بلاگستان

تاریخ اشاعت: سنیچر, December 2, 2017 - 12:24

میں نے 30 نومبر 2017ء کو تحریر شائع کی تھی ” میلادُالنّبی کیوں منایا جاتا ہے ؟ “۔ میری غلطی کہ اِس کا ایک چھوٹا سا لیکن اہم حصہ شائع ہونے سے رہ گیا تھا جو آج پیشِ خدمت ہے

میری یاد داشت کے مطابق پاکستان بننے کے قبل سے لے کر پاکستان بننے کے کم از کم ایک دہائی بعد تک ”12 ربیع الاوّل“ کو ”بارہ وفات“ کہا جاتا تھا یعنی یومِ وصال سیّدنا محمد صل الله عليه وآله وسلّم ۔ یہ یومِ پیدائش کیسے کہلانے لگا ؟ میں توجہ نہ دے سکا کیونکہ میں انجنیئرنگ کالج لاہور میں داخل ہو چکا تھا اور وہاں نصابی کُتب پڑھنے اور کامیابی کیلئے الله سے رجوع کرنے کے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, December 1, 2017 - 19:02


یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عقیل
آخر کیا وجہ ہے کہ رسول کریم کا اسوہ مبارک ہم سب کے لیے نمونہ ہے لیکن مسلمان اس کوسوں دور معلوم ہوتے ہیں؟ آئیے جذبات سے بالاتر ہوکر اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
سب سے بڑی وجہ تو ظاہر پرستی ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح بننا ہے تو اپنا ظاہر اس کے مطابق کرنا ہوگا۔ داڑھی کم از کم ایک مشت ہونی چاہیے، ٹخنوں سے اوپر پائنچے ہونے چاہئیں، سر پر ٹوپی یا عمامہ وغیرہ۔ حالانکہ نبی کریم کے جس اسوہ کو مشعل راہ بنایا گیا وہ آپ کا ظاہری حلیہ نہیں بلکہ باطنی کیفیت

تھی۔ وہ ایمان جو بندے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, December 1, 2017 - 11:53

اور جناب ویرا Vaira کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔۔ الحمداللہ آج 110 دنوں میں بہترین رسپانس ملا۔۔ چودہ اگست کو ویب سائٹ کی لاونچنگ کے بعد ہی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, December 1, 2017 - 07:45
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 30, 2017 - 10:33

میلادُالنّبی منانے کی وجہ رسول الله سیّدنا محمد صل الله عليه وآله وسلّم سے مُحبت بتائی جاتی ہے
کل وطنِ عزیز پاکستان میں ربیع الاوّل 1439ھ کی 12 تاریخ ہے ۔ اس تاریخ کو ہمارے نبی سیّدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی مبارک ولادت ہوئی (کچھ روایات کے مطابق تاریخ ولادتِ مبارک 9 ربیع الاوّل ہے) ۔ ہمارے ملک میں ہر طرف بڑھ چڑھ کر رحمت العالمین سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و سلّم سے محبت کے دعوے ہو رہے ہیں اور اس محبت کو ثابت کرنے کیلئے کہیں محفلِ میلاد منعقد ہو رہی ہے اور کہیں شاندار جلوس نکالنے کے اعلانات ہو رہے ہیں

سب کے چہرے بشاس نظر آ رہے ہیں لیکن نجانے میں کیوں اندر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 28, 2017 - 16:05
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
"خواب ہمیشہ خواب ہی رہتا ہے، فرق یہ ہے کہ کچے ذہنوں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 28, 2017 - 13:10
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانساتواں حصہ
‎صحابہ کرام کہتے ہیں کہ جب وہ رسول الله ‎صلی الله علیہ وسلم کی صحبت میں بیٹھے تھے تب سورہ جمعہ نازل ہوئی.رسول الله صلی اللە علیہ وسلم نے اس کی تلاوت شروع کی اور جب انہوں نے یہ تلاوت کی کہ *ابھی دوسرے ان سے نہیں آ کر ملے* تو صحابہ کرام نے آپ صلی الله علیہ وسلم سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, November 26, 2017 - 22:05
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~

کہتے ہیں تنہائی آس پاس لوگوں کی غیر موجودگی کا نام...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, November 26, 2017 - 21:52
Advertisements Filed under: میری تحریریں, ایک صفحہ ایک کہانی Tagged: منفی، موسم، ڈگری، محکمہ موسمیات
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, November 26, 2017 - 16:12
مصنف: کچھ دل سے

یہ کیسی محبت ہے کہ ہم دنیا کو دکھانے کے لیے تو جلسے اور جلوس کرتے ہیں لیکن جن سے محبت کا اس طرح سے اظہار کرتے ہیں نہ اُن کے کہے پر عمل کرتے ہیں اور نہ اُن کا طریقہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, November 26, 2017 - 12:44
مصنف: کچھ دل سے
"استغفار،،، اہمیت، آداب اور مسنون الفاظ"خطبہ جمعہ مسجد نبویترجمہ: شفقت الرحمان مغل
فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹر علی بن عبد الرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نے 06 ربیع الاول 1439 کا مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ بعنوان "استغفار،،، اہمیت، آداب اور مسنون الفاظ" ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے کہا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, November 26, 2017 - 12:41

ملک میں تبدیلی حکمرانوں کو تبدیل کرنے سے نہیں آتی بلکہ خود کو تبدیل کرنے سے آتی ہے ۔ اگر ہم خود اچھے کام کرنے لگیں اور بُرے کام باکل چھوڑ دیں پھر حکمران بھی اچھے ہی چُنے جائیں گے اور اپنا مُلک تیزی سے ترقی کرے گا اور جنت نظیر ہو جائے گا جس کا فائدہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو ہو گا

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اچھی زندگی گزاریں تو اِس کیلئے ہمیں آج ہی سے محنت کر کے اچھائی اختیار کرنا ہو گی ۔ جو تھوڑی سی تکلیف آج ہم برداشت کریں گے اس کا ہمارے بچوں کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا اور ہمارا اپنا بڑھاپا بھی اچھا گزرے گا

اِس کی ابتداء کیلئے آپ سب کے ادب و احترام کو ملحوظِ خاطر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 24, 2017 - 13:02
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانچھٹا حصہ

‎بادشاہ (مطلب حکمران) کی طرف آجائیے. بادشاہ اپنی طرف سے بھیجے گئے کسی نمائندہ یا سفیر کے ذریعے دوسرے لوگوں سے متعارف ہوتا ہے. جب آپ کسی نمائندہ/ سفیر کو دیکھتے ہیں تو اس سے پوچھتے ہیں کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ آپ واقعی کسی بادشاہ کی طرف سے ہیں؟ ‎ تو یہاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 22, 2017 - 15:22
مصنف: کچھ دل سے
تبلیغ (ڈائلاگ)بشکریہ: عمر الیاس 
کہاں گئے ہوئے تھے؟؟
تبلیغی دورے پر۔۔
کیسا رہا؟
اپنی پوری کوشش کی ۔۔ پر ایک بندہ بھی مائل نہیں ہوا۔۔ الٹا میں خود تذبذب کا شکار ہو گیا۔۔
اس کوشش...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 22, 2017 - 13:07
مصنف: کچھ دل سے
فتویٰ دینے اور سوال پوچھنے کے آدابمسجد الحرام کے امام وخطیب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید
جمعۃ المبارک 28...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 22, 2017 - 12:08
مصنف: اس طرف سے

جس وقت میں نے انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا تو یہ وہ زمانہ تھا جب قلمی دوستی دم توڑ چکی تھی اور یاہو Yahoo اور ایم ایس ا ین MSNکے غپ خانے (چیٹ رومز chat rooms) آباد ہو چکے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 22, 2017 - 09:35

محترمہ سیما آفتاب صاحبہ نے ایک تحریر ” گرین فرائی ڈے“ لکھی ۔ وہاں تبصرہ کرنا چاہتا تھا لیکن خدشہ تھا کہ تبصرہ متذکّرہ طویل ہو جائے گا چنانچہ اسے یہاں لکھنے کا قصد کیا

ہمارے مُلک میں جو 70 فیصد تک رعائت دی جاتی ہے صرف ایک دھوکہ ہوتا ہے ۔ یہ میرا اسلام آباد کا تجربہ ہے کہ زور ” تک“ پر ہوتا ہے یعنی ”70 فیصد تک“۔ اسلئے 5 فیصد بھی ہو سکتی اور صفر بھی ۔ اور جہاں یہ تجربہ ہوا اُن کا بہت بڑا نام ہے ۔ اسلام آباد میں کچھ دُکانیں ایسی ہیں جن پر موسم کے لحاظ سے یعنی گرمیوں یا سردیوں کا آدھا دورانیہ گزرنے کے بعد وہ کم قیمت...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 21, 2017 - 23:22
کچھ دن قبل ایک عجیب مشاہدہ ہوا۔ لیپ ٹاپ کو ری سٹارٹ یا شٹ ڈاؤن کرو تو ری سٹارٹ یا بند نہیں ہوتا تھا۔ پاور کے بٹن سے ہی آف آن کرنا پڑتا۔ اس کیفیت میں مجھ سے یہ درخواست سرزرد ہوگئی۔

شمارندی آغوشیے (لیپ ٹاپ) کے نفسیاتی علاج معالجے کے لیے درخواست

السلام علیکم تیکنیکی بھائیو!بعد از سلام بصد احترام آپ بھائیوں کی خیریت مطلوب ہے۔ بھائیو! میرا مسئلہ بہت پیچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ وہ شمارندی آغوشیہ جس سے آپ مکرمین نے مجھے نواز رکھا ہے۔ مدتوں سے سو نہیں پاتا۔ جب کبھی نیند کی جھپکی دلانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ تو ایک عدد ضرب اس کی سر پر لگانی پڑتی ہے۔ جس سے وہ بیہوشی کی حالت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 21, 2017 - 12:36
مصنف: کچھ دل سے
" زندگی کے رنگ امنگوں کے سنگ"خطبہ جمعہ مسجد نبویترجمہ: شفقت الرحمان مغل
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الباری بن عواض ثبیتی حفظہ اللہ نے مسجد نبوی میں 28-صفر- 1439 کا خطبہ جمعہ " زندگی کے رنگ امنگوں کے سنگ" کے عنوان پر ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی نہ ختم ہونے والی امنگوں سے بھری ہوئی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, November 20, 2017 - 17:19
مصنف: کچھ دل سے
 ~!~آج کی بات~!~ 
ماضی رہنے کے لیے نہیں، سیکھنے کے لیے ہوتا ہے۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, November 20, 2017 - 15:47
مصنف: کچھ دل سے
گرین فرائی ڈےابو یحییٰ کا ایک اہم مضمون
ماہ نومبر کے آخر میں مغربی دنیا میں بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے۔یہ دن مغربی دنیا خاص کر امریکہ میں کرسمس کے لیے کی جانے والی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, November 20, 2017 - 12:52
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانپانچواں حصہ

‎میں مطابقت کے حوالے سے بات کرنا پسند کروں گا. جس سے ان بنیادی تصورات کی وضاحت ہوگی جو یہاں بیان ہوئے ہیں. آپ ذرا پہلے زمانے کے کسی غیر ترقی یافتہ گاؤں کا تصور کریں، جہاں کے رہنے والے بھی زیادہ مہذب نہ ہوں. ان کے پاس قوانین کا کوئی بنیادی ڈھانچہ بھی نہیں. ایک...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 18, 2017 - 13:45
  آئینہ کے سامنے  مخاطب دوسرے ہوتے ہیں مگر چہرہ اپناہوتا ہے۔ لفظ اپنے لئے ہوتے ہیں مگر سناتے  دوسرے کوہیں۔نصیحت انہیں کرتے ہیں  مگر سمجھاتے خود کو ہیں۔ سوچ کی مہک سے لفظوں کی مالا پہن کر عجز و انکساری میں اتنے جھک جاتے ہیں کہ نشہ میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ پردے اُٹھانے چاہیں تو بدن تھکن سے چور ہو جائے فاصلے سمٹنے کا نام نہ لیں۔آئینہ میں عکس ہو یا زمین پر پرچھائی ،روشنی گل ہوتے ہی اوجھل ہو جاتے ہیں۔روشنیوں کے ان ہمسفروں سے اندھیروں کے خوف اچھے جو بند آنکھوں میں بھی خواب سجائے رکھتے ہیں۔قیدی پنچھی دانہ دانہ چگتے فضاؤں میں  اُڑتےآزاد پنچھیوں کو حسرت سے تکتے ہیں ، پروں کو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 18, 2017 - 09:22

پندرہ فوجی ایک میجر کی کمان میں ہمالیہ ک برف پوش چوٹی پر بنی پوسٹ پر ڈیوٹی کیلئے برف سے لدے دشوار گزار پہاڑ پر چڑھ رہے تھے ۔ چوکی پر اُنہوں نے 3 ماہ ڈیوٹی دینا تھی ۔ مزید برف باری وقفے وقفے سے جاری تھی ۔ نامساعد حالات کے ساتھ مکّار دُشمن کی چھیڑ خانی ۔ خاصی مُشکل ڈیوٹی تھی

متواتر 2 گھنٹوں سے وہ چڑھتے جا رہے تھے ۔ میجر نے دِل ہی دِل میں سوچا ” ایسے میں اگر گرم چائے کی ایک پیالی مل جائے تو کیا بات ہے“۔ پھر میجر خود ہی اپنے آپ پر ہنس دیا کہ کیسی بیوقوفانہ خواہش ہے ۔ وہ چڑھتے گئے ۔ مزید ایک گھنٹہ گزر گیا ۔ رات کا اندھیرا چھا چکا تھا کہ ایک شکستہ حال کمرہ نظر پڑا جو چائے کی دکان لگتا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 17, 2017 - 12:50
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانپہلا حصہ
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
‎هُوَ الَّـذِىْ بَعَثَ فِى الْاُمِّيِّيْنَ رَسُوْلًا مِّنْـهُـمْ يَتْلُوْا عَلَيْـهِـمْ اٰيَاتِهٖ وَيُزَكِّـيْـهِـمْ وَيُعَلِّمُهُـمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَۖ وَاِنْ كَانُـوْا مِنْ قَبْلُ لَفِىْ ضَلَالٍ مُّبِيْنٍ 
‎وہی ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 16, 2017 - 23:16
گوگل اورگاڈ - مجیب الحق حقیبشکریہ۔۔دلیل ویب سائیٹ۔۔اشاعت۔۔11نومبر 2017۔خدا کی قدرت اتنی ہمہ گیر کس طرح کی ہوسکتی ہے کہ کائنات کے ہر ہر ذرّے کا اور ہر انسان کے خیالات اور جذبات و اعمال کا علم بھی اسے ہو، اس قدرت کے عملی پیرائے کیا ہوسکتے ہیں؟ یہ ہر عاقل انسان کے ذہن کو شل کرنے والا سوال ہے لیکن ہماری تسلّی اس طرح کرائی جاتی رہی ہے کہ خدا اور اس کی صفات و قدرت کو ہم نہیں سمجھ سکتے۔ یہ ایک درست بات ہے مگرایک سوچتا ذہن جو سائنسی بنیاد پر ہر چیزکا جواز تلاش کرتا ہے، وہ خدا کے حوالے سے بھی تجسّس کا اظہار کرنے میں حق بجانب ہوتا ہے کہ اسے ہر سوال کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 16, 2017 - 21:29
مصنف: ابو شامل

وہ: یار، جب تک یہ سڑک نہیں بنے گی، کاروبار کا یہی حال رہے گا

میں: سڑک بن تو رہی تھی۔

وہ: کہاں یار؟ چوک سے آگے نہيں بنائی سالوں نے۔ وہاں تو اتنی چوڑی سڑک بنا ڈالی ہے۔ آگے کی دکانوں تو پر لگ گئے ہیں اور ادھر ہمارا یہ حال ہے۔

میں: یعنی تم لوگوں کا ابھی تعلیم اور صحت پر ہی گزارا چل رہا ہے؟

وہ: کیا مطلب؟

میں: چھوڑ، تُو نہیں سمجھے گا۔

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 16, 2017 - 15:28
مصنف: کچھ دل سے
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 16, 2017 - 12:17

انیس سو ستانوے میں پہلی بارسوئمنگ پول میں قدم رکھا اور پہلا قدم ہی ڈگمگا گیا اور میں چار فٹ گہرے پانی سے سترہ فٹ گہرے پانی کی طرف بہہ گیا۔مغرب سے کچھ دیر پہلے جب پول کے بند ہونے کا وقت تھا بہت کم لڑکے وہاں موجود تھے۔ جب اپنے جسم کو پانی میں سنبھالنے کی کوشش شروع کی تو جسم سطح پر آنے کی بجائے گہرائی میں ڈوبتا جارھا تھا۔ باوجود اس کے کہ میرے حواس قائم تھے لیکن میں بے بس تھا۔آواز دینے کی کوشش کرتا تو پانی منہ میں جاتا، ہاتھ پائوں مارتا تو پانی کے نیچے جاتا۔دماغ میں بس ایک ہی خیال گھومے جارھا تھا۔ کسی کی میرے اوپر نظر پڑ جائے اور گارڈ تک خبر پہنچ سکے۔جو وہیں کہیں موجود تھا۔ لگ بھگ چار پانچ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 16, 2017 - 12:07

شہد دراصل وہ غذا ہے جو شہد کی مکھی اپنے لیئے سردیوں کیلئے محفوظ کرتی ہے۔ اور جس خوارک پر وہ اپنے بچے پالتی ہےشہد کی مکھی پھولوں سے دو طرح کی چیز اکھٹی کرتی ہے۔ ایک تو نیکٹر ہوتا ہے اور دوسرا پولنز۔پولن پھول کا نر حصہ پیدا کرتا ہے جو فیمیل حصے تک پہنچ کر پولی نیشن کا عمل کرواتا ہے۔نیکٹر ایک میٹھی رطوبت ہوتی ہے جو پھول پولی نیشن کیلئے مکھیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے پیدا کرتا ہے۔نیکٹر سے شہد بنتا ہے۔ جو شہد کی مکھی اپنے معدے میں بنی تھیلیوں میں جمع کرتی رہتی ہے اوراگر جسم کو ضرورت محسوس ہوتو جسم ان تھیلیوں کو پھاڑ کر اس کو استعمال بھی کر لیتا ہے۔ عام طور پر جب نیکٹر کا وزن شہد کی مکھی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 15, 2017 - 00:08
لفظ روح کا لباس ہیں اورلباس انسان کے جسم کی تفسیر۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ انسان کی اصلیت لباس میں نہیں جسم میں پنہاں ہے۔اورروح کی گہرائی لفظ سے نہیں عمل سے ماپی جاتی ہے۔بیش قیمت زرق برق لباس وقتی طور دیکھنے والے کو مرعوب کر سکتا ہے۔۔۔نگاہوں کو خیرہ کر سکتا ہے۔۔۔ پرجسم کا راز جسم کو جاننے سے ہی کُھلتا ہے۔ اس کے لیے اپنے جسم کے اسرار ورموزسے آگاہی پہلی شرط ہے۔
اسی طرح الفاظ میں گھن گرج ہو یا بہتے چشموں کی سی نغمگی ۔۔۔ اگر اُن کی روح تک رسائی نہ ہو وہ محض کچھ پل کو متاثر کرتے ہیں۔ لمحاتی طور پر قدم ضرور روک لیتے ہیں۔ لیکن ہمیشہ کے لیے اپنا اسیر نہیں بنا پاتے۔
لباس ہو یا لفظ موسم اور وقت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 14, 2017 - 16:38
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
‏جس طرح محبت دینے کے لئے"وسیع القلب" ہونا ضروری ہے۔اسی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 14, 2017 - 12:44
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانتیسرا حصہ

‎دوسرے دو نام ہیں القدوس اور الحکیم‎پاکیزگی و حکمت‎پاکیزگی دور سے محسوس نہیں کی جا سکتی، پاکیزگی تب محسوس ہوتی ہے جب آپ کسی کے قریب ہوتے ہیں اور آپ ان کے آداب و اطوار دیکھتے ہیں. اسی طرح حکمت و دانش کا اندازہ تب ہوتا ہے جب کوئی آپ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 14, 2017 - 10:58

بیٹے نے باپ سے کہا ” میں آج سے مسجد نہیں جاؤں گا “
باپ ” کیوں ؟ کیا ہوا ؟“
بیٹا ” ابا جی ۔ وہاں میں دیکھتا ہوں کہ کوئی موبائل فون پر لگا ہے ۔ کوئی گپ لگا رہا ہے اور کوئی کچھ اور ۔ سب منافق ہیں“۔
باپ نے کہا ” تھیک ہے لیکن حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے تم میری خاطر ایک کام کرو گے ؟“
بیٹا بولا ”وہ کیا ؟“
باپ نے کہا ” ایک گلاس میں پانی بھر کر ہاتھ میں پکڑ لو اور مسجد کے گرد 2 چکر لگاؤ لیکن خیال رہے کہ گلاس میں سے پانی بالکہ نہ گرے“۔
بیٹا مان گیا اور گلاس لے کر چلا گیا ۔ کچھدیر بعد لڑکے نے واپس آ کر بتایا کہ ہو گیا
باپ نے کہا ” اب میرے 3 سوالوں کا جواب دو“۔...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 11, 2017 - 22:15
مصنف: شہرِ خیال
موسم کے تیور اچانک بدلے اور سردی کی لہر آگئی ابھی سب ہی گرم کپڑوں کو نہیں نکالا تھا لہذا
صبح ایک اضافی پرت کی ضرورت تھی الماری میں تلاش کے دوران جو چیز ہاتھ لگی وہ ایک
دیرینہ دوست کا تحفہ تھا ہُوڈ والی فلیس جو مجھے جیکٹ کے نیچے پہننے سے صبح کی سرد ہواسے محفوظ رکھ سکتی تھی اسے ہینگر پہ شرٹ اور جیکٹ کے ساتھ  لکٹا یا اور اطمیان کے ساتھ سوگیا - صبح جب اُس فلیس کو پہن کے گھر سے نکالا تو اُس دوست کا خیال شدت سے آنے لگا جو ایک طویل عرصے سے دُوبئی میں مقیم ہے جس سے دوسال سے رابطہ نہیں ہے - اسکول آف آرٹس
میں ملنے والا یہ دوست شہبازاحمدغیاث اس صبح اس فلیس کے ساتھ مجھ  سے مصافحہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 11, 2017 - 17:58
مصنف: کچھ دل سے
محبت آزماؤ گے؟؟؟شاعرہ : ایمان شہروز
محبت آزماؤ گے؟؟؟ابھی تم نے کہا نا ! کہ "محبت آزماؤ گے!!!"چلو اب یہ بھی بتلا دو کہ کیسے آزماؤ گے؟سُنو! تم طفلِ اُلفت ہو! تمہیں معلوم ہی کیا ہے؟محبت کِس کو کہتے ہیں، محبت کیسے ہوتی ہے؟تمہیں بس یہ پتا ہے کہ، "محبت مر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 11, 2017 - 16:55
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
سچ کا مسئلہ یہ ہے کہ ذرا سی کمی بیشی سے سچ، سچ نہیں رہتا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 11, 2017 - 15:06
مصنف: کچھ دل سے

"وہ لڑکا گیا کہاں؟"احمد حاطب صدیقی

"آج تو بابا جی کو …… ضرور…… ضرور…… ضرور ……ہی ہراکر چھوڑوں گا"۔
احمد نے گھر سے نکلتے ہوئے ہی دل میں ٹھان لی تھی۔اب آپ سوچ میں پڑ گئے ہوں گے کہ احمد بھلا کون سے بابا جی کو کس کھیل میں ہرانے کا سوچ رہا تھا؟ ارے  بھئی کسی کھیل ویل کی بات نہیں ہو رہی۔ احمد انہیں کسی کھیل میں ہرانے کا سوچ ہی  نہیں کر رہا تھا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 10, 2017 - 17:30
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
ایک غلط پاسورڈ سے معمولی موبائل نہیں کھلتا تو غلط طرزِ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 10, 2017 - 12:36
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خاندوسرا حصہ
‎جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے، ٹیکنالوجی بدلتی ہے تو وہ قوموں کی زندگی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اسی طرح جب حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں وحی ملی اور پھر تریسٹھ سال کی عمر تک (تئیس سال) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کی ایک قوم کو تبدیل کیا تو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 10, 2017 - 09:53

کتاب چھوڑ کر ہم نے ۔ موبائل فون پکڑ لئے
عمر گھٹتی رہی اور ہم پوسٹ کرتے رہے
غافل رہے قرآن سے اور حدیث پوسٹ کرتے رہے
بھیج کر میسَج ہم خود کو دِیندار سمجھتے رہے
آتی رہی پانچوں وقت مسجد سے اذان کی آواز
ہم فیس بُک پر برما کے ظُلم شیئر کرتے رہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 9, 2017 - 16:57
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
جنت کا داخلہ شجرہ نَسب سے نہیں....شجرہ کَسب سے جڑا ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, November 9, 2017 - 15:58
مصنف: کچھ دل سے

خوش ہونے کے لئے وجہ ڈھونڈو گے تو کبھی خوش نہیں ہو سکو گے. میری زندگی میں بھی ایسا بہت کچھ ہے جسے اگر میں ہر وقت سوچنا شروع کر دوں تو ایک لمحے کے لئے بھی خوش نہیں رہ سکتی، مگر تم دیکھتے ہو میں کتنا خوش رہتی ہوں ."
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو (فرحت اشتیاق )
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 8, 2017 - 17:13
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
جب آپ کو کسی پر اعتبار نہیں ہوگا تو لوگ آپ پر کیسے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 8, 2017 - 15:10
مصنف: کچھ دل سے
پچھتاوا(منقول)
پچھتاوا درحقیقت وہ نعمت ہے جو نادانوں کی نگاہ میں باعث اذیت و شرمندگی ہے۔جبکہ یہپچھتاوا ضمیر کی پکار ہےاصلاح کی پہلی منزل ہےخطاؤں کا خاموش اعتراف ہےاور انسان میں انسانیت کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 7, 2017 - 16:26
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
دوسروں کو ماننا، ان کو اہمیت دینا، ان کو سراہنا اور ان...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, November 7, 2017 - 15:29
مصنف: کچھ دل سے
خود میں تبدیلی (Self- Transformation)استاد نعمان علی خانپہلا حصہ

‎جب میں نے قرآن اور دین کو پڑھنا شروع کیا تو مجھے لگا کہ یہ کتاب (قرآن) میرے لئے نہیں ہے۔ یہ صرف اسکالرز وغیرہ کے پڑھنے کے لئے ہے۔ کیونکہ میرے پاس قرآن کی جو ٹرانسلیشن تھی وہ میری سمجھ میں نہیں آتی تھی۔ ‎پھر میں نے پاکستان سے آئے ہوئے ایک استاد مولانا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, November 6, 2017 - 15:08
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, November 6, 2017 - 09:57

الله سُبحانُهُ و تعالٰی نے تخلیقِ کائنات کا ذکر قرآن شریف کی جِن آیات میں فرمایا ہے اُن میں سے چند جو مکمل تخلیق بیان کر دیتی ہیں
سُورت 15 الحِجر کی آیات 19اور 26 تا 35 ۔ ہم نے زمین کو پھیلایا ، اُس میں پہاڑ جمائے ، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نَپی تُلی مِقدار کے ساتھ اُگائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم نے انسان کو سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے بنایا۔ اور اس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے ۔ پھر یاد کرو اُس موقع کو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا ”میں سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے ایک بشر پیدا کر رہا ہوں ۔ جب میں اُسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی رُوح سے کچھ پھونک دُوں تو تم...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, November 4, 2017 - 11:08
غزل
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میںاک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
دنیا کرے تلاش نیا جام جم کوئیاس کی جگہ نہیں مرے جام سفال میں
آزردہ اس قدر ہوں سراب خیال سےجی چاہتا ہے تم بھی نہ آؤ خیال میں
دنیا ہے خواب حاصل دنیا خیال ہےانسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں
اہل چمن ہمیں نہ اسیروں کا طعن دیںوہ خوش ہیں اپنے حال میں ہم اپنی چال میں
سیمابؔ اجتہاد ہے حسن طلب مراترمیم چاہتا ہوں مذاق جمال میں
سیمابؔ اکبر آبادی
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 3, 2017 - 10:52
غزل
یہ کیا ستم ہے کہ ، احساسِ درد بھی کم ہےشبِ فراق ستاروں میں روشنی کم ہے
اک ایسی موجِ کرم تھی نگاہِ ساقی میںکہ اس کے بعد سے طوفانِ تشنگی کم ہے
قریب و دور سے آتی ہے آپ کی آوازکبھی بہت ہے، غمِ جستجو ، کبھی کم ہے
عروجِ ماہ کو انساں سمجھ گیا لیکنہنوز عظمتِ انساں سے آگہی کم ہے
تمام عمر ترا انتظار کرلیں گےمگر یہ رنج رہے گا کہ زندگی کم ہے
نہ ساتھ دیں گی یہ دم توڑتی ہوئی شمعیںنئے چراغ جلاؤ کہ روشنی کم ہے
شاہد صدیقیحیدر آباد۔ ہندوستان 1911 ~ 1962ء
بشکریہ صابر علی سیوانی



...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, November 3, 2017 - 07:46

سورت 25 الفرقان آیۃ 67 ۔ جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں نہ بخل ۔ بلکہ ان کا خرچ دونوں انتہاؤں کے درمیان اعتدال پر قائم رہتا ہے ۔
سورت 31 لقمان آیۃ 18 اور 19 ۔ اور لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر۔ نہ زمین میں اکڑ کر چل ۔ الله کسی خود پسند اور فخر جتانے والے شخص کو پسند نہیں کرتا ۔ اپنی چال میں اعتدال اختیار کر اور اپنی آواز ذرا پست رکھ ۔ سب آوازوں سے زیادہ بری آواز گدھوں کی آواز ہوتی ہے

پانچواں Litmus Test ہے ہر عمل میں اعتدال ۔ میانہ روی اور انکساری

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 1, 2017 - 16:30
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
خوبصورت ہے وہ دل جو کسی کے درد کو سمجھے، خوبصورت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, November 1, 2017 - 11:02
غزل
دن بھلے جیسا کٹے، سانجھ سمے خواب تو دیکھچھوڑ تعبیر کے خدشوں کو، ارے! خواب تو دیکھ
جھونپڑی میں ہی بنا اپنے خیالوں کا محلگو پُرانا ہے بچھونا !تُو نئے خواب تو دیکھ
تیرا ہر خواب مسّرت کی بشارت لائےسچ ترے خواب ہوں اللہ کرے، خواب تو دیکھ
دل شکستہ میں ہوا، جب بھی مِرا دل ٹوٹاحوصلے آگے بڑھے، کہنے لگے، خواب تو دیکھ
تجھے وہ بات بھی آئے گی سمجھ یار مرےجو ہے ادراک کی سرحد سے پرے، خواب تو دیکھ
گتھیاں ساری سُلجھ جائیں کہ ہوں اور سِواتو ذرا ہاتھ بڑھا، تھام سِرے، خواب تو دیکھ
نیند کے خواب ترے خوف کے گھر ہیں بھی تو کیانیند کو چھوڑ تو جب صبح اُٹھے خواب تو دیکھ
محمد...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 31, 2017 - 16:00
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
نئے مقام کو حاصل کرنے کے لیے، سابقہ مقام کو چھوڑنا لازم...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 31, 2017 - 12:41
لمبے گہرے سبز پتوں اور ٹہنیوں کے سروں پر سفید گلابی سرخ خوشنما پھولوں کے مالک سدا بہار اس پودے کا نام کنیرہے، پنجاب کا کوئی باغ یا پارک اس کے بنا ادھورا ہے ،اس کااصل وطن موریطانیہ،مراکو،پرتگال ہے جہاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 31, 2017 - 12:08
روزنامہ یورپ انٹرنیشنل میں افسانہ آج کی رات پیا https://www.dailyeuropeint.com/?p=8923 Advertisements Filed under: میری تحریریں, افسانے Tagged: اخبار، افسانہ، آج کی رات پیا
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 31, 2017 - 11:31
مصنف: کچھ دل سے
کامیابی کی سورتخطبہ جمعہ مسجد الحرامترجمہ: عاطف الیاس
فضیلۃ الشیخ صالح بن محمد آل طالب  نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس کا عنوان تھا: ’’سورہ مؤمنون کی چند آیات‘‘، جس میں آپ نے کامیابی کے ان راستوں کا ذکر کیا جو سورہ مؤمنون میں آئے ہیں۔ اس عظیم سورت کی بعض آیات پر بات کی جن پر تدبر کرنے کی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, October 31, 2017 - 10:44
گر تو می خواہی کہ باشی خوش نویس​

ایک فارسی شعر ہے
گر تو می خواہی کہ باشی خوش نویس
می نویس و می نویس و می نویس
(اگر تو چاہتا ہے کہ اچھا لکھنے والا بن جائے تو لکھتا رہ، لکھتا رہ لکھتا رہ)​

...
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز