بلاگستان

تاریخ اشاعت: جمعہ, May 18, 2018 - 12:16

مرنے کے بعد، قبر میں گڑتا ہے آدمی

میں دور زندگی ہی میں، خاک آرمیدہ ہوں


سو سال بعد آئے گی، جس کی زمیں پہ فصل

میں بدنصیب، وہ ثمر نو رسیدہ ہوں


اے زودزادگی و توقف بریدگی

تیری نوازشوں سے گریباں دریدہ ہوں


گزریں گے میری فکر کے جادے سے کل جلوس

گو آج کارواں سے تعلق بریدہ ہوں


کل، نطق عرش و فرش پہ ہوگا مرا سخن

کیا ہے، جو آج مصحف نارحل دیدہ ہوں


پشت زمیں پہ، مہر نبوت مرا قدم

...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 17, 2018 - 15:27


اگر باقاعدہ پلاننگ کی جائے تو رمضان میں بچوں کی تربیت بہت اچھے انداز میں کی جاسکتی ہے۔انہیں عبادات کا عادی بنایا جاسکتا، اچھے اخلاق پیدا کئے جاسکتے اور بری عادتوں سے چھٹکارا دلوایا جاسکتا ہے۔بچوں کی تربیت ماں باپ پر اسی طرح فرض ہے جیسے نماز یا دیگر احکامات۔ اسی ضرورت کے پیش نظر یہ گائیڈآپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس گائیڈسے بچوں میں دین سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوگا انشاءاللہ۔کوشش کیجئے کہ دو یا اس سے زائد بچوں کے درمیان یہ گائیڈاستعمال کریں اور روزانہ انہیں ان کا اسکور بتائیں تاکہ اگلے دن وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں۔
ڈاؤن لوڈ کے لئے یہاں کلک کریں
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 17, 2018 - 09:42

الله آپ سب کو پورے اہتمام کے ساتھ تمام روزے رکھنے اور بھرہور عبادات کی توفیق عطا فرمائے

سُورَۃُ 2 البَقَرَۃ ۔ آیۃ 183 تا 185
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
اَيَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ ۭ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيْضًا اَوْ عَلٰي سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَ يَّامٍ اُخَرَ ۭ وَعَلَي الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنٍ ۭ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهٗ ۭ وَاَنْ تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
شَهْرُ رَمَضَانَ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 17, 2018 - 01:31
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 16, 2018 - 20:50
ایجنڈا برائے سوشل میڈیا دوران رمضان

رمضان کریم کی آمد ہو چکی ہے۔ بازاروں میں رونق ہے۔ لوگ کھجوریں اور کپڑے خرید رہے ہیں۔ کسی بڑے شاپنگ مال میں کھڑے ہو کر "سیلفی" بھی لے رہے ہیں کہ روزے کی خریداری کرتے ہوئے۔ الحمداللہ۔ الحمداللہ کے بغیر جملہ ادھورا ہے۔ اس سے ایک نیکی کا "ٹچ" آجاتا ہے۔ مجھے یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ اس بار میں نے بھی سوچا ہے کہ صبح فجر کے وقت مسجد کے باہر سیلفی لوں گا۔ عنوان دوں گا۔ اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوں میں۔ نہیں۔ یہ عنوان ٹھیک نہیں۔ یہ عنوان کیسا رہے گا۔ "اس کو کیا جانیں یہ دو رکعت کے امام"۔ واہ واہ۔ اقبال کی جے ہو۔ نہیں، یہ عنوان بھی ٹھیک...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 16, 2018 - 10:40
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 15, 2018 - 09:46

سورة 16 النّحل آیة 97
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَـنُحۡيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً‌ ۚ وَلَـنَجۡزِيَـنَّهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

جو شخص بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 10, 2018 - 09:16

ہر شخص کی ناک اُس کا ذاتی نظام تکییف الھواء (ایئر کنڈیشننگ سِسٹم) ہے یہ ٹھنڈی ہوا کو گرم اور گرم ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ کثیف ہوا کو صاف بھی کرتا ہے
پس (اے انسانو اور جِنو) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ؟

راہ میں آنے والی مُشکلات سے پریشان ہونے کی بجائے اپنی نظر مقصد پر مرکوز رکھیئے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 9, 2018 - 11:43
function areaOfCircle(radius) { return Math.PI * Math.pow(radius, 2); } function areaOfRectangle(width, height) { return width * height; } function areaOfSphere(radius) { return 4 * Math.PI * (Math.pow(radius, 2)); } function areaOfTriangle(baseWidth, height) { return baseWidth * height / 2; }

The post Area Calculation Javascript appeared first on Adnan Shahid.

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 9, 2018 - 11:35
@media only screen and (min-width: 320px) { } /* Retina enabled devices with smaller screen */ @media only screen and (-webkit-min-device-pixel-ratio: 2) and (min-width: 320px), only screen and ( -o-min-device-pixel-ratio: 2/1) and (min-width: 320px), only screen and ( min-device-pixel-ratio: 2) and (min-width: 320px), only screen and ( min-resolution: 192dpi) and (min-width: 320px), only screen and ( min-resolution: 2dppx) and (min-width: 320px) { } /*Non- retina based devices with medium screen size */ @media only screen and (min-width: 768px) { } /* Retina...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 8, 2018 - 14:58
مصنف: محمد سلیم
ہم پاکستانی بھی کیا عجیب مخلوق ہیں! جو ہے کی بے قدری اور جو نہیں ہے کی خواہش میں مرے جاتے ہیں۔ روزہ رکھ کر اچار کے چٹخارے یاد آتے ہیں تو جیل میں جا کر چاند دیکھنے کی خواہش۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 8, 2018 - 00:00
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 12:19
مشاجرات صحابہ کرام ( رضوان اللہ تعالی علیهم اجمعین) کے متعلق جناب پروفیسرظفراحمد صاحب کی ایک تحریر کچھ قسطوں میں پیش کی جارہی ہے . یہ تحریر صحابہ کے آپس کے اختلافات کے متعلق پائی جانے والی بہت سی بڑی غلط فہمیوں کی حقیقت واضح کرتی ہے۔ اس تحریر کا مقصد کسی کی دل آزاری…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 12:08
) سورہ نور کی آیت استخلاف میں جس خلافت کا اللہ تعالی نے وعدہ فرمایا ہے اور جس کی طرف واضح اشارہ سورہ حج کی آیت تمکین میں بهی ہے تو بعد میں پیش آنیوالے حالات کے مطابق یہ خاص الخاص خلافت راشدہ صرف اور صرف پہلے چاروں خلفاء رضی اللہ عنهم کے لئے ہے.…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 11:54
آیت استخلاف ، حضرت علی کو خلیفہ بلا فصل کہنا اور قرآن کی بشارت آیت استخلاف کے حوالے سے روافض کے افراط و تفریط کے علمی تعاقب کا صحیح انداز یہ ہے کہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیت استخلاف میں جس خلافت کا اس وقت کے مومنین صالحین ( صحابہ کرام رض) سے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 11:49
صلح نامہ حدیبیہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو حکم دیا کہ سب اپنے اپنے قربانی کے جانور ذبح کریں، تو پہلے پہل کوئی ایک بهی اس حکم کی تعمیل کے لئے نہیں اٹها ، بعد میں جب تعمیل بهی کی تو اس میں بهی ان کی دلی رضامندی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 11:29
ہم سمجهتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی اور سیدنا حضرت معاویہ ( رضی اللہ عنهما) دونوں اپنی اپنی جگہ پر حق بجانب تهے جس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ حدیث ” اقضاهم علی” کے مصداق کامل تهے. بہترین قاضی ہمیشہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکهتا ہے اور انتظامی تقاضوں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 11:28

امجد علی راجا بہت اچھے شاعر ہیں۔ گو کہ ان کی شہرت ان کا ظریفانہ کلام ہے تاہم سنجیدہ شاعری میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ امجد علی راجا صاحب کی ایک غزل آپ کی نذر:
غزل

ہے کون کون اہلِ وفا دیکھتے رہو​دیتا ہے کون کون دغا دیکھتے رہو​​پوچھا جو زندگی سے کہ کتنے ستم ہیں اور​بس مسکرا کر اس نے کہا، دیکھتے رہو​​رکھا کسی نے بام پہ ٹوٹا ہوا چراغ​اور ہے غضب کی تیز ہوا، دیکھتے رہو​​اٹکی ہوئی ہے جان مرے لب پہ چارہ گر​شاید وہ آہی جائے ذرا دیکھتے رہو​​انجام ہے تباہی تکبر ہو یا غرور​ہر شخص بن گیا ہے خدا، دیکھتے رہو​​عریاں ہوا ہے حسن نمائش کے شوق میں​نایاب ہو گئی ہے حیا، دیکھتے رہو​​کرتے ہو حق...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 10:50
شیطان انسان کا دشمن ہے ، بعض اوقات نیک نیت اور نیک عمل لوگ بهی ایک حد تک غیرشعوری طور پر اس کے فریب میں آجاتے ہیں. اگر ہمارے اباجی ( سیدنا آد م علیہ السلام ) کو اس نے فریب دیا تها تو ہم اور آپ کس شمار میں ہیں؟ اللہ تعالی ہم سب…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 10:33
جس فتنہ ارتداد کی قرآن کریم میں سورہ مائدہ میں خبر دی گئی اس کا مصداق مہاجرین و انصار اور فتح مکہ کے بعد اسلام قبول کرنے والے مولفتہ القلوب ہرگز نہیں ہیں ، بلکہ انہی حضرات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی سربراہی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 09:57
کیا  حضرت معاویہ اس باغی گروہ میں شامل تهے جس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمار بن یاسر(رض) کو فرمایا تها کہ تجهے باغی گروہ قتل کرے گا؟؟ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے متعلق احادیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا:…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 09:43
 عربی زبان کے بعض کلمات اردو میں بهی مستعمل ہیں لیکن معنی میں فرق ہوسکتا ہے. مثلا جاہل کا لفظ اردو میں اپنے اندر اہانت کا پہلو لئے ہوئے ہے. کسی جاہل کو بهی جاہل کہنا اشتعال انگیز ہے جبکہ قرآن کریم میں عام ناواقف اور بےخبر کو بهی جاہل کہا گیا ہے اور اس…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 09:33
۔ بحث  بحوالہ خلافت و امارت خلیفہ، حاکم یا امام ( جو کچھ بھی کہہ لیں ) اگر وہ از خود لوگوں پر مسلط نہ ہو تو وہ یا تو منصوص من اللہ یعنی اللہ تعالی کی طرف سے نامزد اور متعین (nomineee ) ہوگا یا متعلقہ ارباب حل و عقد کے ذریعہ منتخب (…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 09:16
۱- غزوہ بدر ۲۲ / ہجری میں ہوا۔ اس غزوہ میں جو صحابہ کرام ( رضی اللہ عنہم ) شریک تھے ان کے منافق اور مرتد نہ ہونے کی شہادت اللہ تعالی نے خود دی ہے :- قد کان لکم آیة فی فئتین التقتا۔ فئة تقاتل فی سبیل الله و اخری کافرة یرونھم مثلیھم رای…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 08:53
۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں روم و ایران کی حکومتیں نہایت طاقتور تھیں جنہیں اس دور کی دو عالمی قوتیں (world powers ) کہا جاسکتا ہے۔ ۹ ہجری میں پیش آنے والے غزوہ تبوک میں مقابلہ رومی حکومت سے تھا۔ مزید برآں طویل سفر ، سخت گرمی اور کھجوروں کی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 08:34
۔ تشقیق جدلی کی وضاحت:- یہاں جدل سے مراد بحث و مباحثہ ہے. اس طریقے میں کسی بهی زیربحث مسئلے کی ممکنہ شقوں ( پہلوءوں) کو فردا فردا زیربحث لا کر حقیقت تک رسائی حاصل کی جاتی ہے. یہ طریقہ نہ صرف دلچسپ ہوتا ہے بلکہ بسا اوقات اس سے حقیقت تک رسائی مختصر وقت…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2018 - 08:15
۔ گزشتہ ہفتے کسی ویب سائٹ سے ہمارے ابوظہبی کے امام مسجد جناب قاری حنیف ڈار نے ایک مضمون چرایا – اس کے آغاز اور آخر میں کچھ اضافے کیے اور پوسٹ کر دیے – مجھے میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ابوالحسن نے وٹس اپ کیا – پڑھ کے افسوس ہوا کہ بندہ اپنے ذہنی تعصب…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 6, 2018 - 16:24


اداریہ
میرے دوستو! مذہب کا مفہوم ہے ” راستہ”۔ یعنی مذہب دراصل وہ راستہ ہے جس کے ذریعے خدا تک پہنچا جاتا ہے۔کم و بیش ہر مذہب اپنی نسبت خدا سے کرتا ہے کہ وہی سچا اور واحد راستہ ہے۔ ہر مذہب دیگر مذاہب کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتا اور خود کو سراپا حق بنا کر پیش کرتا ہے۔ہر مذہب دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ باطل مذہب کو چھوڑ کر دین حق کو قبول کرلیں۔ ہر مذہب کے پاس اپنی صداقت کو بیان کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ دلائل

موجود ہوتے ہیں۔
دوستو ! سوال یہ ہے کہ اگر مذہب ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے خدا تک پہنچا جاسکتا ہے تو وہ کون سا...

زمرہ: اردو بلاگ

تاریخ اشاعت: اتوار, May 6, 2018 - 14:21


السلام علیکم
اسرا کے زیراہتمام کل میں نے ایک لیکچر دیا کیا جو دین کے صحیح تصور کے حوالے سے تھا۔ جس میں یہ بتایا گیا کہ دین اللہ نے صرف وحی کے ساتھ ساتھ فطرت کے ذریعے بھی دیا ہے اور یہی وہ یونی ورسل دین ہے جس کا علم ہر انسان کے پاس موجود ہے۔ اس لیکچر کی ریکارڈنگ بھی ہوئی ہے جو دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں شئیر کردی جائے گی۔
اسرا ایک آن لائن تعلیم و تربیت کا ادارہ ہے جس کے تحت مذہبی و سماجی کورسز کرائے

جاتے ہیں۔ ۔ الحمد للہ ، اب اسرا نے آن لائن دنیا سے فزیکل گراؤنڈ میں قدم رکھ لیا ہے ۔
ہمارا ارادہ ہے کہ اسرا کی فزیکل سرگرمیوں کو باقاعدہ شکل دی جائے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 5, 2018 - 13:15
<picture> <!-- Default low resolution image --> <source srcset="small.jpg" type="image/jpg"> <!-- Medium resolution image --> <source srcset="medium.jpg" media="(min-width: 768px)"> <!--High resolution Image --> <source srcset="large.jpg" media="(min-width: 1200px)"> <!-- Fallback image incase the picture element is not supported --> <img src="small.jpg" alt="description of image"> </picture>

The post ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 5, 2018 - 09:35

دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانا غلط جائے پناہ ہے

کسی بھی خرابی کی وجہ معلوم کرنے کیلئے آدمی کو اپنے اندر جھانکنا چاہیئے اور اسے دُور کرنا چاہیئے

علامہ محمد اقبال نے کہا ہے
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نُوری ہے نہ ناری ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2018 - 16:25

’’میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی، وہاں حجاب لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سو شروع ہی سے حجاب لیا۔ ہاں! شعوری طور پر حجاب کی سمجھ جب آئی جب خود قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھنا ، سمجھنا اور پڑھانا شروع کیا۔ ہم جس ماحول میں پروان چڑھے، وہاں حیا اور حجاب ہماری […]

The post جب جنرل مشرف نے مجھے باحجاب دیکھا appeared first on نوک قلم.

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2018 - 12:59

یہ سڑک کے کنارے کھڑا سترہ اٹھارہ برس کا چھلی والا تھا ہم نے بھی چھلی لینے کے ارادے سے گاڑی روکی اک چھلی بنانے کا کہہ شیشہ اوپر کرنے ہی لگے تھے کہ اس کے ساتھ دو اسی عمر کے لڑکے ( ایک پینٹ بابو تھا اور دوسرا اس جیسا ہی مگر اس سے […]

The post چھلی والے تیرے ایمان کو سلام : اسریٰ غوری appeared first on نوک قلم.

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2018 - 11:05

کچے آموں (کیریوں ) کا اچار ابھی کل ہی ختم ہوا تو آج صبح اور لادی گئیں کہ اور بنایا جائے یہ کچھ بڑی تھی پچھلی کیریوں سے سوچا ان کا ذائقہ اور بھی اچھا ہوگا سو جلدی جلدی ہری مرچوں کے ساتھ اچار بنانے کے لئے چولھے پر رکھا خیال یہ تھا کہ سخت […]

The post اچار اور رشتے ” سبق ” : اسری غوری appeared first on نوک قلم.

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2018 - 22:48

میری ڈائری سے۔۔۔۔
٭ اصل قید جسمانی نہیں ذہنی ہوتی ہے۔ (نیلسن منڈیلا۔۔۔" لانگ واک ٹو فریڈم")۔ 
۔۔۔۔۔۔
 ٭ دھند ۔۔لکھنا ایک بہت بڑا ذہنی بوجھ ہے۔یہ دُھند میں ایک ایسا سفر ہے جس کی راہ میں کوئی نشان نہیں۔ بلکہ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ سفرکس جانب کر رہے ہیں اور کیوں کر رہے ہیں۔(جین پیٹرک موڈی اینا۔فرانسیسی ناول نگار۔۔۔ ادب کا نوبل پرائز 2014)۔
۔۔۔۔۔
 ٭ہر انسان پہاڑی کی چوٹی تک پہنچنا اور وہاں رہنا چاہتا ہے۔یہ جانے اور محسوس کیے بغیر کہ اصل خوشی اس رستے میں ہے جو ہمیں اس بلندی کے سفر کی طرف لے جاتا ہے۔ (گبرئیل گارسیا مارکیز۔۔۔1927۔۔2014...ادب...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2018 - 12:10

حضرتِ اقبال کی خوبصورت نظم کا بہت ہی خوب بیڑہ غرق کیا ہے جناب رشید عبد السمیع جلیل صاحب نے؛ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ ملاحظہ فرمائیے۔ 
دماغ آفریدی خلل آفریدمکروں جلد شادی یہ حل آفریدم
'جہاں را زِ یک آب و گل آفریدی'اسی آب و گل سے محل آفریدم
'تو از خاک فولادِ ناب آفریدی'میں دھونے دھلانے کو نل آفریدم
تو دنیا میں لاکھوں حسیں آفریدیمیں دل میں ہزاروں کنول آفریدم
تو فردوس و خلدِ بریں آفریدیزمیں پر میں نعم البدل آفریدم
تری حکمتیں بے نہایت الٰہیمیں از روئے حکمت کھرل...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 1, 2018 - 17:53
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 1, 2018 - 16:54


ہماری سوسائٹی میں شب برات پر دو مکاتب فکر ہیں۔ ایک گروہ یہ کہتا ہے کہ شب برات نجات کی رات ہے، اس رات لوگوں کے نامہ اعمال اللہ کے حضور پیش ہوتے ، ان کی تقدیر کا فیصلہ کیا جاتا، ان کے جینے مرنے کا تعین ہوتا ، لوگوں کو جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔ چنانچہ اس رات کی عبادت بہت افضل ہے اور اس رات قبرستان جانا چاہئے اور نوافل و اذکار کثرت سے کرنے چاہئیں اور اگلے دن روزہ رکھنا چاہیے ۔ان کے نزدیک یہ سب سنت سے ثابت ہے

۔
دوسرا گروہ اس رات کی مذہبی حیثیت کو چلینج کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس رات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اس رات کی بنیاد ضعیف احادیث پر ہے اور اس کے فضائل مستند نہیں...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 1, 2018 - 11:38
ہمیں بچاؤ!محمد علم اللہمٹھ میں آج بھی مقدس بزرگوں کا مجمع لگاتھا،کوئی سفید براق جبہ سنبھالے آیا تو کوئی تسبیح کے دانے سہلاتا ہوا میٹنگ والے حجرے میں وارد ہوا۔ کسی کے ساتھ اس کا مرید پیچھے پیچھے نظریں جھکائے یوں چلا آتا تھا گویا اس کی گردن پر کوئی ہریل بیٹھا ہوا ہو۔ جب بھی کوئی نورانی صورت حجرے میں ظہور فرماتی تو پہلے سے وہاں موجود لوگوں میں ہلچل مچ جاتی، کوئی اٹھ کر آنے والے کے ہاتھوں پر ٹوٹ پڑتا، تو کوئی کرتے کا اگلا یا پچھلا دامن پکڑ کر چوماچاٹی میں لگ جاتا۔ البتہ حجرے میں پہلے سے موجود نورانی صورتیں نئے نورانی چہرے کی آمد پر اپنی جگہ جمی رہتیں اور کئی ایک کی آمد پر تو منہ بناتیں۔ آنے والا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 30, 2018 - 10:25

ڈاکٹر غلام جیلانی برق برصغیر کا عظیم دماغ تھے ۔ یہ 1901ء میں کیمبلپور (موجودہ اٹک) میں پیدا ہوئے ۔ والد گاؤں کی مسجد کے امام تھے ۔ ڈاکٹر صاحب نے اِبتدائی تعلیم مدارس میں حاصل کی ۔ مولوی فاضل ہوئے ۔ مُنشی فاضل ہوئے اور ادِیب فاضل ہوئے ۔ میٹرک کیا اور میٹرک کے بعد اسلامی اور مغربی دونوں تعلیمات حاصل کیں ۔ عربی میں Gold Medal لیا ۔ فارسی میں ایم اے کیا اور 1940ء میں پی ایچ ڈی کی ۔ امام ابن تیمیہ پر انگریزی زبان میں Thesis لکھا ۔ امامت سے عملی زندگی شروع کی ۔ پھر کالج میں پروفیسر ہو گئے ۔ آپ کے Thesis کو Oxford اور Harvard یونیورسٹی نے قبولیت بخشی ۔ اسلام پر تحقیق شروع کی ۔ 1949ء میں پاکستان...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, April 29, 2018 - 22:59
@media only screen and (min-device-width : 320px) and (max-device-width : 480px) { } /* Smartphones (landscape) ----------- */ @media only screen and (min-width : 321px) { } /* Smartphones (portrait) ----------- */ @media only screen and (max-width : 320px) { } /* iPads (portrait and landscape) ----------- */ @media only screen and (min-device-width : 768px) and (max-device-width : 1024px) { } /* iPads (landscape) ----------- */ @media only screen and (min-device-width : 768px) and (max-device-width : 1024px) and (orientation : landscape...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 10:09
محمد علم اللہاخبارات میں خبر آئی ہے کہ دارالعلوم دیوبند اپنے فتاوی کو کاپی رائٹ کرائے گا اور ذرائع ابلاغ کے لئے ان فتاوی کی ترسیل یا اس پر تبصرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں چند گذارشات ہیں۔پہلی: فتوی قرآن و حدیث سے مستنبط حکم ہے اور ظاہر ہے یہ دونوں ہی کسی کی ملکیت نہیں اس لئے فتوے کا کاپی رائٹ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔دوسری: اگر دارالعلوم دیوبند چاہتا ہے کہ میڈیا اس کے فتوے پر بات نہ کرے تو پھر وہ فتوی براہ راست سائل کو ای میل یا ڈاک سے بھیجے اور ویب سائٹ پر تشہیر سے گریز کرے۔تیسری: دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کو صرف شرعی اور فقہی معاملات پر ہی فتوے دینے چاہئیں۔ مودودی، غامدی،...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 10:08
محمد علم اللہ
ذرا دیر کو تصور کیجئے کہ اس وقت مرکز میں کوئی اور حکومت ہوتی اور اس طرح اسرائیلی وزیراعظم گاجے باجے کے ساتھ تقریبا ایک ہفتے کے دورے پر آتا تو ہمارے نام نہاد ملی قائدین کیا کر رہے ہوتے؟۔..... یقین مانیے یہ قائدین اتنا احتجاج اور اودھم مچاتے کہ حکومت کی اسرائیلی وزیراعظم کو بلانے کی ہمت ہی نہ ہوتی اور اگر دورہ ہوتا بھی تو چپ چاپ ہوتا؛
لیکن آج؟
آج انہیں ملی قائدین کی خاموشی دیکھئے کہ گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں۔
کسی قائد کی مجال نہیں کہ مختصر سا احتجاجی مظاہرہ ہی کر لے۔ حتی کہ وہ حضرات جو ہر مسلمان نوجوان کی رہائی کا کریڈٹ لینے کے لئے اپنے زرخرید اردو رپورٹروں سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 10:05
کیا  ناچ گانا ہی محض سنیما ہے ؟ محمد علم اللہ عقل پر تعصب کا پردہ پڑ جائے تو حقیقت نظر آنی بند ہو جاتی ہے اور اگر اس پر کم علمی کا بھی ایک پردہ چڑھا دیا جائے تو کچھ بھی دکھائی دینا نا ممکن ہے۔ خیر سنیما کو بطور میڈیم استعمال کرنے کی ضرورت پر میری فیس بک پوسٹ سے دوست خوب نالاں ہوئے۔ اس سلسلہ میں جو تبصرے آئے ہیں ان میں کچھ مناسب سوالات کی وضاحت کر دینا مناسب ہے باقی تبصرے چونکہ صرف مخالفت برائے مخالفت کی خاطر ہیں اس لئے ان پر کان دھرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ 
مبصرین کی اکثریت نے پوچھا ہے کہ ایسی کوئی ایک فلم بتائیے جس نے مسلمانوں کے بارے میں مثبت نظریہ قائم کیا ہو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 10:03

سنیما کے سلسلہ میں برصغیر کےنوے فیصد دین اسلام کے ٹھیکیداروں کی یہی رائے ہے کہ یہ حرام اور لہو لعب ہے اس لئے شراب اور سور ہی کی طرح سنیما اور فلموں کو اچھوت قرار دے دیا گیا ہے۔ اس میں ان کا دوش نہیں ہے، دراصل انہوں نے سنیما کے نام پر مغل اعظم اور پاکیزہ کو ہی جانا ہے۔ انہیں معلوم نہیں کہ یہ کمرشیئل سنیما فلم سازی کے فن کا ایک بہت معمولی اور گھٹیا حصہ ہے۔ سنیما دراصل اظہار کا ایک موثر اور خوبصورت ذریعہ ہے۔ اپنی بات دنیا تک پہچانے کے معاملہ میں سنیما جتنا کامیاب رہا ہے،اتنا نہ تو تحریریں رہیں اور نہ تقریریں۔ دنیا بھر میں یہودوں کو مظلوم ترین قوم کے طور پر اسی سنیما نے شناخت دلائی۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:53

اس تہذیب نے اپنا دربار مغلیہ دربار کے طرز پر سجایا ضرور تھا لیکن طرز اس دور سے لیا تھا جب خود مغلیہ تہذیب کا چراغ بجھا چاہتا تھا اور اس میں روشنی پھیلانے کی قوت باقی نہیں رہی تھی. متوازن و صحت مند تہذیبیں شمشیر و سناں اور طاوس و رباب میں ایک توازن قائم رکھتی ہیں اور جب یہ توازن باقی نہیں رہتا تو طاوس و رباب ساری زندگی پر حاوی ہو جاتے ہیں. اودھ کی نئی تہذیب کے ساتھ یہی صورت پیش آئی تھی. انگریزی سامراج نے اسے چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا اور حفاظت کی ذمہ داری کا احساس دلا کر تھکی ہوئی تہذیبوں کی طرح، اسے صرف راگ رنگ سے لطف اٹھانے پر مجبور کر دیا تھا. دیکھتے ہی دیکھتے راگ رنگ، لطف و مزہ، عیش...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:52
اقبال نے اپنے خطبات "اسلام میں مذہبی فکر کی تشکیل نو" میں سر سید کا کہیں ذکر نہیں کیا حال آں کہ فکر اقبال سر سید ہی کی فکر کا تسلسل ہے جس کے اثرات ان کی فکر و نظر پر بھی گہرے ہیں، اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ سر سید کی فکر جدید کی وجہ سے کفر کے جتنے فتوے سر سید پر علمائے دین نے لگائے اور جس شد و مد کے ساتھ ان کی مخالفت کی، اقبال نہیں چاہتے تھے کہ سر سید کا نام لیکر وہ علماء کو بیدار و متوجہ کریں اور لوگ ان کے جدید خیالات سے بر گشتہ ہو جائیں. انھوں نے خاموشی سے فکر سر سید کے تسلسل کو باقی رکھا اور اسے اپنی فکر اور علوم جدیدہ سے آگے بڑھایا. اپنے خطبات کی تمہید میں اقبال نے جس نقطہ نظر کو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:49
ائے ہندی لوگو! جو ایمان لائے ہو ، جان لو کہ دو ہزار انیس کا الیکشن آنے والا ہے ۔ عنقریب تم دیکھوگے کہ بہت سے نکلیں گے اخبار اردو کے ، ہندی کے اور انگریزی کے ، ویب سائٹ بھی کئی رنگ کے نکلیں گے نئے ۔ خریدے اور بیچے جائیں گے بہتیرے لوگ ۔ تم ایسے لوگوں کو بھی عنقریب دیکھ لوگے جو چہرے رکھتے ہیں دو ، ایک دکھانے کے لئے تم کو اور دوسرا پردے کے اندر جس کے بارے میں تم نہیں جانتے ۔ اس وسیع آسمان کے نیچے محض اختر شماری میں تم ہو مصروف اور بہت سے خطرناک اجگر اور خونخوارکتے تمہیں محمود انداز لئے بھبھوڑنے کو بڑھ رہے ہیں آگے ، مگر تم بیدار ہونے کا نہیں لیتے نام ۔محمد علم اللہ 

پڑھنے کے لئے آپ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:48
ملت ٹائمز اور ان کے با ہمت کارکنا ن کو سلاممحمد علم اللہ
ادھر گذشتہ کئی دنوں سے یہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کچھ لوگ معروف نیوز پورٹل "ملت ٹائمز "کے خلاف اپنی ہرزہ سرائی اور زہر افشانیوں کا سلسلہ دراز کئے ہوئے ہیں ۔ دراصل یہی وہ لوگ ہیں جو جمہوریت ،اظہار رائے ، بولنے اور سوال کرنے کی آزادی پر پابندی لگا کر صحافت اور قلم کا گلا گھوٹنا چاہتے ہیں۔برسوں سے انھوں نے یہی کام کیا ہے حق کی آواز کو مارنے اور سچ کی آواز کو دبانے کا ۔ انھیں لوگوں نے قوم کو تھپکی دے دے کر سلانے ، اپنے جھوٹے ، فرضی ،جذباتی اور خود ساختہ دین کے ذریعہ لوگوں کو حقیقت سے منحرف اورگمراہ کرنے کا کام کیا ہے تاکہ ان کی اپنی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:46
سچ بات کوئی نہیں سننا چاہتا ۔۔۔محمد علم اللہ
کیا کسی جذبے کا اظہار،اختلاف یا تنقید محض گلستان میں کانٹوں کی تلاش ہے ۔۔۔؟
آپ کسی بھی اہل دانش سے دریافت کریں گے تو وہ یہی جواب دے گا کہ- ہر گز نہیں !
بلکہ وہ کہے گا کہ اسی کے ذریعے صحت کا معیار قائم ہوتا ، علم و تجربے کی قدر و حیثیت متعین ہوتی اور توانا معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔
لیکن ہمارے معاشرے کے کچھ عناصر کا حال یہ ہے کہ آپ ذرا ان کے مزاج کے غیر موافق بات کہیے خواہ وہ حقیقت ہی کیوں نہ ہو ،وہ آپ کے اوپر چڑھ دوڑیں گے ۔لڑنے بھڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے، کچھ کر نہ سکیں گے تو چوراہے پر کھڑے ہو کر لعن طعن ، طنز و تشنیع اور سب و...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:44
بڑوں کا بچپنکہانی ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی کیایک عزیز کے عزیز آنے والے تھے ،فون پر بات ہو گئی تھی، انھیں دو دن رکنا تھا، ان کی وجہ سے کل آفس سے چھٹی کے بعد میں کوچنگ پڑھانے نہیں گیا ،سیدھے کمرے آیا ،مجھے کچھ تاخیر ہو گئی تھی تو روم پارٹنر کو ریسیو کرنے کے لئے بھیج دیا،شام ناشتہ وغیرہ لیکر واپس لوٹا تو دوست نے بتایا کہ وہ ہوٹل چلے گئے ، میں نے وجہ دریافت کی تواس نے بتایا مجھے نہیں پتہ؟ بس ان لوگوں نے کہا ہم ہوٹل جا رہے ۔ میں نے انھیں فون کیا تو ادھر سے جواب ملا ہاں ہم ہوٹل چلے آئے انھوں نے کوئی وجہ نہ بتائی،شاید ان کو ہمارا غریب خانہ پسند نہیں آیا یا انھوں نے کمفرٹ محسوس نہیں کیا، ان کے اس رویہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:43
بڑوں کا بچپنسیریز (2)کہانی ڈاکٹر محی الدین غازی کی ۔۔۔کچھ شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جو پہلی ہی ملاقات میں اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں ، برادر بزگوار جناب ڈاکٹر محی الدین غازی بھی میرے لئے انھیں میں سےایک ہیں ،مجھے وہ ڈانٹتے بھی ہیں اور سرزنش بھی کرتے ہیں اور یقین جانئے۔۔۔ مجھے ان کا یہ انداز بڑا پیارا لگتا ہے ۔۔۔ ایک الگ قسم کی اپنائیت کا احساس ہوتا ہے ۔مدرسے میں غالبا عربی چہارم یا پنجم کا میں طالب علم تھا تب میری ملاقات غازی بھائی سے ہوئی ، میری کیا بلکہ انھوں نے ہی مجھ سے ملاقات کی ۔قصہ کچھ یوں ہے ۔۔۔مدرسۃ الاصلاح میں مرحوم اساتذہ سیمنار ہو رہا تھا۔ یہ طلباء سیمنار تھا ، جس کا سارا انتظام و انصرم...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:40
نپولین فاتح کیوں تھا؟ اور اسے یہ کامیابی کیوں کر ملی؟ اس کی کامیابی کا راز کیا تھا؟محمد علم اللہ جامعہ ملیہ، دہلی
مسلمانوں کی ناکامی، خصوصا ہندوستان کے تناظر میں اگر میں بات کروں، تو اس کی ایک وجہ قیادت میں نوجوانوں کا بحران بھی ہے۔ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کا جب ہم جائزہ لیتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنے نوجوانوں کو اس کے لیے تیار کرتے ہیں، بلکہ باصلاحیت نوجوانوں کی ہمت افزائی اور ان کی قابلیت کی قدر کرتے ہوئے انھیں مناسب جگہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ جس کی واضح مثال کینیڈا کے 43 سالہ جسٹن تروڈ، اسٹونیا کے اڑتیس سالہ جوری ریٹس، یونان کے 40 سالہ الیکسس تسپارس، تیونس کے چالیس سالہ یوسف...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:38
اپنوں کی محفلیں کس لت کا نام ہے۔۔۔محمد علم اللہ جامعہ ملیہ، دہلی
فون کے ذریعے دعوت ملی، یہ عجیب و غریب دعوت تھی، ایک سپاہی نے مجھے اپنے یہاں بلایا تھا، اس نے بتایا کچھ اور سپاہی بھی ہوں گے، تمہیں فلاں جگہ پر فلاں وقت ملنا ہے، میں ٹھہرا مزدور انسان، اب مزدوری سے فرصت ملے تو کہیں پہنچا جائے، مگر یہ تو سپاہی کی دعوت تھی اور ایسے موقع پر بہانہ بازی یا حیلہ و حوالہ کی تلاش کم از کم میرے لئے تو جرم ہی ہے، سو میں نے حامی بھر لی، لیکن آفس میں عین موقع پر کام آ گیا اور اس کو نمٹاتے نمٹاتے رات کے تقریباً سات بج گئے۔
ادھر بار بار الگ الگ سپاہیوں کے فون نے مجھے زچ کر دیا، میں جلدی جلدی کام نمٹا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:35
چلو اک کام کریں ۔۔۔فوٹو کریڈٹ : انڈین ایکسپریس
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:32

کچھ دوسروں سے بھی سبق سیکھیں ۔۔۔محمد علم اللہ جھوٹی واہ واہی اور بلا کام کا کریڈٹ لینے والے مسلم تنظیموں کے لئے تازیانہ عبرت، دیکھئے یہ عیسائی تنظیم کیسے کام کرتی ہے، 750 زبانوں میں ترجمہ اور لٹریچر گھر گھر پہنچانے کا کام، ان کا کہنا ہے ہم کئی ایسی زبانوں میں بھی ترجمہ کرتے ہیں جو صرف چند ہزار لوگ بولتے ہیں۔‏ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟‏ کیونکہ یہوواہ خدا کی مرضی ہے کہ ہر طرح کے لوگ ”‏نجات پائیں اور سچائی کے بارے میں صحیح علم حاصل کریں۔‏“‏—‏ہمارے سیکھنے کے لئے بھی اس میں بہت کچھ ہے اس لئے یہ ارسال کر رہا ہوں، دونوں لنک ضرور دیکھیں..https://wol.jw.org/ur/wol/d/r109/lp-ud/1102012164https...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:30
شریعت بچانے کے نام پر دلالیمحمد علم اللہ
اتفاقاتِ زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے
تدبر اور بردباری کی معمولی سمجھ رکھنے والا شخص بھی اس سے بے خبر نہیں ہو سکتا کہ کسی بھی معاشرے میں جتنی اہمیت حقائق کی ہوتی ہے اتنی ہی تاثر کی بھی ہوتی ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مظاہر اور علامات ایسا تاثر پیدا کر جاتے ہیں کہ بڑے بڑوں کی نیک نیتی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔
پٹنہ میں اتوار کو ہوئی دین بچاو ،دیش بچاو ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت سے دل ابھی پوری طرح مطمئن بھی نہ ہوا تھا کہ خبر آ گئی کہ ریلی کے بانی مولانا ولی رحمانی کے معتمد اور ایک اردو اخبار کے مدیر خالد...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:25

مولانا سالم قاسمی کے انتقال پر ایک تاثراتی تحریر محمد علم اللہ
میں کل حضرت مولانا سالم قاسمی مرحوم پر مضمون لکھنا چاہ رہا تھا لیکن اس میں بہت سے مہہ جبینوں کا بھی تذکرہ آرہا تھا جنھوں نے ۲۳۔۲۴ مارچ ۱۹۸۲ء کی درمیانی شب میں دارالعلوم کی عمارات پر حکومت کے تعاون سے قبضہ کیا تھا اور اس کالی رات کو جاگیرداری اور منصب داری کے لالچ میں وہ ننگا ناچ ناچا تھا کہ آج بھی تاریخ اس کو ہند و پاک کی طرح دو سرحدوں کے نام سے یاد کرتی ہے۔ اس لئے اس اپنا ارادہ ترک کر دیا تھا ، لیکن پھر کئی احباب نے ایسا کرنے سے منع کیا اس لئے اپنے کچھ احساسات رقم کر رہا ہوں۔
مولانا سالم قاسمی(مرحوم) کے جانے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 27, 2018 - 09:22
Dilemma
By: Mohd Alamullah Homosapiens weren't what we are;
A thinking man who once ‘was’
Or may be ‘still is’
...
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز