھا ہے ،  دوسری بار دیکھنے کی ہوس ہے ہم سنگاپور کیا گئے ،  ہماری دیکھا دیکھی رجب علی بیگ سرور صاحب بھی ہمارے پیچھے سنگاپور ہولیے اور اس کا سارا حال اپنی کتاب فسانہ عجائب میں  لکھنئو اور  سرزمینِ ختن کے خیالی شہر، فسحت آباد کے نام سے لکھ مارا۔ لکھتے ہیں:۔’’ عجب شہرِ گلزار ہے، ہر گلی کوچہ دلچسپ باغ و بہار ہے۔ ہر شخص اپنے طور پر باوضع قطع دار ہے۔ دورویہ بازار کس انداز کا ہے ۔ ہر دکان میں سرمایہ ناز و نیاز کا ہے۔ ہر چند ہر محلے میں  جہاں کا ساز و سامان مہیا ہے پر ( ڈائی نے سٹی ہوٹل)  سے ( ویسما ایٹریا ، لکی پلازہ)  اور (سنگاپورہ  پلازہ )...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 30, 2011 - 22:43
مصنف: دریچہ
خبروں میں دیکھنا اور سُننا اصل صورتحال کا حصہ ہونے سے بہت مختلف ہے۔ پچھلے ایک ہفتے میں ایسی ہی کیفیت سے بارہا سامنا ہوا۔ سفر کا آغاز خدشوں اور خوف سے ہُوا لیکن اختتام دل میں امیدوں کے نئے چراغ جلا گیا۔ ہنگو ٹل روڈ پر ہونے والے دھماکے سے کچھ پہلے ہم لوگوں کا گزر بھی وہیں سے ہوا تھا۔ لیکن ابھی زندگی باقی تھی تو بخیریت واپسی ہو گئی۔ راولپنڈی سے ٹل، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کے سفر کے دوران سب سے زیادہ سٹرنگز کے اس دل چُھو لینے والی ویڈیو نے بہت ساتھ دیا۔ امید تو ہے کہ میں بھی دیکھوں گی جب ایسا ہو گا پاکستان :pray انشاءاللہ

Just lovin' this video :clap



...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 30, 2011 - 19:23
مصنف: عرفانیات
مجھے وہ لوگ بالکل اچھے نہیں لگتے جو گاڑی تیز چلاتے ہیں۔ اسی لیے میں ان کو اوورٹیک کر لیتا ہوں۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 30, 2011 - 14:21
  • عقائد
  • عبادات
  • معاشرت
  • معاملات
  • اخلاقیات
شریعت اسلامی کے وہ پانچ شعبے ہیں جو عمل کے لحاظ سے مطلوب و مقصود ہیں۔
ایک مسلمان ان پانچوں شعبوں میں اسلامی تعلیمات پر عمل کا پابند ہے۔

اسلامی شریعت کو اختیار کرنے کا آخر مطلب کیا ہے؟
صاف اور سیدھا مطلب تو قرآن کریم نے ہمیں یوں بتایا ہے :
اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ۔
( البقرہ : 208 )

"پورے کے پورے" داخل ہونے کا واضح مطلب یہ ہے کہ آدمی کل شریعت کو اختیار کرے اور زندگی کے تمام شعبوں میں دین کو لاگو کرے۔
ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی صرف "عقائد" و "عبادات" کو یہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 30, 2011 - 04:53
مصنف: کاشف نصیر
کیا لوگ ابن سباء کو بھول گئے، سیدنا عثمان نے اسے مدینہ سے بے دخل کیا تو کوفہ اور مصر میں بیٹھ کر اسنے سازشوں کے جال بچھائے۔ مدینہ، سفین، جمل، نہروان اور کربلہ میں اسکے کارندے بروکار آئے اور جو شیرو شکر تھے انہیں باہم دست و گریباں کردیا۔ عیسائیت میں سینٹ پال اور اسلام میں […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 27, 2011 - 22:20
مصنف: عادل بھیا
بابا جی نے ساری زندگی نہایت تکالیف و مصائب کا سامنا کرتے ہوئے گزاری۔ لیکن اب تقدیر مہرباں ہوئی اور باباجی کو ایک ریٹائرڈ کرنل سے ملاقات کا اتفاق ہوا۔ کرنل بھی ایسا کہ جسکو دیکھ کر ہم ہمیشہ بدگمانی کا شکار ہوئے جاتے اور کرنل اور مُملکتِ زرداریوں کی فوج کے درمیان موازنہ کرنے لگتے۔ آخر اس نتیجے پر پہنچتے کہ ہمارے دیس کی فوج تو قطعاً ایسی مہذب ہو نہیں سکتی، یقیناً یہ کرنل بگڑا ہوا ہے جس میں انسانیت اور شرافت ابھی بھی کافی حد تک رچ بس رہی ہے۔ خیر۔۔۔ باباجی نے کرنل کے عُہدے، جیب اور اُسکے اس بگڑے پن ہمارا مطلب ہے کہ شرافت سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی۔ چند ملاقاتوں کے بعد باباجی نے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 26, 2011 - 23:18


Course Outlines
  • Induction: abridged translation of an excerpt from Javid Nama,describing the ultimate ideal that Iqbal desires and foresees for humanity. It is a world where people live inside-out, bodies have become contained in souls rather than the other way round, there is no crime and everybody lives in material and spiritual bliss. Is this world possible? That is the question which is central to any genuine learning in Iqbal Studies, and learners will be encouraged to arrive at...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 26, 2011 - 17:49
کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ۔۔۔
ایک انسان تلوار ہاتھ میں رکھتا ہے، لیکن ذہنى طور پر اتنا بزدل ہے کہ اس کے بازو دشمن کے مقابلہ میں تلوار اُٹھا نہیں پاتے تو ایسى تلوار کس کام کى؟
اسی طرح مسلمانوں کے پاس جدید سے جدید ٹیکنالوجى موجود ہو لیکن دشمن کى ایک بڑھک ان کے اوسان خطا کردے تو پھر ایسى ٹیکنالوجى کا کیا حاصل؟
بقولِ شاعر :
أسد عکى وفى الحروب نعامة
هیفاء تصفر من صفیر الصافر
(بیوى اپنے شوہر سے مخاطب ہے: ) میرے اوپر تو شیر بنا پھرتا ہے لیکن جنگ میں شتر مرغ ، کہ ذرا سى آہٹ سے کلیجہ منہ کو آجاتا ہے۔

ٹیکنالوجى علم سے وابستہ ہے۔ عالم اسلام میں جدید علوم کے حصول...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 24, 2011 - 12:11
ہمارے ایک درینہ دوست نے وہ تحاریر جو کہ آج کل لوگوں کے زہنوں کو منتشر کرنے کے لیے لکھی جا رہی ہیں ، کہ جواب میں کچھ تحقیق کری ہیں ان شاءاللہ ان کی یہ تحریر بہت فائدہ دے گی کچھ اقتباسات یہاں لکھ دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا قرآن پچھلی کتابوں سے کاپی شدہ انسانی کلام ہے ؟

یہ بہتان سب سے پہلے مکہ کے کفار و مشرکین نے قرآن پر لگایا تھا، اللہ نے قرآن ہی میں انکے ان تمام وساوس کا جواب دے دیا تھا، پھر بھی بعد میں یہود ونصاری نے باوجود اپنی کتابوں میں ہی اس کتاب کے سچی ہونے کی گواہیوں کے’ محض اپنے عناد و تکبر کی وجہ سے اسے دوہرایا اور آج بھی انکے پیروکار جان بوجھ کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 24, 2011 - 10:07
مصنف: کاشف نصیر
اس روز جرنل معین الدین حیدر کی لمبی چوڑی تقریر سن کر ہمارے چہرے لٹکے ہوئے تھے اور ہمیں بادل نا خواستہ یہ بات سمجھ آگئی تھی کہ حکومت نے نوے ڈگری یو ٹرن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہمارے پاس کہنے کیلئے کچھ نہ تھا اور نہ کوئی ہماری بات سننے کے لئے تیار […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 23, 2011 - 18:47
مصنف: دریچہ
کل ھنگو سے گزر کر ٹل یا تھل جانے کا موقع ملا. سفر کا آغاز ڈرتے ڈرتے ھوا لیکن بھت اچھا رھا دن. بھادر، مصیبت ذدھ پھر بھی خوش مزاج لوگ.
ابھی کوھاٹ ھیں لیکن باھر جانے پر پابندی ھے. لیپ ٹاپ نھیں ھے سوچا بڑوں چھوٹوں سب سے دعا کی درخواست کی جاۓ. بشرط خیریت واپسی روداد سفر بھی لکھوں گی.
دعاؤں میں یاد رکھیں.
بلاگ پر خوش آمدید بلال. آپکے تبصرے کا جواب واپسی پر انشاۂاللۂ. ابھی موبائل سے مشکل ھو رھی ھے.
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 23, 2011 - 03:21
مصنف: عرفانیات
یہ بھی ایک عجیب مصیبت ہوتی ہے بعض لوگوں کے ساتھ۔کسی کے گھر جو جاتے ہیں مہمان بن کر تو وہاں جا کر میز بان کو کہہ کر ٹی وی پر اپنی پسند کا چینل ٹیون کروا لیتے ہیں اور پھر گھنٹوں بیٹھ کر اپنے من چاہے ڈرامے دیکھتے رہتے ہیں۔ میز بان بیچارہ ساتھ میں مفت میں ٹنگا رہتا ہے۔ سوچتا رہتا ہے کہ بھئ آپ میرے گھر مجھ سے ملنے، مجھ سے باتیں کرنے کے لیے آئے تھے یا اپنے گھر کے ٹی وی بینی کے معمولات پورے کرنے؟ یہ میرا گھر ہے یا تھیٹر ہے؟وغیرہ۔

اور پھر کچھ مہمان تو آپ کو کہہ کر اپنے چینل ٹیون کروا لیتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایک قدم آگے ہوتے ہیں۔ وہ آپ سے پوچھے بغیر، آپ کو بتائے بغیر سیدھا ریموٹ پکڑتے ہیں اور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 22, 2011 - 11:27
جب سے میں نے کوئٹہ کے قریب پولیس اور ایف سی کے ہاتھوں بیگناہ چیچن خواتین اور مردوں کی شہادت کی خبر سنی ہے تب سے ایک عجیب سی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ایک شدت پسند اخبار کے مطابق عینی شاہدوں نے دیکھا کہ خواتین زخمی ہوکر گرنے کے باوجود اپنے برقعوں کو درست...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 22, 2011 - 11:27
جب سے میں نے کوئٹہ کے قریب پولیس اور ایف سی کے ہاتھوں بیگناہ چیچن خواتین اور مردوں کی شہادت کی خبر سنی ہے تب سے ایک عجیب سی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ایک شدت پسند اخبار کے مطابق عینی شاہدوں نے دیکھا کہ خواتین زخمی ہوکر گرنے کے باوجود اپنے برقعوں کو درست...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 20, 2011 - 10:09
مصنف: کاشف نصیر
قیام پاکستان کے وقت کسی نے کہا تھا کہ آج دیلی کراچی کی قسمت پر رشک کررہی ہے اور کیوں نہ کرتی کہ جو مقام دلی کو صدیوں کے انقلابات زمانہ نے بخشا، کراچی نے چند برسوں میں ہی سمیٹ لیا۔بھلا کون کہ سکتا تھا کہ بحرہ عرب کے کنارے آباد بلوچ ماہی گیروں کی […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 19, 2011 - 19:28
روایت ہے کہ سالوں پہلے محلے میں چند بچوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ ہمیں لڑائی کے اسباب پر غوروخوص کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اور یہ کہ لفظ چنداں اور شام کے وقت اپنی چھت پر دیدارِ عام ہے یارانِ نکتہ داں کے اصول کے تحت اپنا دیدار کروانے والی چندا پر بھی زیادہ غور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 19, 2011 - 19:28
روایت ہے کہ سالوں پہلے محلے میں چند بچوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ ہمیں لڑائی کے اسباب پر غوروخوص کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ اور یہ کہ لفظ چنداں اور شام کے وقت اپنی چھت پر دیدارِ عام ہے یارانِ نکتہ داں کے اصول کے تحت اپنا دیدار کروانے والی چندا پر بھی زیادہ غور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 16, 2011 - 11:41
یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ : عالم بے عمل، کیا تبلیغ کا حق رکھتے ہیں؟

قرآن میں امت مسلمہ کو "خیر الامۃ" کا لقب دیا گیا ہے اور اس کے ذمہ "امر بالمعروف و نھی عن المنکر" کا عظیم الشان فرض عائد کیا گیا ہے ، قطع نظر اس کے کہ کون مسلمان عمل والا ہے اور کون بےعمل؟ "امر بالمعروف و نھی عن المنکر" کی ذمہ داری دونوں طبقوں پر برابر عائد ہے۔
بےشک یہ بات درست نہیں کہ خود سراسر بےعمل ہو کر دوسروں کو نصیحتیں کرتے جائیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ "امر بالمعروف و نھی عن المنکر" کا فریضہ اسلیے چھوڑ دیا جائے کہ خود ہم "بےعمل" ہیں۔

ویسے تو میں نے اس موضوع پر کچھ عرصہ قبل ایک تحریر یوں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 15, 2011 - 23:53
اللہ کے بندوں کے لیے اللہ کا قانون ہی برحق ہے۔ باقی سارے قانون جھوٹے، غیر اسلامی، طاغوتی اور منسوخ کئے جانے کے قابل ہیں۔ ان الحکم الا للہ ————– بادشاہی صرف اللہ ہی کے لیے ہے اور زمین پر اللہ کے حکم سے بے نیاز اور آزاد قائم کی ہوئی بادشاہتیں دراصل ناجائز، باغیانہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 11, 2011 - 09:50
گھر میں کل کسی سے گفتگو ہو رہی  تھی تو انہوں نے زندگی  کو ایک  نعمت کہا  اور اس کے مثبت پہلوئوں پر بات شروع کر دی  انداز گفتگو قدرے مختلف لگا لیکن زہن سے خیال کو رد کر دیا  کہ یہ تو معمول کی گفتگو کا حصہ ہو گا ۔ لیکن جب یہی موضوع طوالت اختیار کر گیا تو دل میں سوچا کہ ایسی کوئی کتاب تو گھر میں آئی نہیں نئی جس میں فلسفہ حیات  کے بارے میں پڑھ کر یہ باتیں اخز کی گئیں ہوں پھر کیا وجہ ہے اس قصے کی۔  بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com29
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 11, 2011 - 07:21
جیون  میں ایک بار آنا سنگاپور۔ قسط نمبر ۳چل چل چنبیلی باغ میںمحمد خلیل الرحمٰنسنگاپور میں ہماری تربیت جاری رہی اور آخر کار جمعہ کا دن بھی آگیا۔ اس روز ہم الارم بجنے سے کوئی پانچ منٹ پہلے ہی بستر سے اٹھ کھڑے ہوئے اور پطرس بخاری صاحب کی طرح غسل خانے میں دیر تک چل چل چنبیلی باغ میں گاتے رہے۔ آج جمعہ تھا یعنی اب سے کچھ ہی گھنٹے میں ہفتے کا اختتامیہ شروع ہورہا تھا۔ پاکستان میں چونکہ ہفتہ وار چھٹی کا صرف ایک ہی دن معین ہوتا ہے لہٰذا وہاں پر لوگ جمعے کی اہمیت سمجھنے سے قاصر ہیں۔ پار سال جب ہم جرمنی گئے تھے تو وہاں پر ہم نے یہ رمز جانا تھا۔ جمعہ کی صبح ہی سے وہاں پر لوگوں کی زبان پر ایک ہی جملہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 11, 2011 - 07:15
سنگا پور کے شب و روزمحمد خلیل الرحمٰناگلی صبح جب ہم نہا دھوکر تیار ہوچکے تو ہوٹل کے ریسٹورینٹ میں ناشتے کے لیے پہنچے۔ چودھری صاحب بھی ابھی کچھ ہی دیر پہلے  پہنچے تھے۔ ہم دونوں نے ایک اچھی سے میز تلاش کی جہاں سے ہر طرف نظر رکھ سکتے، اور اس پر براجمان ہوکر دہن و نظر کا ناشتہ شروع کیا۔ لذتِ کام و دہن کے ساتھ ساتھ لذت ذہن و نظر کا بھی وافر مقدار میں انتظام ہو تو کیا  کہنے ۔ہوٹل دنیاء بھر کے سیاحوں سے بھرا ہوا تھا۔ پاکستان سے باہر کی حوریں اعضا ء  کی فی البدیہہ  شاعری  میں درجہء کمال کو پہنچی ہوئی  ہوتی ہیں۔ان کا اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، ہنسنا بولنا سب شاعرانہ انداز...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 11, 2011 - 03:05
کچھ ہفتہ قبل ہمارے ایک دوست کے دو صاحبزادے فیض کے کلام کی شرح پوچھنے آئے تھے۔ اس دفعہ دوبارہ تشریف لائے تو شرماتے مسکراتے۔ بلکہ آپس میں ایک دوسرے کو کہنی مارتے ہنستے کھلکھلاتے۔
بدقت تمام ایک بھتیجہ گویا ہوا : "انکل، دل والے محاورے چاہئے ، معنوں کے ساتھ"۔
دوسرے نے ہنسنا شروع کر دیا۔ استفہامیہ نظر اس پر ڈالی تو اسی طرح ہنستے ہوئے اپنے بھائی کی طرف اشارہ کرتے بولا :
"انکل ، اردو ٹیچر نے آج جب پوچھا تو جواب میں انہوں نے گننا شروع کر دیا یوں ۔۔۔۔
دل سے ، دل ہیکہ مانتا نہیں ، دل چاہتا ہے ، دل بولے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 10, 2011 - 13:09
یہ بھی صرف ایک خبر ہے اور صرف یہ جانے کے لئے کہ ھیتھرو پر کتنے فیصد روشن خیال اور ترقی پسند لوگ ہوتے ہیں اور کس ملک کے شہر میں موجود ہے یہ پوائی اڈاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کتنے فیصد تاریک خیال بستے ہیں ان روشن خیالوں کے درمیان

اور ایک بات اور برائے مہربانی اعداد و شمار مصدقہ ہونے چاہیے نیز یہ بھی اگر معلوم چل جائے کہ اسکی آخر وجہ کیا تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور آخر میں ایک بات یہ کہ اگر اسطرح کبھی بھی کہیں بھی مردوں کا کنوارہ پن جانچا ہے انہوں نے تو وہ حوالہ بھی مل جاتا تو مشکل آسان ہو جاتی بہت سے لوگوں کی

انیس سو ستر کے عشرے میں برطانیہ کے ويزا ضابطوں کے تحت جنوبی ایشیائی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 8, 2011 - 13:18
مصنف: عرفانیات
پاکستان بھر کی عورتوں کا اعتماد......ایریئل......

میرے ہس بینڈ کو کھانے کی بالکل تمیز نہیں۔ جانوروں کی طرح کھاتے ہیں۔ پھر ہاتھ بھی شرٹ سے صاف کرتے ہیں۔ ان کی ایک ہی شرٹ ہے۔میں روز دھو کر سوتی تھی۔

ایک دن ان کے دوست نے ان پر پان کی پیک پھینک دی۔ پہلے تو میں نے ان کو مارا۔ پھر میرے ابو نے ایریئل کا کہا۔

اب میں ایریئل ان کی پاکٹ میں ہی ڈال دیتی ہوں۔ جہاں داغ لگے وہیں بیٹھ کر دھو لیتے ہیں۔ مجھے اب اپنے ہس بینڈ اتنے پسند ہیں کہ میں کسی اور کے بارے میں سوچنا پسند بھی نہیں کروں گی :grin:
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 5, 2011 - 15:49
مصنف: دریچہ
اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو رحمان ملک انکل نے کبھی کہا تھا کہ اگر اسامہ بن لادن پاکستان سے برآمد ہوا تو وہ اپنی ناک کٹوا دیں گے۔ انہیں کون یاد کروائے گا ان کا وعدہ؟
اور اگر میں پھر غلطی پر نہیں ہوں تو ہنگامی ایکشن کا مطلب فوری ایکشن کرنا ہے تو اپنے انکل کیانی نے اسامہ کی امریکی بھائیوں کے ہاتھوں ملکِ عدم راونگی (وہ بھی عین فوجی علاقے سے) کے 4 دن بعد کور کمانڈرز کی 'ہنگامی کانفرنس' کیوں بلائی ہے۔ اب انہیں کون سمجھائے گا ہنگامی کا مفمہوم؟
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 4, 2011 - 17:57
فارسی کا شوق پیدا ہوئے تو کافی عرصہ ہو چکا ہے لیکن اپنی روایتی  سستی اور ازلی سہل پسندی کی وجہ سے ابھی تک فارسی کی زیادہ سمجھ بوجھ نہیں ہو سکی۔ البتہ کبھی کبھی گولڑہ شریف جانا ہوتا ہے ایک حلقہ احباب میں جن کو فارسی پہ کافی عبور حاصل ہے اور وہ رومی و حافظ جیسے   شعراء کو بکثرت پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ سو ایسی محفل کے ایک کونے میں خاموشی سے بیٹھ کر تشنگی کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس حلقے سے شناسا کرنےبلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com3
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 4, 2011 - 17:08
جیسا کہ سب کو یہ بات معلوم ہے کہ اس دنیا میں مملکت پاکستان کے دشمن بہت ہیں۔ کسی سے اس ملک کا اسلامی ہونا ہضم نہیں ہو رہا تو کسی سے اسکا آئٹمی قوت ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے۔ بعض قوتیں بالکل اسکے وجود کو برداشت نہیں کر پارہی، اسکو پاکستان کا مسلم سٹیٹ [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 3, 2011 - 15:11
مصنف: عادل بھیا
میں ٹیلیویژن آجکل بہت کم دیکھ پاتا ہوں۔ کوئی خاص خبر وغیرہ ہو تو انٹرنیٹ کی وساطت سے ہی تفصیلات جان لیا کرتا ہوں۔ آج بھی میں کسی کام سے گھر سے باہر گیا ہوا تھا، جوں ہی گھر میں داخل ہوا تو خبر ملی کہ اُسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا۔ اتنی بڑی خبر سُن کر میں نہ صرف ہکلا گیا بلکہ بہت سے سوالات بھی ذہن میں گردش کرنے لگے۔ ۔ ۔
اُسامہ بن لادن پاکستانی حدود میں ہلاک؟
امریکی فوج کا آپریشن؟
جس میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا؟
وہ بھی ایبٹ آباد جیسے علاقہ میں؟ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 2, 2011 - 22:06
میں کوئی باضابطہ دفاعی تبصرہ نگار نہیں ہوں اور نا ہی کوئی تجزیہ نگار، لیکن بحیثیت ایک عام پاکستانی جو سوالات میرے ذہن میں ہیں۔ تو میں نے چاہا کہ اسکو آپکے ساتھ بھی شئیر کرلوں۔ اسامہ بن لادن کو تقریبا سب لوگ جانتے ہیں۔ اور اسکی موت کے خبر سے بھی اب تک اکثر [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 28, 2011 - 15:01
مصنف: عرفانیات
عنیقہ نے اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے مایہ ناز لیڈران اور قائدین کی زندہ مذاق کی صنف کے لیے جو لازوال خدمات ہیں ان سے متعلق کچھ ویڈیوز لگائی ہیں جن کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا ہے۔ اسی قبیل کی دو اور ویڈیوز پیش خدمت ہیں۔ آخر تک دیکھیے گا:



زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, April 27, 2011 - 23:47
موت کی بھی عجیب حقیقت ہے ہر  جاندارکو علم ہےکہ اس کو موت آنی ہے لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ اس کو کب آنی ہے۔ ساعت موت کا علم اگر ہو جائے تو انسا ن سب کچھ بھول کر کنارہ کش ہو جائے لیکن  یہ لاعلمی ہی کئی لوگوں کو اس گھمنڈ میں مبتلاکر دیتی ہے کہ شاید وہ ہمیشہ ہمیشہ جیئیں گے ۔کل ایک کتاب پڑھتے ہوئے یہ خیال آیا کہ اگر مجھے یہ علم ہو جائے کہ میں چوبیس گھنٹے بعد  مر جائوں گا تو  میں کیسےجیئوں وہ جوبیس بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com12
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, April 24, 2011 - 20:33
جب شیطان کو اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے نکال دیا تھا، تو اسی وقت شیطان نے قسم کھائی تھی کہ میں آپکے پیدا کردہ انسانوں کو گمراہ کرکے رہونگا۔ اور پھر اسکے بعد وہ اپنے کام میں لگ گیا۔ اور لگا لوگوں کو کافر بنانے۔ جن جن لوگوں پر اسکا بس چلا ،تو بس اسکو [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, April 24, 2011 - 19:57
ہمارے بلاگ کے مستقل قارئین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ہم سِڈنی کے قیام کے دوران کے حالات قلمبند کرتے چلے آئے ہیں گو کہ یہ سلسلہ کافی عرصہ سے موقوف تھا لیکن آج گزشتہ دن کا حال پیش کرنا چاہ رہے ہیں۔معاملہ کچھ یوں ہوا کہ ذیشان انصاری اور زبیر اخلاق جو کہ نوواردان ہیں اور ہماری ہی جامعہ میں زیرِ تعلیم ہیں سے ہماری رفاقت ہے اور ان دونوں صاحبان  کے ساتھ  ایسٹر کی چھٹی پر ہم نے سِڈنی کی آوارہ گردی کی ایم۔اے۔امینhttp://www.blogger.com/profile/04425754577499948453noreply@blogger.com4http://bayaadesydney....
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 22, 2011 - 14:32
مصنف: عرفانیات
بناو سنگھار کا سامان تیار کرنے والی مشہور زمانہ کمپنی ریولان کے بانی چارلس ریوسن نے کہا تھا :

ہم فیکٹری میں کاسمیٹکس تیار کرتے ہیں، دکانوں میں آس فروخت کرتے ہیں۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 19, 2011 - 22:14
جیون میں ایک بار آنا سنگاپورمحمد خلیل الرحمٰنیوں تو دلشاد بیگم کا دعوت نامہ،      ‘‘ جیون میں ایک بار آنا سنگاپور’’ہمیں کافی عرصے سے دعوتِ گناہ دے رہا تھا، لیکن جس بات نے ہمارے جذبہٗ شوق پر مہمیز کا کام دیا وہ کچھ اور تھی۔ ہوا یوں کہ ہم شب و روز کی یکسانیت سے تنگ آگئے۔ ڈاکڑوں اور طبیبوں کو دکھایا ، مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ جب ہمیں یقین ہوگیا کہ مرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیںتو علاج کےلیے قدیمی حکما کے نسخوں کو ٹٹولا۔ کرنل شفیق الرحمٰن دور کی کوڑی لائے۔‘‘ تم اس جمود کو توڑتے کیوں نہیں۔ صبح اٹھ کر رات کا کھانا کھایا کرو، پھر قیلولہ کرو ۔ سہہ پہر کو دفتر جائو، وہاں غسل...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 18, 2011 - 10:48
جاوید اقبالمعروف و مقبول کالم نگار ہیں۔ روزنامہ اردو نیوز (سعودی عرب) کے جمعہ ایڈیشن میں بلاناغہ ان کا ایک مختصر پراثر کالم چوتھے صفحہ پر شائع ہوتا ہے۔ میں کافی عرصہ سے اس کالم کا قاری ہوں۔ کچھ مرتبہ ان کے کالم شئر بھی کئے ہیں۔
اس بار بھی ان کا تازہ ترین کالم بعنوان "تیسری ای میل" (شائع شدہ : 15 اپریل 2011ء) پیش خدمت ہے۔
میں اس کالم کو مزید مختصر کر کے اپنی ترتیب کے ساتھ پیش کر رہا ہوں ، اصل کالم آپ نیچے دئے گئے لنک میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
***

ایک محترم دوست کی جانب سے مجھے دو ایمیل ملی ہیں۔

پہلی ای میل ۔۔۔۔۔۔ کراچی کی جامعہ بنوریہ کے بارے میں۔
اخباری...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, April 17, 2011 - 02:53
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جو پمز کے نام سے معروف ہے 1985 میں قائم کیا گیا، آج تک قائم ہے....البتہ بعض مساجد کی طرح آج تک مکمل نہیں ہو سکا... مزید تفصیل کے لیے یہاں "آہو" کریں!!!

یہ پچھلے ہفتے کی بات ہے ، میں نیورسٹی کے ہاسٹل میں تھا کہ ایک ہم جماعت کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اتنی خراب ہو گئی کہ ایمبولنس طلب کرنی پڑی. بارش زوروں پر تھی، خیر جیسے تیسے کر کے مریض کو ایمبولنس میں ڈالا تو ڈرائیور نے بتایا کہ ہم پمز جائیں گے کہ قریب تر وہی ہے.

گاڑی چلنا شروع ہوئی تو میری آنکھوں میں پچھلے برس انہی دنوں کا منظر اتر...
زمرہ: اردو بلاگ

بازار کی گرمی کو حّدت نہیں گردانا ----- محسن اسرار

تاریخ اشاعت: سنیچر, April 16, 2011 - 11:46
مصنف: محمود مغل
غزل بازار کی گرمی کو حّدت نہیں گرداناقیمت کو کسی شے کی قیمت نہیں گردانا اعصاب سوالوں میں مصروف ہی ایسے تھےفرصت کو کبھی ہم نے فرصت نہیں گردانا نیلام کیا ہم نے حسّاس طبیعت کو جب دل نے تمنا کو حسرت نہیں گردانا دکھ ہجر کے کھولے ہیں بستر کی اذیّت نےتکیے کو سرہانے کی خدمت نہیں گردانا تاخیر زدہ رکھّا معلوم کے خطروں کواِدراک کی سُرعت کو سُرعت نہیں گردانا مُٹھّی میں رکھا ہم نے اُڑتے ہوئے بالوں کووحشت کو محمد محمود مغلnoreply@blogger.com7
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز