بلاگستان

تاریخ اشاعت: سوموار, October 15, 2018 - 15:20
مصنف: کچھ دل سے

طلاق کے اسباب اور حل  خطبہ جمعہ مسجد نبوی (اقتباس)امام و خطیب: پروفیسر ڈاکٹر علی بن عبد الرحمن الحذیفیترجمہ: شفقت الرحمٰن مغلبشکریہ: دلیل ویب
فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر علی بن عبد الرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نے 04 صفر 1440کاخطبہ جمعہ مسجد نبوی میں بعنوان "طلاق کے اسباب اور حل" ارشاد فرمایا جس انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانوں کو ایک جان سے پیدا فرما کر ان کے جوڑے بنائے اور کرۂ ارضی کی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, October 14, 2018 - 16:50



میر جملہ کو ہم اورنگزیب کی آسام کی اس مہم کے حوالے سے جانتے ہیں جس میں عظم اور ہمت کی ایک ایسی داستان رقم کی گئی  جس کی نظیر تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ میر جملہ نے برسات کے موسم میں سپلائی لائن کٹ جانے کے بعد اپنی فوج کے ہمراہ جس طرح چھ ماہ جنگلوں میں گزارے اس پر ہالی وڈ کی ایک فلم ضروربننی چایئے تھی۔ میر جملہ ایک ایسا کردار جس کے بارے میں ہندستانی تاریخ میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں لیکن ایک فرنچ تاجر نے اپنی کتاب میں کافی تفصیل سے اس کے بارے میں لکھا ہے۔ اونچے لمبے قد کا مالک ایک ایرانی تاجر جو ہیروں کی تجارت کرتا تھا۔گولکنڈہ کی ریاست میں کلرک بھرتی ہوا اور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 16:06
مذھب ِالحاد کوئی جدید شے نہیں بلکہ یہ ایک قدیم یونانی مغالطہ ہے کہ جس کی طرف خود قرآن کریم بھی ہمیں متوجہ کرتا ہے أَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُوْنَ(۳۵) کیا وہ پیدا کئے گئے ہیں بغیر کسی شے(بنانے والے) کے،یا وہ خود پیدا کرنے والے ہیں۔(۳۵) أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:52
معتزلین و ملحدین کے مفروضات کے رد کے لیے امام غزالی نے جو عمومی طرز استدلال اختیار کیا اسے “داخلی تنقید” (internal criticism) کا منہج کہا جاتا ہے۔ اسکے مدمقابل نقد کا دوسرا عمومی طریقہ ”خارجی تنقید” (external criticism) کہلاتا ہے۔ خارجی تنقید کا مطلب ایک نظرئیے کو کسی دوسرے نظریاتی فریم ورک کے معیارات…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:49
اہل مذہب اور ملحدین کا تعارف اور بنیادی فرق: ملحدوں کے ساتھ مکالمے کے بنیادی اصول اور اہم ہدایات سے قبل ضروری ہے کہ آپ ملحدین کا ایک تعارف حاصل کر لیں تاکہ نکات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔آپ نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ یقیناً دیکھے ہوں گے، مثلا عیسائی، یہودی، ہندو…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:44
ملحدین کے مذہبی رویے: ملحدین سے مکالمہ کرتے وقت ان کے رویوں کے محرکات (motives of attitudes) کو بھی اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اچھا دہریہ(good atheist) کے الفاظ فی زمانہ ایک اصطلاح کے طور معروف ہورہے ہیں اور اس کے کئی ایک مفاہیم مراد لیے جاتے ہیں، جن میں ایک یہ ہے کہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:40
انکار بھی ضروری ہے! (روایت سے انکار کا ایک مثبت پہلو) خدا کے وجود پر فلسفیانہ نکتۂ نگاہ سے بات کرنا مفید ہے کہ اِس طرح انسان کے تصورِ خدا کی تخلیص (Purification) ہوتی رہتی ہے۔ عقل کے ذریعے تصورِ خدا کی تخلیص کرتے رہنا بے حد ضروری ہے کیونکہ ایسا وقت کوئی نہیں ہوتا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:34
کسی بھی چیز کی مارکیٹنگ کے لئے اس کا خوشنما یا دلکش ہونا ضروری ہے ۔ جتنی زیادہ وہ پراڈکٹ خوشنما اور دلکش ہو گی اتنی زیادہ تیزی سے پھیلے گی ۔”حضرت انس بن مالک رض سے روایت ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ جنت ناپسندیدہ چیزوں سے ڈھکی ہوئی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 15:31
کالج میں ہماری انگریزی ادب کی ایک استاد ہوا کرتی تھیں (ان کا نام لکھنا مناسب نہیں سمجھتی کہ دل آزاری کا باعث نہ ہو)، بہت ہی بے باک، نڈر، اور جرات مند خاتون تھیں جن کی شخصیت میں نسوانیت کم اور مردانگی زیادہ تھی۔ان کا لباس ہمیشہ یکسانیت کا شکار رہتا، بنا دوپٹے کے،…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 13:53
  قرآن کریم کے تصور ِجنت پر کئی قسم کے جتنے اعتراضات کئے جاتے ہیں ،ان کی وجہ قرآن پاک کے اسلوب ِبیان سے جہالت پر مبنی ہیں ،قرآن پاک کے کسی بھی بیان کردہ حقیقت کو سمجھنے کے لئے یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے کہ قرآن کریم کے مخاطب کون لوگ ہیں ؟…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 13:25
بات یہ ہے کہ دیکھنا چاہیے کہ آپ خدا کے سامنے کس پوسچر میں کھڑے ہیں؟ آپ خدا سے چڑے ہوئے ہیں اس لیے کہ وہ آپ کو کچھ کاموں سے منع کیوں کرتا ہے اور کچھ ایسے کاموں کو کرنے کو کہتا ہے جنہیں کرنے کو آپ کا دل تیار نہیں۔ اس چڑ میں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 13:21
کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں آدمی کے بجائے عدمی ہوں اور یہ زندگی ایک لامتناہی گمان سے زیادہ کچھ نہیں… سب کچھ ‘ہونا’ ناممکن سا لگتا ہے… یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ‘زندگی’ میرے ورود سے پہلے بھی ایسے ہی رواں دواں تھی اور میرے بعد بھی ایسے ہی جادہ پیما…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:54
عقل،ذہن اور دماغ کیا تمام انسانوں کے برابر ہیں؟ ایک عقلمند ی کا سوال سو مختلف لوگوں سے پوچھ لیں،صحیح جواب دینے والے شاید پانچ بھی نہ ہوں۔ محض پانچ فیصد۔۔۔۔۔۔ اب دوصورتیں ہیں: اکثریت کا فارمولا لگاتے ہوئے پچانوے فیصد کی ہر بات کو حق مان لیا جائے؟ لیکن اس طرح تو معاملہ بگڑ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:51
  آج کل اپنی بات وزنی بنانے کیلئے چند الفاظ کا استعمال بے دریغ کیا جاتا ھے، مثلا میرا تجزیہ معروضی (objective) ھے، ہمیں اسلاف کو رد کرکے غیر متعصبانہ (یعنی نیوٹرل) روش اختیار کرنی چاھئے، جو بات عقل کے پیمانے پر پورا اترے اسے ہی ماننا چاہئے (گویا عقل کا کوئ ایک ہی آفاقی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:45
حقیقی ملحد وہ ہوتا ہے جو پورے خلوص سے سچائی کا متلاشی ہو.. وہ جانتا ہے کہ سائنس کا مقصد خدا کی تلاش نہیں بلکہ رموزِ کائنات کو سمجھنا ہے.. وہ سائنس اور مذہب کو گڈمڈ نہیں کرتا.. اسے خبر ہوتی ہے کہ اشیاء کی ماہیت و تراکیب سمجھنے کا علم (سائنس) اشیاء کے خالق…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:43
آپ نے چار کتابیں پڑھیں۔ علمیت نے عقلیت کو پسند کیا اور عقیدت کو زندگی سے رخصت کیا۔ بندگی اور خدائیت سے بیزاری پیدا ہوئی۔ منطق کی کسوٹی پر اپنی دانست میں پرکھا تو خدا انسانی ذہن کی پیداوار معلوم ہوا۔ مذہب استحصالی معاشرتی نظام کا پرتو اور عبادت و روحانیت ڈھکوسلے لگنے لگے۔ آپ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:40
یہ قطعی ناممکن ہے کہ پاکستان کے سولہ کروڑ عوام راتوں رات “لبرل یا دہریے” بن جائیں اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ وہ چند اینکرز یا فیس بک کے چند پیجز یا کچھ زرخرید کالم نویسوں یا چند سیاستدانوں کے بل بوتے پر پورے ملک میں اسلام دشمنی کا بیج بو سکتا ہے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:37
الحاد کی کھائی سے واپس آنے والی ایک جدید تعلیم یافتہ لڑکی کا تجزیہ : 1- فریڈم آف سپیچ/ایکسپریشن کے نام پر کوئی بھی شخص مجھے بُرا بھلا کہے. میری پراپرٹی چھین لے. میرا یا میرے عزیزوں کا قتل کردے. الحاد کے پاس کوئی ایسا خود کار نظام موجود نہیں ہے جو مجھے سو فیصدانصاف…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:33
توہین رسالت کے ضمن میں کچھ ملحدوں اور غیر مسلموں کا سٹیٹس نظر آیا جن کا خلاصہ یہ تھا کہ عزت زبردستی نہیں کروائی جاسکتی اور یہ کہ ان سے نبیؐ کے عزت کروانے کی کوشش عبث ہے۔ یہ پیغام خود ایک عبث پیغام ہے۔ ہم مسلمان ملحدوں اور غیر مسلموں سے قطعاً یہ مطالبہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:29
جب کسی مسلمان اور ملحد کی بحث ہوتی ہے یا جب کوئی ملحد اسلام پر اعتراض کرتا ہے تواکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ملحد اسلام کی مقدس شخصیات کے بارے میں توہین آمیزاور نفرت انگیز رویہ اختیار کرتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ کیوں گالی، غلط خطابات اور نامناسب ناموں سے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:24
سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا! مشہور ملحد رچرڈ ڈاکنز نے اپنی ایک کتاب کے ابتدائ صفحات میں یہ گلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق امریکا کی زیادہ عوام ایک ملحد کو ووٹ دینے کی بجائے ایک مسلمان یا پھر ہم جنس پرست کو ووٹ دینا پسند کرے گی۔ امریکی عوام…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 12:18
چند دن پیشتر کسی ملحد (atheist) کی پوسٹ پر میں نے ایک مختصر اور نہایت مہذبانہ تبصرہ کیا، مگر اس کے باوجود موصوف بہت طیش میں آگئے۔ میں نے اگرچہ ان سے معذرت کی لیکن ان کا غصہ کسی طرح بھی کم نہ ہوا تو میں نے خاموشی اختیار کر لی۔ان کے کہے ہوئے الفاظ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 10:34
ہم خواہ مخواہ خدا کی حمایت میں اپنی بہترین صلاحیتیں لگانا نہیں چاہتے، ہمارا اندر نہیں چاہتا کہ کوئی نفس کی شترِّ بے مہار آزادی کو لگامیں ڈالے، ہم مادر پدر آزادی کے ساتھ ہر ’باغ‘ میں چرنا چاہتے ہیں، اگر کوئی ذہن کو جواب کا پانی مہیاکر سکے، کوئی سجھا سکے کہ خدا سے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 10:28
قرآن نے مشرکین مکہ کی بھی اس فرمائش کا ذکر کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فرشتے کیوں نہیں نازل کیے جو ہمارے سامنے آکر آپﷺ کی نبوت و رسالت کی شہادت دیتے کہ یہ شخص دعوائے نبوت میں صادق ہے یا ہم بلاوسطہ اللہ کو دیکھتے اور بلاوسطہ خود اللہ تعالیٰ سے آپکی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 10:20
ہماری  سائٹ اور دیگر مقامات پر خدا کے وجود کے تمام سائنسی اور فلسفیانہ دلائل کے باوجود ، ممکن ہے کچھ قارئین کے ذہنوں میں ابھی بھی یہ سوال چپکا ہوا ہو کہ اگر خدا کا وجود حقیقی ہے تو وہ ہمیں نظر کیوں نہیں آتا؟ آخر وہ کیوں اپنی موجودگی کی کوئی واضح نشانی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 10:07
آج یہ سوال آپ میں سے ہر شخص کے لیے اور دنیا کے تمام انسانوں کے لیے ایک پریشان کن گتھی بنا ہوا ہے کہ آخر ہم انسانوں کی زندگی سے امن چین کیوں رخصت ہو گیا؟ کیوں آئے دن مصیبتیں ہم پر نازل ہو رہی ہیں؟ کیوں ہماری زندگی کی کَل بگڑ گئی ہے؟…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 10:03
اس نے کہا کہ جناب سب خیر ہے، بس دعا کریں کہ اللہ اپنے امتحان سے محفوظ رکھے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اللہ کا امتحان کیا ہوتا ہے؟ وہ بولا جناب سادہ سی بات ہے کہ کوئی بھی پریشانی اللہ کا امتحان ہوتی ہے۔ میں نے اس سے کہا کہ بس مشکلات اور…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 09:57
سرمایہ داری اور جدید بنیادی حقوق کے فلسفے نے ایک حاسد حریص لالچی مریض پید ا کیا ہے جس کا خدا اور نبی صرف پیسہ [Capital] ہے ۔ یہ طالب لذات جانور ہے لہٰذا لذتوں میں اضافہ کے لئے اسے ہر وقت، مسلسل ہر لمحے سرمایہ کی ضرورت ہے .مغربی فلسفے اور سائنس و ٹیکنالوجی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 09:51
سوال: سُناہے اللہ پتھر میں چھپے کیڑوں تک کو رزق پہنچاتا ہے، پھر اسے افریقہ و تیسری دنیا کے قحط زدہ و مفلوک الحال لوگ کیوں نہیں دکھائی دیتے جو بھوک سے مررہے ہیں؟ جواب: مذہب کے بنیادی مقدمے کے مطابق اس دنیا کو خالقِ کائنات نے انسانوں کے لیے ایک عارضی امتحان گاہ بنایاہے۔…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 09:42
ملحدین کی جانب سے کچھ ایسے سوالات اٹھائے جاتے ہیں جو سننے والے کو منطقی الجھاؤ میں مبتلا کردیتے ہیں. سوالات درج ذیل ہیں ١. کیا خدا شر کو روکنا چاہتا ہے مگر روک نہیں سکتا؟ اگر ایسا ہے تو خدا ہر چیز پر قادر نہیں ٢. کیا خدا قابل تو ہے مگر روکنا نہیں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 09:37
ایک عزیز نے چند دن قبل ایک استفسار فرمایا جس کا خلاصہ طبیعی یا قدرتی شر (Natural Evil) اور اخلاقی شر (Moral Evil) کے حوالے سے ہے۔ سوال کی نوعیت قدرتی و اخلاقی شر اور خدا کے حوالے سے یہ ہے کہ کیا قدرتی شر اور اخلاقی شر کی موجودگی میں بھی ہم خدائے لم…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 09:02
اگر کوئی خالق ہے جو ہر تخلیق کو مقصدیت کیساتھ پیدا کرتا ہے تو پھر ان لاکھوں آوارہ اور اجاڑسیاروں کا کیا مقصد ہے؟ پوچھا جاتا ہے کہ اگر ہماری زمین کا بہترین نظم، متعین مقصدیت اور زندگی کا خوبصورت ارتقاء کسی صاحب شعور خالق کا وجود ثابت کرتا ہے تو پھر ان کہکشاؤں میں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 08:57
ملاحدہ کااعتراض: اسلام خوف کا مذہب ہے۔ مثلاً سورج اور چاند گرہن عام واقعات ہیں جن کی سائنس نے قابلِ فہم توجیہ پیش کی ہے جس کو پانچ سال کا بچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ سائنس نہ ہونے کی وجہ سے نبی اکرم ﷺ مسلمانوں کو ڈرا کر سورج اور چاند گرہن کی نماز پڑھانے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 08:33
 انسان اپنی زندگی میں ایک چیز کی کمی محسوس کرتارہتا ہے اور رہ رہ کر اس کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں یہ کمی محسوس ہوتی رہتی ہے اور بعض مرتبہ تو بہت زیادہ شدت کے ساتھ اِس کمی کا احساس ہوتا ہے اور وہ بے چین ہو جاتا ہے اور بعض مرتبہ ذہنی توازن…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 13, 2018 - 08:28
آپ میں سے ہر شخص کی عقل اس بات کی گواہی دے گی کہ دنیا میں کوئی کام بھی خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا ،کبھی با ضابطگی باقاعدگی سے نہیں چل سکتا جب تک کہ کوئی ایک شخص اس کا ذمہ دار نہ ہو۔ ایک مدرسہ کے دو ہیڈ ماسٹر ، ایک محکمہ کے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 10:54
کچھ ملحد ین یہ آرگومنٹ کرتے ہیں کہ ہم کسی اور کو خدا کیوں نہیں کہہ سکتے ؟ معروف عظیم کدو(GREAT PUMPKIN) اور سپیگٹی شیطان (SPAGHETTI MONSTER) کو خدا کیوں نہیں قرار دیا جاسکتا؟ تبصرہ : خدا کا موجود ہونا ایک واضح سچائی ہے جسے اجماع کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔ واضح سچائیاں، مسلمہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 09:28
” آپ عام طور پر سائنس کو اپنی معلومات کا ماخذ بناتے ہیں اور اسی سے استدلال کرتے ہیں۔ لیکن پھر کہیں آپ کی کوئی تحریر یا گفتگو ملتی ہے جس میں کھلم کھلا سائنس کی مخالفت میں مواد اور بحث ملتی ہے۔ کیا یہ آپ کا فکری تضاد نہیں؟ کیا آپ اس حوالے سے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 09:23
بلاشبہ اسٹیون ہاکنگ کی وفات سے سائنس کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا جو نہ جانے کب پُر ہو۔ انسانیت کو اوّلیت دینے والوں کے لیے اسٹیون ہاکنگ کی موت ایک المیہ ہے کہ سائنسی علوم کو بام عروج پر پہنچانے والا چل بسا۔ وہ ایک عجوبہ تھا کہ ایک زندہ دماغ جو علوم…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 09:11
۔ رچرڈ ڈاکنز کی ایک ویڈیو پچھلے دنوں مشہورہوئی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ زمین پر زندگی کیسے شروع ہوئی ہوگی؟ تو انہوں نے جواب دیا، ’’ایک سیل سے‘‘۔ اُن سے مکرر پوچھا گیا کہ وہ سیل کہاں سے آیا ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا، ’’ممکن ہے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 08:50
فی زمانہ سائنس کی حیثیت کسی مضبوط مذہب کے جیسی ہے۔ کوئی مضبوط مذہب اپنے عہد میں یوں پہچانا جاسکتاہے کہ اُس کے ماننے والے کھلم کھلا اپنے عقائد کا اظہارکرسکیں اور باقی لوگ اُن سے فی الواقعہ مرعوب ہوں۔ دور ِ حاضر میں مذہبِ سائنس کے ماننے والے عام طور پر کہہ دیتے ہیں،…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 12, 2018 - 08:31
وہ لوگ جو ارتقاء پر یقین رکھتے ہیں اور یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ ارتقا کسی خدائی منصوبہ کے بغیر خود سے ہوا ہوگا۔ یعنی ارتقاء کے انٹیلی جنٹ ڈائزائن کو بھی نہیں مانتے ان سے ایک سوال ہے۔ آیا انسانی ذہن اور شعور حیاتیاتی دماغ ہی ہے یا حیاتیاتی دماغ سے خارج میں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, October 11, 2018 - 16:10
۔۔. mathematical physics کے شعبے میں Heinemann پرائز یافتہ Robert Griffiths کہتے ہیں : ” جب بھی ہم کسی ملحد اور دہریے سے بحث میں مشغول ہوتے ہیں، ہمیں فلسفے کے شعبے میں جانا پڑتا ہے۔ اس کُشتی کے لیے ابھی تک فزکس کے اکھاڑے کو موثر انداز سے استعمال نہیں کیا گیا۔ ” (…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, October 11, 2018 - 12:34
. ’’یہ ایك حیران كن بات ہے كہ كوئی بندہ اتنا بیوقوف ہو كہ وہ اس بات كا قائل ہو كہ یہ خوبصورت زمین ایٹموں (atoms) كے اتفاقی ملاپ (concourse) كے ذریعے پیدا ہوئی یا ہوسكتی ہے۔ (جون رے John Ray، انگریز نیچری (1705-1627) جس كو بہت سے سائنسدان موجودہ علمِ حیاتیات كا بانی تصور…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, October 11, 2018 - 07:28

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لُطف مجھ پہ تھے پیشتر
وہ کرم کہ تھا میرے حال پر
مجھے سب یاد ہے ذرا ذرا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی بیٹھے جو سب میں روبرو
تو اشاروں ہی میں گفتگو
وہ بیان شوق کا بَرمَلا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ نئے گلے وہ شکایتیں
وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ رُوٹھنا
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہوئے اتفاق سے گر برہم
تو وفا جتانے کو دَم بہ دَم
گلہ ملامتِ اقرباء
تمہیں یاد ہو کہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, October 10, 2018 - 00:54
مصنف: بلاگ اے
اشفاق احمد کا گڈریا میرا پسندیدہ ترین افسانہ ہے اور ہمیشہ سے ایک خواہش رہی کہ اسے پڑھا جائے، کچھ ماہ لگا کر میں نے اس افسانے کو آڈیو کی شکل میں اپ لوڈ کیا ہے، آپ کو تلفظ کی بہت سی غلطیاں بھی ملیں گی لیکن بابا جی کے ایک پرستار کو درگزر فرمائیے …

جاری رکھئیے پڑھنا گڈریا – اشفاق احمد – مکمل آڈیو افسانہ

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, October 8, 2018 - 12:53

میں نے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ ایک چھوٹی سی WiFi device لگائی تھی تا کہ لیپ ٹاپ کی طرح میرا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی وائی فائی سِگنل پکڑے
تجربہ کامیاب رہا اور کام چلتا رہا
میں نے کمپیوٹر کو دوسرے کمرے میں منتقِل کیا ہے جس کی وجہ سے WiFi Router میرے کمپیوٹر سے 25 فٹ دُور ہو گیا ہے اور درمیان میں 2 دیواریں بھی ہیں چنانچہ سِگنل کمزور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کبھی ویب سائٹ کھُلتی ہے اور کبھی نہیں کھُلتی

میں چاہتا ہوں کہ میرے کمپیوٹر کی signal receptionبہتر ہو جائے

اس سلسلہ میں جو صاحب یا صاحبہ میری مدد فرمائیں گے میں اُن کا بہت مشکور ہوں گا

مدد مندرجہ ذیل...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, October 7, 2018 - 13:22
اشرف المخلوقات کے مقام برتری نے انسان کو ہمیشہ آسمانوں پر پھیلے جگمگاتے روشن ستاروں کی حقیقت جاننے کی جستجو میں اُلجھائے رکھا۔ ہزار ہا سال سے یورپ و ایشیا کے علم ریاضیات  اور علم نجوم  کے اساتذہ اور ماہرین کھوج لگانے کی کوشش میں رہے لیکن تاحال زیادہ تر مفروضے ہیں جو خیال ہیں یا شکوک شبہات۔ سولہویں صدی میں Agrippa اور Durer ایسے انسان گزرے ہیں جن کے دیئے گئے فارمولے math magic square کہلاتے ہیں۔جنہوں نے اپنے فارمولہ کے علم اعداد کو مختلف سیاروں ستاروں سے منسوب کیا ۔ مختلف انداز میں آج بھی وہ موضوع بحث ہیں۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, October 7, 2018 - 10:35

کسٹمز حکام چھاپوں میں دو درجن سے زائد قیمتی گاڑیاں ساتھ لے گئے جو راولپنڈی میں سیف الرحمٰن کی ملکیت REDCO Textile Mills کے احاطے میں پارک تھیں۔ یہ گاڑیاں قطری شہزادے حماد الثانی اور ان کے خاندان کی ملکیت تھیں ۔ حُکام نے یہ جانتے ہوئے کہ شہزادے نے کوئی قانون نہیں توڑا اُس کی ملکیت پر چھاپہ مار کر اسے ٹارگٹ کیا ۔ قطری شہزادے کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ پاکستانی حکام کے ایکشن سے یہ خبر شہ سرخیوں میں آئی جو انتہائی بدقسمی ہے ۔
مُلک میں مسلسل Political witch hunting کا قطری شہزادہ بھی نشانہ بنا ۔ کسٹمز حکام کی غیر قانونی کاروائی کی وجہ سے قطری شہزادہ پاکستان سے اپنی سرمایہ کاری واپس...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 6, 2018 - 17:11
فہرستِ امورِ ضروریاپنے روز مرہ کاموں کی فہرست بنائیں
اگر آپ اپنے روز مرہ کے کاموں کی فہرست مرتب نہیں کرتے اور اُس کے باوجود آپ کے سب کام ٹھیک ٹھاک اور اپنے وقت پر ہو جاتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لئے نہیں ہیں۔ آپ بالکل ٹھیک جا رہے ہیں آپ اپنے کام پر توجہ رکھیے اور دوسروں کو بھی یہ گُر سکھائیے۔

لیکن اگر آپ کے کام بروقت نہیں ہو پاتے اور بہت سے کام آپ کے ذہن سے نکل جاتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ روزانہ یا کم از کم ہفتے میں دو تین بار کاموں کی فہرست مرتب کریں اور گاہے گاہے اُس کو دیکھتے رہیے تاکہ آپ کو یاد رہے کہ کون سا کام ہو چکا ہے اور کون سا کام ابھی باقی ہے۔

فہرست امورِ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 6, 2018 - 16:15
۔ ’’زندگی کے بارے میں یہ تصور اپنے اندر بڑی شان و شوکت رکھتا ہے، کہ جس کے مطابق اس کے آغاز میں خالق نے کئی قسم کی قوتیں چند مخلوقات یا کسی ایک مخلوق کو عطا کیں اور کشش کے اٹل ضابطوں کے زیرِ اثر ،یہ کرّہ جوں جوں اپنے محور پر گردش کرتا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 6, 2018 - 15:45
. جدید زمانے کے مذہب مخالفین، خود کو عقل پرست کہنے والے اور چند سیکولر لوگ یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ اخلاقیات (خیروشر، اہم وغیراہم) یعنی قدر کا منبع الہامی کتاب نہیں ہونا چاہیئے (کیوں؟ بعض کے نزدیک اس لیے کہ مذہبی اخلاقیات ڈاگمیٹک ہوتی ہیں، بعض کے نزدیک اس لیے کہ ان کی عقلی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, October 6, 2018 - 08:02

پاکستانی معیارات پر انیل مسرت سے زیادہ توجہ طلب آدمی کوئی اور نہیں ہوسکتا ۔ وہ برطانیہ کے 500 امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی تصاویر پاکستانیوں کے ساتھ کم اور ہندوستانیوں کے ساتھ زیادہ ہیں اور نہ جانے کیوں جب بھی ان کی تصویر دیکھتا ہوں تو مجھے منصور اعجاز یادآجاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پر جن لوگوں نے ماضی میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے، ان میں یہ صاحب سرفہرست ہیں ۔ وہ برطانیہ میں گھر بنانے کا کاروبار کرتے ہیں اور بنیادی طور پر ہزاروں گھر بنانے کا منصوبہ ان کے مشورے پر ہی شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد عمران خان صاحب کے ساتھ یہی انیل مسرت تھے جو سرکاری میٹنگوں تک میں...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 5, 2018 - 18:28
ہمارے معاشرے میں اس وقت دو قسم کی اخلاقیات چل رہی ہیں۔ دیسی اور ولایتی۔  دیسی اخلاقیات، اچھی ہوں یا  بری، اس سے قطع نظر معاشرے کے اس حصے کا اوڑھنا بچھونا ہے جو یا تو دیہات کا باسی ہے، یا...

طفل مکتب کی تحریر کا یہ اقتباس آپ مکمل شکل میں وہیں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, October 5, 2018 - 16:34

واجدہ تبسم کا نام شاید آپ نے بطورِ افسانہ نگار سنا ہو لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ انہوں نے شعر بھی کہےہیں ۔ تاہم ان کی شاعری انٹرنیٹ پر نظر نہیں آتی۔ واجدہ تبسم اپنے زمانے کی بہت معروف افسانہ نگار رہی ہیں اور انہوں نے کئی ایک معروف افسانے رقم کیے ہیں اور وہ افسانہ نگاروں میں ایک مخصوص مزاج کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔ اُن کی کتابوں میں اترن، بند دروازے ، پھول کھلنے دو، جیسے دریا، ساتواں پھیر، اور شہر ممنوع شامل ہیں۔ ذیل میں اُن کی دو غزلیں قارئین کے ذوق کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔


کیسے کیسے حادثے سہتے رہےپھر بھی ہم جیتے رہے ہنستے رہے
اس کے آ جانے کی امیدیں لیےراستہ مڑ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, October 4, 2018 - 13:45
literary-pollution
انشائیہ: قصہ ادبی آلودگی کا
انشائیہ نگار: اسد رضا

آلودگی چاہے فضائی ہو یا صوتی، آبی ہو یا سماجی یہاں تک کہ سیاسی ہو یا اقتصادی بہرحال آلودگی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, October 4, 2018 - 12:01
. تصور کیجئے کہ آپ ایک حیران کن محل میں داخل ہوتے ہیں ۔جیسے ہی آپ داخلی راستے پر چلتے ہیں اتنی بڑی عمارت دیکھ کر آپ حیرت زدہ رہ جاتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ قریبی دروازہ کھول کراسے دیکھا جائے،آپ جب کمرے میں داخل ہوتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ سیکڑوں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, October 3, 2018 - 15:54
مصنف: کچھ دل سے
Image result for man islandآدمی جزیرے ہیں ۔۔۔!شاعر: حسیب احمد حسیب

آدمی جزیرے ہیں
اور ان جزیروں کی
زندگی بہت کم ہے
بیچ اک سمندر کے
تند خو سی موجوں میں
ان کو ڈوب جانا ہے
آدمی جزیرے ہیں
اور ان جزیروں پر
زندگی پنپتی ہے
پیڑ کھلکھلاتے ہیں
پھول جگمگاتے ہیں
روشنی اترتی ہے
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 2, 2018 - 16:10
مصنف: بلاگ اے
دنیا میں ایک کراچی ہے لیکن کراچی میں ڈھیروں دنیائیں آباد ہیں۔ اس شہر کی لاکھوں داستانیں ہیں جن میں کروڑوں لوگ بستے ہیں، ویسے ہی یہ شہر کروڑوں دلوں میں بستا ہے۔ ہر گلی ایک کلچر رکھتی ہے، ہر سڑک ایک شہر کے اندر بسے شہروں میں نکلتی ہے۔ جو رفتار ڈاکومنٹری فلموں کے …

جاری رکھئیے پڑھنا کراچی کتاب

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 2, 2018 - 12:45
مصنف: کچھ دل سے

Related image
شدت (Magnitude)تحریر: ابنِ فاضل
اگر آپ کا چوکیدار آپ سے کہے کہ صاحب میں نے بہت مہنگا فون خریدا ہے . تو یقیناً آپ بآسانی اندازہ لگا لیں گے کہ اٹھارہ، بیس ہزار تنخواہ لینے والا شخص پانچ سات ہزار کے فون کو مہنگا سمجھ رہا ہوگا. لیکن اس کے برعکس اگر آپ کا کوئی کروڑ پتی دوست کہے کہ اس نے ایک مہنگا فون خریدا ہے… تو فوراً آپ کے ذہن میں آئے گا کہ یقیناً لاکھ سے اوپر ہوگا…..
         اسی طرح...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, October 1, 2018 - 23:49
مصنف: نوک جوک

بارہ برس قبل کا قصہ ہے۔ میں اور فرخ ایکسٹرنل کے سامنے خوف زدہ سے بیٹھے تھے۔ بی ایس کا فائنل تھیسس ہم دونوں نے مل کر ہی لکھا تھا۔ چلو لٹریچر ریویو وغیرہ کی حد تک تو پہلے سے دستیاب مواد سے استفادہ کیا۔ لیکن ریسرچ میں خوب جان ماری۔ ڈیٹا خود اکٹھا کیا، انٹرویوز خود کیے۔ دن بھر فرخ کی موٹرسائیکل پر خاک پھانکتے۔ شام میں ہوسٹل واپس آ کر جمع شدہ مواد کو تحریر کرتے۔ ایک ایک لفظ خود اپنے ہاتھ سے لکھا۔ تحقیقی تجزیے اور اختتامی نوٹ میں تو اس قدر عرق ریزی کی کہ ایک ایک کوما اور فل اسٹاپ تک ازبر ہو گیا۔
اس کے باوجود ایکسٹرنل سے خوف زدہ ہونے کی ایک وجہ ان کی مونچھیں تھیں، جو بہت گھنیری نہ تھیں،...

زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز