بلاگستان

تاریخ اشاعت: منگل, August 7, 2012 - 16:00
مصنف: کوثر بیگ

السلام علیکم

میری پیاری بہنوں ومعزز بھائیوں

امید کے آپ سب رمضان کے خیر وبرکت سے مالامال ہورہے ہونگے اس دعاوں کی محتاج بہن کو بھی اپنی دعاوں میں شامل رکھیے گا ۔ کچھ خود پر گزرے واقعات سے متاثر ہوکر ایک مضمون لکھا ہے امید کہ آپ لوگ بھی میرے خیال سے متفق ہوگے۔


رمضان کا مہینہ برکتوں ،رحمتوں کا مہینہ ہے۔ الحمد للہ اس میں خوب رزق میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, August 6, 2012 - 16:29
 سترہ رمضان المبارک تمام دنیائے انسانیت اور مسلم امہ کےلیےانتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دن نزول قرآن کی ابتدا ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔ قرآن کہ جس کی حفاظت کا ذمہ خود باری تعالی نے اٹھایا۔۔۔۔۔۔۔۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 5, 2012 - 20:55
چونکہ فدوی  بچپن سے ہی کبھی مصائب الہامی  سے 'بےفکرمند'  نہیں ہوا اس لیے فدوی  'بےغم زدہ طبیعت' کا مالک بن گیا  ۔ اور ایسی مخمصے کی ہنس دکھ کیفیت پائی کہ کوئی جو خود ہنس رہا ہو مجھے دیکھے تو روتا ہوا سمجھے اور اگر خود  رو رہا   ہو تو مجھے  ہنستا ہوا سمجھے۔اور یہ میرا دل  ،بلکہ کتے کی دم ، اس دل میں خواہشوں کے غول در غول  ہول اٹھتے  ہیں اس قدر کہ اگر عمرہ عیار کی  زنبیل ، نیٹو سپلائی کے کنٹینرز بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com14
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 5, 2012 - 14:53
مصنف: جعفر
پنڈت جی  سُرور اور مدہوشی کی درمیانی حالت میں تھے۔  اگرچہ ہیں تو وہ یوپی کے ٹھاکر اورمشہور  غازی آبادڈسٹرکٹ سے ان کا تعلق ہے لیکن ہم انہیں پنڈت جی ہی کہتے ہیں ۔ اور بظاہر انہیں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں بلکہ ہمیں تو لگتا ہے کہ وہ اندر ہی اندر خوشی بھی محسوس کرتے ہیں۔ شاید ایک درجہ ترقی پانا سبھی کو  بھلالگتا ہے۔ ان سے ہماری ملاقات ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ ہماری چوپال یا ڈیرا کہہ لیں، جہاں ہم روزانہ شام سے رات گئے تک پائے جاتے ہیں ، وہاں بھانت بھانت کے لوگ آتے ہیں۔ پنڈت جی سے ملاقات بھی وہیں ہوئی تھی۔ اردو بولنے والوں سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, August 5, 2012 - 07:58
چاک گر کر دوں پردۂ الفاظ کو۔۔۔!۔(1)کھانڈ:۔سنسکرت میں اس کی اصل کھنڈ ہے۔ یہ لفظ فارسی میں 'کند' کی شکل میں داخل ہوا۔ فارسی سے عربی میں 'قند' بنا۔ عربی سے یہ لفظ یورپی زبانوں میں داخل ہوا۔ فرانسیسی میںcandi بنا اور فرانسیسی سے انگریزی میںcandy کی شکل میں آیا۔کہکشاں:۔یہ بے شمار ستاروں کا مجموعہ ہےجو ہم سے بہت دور ہونے کی وجہ سےآسمان پر غبار کی ایک پٹی کی طرح نظر آتا ہے۔ یہ بہت خوبصورت اور شاعرانہ لفظ ہےلیکن اسے کرید کر دیکھیں تو اس کی ساری رعنائی ختم ہو جاتی ہے۔قدمائے فارس نے جب اس غبار نما ستاروں کو تخیّل کی آنکھوں سے دیکھاتو انہیں ایسا لگا کہ یہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, August 1, 2012 - 20:51
مصنف: غلام عباس

آغا صاحب کی ایجاد کے جھوٹ سچ سے پہلے ان کے “انقلابی کام” کا تھوڑا سا تعارف۔ آغا وقار کا تعلق سندھ کے کسی گاؤں سے ہے اور غالبا” الیکٹریکل میں ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ گزشتہ دنوں مین سٹریم میڈیا میں ان کی ایجاد کا خوب چرچہ ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک ایسی کٹ بنائی ہے جسے کسی بھی گاڑی میں لگا کر اسے صاف پانی پر چلایا جا سکتا ہے یعنی جس گاڑی میں یہ کٹ نصب ہو گی اسے پیٹرول، ڈیزل، سی این جی یا کسی دوسرے ایندھن کی کوئی ضرورت نہیں صرف صاف پانی ڈالتے جایں اور گاڑی چلتی جائے گی اس کے علاوہ آغا وقار نے بتایا کہ اس ایجاد کے ذریعے بجلی کے جینریٹرز بھی پانی پر چلائے جا سکتے ہیں اور...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, August 1, 2012 - 13:52
مصنف: حرف دعا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص ان پانچ قسم کے لوگوں کو حقیر سمجھے گا وہ پانچ چیزوں کے منافع سے محروم ہوجائے گا۔
٭ جو علماء کو گھٹیا سمجھے اس کا دین برباد ہوجائے گا۔ ٭ جو اہل وسعت کو گھٹیا سمجھے گا دنیاوی فوائد سے محروم ہوجائیگا۔ ٭ جو پڑوسیوں کو گھٹیا سمجھے گا وہ ہمسایوں کے نفع سے محروم ہوجائیگا۔ ٭ جو رشتہ داروں کو گھٹیا سمجھے گا وہ محبت و الفت سے محروم ہوجائیگا۔ ٭ جو اپنی بیوی کو گھٹیا سمجھے گا وہ اچھی زندگی سے محروم ہوجائیگا
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 31, 2012 - 13:24


 مغربی ملک میں جاکر جدید تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی کے  ایسے خیالات  ۔ ۔ اسلامی تاریخ کا اتنا مطالعہ  ۔ ۔ نیورو سائنس میں (PhD) کی سند حاصل کرنے والی لڑکی کی  قرآن پر اتنی گہری نظر ۔ ۔ دین اور صحابہ صحابیات  کے ساتھ اتنی محبت  ۔ ۔ ۔اپنے دین کے اوپر اور اپنی انفارمیشن کے اوپر  اتنا اعتماد۔۔ ایسے نپے تلے الفاظ میں  فی البدیع تقریر۔ ۔
عجیب صفات کی مالک تھی یہ بہن۔۔ ۔ یہ حقوق نسوان پر ہی تقریر نہیں، اسلامی خاندانی زندگی پر ایک بہترین مقالہ ہے۔ ۔

  کیبل کے  فلموں، ڈراموں  کے ماحول...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2012 - 14:43
مصنف: جعفر
پروگرا م میں خوش آمدید۔ ہمارے آج کے مہمان مقبول کالم نویس، ڈرامہ نگار، شاعر اور دانشور جناب حسین ایثا ر ہیں۔ جن کے تعارف کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کا نام حسین ایثار ہے!۔ جی ۔۔ایثار صاحب۔ کچھ اپنے بارے بتائیے۔ میں۔۔۔(سگریٹ کا طویل کش لے کر خلاؤں میں گھورتے ہوئے ایک لمبا وقفہ ) میرا تعلق لائل پور سے ہے۔  انتہائی پیارا، دلآویز، حسیں، دلنشیں، دلدار ، جان من شہر تھا۔ اب تو اس شہر کےنام سے جغرافیہ تک سب بدل گیا ہے۔ ڈھیٹ، بے حیا، غلیظ،  منافق، واہیات، بے ہودہ، بدتمیز  (منہ سے جھاگ اڑاتے ہوئے) ہوچکا ہے اب یہ شہر۔ ۔۔ میں تو ۔۔۔ ۔۔۔بات کاٹتے ہوئے۔۔ یہ بتائیے کہ آپ کے والد...
زمرہ: اردو بلاگ

میر انیس

تاریخ اشاعت: سوموار, July 30, 2012 - 03:50
wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2012 - 12:10


دستِ عصائے معجزہ گر بھی اُسی کا ہے
گہرے سمندروں کا سفر بھی اُسی کا ہے

میرے جہاز اسی کی ہواؤں سے ہیں رواں
میری شناوری کا ہنر بھی اسی کا ہے

لشکر زمیں پہ جس نے اتارے ہیں رات کے
کھلتا ہوا نشانِ قمر بھی اسی کا ہے

آب رواں اسی کے اشارے سے ہے سراب
بادل کے پاس گنجِ گہر بھی اسی کا ہے

جو خشک ٹہنیوں سے اگاتا ہے برگ و بار
موسم تمام اس کے شجر بھی اسی کا ہے

منظر میں جتنے رنگ ہیں نیرنگ اسی کے ہیں
حیرانیوں میں ذوقِ نظر بھی اسی کا ہے

بس اپنا اپنا فرض ادا کر رہے ہیں لوگ
ورنہ سناں بھی اس کی ہے سر بھی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2012 - 10:45
سرسوں، بیج، سرسوں کا تیل،سرسوں کا ساگ
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 27, 2012 - 06:58
سوشل میڈیا ۔۔۔مبارک باد کا مستحق!
معلومات کے اس سیلاب میں  کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا ہوا  انٹر نیٹ سے منسلک ہر آدمی اہمیت رکھتا ہے۔ اور جناب اس آدمی نے تو اُس وقت کمال کر دکھایا جب برما میں  مسلمانوں پر  دکھ، ظلم ،بربریت اور وحشت کا قہر برپا تھا اور پاکستان کے خبر رساں ادارے اس جانب سے مکمل آنکھیں بند کئے بیٹھے تھے اور راجھیش کھنہ کی مغفرت کروانے میں مصروف تھے یا نئی ریلیز ہونے والی فلموں کے ٹریلر دکھانے میں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ لوگوں نے  ذمہ داری سے یہ  خبر آگے پہنچائی ۔ لوگوں میں آگاہی پیدا ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر خبر رساں اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 24, 2012 - 14:48

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( جب رمضان المبارک آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہيں اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اورشیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 1899 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1079 ) ۔ شیطانوں کے جکڑے جانے کے معنی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 24, 2012 - 04:58




 عرصہ ہواایک ترک افسانہ پڑھا تھا، یہ میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتمل گھرانے کی کہانی تھی، جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ جو جمع پونجی تھی وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگاہوا تھا، آخر اسی حالت میں ایک روز بچوں کو یتیم کرگیا۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا، چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانہ کھانے کا منتظر رہا مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے، کسی نے بھی اس گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ بچے باربار باہر نکل کر سامنے والے سفیدمکان کی چمنی سے نکلنے والے دھویں کو دیکھتے، وہ سمجھ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 24, 2012 - 01:26
cartoonist: Subhani
لڑکی پر حملہ ؟ جاؤ صاب ، جا کے پہلے میڈیا کو بتاؤ یہ بات۔ اس کے بعد ہم میڈیا کی ویڈیو فوٹیج کے سہارے مجرمین کو پکڑ لیں گے!!

بشکریہ : کارٹونسٹ سبحانی
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 23, 2012 - 11:42
مصنف: عرفانیات
آج تو نے مجھے ساری دنیاوی نعمتیں عطا کی ہیں،ممکن ہے کل تو یہ سب واپس لے لے۔آج تو نے مجھے بھرپور قوت اور صحت عطا کی ہے،ممکن ہے کل میرا جسم بیماریوں سے لاغر ہو جائے۔آج تو نے مجھے بہترین تعلقات عطا کیے ہیں،ممکن ہے کل میرے رشتہ دار، دوست احباب، ملنے والے، چاہنے والے مجھے چھوڑ جاہیں۔ آج تو نے مجھے مال و دولت اور وسائل سے نوازا ہے،ممکن ہے کل میں بالکل محروم اور غیرمحفوظ ہوجاوں اورمصائب اور مشکلات میں ایسا ِگھر جاوں کہ لوگ میرا مذاق اڑائیں اور میری تذلیل کریں ۔۔۔ اس لیے تو مجھے توفیق دے کہ
اپنے سکھ اور خوشحالی کے نشے میں کسی کو نظر انداز نہ کروں اور اپنے عزیز و اقارب کی محبت کو اپنا حق...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 23, 2012 - 11:04
مصنف: حرف دعا
حدیث قدسی وہ حدیث ہے کہ جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جس کی نسبت  اللہ عز و جل کی طرف کریں یعنی نبی ﷺ بیان کریں کہ اللہ تعالی نے یوں فرمایا ہے یا اللہ تعالی ایسے فرماتا ہے۔چنانچہ حدیث قدسی میں اللہ تعالی کے کلام کو جو قرآن کے علاوہ ہوتا ہے اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات کچھ چیزیں اللہ کی طرف منسوب کر کے فرمایا کرتے تھے مگر قرآن میں وہ موجود نہیں، ایسی احادیث کے صرف معانی اللہ کی طرف سے القاء ہوئے، الفاظ اور اسلوب خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے تھی اس طرح کی احادیث کو ’’حدیثِ قدسی‘‘ کہا جاتا ہے۔ (مباحث فی علوم القرآن ص:25) ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 23:55
اس بلاگ کے آغاز میں ہی ہم ایک بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم نہ تو کوئی مفتی ہیں اور نہ ہی سائنسدان بلکہ ایک عام سے آدمی ہیں، کام کے ہیں یا نہیں اسکا فیصلہ تو غالب کر گئے کہ عشق کام کے آدمی کو بھی نکما کردیتا ہے۔ہمیں بھی ایک وقت میں کئی عشق لاحق رہتے ہیں، مثلا اس بلاگ لکھنے کے شوق کو ہی لے لیں یہ بھی کبھی عشق کا روپ دھار کر سامنے آکھڑا ہوتا ہے اور ہم، لیپ ٹاپ پر اپنی انگلیاں چلانا شروع کر ایم۔اے۔امینhttp://www.blogger.com/profile/04425754577499948453noreply@blogger.com2http://bayaadesydney....
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 23:06
مصنف: پاکستانی

نہ میں کشمیری، سندھی، بلوچی، پنجابی نہ پٹھان
میں ہوں
مسلمان
میرا گھر ہے پاکستان
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 21:43
مصنف: حرف دعا


  بسم الله الرحمن الرحیمآج کی دنیا میں جس کو دیکھو مسائل کا شکار ہے جانی،سماجی یا معاشی پریشانی کا شکارہے سکون نام کی چیز ہماری ذندگی سے نجانے کہاں گئی۔وجہ کیا ہے آخر کہ ہم جو نبی کریم ﷺ کی امتی ہیں اتنے مصایب میں گھرے ہوئے ہیں ۔ذرا سا غور کریں تو وجہ تو با لکل سامنے ہی ہے۔  ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں ذندگی گزارنے کا ایک ڈھنگ دیا ہےایک طریقہ دیا ہےہم اگر ذندگی کے ہر قدم پر نبی کریم ﷺ کی سنتوں کا اہتمام کریں تو بڑی بڑی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں میرے خیال میں تو ایک مومن کی پوری ذندگی ہی دعا ہے۔اللہ تعالی  کو کہ ستر ماؤں سے ذیادہ پیار کرنے والا ہے وہ تو بہانے ڈھونڈتا ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 11:31





پیارے دوستوں !ماہ مبارک اپنی تمامتر رحمتوں و برکتوں کے ساتھ اپنے دامن میں نور ہی نور سمیٹے ہوئے آ گیا ہے ۔ ۔ جی ہاں یہ ہی تو وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا ۔ ۔ ۔شهر رمضان الذي انزل فيه القرآنیہ ہی تو وہ پاک و بابرکت ماہ ہے جس کی ایک رات ہزار راتوں سے افضل ہےليله القدر خير من الف شهراسی ماہ مباک میں اللہ سبحانہ و تعالٰی اپنے بندوں کی بے شمار مغفرت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 09:00
مصنف: کوثر بیگ
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 22, 2012 - 08:45
مصنف: وسیم بیگ

کیا ہمارا میڈیا آزاد ہے
میں نہیں مانتا
پاکستان میں میڈیا کو ایک حاض مقام حاصل ہےہر کوئی میڈیا کے گُھن گاتا پِھرتا ہے کے پاکستان کا میڈیا آزاد ہے لیکن میں نہیں مانتا ہاں میں نے چیف جسٹس کی بحالی کے موقع پر میڈیا کا کردار دیکھا جو انتہائی شاندار تھا یہاں سے ہی اس میڈیا نے اپنے پیروں پر چلنا اور دوڑنا شروع کردیا تو پھر یہ تمام حدود و قیود سے خود ماورا سمجھنے لگا اور جو بہتر سمجھا اسے کرگزرنے کی ٹھان لی۔اس سے تو شاید کوئی پاگل ہی انکاری ہوگا کہ سچ کوسامنے نہ لایا جائے لیکن سچ کو کس طرح سامنے لایا جاتا ہے اس معاملے میں تو مخالفت ہوسکتی ہے۔
حالیہ دنوں میں جس طرح اس آزاد میڈیا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 21, 2012 - 19:58
مصنف: کوثر بیگ
السلام علیکممیری جانب سےتمام دینی بہنو ں اور بھائیوںکی خدمت عالی میں اس مبارک ماہرمضان الکریم کی مبارک باد پیش ہےٓاللہ تعالٰی ہمیں اس کی رحمتیں ، برکتیں اور نعمتوںکے حصول کی توفیق و قوت اپنے کرمِ خاص سے عطا فرمائے ۔


.....................................................................................................................................



[
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 21, 2012 - 15:26
بلکل اسی طرح جتنے ٹی وی چینل ہیں انکی ہی مقدار کے برابر ایوارڈ ہوتے ہیں ... اور کچھ ایسا ہی سلسلہ ہمارے اردو بلگرز میں بھی سٹارٹ ہو گیا ہے جتنے بلاگرز اتنے ہی ایوارڈ ...

تو آج میں بھی آپ سب کی خدمت میں اردو کے 10 بہترین بلاگرز پیش کرنا چاہتا ہوں.... اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اپنے پسندیدہ بلاگرز کی ایک نئی فہرست بنا کر ایوارڈ کے بندر کو بانٹ دیں.....

اچھا جی پہلے طریقہ کار کو وضع کر دوں کے بلاگرز کو کس طریقے سے منتخب کیا گیا ہے....

بہت ہی آسان فارمولہ ہے ...

1- پہلے اپنے 10 پسندیدہ بلاگرز منتخب کریں

2- ہر بلاگرز کے نام کی 10, 10 پرچیاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 21, 2012 - 14:20
مصنف: پاکستانی

رمضان المبارک کا پہلا روزہ     2012-07-20 27 رمضان المبارک                 2012-08-14 
14 اگست 1947ء ۔۔۔ 27 رمضان المبارک کو پاکستان آزاد ہوا تھا۔ 65 سال بعد یہ دن دوبارہ آنے والا ہے۔ تمام پاکستانیوں کو برکتوں اور رحمتوں والی آزادی مبارک ہو۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 21, 2012 - 13:26
مصنف: پاکستانی
عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزاء مانگے گا ۔۔؟
سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا۔۔؟

تمام عالم اسلام کو رمضان شریف کی رحمتیں اور برکتیں مبارک ہوں۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 20, 2012 - 21:17
آمدِ رمضان!السلام و علیکم! سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے اور شاید کل یہاں بھی ہو۔ اب جبکہ میں یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں آسمانوں پر اللہ کی رحمتیں اس ارضِپاک پر چھا جانے کے لئے تیار بیٹھی ہوں گی اور بس چاند نکلنے کا انتظار کر رہی ہوں گی۔ شیاطین کو پکڑنے اور جکڑنے والے فرشتے بھی پاکستان میں روئتِ ہلال کے منتظر ہوں گے۔  رمضان کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں تو بہت کچھ لکھا جا چُکا ہے اور ہم میں سے اکثر بہت کچھ جانتے بھی ہیں۔ مگر جاننا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ یہ باتیں،یہ احکامات اور یہ فضیلتِ رمضان محض جاننے کے لئے نہیں۔ خدا کی رحمت چاروں طرف سے ہمیں اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے۔ یہ مہینہ اسلامی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 19, 2012 - 18:02
مصنف: پاکستانی
پاکستانی اور امریکی مسلمان میں فرق
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 19, 2012 - 09:12

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم دوستوں!

ڈائیوڈ جسے آدھا ٹرانزسٹر بھی کہا جاتا ہے دو ٹرمینل رکھنے والا ایک الیکٹرونک جُز ہے۔  کارل فرڈیننڈ براون نے 1874 میں ایجاد کیا تھا۔ ڈائیوڈ کرنٹ کو ایک سمت میں باآسانی گزرنے دیتا ہے جبکہ دوسری سمت میں کرنٹ کو مکمل طور سے بلاک کر دیتا ہے یعنی یہ ایک چیک والو کی طرح کام کرتا ہے۔اس کے علاوہ ڈائیوڈ الیکٹرونک سرکٹس میں Rectification (یعنی اے سی کرنٹ کی ڈی سی کرنٹ میں تبدیلی) کا کام بھی انجام دیتا ہے۔یہی دو بنیادی کام ہیں جس کی وجہ سے ڈائیو سرکٹ میں استعمال کیا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 18, 2012 - 15:18
راجیش کھنہ
1942-2012زندگی اور موت ۔۔۔ اوپر والے کے ہاتھ ہے جہاں پناہ ، جسے نہ آپ بدل سکتے ہیں اور نہ میں !ہم سب تو رنگ منچ کی کٹھ پتلیاں ہیں ، جن کی ڈور اوپر والے کے ہاتھ بندھی ہے ، کب کون کیسے اٹھے گا ، یہ کوئی نہیں جانتا !!(مکالمہ : فلم "آنند" - 1971)
الوداع کاکا !
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 18, 2012 - 12:14

فوٹو شاپ کے لیے کلاؤڈ ( بادل ) برش
کافی دنوں سے کوئی پوسٹ نہیں آئی ہم آج یہ ہی سوچ رہے تھے کہ کچھ نیا پوسٹ کیا جائے اور اسی دوران ہماری نظر فوٹو شاپ کے لیے بہترین کلاؤڈ برش پر پڑی  ، یہ سیٹ کل 24 قسم کے مختلف برش پر مشتمل ہے ۔اور ماشاءاللہ بڑی خوبصورتی سے کام کرتا ہے۔ یہ برش ہمیں برش ایزی ڈاٹ کام سے حاصل ہوئے ہیں جہاں فٹو شاپ سے متعلق  مفت ڈاونلود کے لیے مزید اور کارآمد مواد دستیاب ہے۔
...
زمرہ: اردو بلاگ

دبستانِ لکھنو

تاریخ اشاعت: بدھ, July 18, 2012 - 01:40
لکھنویت سے مراد شعرو ادب میں وہ رنگ ہے جو لکھنو کے شعرائے متقدمین نے اختیار کیا۔ اور اپنی بعض خصوصیات کی بنا پر وہ رنگ قدیم اردو شاعری اور دہلوی شاعری سے مختلف ہے۔ جب لکھنو مرجع اہل دانش و حکمت بنا تو اس سے پہلے علم وادب کے دو بڑے مرکز شہرت حاصل کر چکے تھے۔ اور وہ دکن اور دہلی تھے۔ لیکن جب دہلی کا سہاگ لٹا ۔ دہلی میں قتل و غارت گری کا بازار گر م ہوا تو دہلی کے اہل علم فضل نے دہلی کی گلیوں کو wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2012 - 14:17
مصنف: کاشف نصیر
میں خود کو ایک کوئی خلائی مخلوق محسوس کررہا تھا، وہ مجھ جیسے لوگ نہیں تھے، انکی باتیں، انکا لباس، انکی زبان، انکا چلنا پھرنا اور انکے فکر و خیالات سب کچھ مجھ سے بہت مختلف تھا۔ وہ دلائل، منطق اور افکار میں تضادات سے بھرپور آدھے فیصد مراعات یافتہ طبقے کی ایک تقریب تھی، […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2012 - 06:31

      صیام کا مہینہ                                                                             
             ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2012 - 19:48
مصنف: جعفر
معاملہ, چونکہ ٹھنڈا پڑگیا ہے لہذا اب ہم اپنا لُچ تلتے ہیں۔ بورڈ پر لکھے ہوئے ڈاکٹر اور کپیٹن کے لفظ تو سمجھ میں آجاتے تھے لیکن بریکٹ میں لکھے  ریٹائرڈ کے معنی سے شناسائی نہ تھی۔ ڈاکٹر تو خیر اب اردو کا ہی لفظ سمجھا جاتا ہے لیکن کیپٹن کے لفظ سے شناسائی ، فوج سے جڑی مڈل کلاسی رومانویت کی وجہ سے تھی۔ سکول کے آخری ایّام تک جوبھی مستقبل بارے ہم سےدریافت کرتا کہ "آ پ بڑے ہوکر کیا بنیں گے؟" تو ہمارا ترنت جواب "فوجی" ہی ہوتا تھا۔   بدقسمتی سے (فوج کی ، ہماری نہیں) ہم "فوجی" نہ بن سکے۔ بہرحال یہ الگ قصّہ ہے۔  یہ ایک دو منزلہ مکان تھا جو ہماری پچھلی گلی میں عین ہمارے گھرکے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 15, 2012 - 19:05
 راستے میں ایک جگہ اُترے، مقام اور سمت کا کچھ پتہ نہ تھا تو وہاں سے شہر کا نقشہ خریدا جس پر بسوں اور ریل گاڑیوں کے روٹس بھی درج تھے۔نقشہ خریدنے کے بعد کچھ دیر اسکا جائزہ لیا اور سمتوں کا تعین ہوتے ہی پہلا پڑاو کولوسیئم منتخب کیا۔ بس اسٹاپ پہنچے تو ایک انکل ملے انھوں نے اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں ہمیں میٹرو یعنی ریل کے سفر کا مشورہ دیا اور بس کے آتے ہی ہم ان کے ساتھ اس میں سوار ہو گئے۔ایک دو ایم۔اے۔امینhttp://www.blogger.com/profile/04425754577499948453noreply@blogger.com1http://bayaadesydney....
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:45
مصنف: حرف دعا

                                                                          ایک دعایا اللہ ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی کر ،اے رب کریم  الفت و محبت والی ذندگی عطا فرما ہمارے گھروں سے لڑائی جھگڑے دور فرما  ہمارے گھروں کے ماحول کو جنت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:45
مصنف: حرف دعا

بد گمانیاں

 کچھ لوگ دوسروں کے لئے دل میں کافی بدگمانی رکھتے ہیں اور پھر یہی بدگمانی گمان کو حقیقت میں تبدیل کر دیتی ہے۔خاص طور پر بیویاں کافی بد گمان ہوتی ہیں کبھی خاوند دیر سے گھر آتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ خاوند کام کی وجہ سے یا دفتر کی وجہ سے دین کے کام کی وجہ سے یا دوستوں کی وجہ دیر سے آیا ہو کیونکہ دیر سے آنے کی توسو وجوہات ہوتی ہیں اس سلسلے میں
خاوند کے گھر دیر سےآنےپر  صرف یہ شک دل میں رکھ لیتی ہیں کہ اس کے باہر کسی کے ساتھ تعلقات ہیں یہ انتہائی غیر مناسب اور نقصان دہ ہے۔جب بیوی شوہر کو کسی ایسے گناہ کا طعنہ دیتی ہے جو اس نے نہیں کیا تو اس پر مرد کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:43
مصنف: حرف دعا

گرم چولہا گرم دلکہتے ہیں کہ اگرشوہر کو گھر میں گرم چولہا مل جائے اور گرم دل مل جائے تو اس کے علاوہ شوہر کو تیسری چیز کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے بیویوں کو چاہیئے کہ   شوہر کے اچھے اچھے کھانے بنا کر کھلائے جائیں  کچھ شوہر باہر دوستوں کے ساتھ کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں   اور بیویاں ان کی اس عادت سے چڑتی ہیں  اگر گھر میں اس کو مزے مزے کے کھانے ملیں گے تو آہستہ آہستہ اس کی یہ عادت بھی چھوٹ جائے گی۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:43
مصنف: حرف دعا

پرکشش لباسدیکھا گیا ہے  کہ بعض عورتیں یا تو سادگی کے نام پر اپنے کپڑوں سے بہت بے دھیان بن جاتی ہیں۔ایسا لباس پہنتی ہیں  کو بے ڈھنگا ہوتا ہے یا پر کشش نہیں ہوتا یا  پھر اپنے آپ کو اتنا میلا کچیلا ر کھتی ہیں کہ شوہر کا ان کی طرف دیکھنے کو ہی دل نہیں چاہتا  کہتے ہیں جو عورت نظروں میں نہ اترے گی وہ دل میں کیا اترے گی  شریعت میں بھی عورت کو شوہر کے لئے بناؤ سنگھار کا حکم دیا گیا ہے۔لباس چاہے سادہ بھی ہو لیکن صاف ستھرا ہونا چاہیئے۔ بیوی کو چاہیئے کہ پرکشش لباس پہنے ،اب پر کشش کا یہ مطلب نہیں کہ آدھا جسم ڈھکا ہوا ہو۔ جب عورت اپنے آپ کو بنا سنوار کر نہیں رکھے گی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:41
مصنف: حرف دعا

دل کو دل سے راہ ہوتی ہےوہ عورتیں جو خاوند کی مرضی کو پورا کرنے میں لگی رہتی ہیں ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے کہ  خاوند  کے دل میں وہ اپنا مقام بنا لیتی ہیں۔اس طرح شوہرکی فرماں بردارعورتیں بلآخر خاوند کو اپنا تعبدار بنا  ہی لیتی ہیں ۔فرمان برداری کی صفات کی وجہ سے عورت اپنے خاوند کے دل کی ملکہ بن سکتی ہیں۔عاجزی اللہ  کو بھی پسند ہے  اس سلسلے میں ایک بات یاد رکھیں کہ کبھی غصے میں آئے شوہر کو نہ لاجک دیں نہ ہی طعنہ دیں ان کی اتنی محبت ہو جاتی ہے کہ خاوند اس کی ہر مرضی کو پورا کر کے دکھاتا ہے  اور ان کی خدمات کا اعتراف کیونکہ یہ جلتی  پر پٹرول ڈالنا ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 23:38
مصنف: حرف دعا

جسے پیا چاہے وہی سہاگنایک اچھی اور سمجھداربیوی ایک بہترین ماہر نفسیات بھی ضروری  ہوتی ہے۔عورت کے لئےفقط یہ بات کہ میں خوبصورت ہوں یہ کافی نہیں ہوتا شوہر کا دل خوش کرنے  کے لئے صرف چمکتا  دمکتا حسن ہی کافی نہیں ہوتا  دیکھا یہ گیا ہے کہ   بعض بیویاں بالکل نارمل شکل و صورت کی ہوتی ہیں مگر شوہر کے دل پر راج کرتی ہیں ۔اسی لئے یہ مقولہ ہے کہ جسے پیا چاہے وہی سہاگن ۔ کہا جاتا ہے کہ عورت کی شکل  لوگ بس دو موقعوں پر دیکھتے ہیں ایک شاد ی والے  دن دوسرا جب  رشتہ لینے جاتے ہیں۔باقی ساری عمر اس کی عقل دیکھی جاتی ہے۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2012 - 00:40
مصنف: حرف دعا

حدیث شریف میں ہے  اللہ تعالی کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل کسی مسلمان کا دل خوش کرنا  ہے ،ایک اورحدیث پاک میں ہے جب آدمی کسی مومن کا دل خوش کرتا ہے تو اللہ پاک اس خوشی سے ایک فرشتہ پیدا کرتا ہے جو اللہ پاک کی عبادت کرتا ہے پس جب اس بندے کی موت ہوتی ہے  اور اسے قبر میں منتقل کیا جاتا ہےتو  وہ فرشتہ  اس بندے کے پاس جاتاہے  بندہ کہے گا تو کون ہے تو وہ  کہے گا میں میں وہ خوشی ہوں جو تو  نے فلاں شخص کے دل میں پیدا کی، آج میں تیری وحشت کو انس میں تبدیل کروں گی اور تجھ کو کلمہ شہادت پر ثابت قدم رکھوں گی قیامت کے دن حاضری کے مقامات پر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2012 - 17:16
سورۃ الاحزاب کی آیت  ما کان محمد ابا احد من رجالکم و لکن رسول اللہ و خاتم النبین میں لفظ خاتم النبین  کے  مطلب کے متعلق قادیانی جماعت کا موقف ہے
"خاتم النبین کا معنی "نبیوں کی مہر" یعنی پہلے اللہ تعالی نبوت عنایت فرماتے تھے۔ اب آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع سے نبوت ملے گی۔ جو شخص رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر مہر لگا دیں گے تو وہ نبی بن جائے گا"۔(حقیقت الوحی صفحہ 97 حاشیہ صفحہ 28،   خزائن جلد 22 صفحہ 100،30  )
جبکہ قرآن وسنت ، صحابہ کرام  رضوان اللہ علیہم، تابعین رحمہم اللہ اور تمام اسلاف امت  کی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2012 - 14:15
مصنف: پاکستانی
طبیب کی نصحیتیں
حجاج بن یوسف نے اپنے دور کے مشہور طبیب سے فرمائش کی کہ اسے طب کی کچھ اچھی اچھی باتیں بتائے۔

اُس مشہور طبیب نے کہا؛۔
  1. گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ۔
  2. جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑا ٹائم سو جاؤ اور شام کا کھانا کھا کر چلو، چاہیے تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔
  3. ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2012 - 13:26
جب بلاگستاں قدم رنجا فرمائے تو نیواں نیواں ہو کہ آیا  وجہ اول تو یہ کہ ہر نئی جگہ جاتے بچپن سے ہی ہاتھ پائوں پھول   جاتے ، اور پھر دل میں کچھ اندیشے بھی تھےاول تو میری املا  ایسی کہ  جیسے عربی انسٹآل کر کے کسی نے اردو لکھنے کی کوشش کی ہو ۔املا میں 'ز' اور 'ض' میں عمر بھر کنفیوز رہا ،  یہی  کچھ 'س' اور 'ص' کا رہا ، " یہ راض آشکاروں کہ میری پہلی  صہیلی سائمہ بھی اصی وجہ صے ناراز ہوئی مجھ صے ۔ " بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com14
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2012 - 10:22
مصنف: پاکستانی
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک گیر مالیاتی خواندگی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک معلوماتی کتابچہ “سکہ باقاعدہ“  (پیسے کا بہتر استعمال) کے نام سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں موجود ہے۔

تمام نئے اور چھوٹے کاروباری احباب سے گذارش ہے کہ وہ اس کتابچہ کا ضرور مطالعہ کریں تاکہ آپ روزمرہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 9, 2012 - 18:38
معافی کا معاوضہ۔۔۔نیٹو سپلائی بحال ہو چکی ہے اور  نیٹو سامان  پاکستانی سیکیورٹی میں افغانستان جانا شروع ہو چکا ہے۔ قطع نظر اس کے کہ اِن ٹرکوں میں افغانیوں کے  لئے ٹماٹر ہیں یا دوائیاں، امریکیوں کا بحری بیڑہ ہے یا مرغیوں کے انڈے یا پھر افغانیوں کے کفن! میں یہ سوچ رہا ہوں کہ یہ سپلائی بحال کیوں ہوئی؟ آپ  غلط  سمجھ رہے ہیں۔ میں بحالی کے خلاف نہیں ہوں۔ بحال ہونے سے پہلے یہ بند ہوئی تھی۔ میں اُس کے خلاف ہوں کہ یہ بند کیوں کی تھی؟ایک  وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ امریکہ میں اس سال ٹماٹر کی پیداوار کم ہو گئی ہو یا دوایئاں مہنگی ہو گئی ہوں یا کسی وجہ سے مرغیوں نے انڈے نہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 8, 2012 - 17:00
مصنف: پاکستانی
امریکہ نے واضح طور پر پاکستان سے معافی مانگی ۔۔۔ دفتر خارجہ  جب ہم نے بار بار امریکہ سے معافی کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا ۔۔۔۔۔۔  او معاف کرو یار دماغ کھا گئے ہو۔۔۔۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 7, 2012 - 14:56
مصنف: حرف دعا

کھجور اور انسان

کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے جب انسان کو بنایا تو اس کی ناف میں جو گڑھا ہے وہاں سے مٹی نکال کر پھینک دی تو اس مٹی میں شیطان نے اپنا لعاب دہن ملا دیا بھر اس مٹی سے کتا بنایا گیا۔اسی لئے کتے میں وفاداری اور صفات لاجواب ہیں لیکن خونخواری ہے ،اور انسان کے جسم سے جو مٹی بچی اس سے کھجور کا درخت بنایا گیا۔ہمارے رسول ﷺ کی ایک ایک ادا ذندہ رہے گی اس کھجور کو رسول ﷺ سے نسبت ہے ۔انسان کو ہر طرف سے کاٹو نہیں مرتا انسان کا سر کاٹ دو مر جاتا ہے اسی طرح کھجور کو ہر طرف سے کاٹو نہیں مرتا کھجور کو سر سے کاٹو مر جاتا ہے،
 ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 7, 2012 - 13:20
مصنف: حرف دعا





تعویز میرے خیال میں اصلاح کا درست طریقہ یہ ہے کہ اپنی بات کی بجائے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی  بات کو سامنے رکھ دیا جائے اور فیصلہ مخاطب کے  اپنے ضمیر پر چھوڑ دیا جائے ۔ اسی سلسلے میں میری یہ ادنی سی کوشش ہے  ۔مجھے بچپن سے ہی مطالعے سے شغف رہا ہے اس لئے دن میں کچھ نہ کچھ پڑھتی ضرور ہوں،اس سلسلے میں لائبریریوں میں بھی آنا جانا لگا رہتا ہے۔ایسے میں ہی ایک کتاب میری نظر سے گزری جس کا نام اعمال قرآنی تھا اس میں ایک ولادت میں آسانی کے لئے عمل تھا کہ جب ولادت کا وقت ہو تو اس تعویز کو رانوں پر باندھ لو ۔ہمارا عقیدہ ہے قرآن پاک کی توہین کرنا حرام...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2012 - 18:09
مجھے اکثر ان بچوں کو دیکھ کر یہ خیال آتا ہے کہہ اصل یتیم کون ہیں؟ وہ جو باپ کے بغیر زندگی گزار رہے ہوں یا باپ کے ہوتے ہوۓ ان کی ماں باپ والی ذمہ داریاں پوری کرکے انہیں پال رہی ہو؟ یا کوئ اور قریبی ان کی کفالت کا بوجھ اٹھاۓ پھر رہا ہو۔
شریعت جنہیں یتیم کہتی ہے ان پر تو ترس بھی کھایا جاتا ہے اور رحم نامی جذبہ بھی دل میں موجود رہتا ہے لیکن ان بچوں کا کیا قصور جو باپ کے سامنے ہوتے ہوۓ بھی یتیم ہوں۔۔۔ ان میں احساس کمتری تو ہوتا ہی ہے لیکن وہ اُس باپ سے شدید نفرت بھی کرتے ہیں جسے اُف کہنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔۔
تربیت کے ادوار تو ماں پر بہت بھاری گذرتے ہیں جب برائ کی طرف سو راستے جاتے ہیں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2012 - 11:45
مصنف: حرف دعا

میں بلاگنگ کی اس دنیا میں نیا نیا ہی قدم رکھا ہے لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگ کھیچنے میں مصروف ہے جبکہ کچھ ایسے بلاگرز بھی ہیں جو متنازعہ موضوعات کے ساتھ شدت سے چھیڑ خانی کرتے نظر آتے ہیں یا پھر اسلامی احکامات کا مزاق اڑاتے نظر آتے ہیں ان بلاگرز کو اگر سمجھایا بھی جاتا ہے تو میں تو مانوں والی اکڑ پر اتر آتے ہیں ،تو آخر ایسے موضوعات کو چھیڑتے کیوں ہیں؟؟ان میں ایک محترمہ صاحبہ کبھی تو  گائیکی سے مرتد حضرات کو دوغلا کہتی نظر آتی ہیں کہیں حجاب  کا مزاق اڑاتی ہیں  کہیں قادیانیوں کی حقوق کے لئے آواز بلند کرتی نظر آتی ہیں۔ میری نظر سے ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2012 - 10:21
مصنف: حرف دعا
ہماری محافلآج ہماری محفل لغو باتوں اور غیبت سے بھری ہوتی ہیں ایک حدیث کا مفہوم ہےجن مجالس میں اللہ تعاالی اور اس کے رسولﷺ کا ذکر ہوتا ہے فرشتے اور جنات ان مجالس کو ڈھونڈتے اور تلاش کرتے ہیں۔ اللہ ہماری حفاظت فرمائے بری مجلسوں میں شرکت سے ہمیں دور رکھے
: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَن قَعَدَ مَقعَدًا لَم یَذکُرِ اللّٰہَ فِیہِ کَانَت عَلَیہِ مِنَ اللّٰہِ تِرَۃً
جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اللہ کا ذکر نہ کرے ، تو اس کا بیٹھنا اللہ کیطرف سے اس کے لئے بوجھ بن جائے گا۔ یعنی اس کیلئے حسرت اور ندامت ہو گی۔ ( ابو داؤد :4856)
اور پھر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2012 - 09:49
مصنف: حرف دعا
ایک حقیقت ہے کہ جن انسان کا آخری وقت ہوتا ہےتوانسان جن مجالس کا عادی ہوتا ہے جن مجالس کو محبوب سمجھتا ہے انسان کی ذندگی جن کاموں میں گزری ہوتی ہےوہ چیزیں وہ لوگ وہ مجالس انسان کے سامنے آخری وقت میں لائی جاتی ہیں ۔
دعا اعوان
زمرہ: اردو بلاگ

مومن خان مومن

تاریخ اشاعت: جمعرات, July 5, 2012 - 23:06
wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 5, 2012 - 00:58
مصنف: پاکستانی
‎(پیشگی معذرت) تصویر پیج پالیسی سے ہٹکر ہے۔ لیکن یہ تصویر پاکستانی حکومت اور بہادُر پاک فوج کی صحیح عکاسی کررہی ہے۔ ایک دوست نے یہ ٹیگ کردیا تھا اب یہ آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔ 
نیٹو سپلائی کھلنے کے اشارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکہ ڈالر دینے پر تیار اور ہمارے حکمران و جرنیل طوائف کی طرح کچھ نخرے کرنے کے بعد دوبارہ بکنے کے لیے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, July 4, 2012 - 10:58
معافی نہیں افسوس۔۔۔۔!
سُنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صاحبہ نے حنا ربانی صاحبہ کو فون کر کے  اپنی سلالہ بدمعاشی پر معذرت کر لی ہے۔ قومی و بین الاقوامی  خبر رساں اداروں میں یہ آج کی بین الاقوامی خبروں کی شاہ سُرخی ہے۔ مگر جب میں نے  امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ کی ویب سائٹ پر  ہیلری کلنٹن کی پریس سٹیٹمنٹ پڑھی تو مجھے وہاں معافی  کا لفظ نظر نہیں آیا اور نہ ہی معذرت کا۔ البتہ انہوں نے پاکستانی نقصانات پر افسوس ضرور کیا ہے۔ ہاں سوری کا لفظ استعمال ہوا تو جناب سوری کا مطلب تو افسوس ہوتا ہے اور وہ تو امریکہ بڑی دیر سے کرتا آ رہا  ہے۔  اردو میں سوری  ہم کسی سے...
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز