بلاگستان

تاریخ اشاعت: بدھ, July 4, 2012 - 01:03

وقت سدا ایک سا نہیں رہتا اور اِس کا اندازہ کبھی ہم گُزرتے موسموں سے لگاتے ہیں،،،کبھی کیلنڈروں کے بدلتے ہِندسوں کی آنکھ مچولی سے لگاتے ہیں اور کبھی اپنے ہی سامنے کے بچوں کے بڑھتے قدو قامت سے یا اُن کی نا سمجھی کی عُمر کی اِنتہائ تکلیف دِہ فضُول باتوں سے، لیکِن وقت کے گُزرنے کا اندازہ کبھی کبھار ہمیں اِرد گِرد پھیلتے بدلتے روّیوں سے بھی ہوتا ہے ہو سکتا ہے وُہ سب بھی شاید ہماری ہی کِسی کمزوری کی نِشاندہی کرتے ہوں میں ہمیشہ سے ہی اپنی کوتاہیوں کو نظر میں رکھا کرتی ہُوں اور یہ بات سرِ فہرِست سب سے اُونچے مقام پر رکھا کرتی ہُوں ایسے میں یہ بھی دِل چاہتا ہے کہ جب میں سب کے ساتھ بہترین روّیہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 3, 2012 - 18:13
مصنف: جعفر
کہنے کوتو طویل مُدّت گزر چکی ہے لیکن اُن دنوں کی تلخی کا احساس آج بھی اتنا ہی شدید ہے۔ شکیب جلالی نے کہا تھا۔۔ تھے حادثوں کے وار تو کاری، مگر مجھے مرنے نہيں ديا خلشِ انتقام نے شاعر تھا، شاید کسی کاری وار کو سہہ نہ سکا اور اپنے انتقام کی بھینٹ خود ہی چڑھ گیا۔ عام بندے کی کھال موٹی اور احساسات نسبتا کھردرے ہوتے ہیں چنانچہ بچت کا راستہ نکل آتا ہے۔ زندگی کی خوبصورتی (اور بدصورتی بھی) یہی ہے کہ کل کیا ہوگا، اس کا علم کبھی نہیں ہوپاتا۔ یکساں رفتار اور ہموار راستے پر دوڑتی گاڑی جب کسی حادثے کا شکار ہوجائے تو مسافر پر سب...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 2, 2012 - 17:00
ارے نئیں پاشا! کیا باتاں کرتے ہیں آپ بھی ۔۔۔ اتنا پرانے زمانے کی بھی بات نئیں ۔۔ ابھی کچھ پرسوں کی بات ہے ۔۔۔ بس یہی کوئی ہمارے نانا جان قبلہ کے اسکول کے زمانے کی ۔۔۔۔
فرماتے تھے کہ ۔۔۔۔۔
ہمارے اردو کے استاذ محترم بڑی ثقیل قسم کی اردو بولا کرتے تھے اور اپنے شاگردوں کو بھی نصیحت کرتے تھے کہ جب بھی بات کرنی ہو ۔۔ تشبیہات ، استعارات ،...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 2, 2012 - 10:30
مصنف: پاکستانی
یوفون لایا 1لاکھ سعودی ریال اور 2 عمرہ پیکج روزانہ
اب کی بار یوفون لایا اپنے صارفین کے لئے عمرہ آفر جس میں صرف 10 روپے روزانہ استعمال کر کے آپ جیت سکتے ہیں۔ 1لاکھ سعودی ریال کے دو بمپر پرائز اور 2 عمرہ پیکج روزانہ


1 جولائی سے 17 اگست 2012ء تک روازنہ صرف 10 روپے کا بیلنس...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 15:50
مصنف: پاکستانی
پاکستان 600 افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دے گا  حکومت پاکستان مالی سال 13-2012ء کے دوران 600 افغان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وظائف فراہم کرے گی۔

سکالر شپ کے حصول کے خواہشمند طلبا ء کا تحریری امتحان ہفتہ کو کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں ہوا۔ پاکستان سال 2009ء سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 15:21
مصنف: پاکستانی
امریکی محققین نے داخلی سیکورٹی کے محکمے کی جانب سے دیے گئے چیلنج کے بعد ایک ڈرون طیارے کو دوران پرواز ہیک کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ٹیم نے ڈرون کے گلوبل پوزیشنگ نظام پر نقل کرنے کی تکنیک (سپوفنگ) سے قابو پایا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تکنیک کے تحت ڈرون کو ہیکرز کی جانب سے بھیجے جانے والے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 14:43
میں ہنستی ہوئی اچھی لگتی ہوں !
کیا میں ہنستی ہوئی آپ کو اچھی لگتی ہوں؟
اچھا ! آپ کہتے ہیں سب ہی کو اچھی لگتی ہوں!
پھر لوگ کیوں ہم لڑکیوں کی پیدائش پر غم کرتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں رحمِ مادر میں ہی ہمیں قتل کر دیتے ہیں؟
پھر لوگ کیوں ہمیں بوجھ سمجھتے ہیں؟
آپ لوگوں کو سمجھائیں ناں !
ان کو بتلائیں ناں ۔۔ کہ
دنیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 13:19
کچھ خبر برما کی۔۔۔برما (میانمر) میں 3 جون سے بے گناہ و مظلوم مسلمانوں کا بدترین قتلِ عام جاری ہے۔ لاکھوں مسلمان جو برما بنگلہ دیش کی سرحد ساحلی دلدلی علاقوں میں جانوروں بلکہ لیڑے مکوڑوں سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں، کا اچانک قتلِ عام شرو ع کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک بودھ لڑکی نے اسلام قبول کر لیا تھا جسے بقدھوں نے غصے میں آ کر پہلے قتل کیا اور پھر اس کا الزام مسلمانوں پر عائد کیا کہ انہوں نے اغوا کر کے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کیا۔ یہ واقعہ 28 مئی کو پیش آیا۔3 جون کو بودھوں نے ایک بس روک لیاور پھر اس میں سوار تبلیغی جماعت کے 10 ارکان کو اُتار کر قتل کر دیا۔ ساتھ...
زمرہ: اردو بلاگ

ہوتا ہے شب و روز تماشا مر ے آگے

تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 02:36
Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA MicrosoftInternetExplorer4 محمد عبداللہhttps://plus.google.com/102848413842402001777noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 02:14
مصنف: پاکستانی
اس موسم گرما میں ٹیلی نار لایا Talkshawk Crorepati Offer
صرف 100 روپے کا ری چارج کریں اور جیتیں 1کروڑ روپے کا بمپر پرائز یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہیں ایک لاکھ کے دو انعامات روزانہ یعنی جتنے زیادہ 100 روپے کے ری چارج جیتنے کے اتنے زیادہ مواقع۔


ٹیلی نار ٹاک شاک کی کروڑ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 1, 2012 - 00:00
The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid ترجمہ: بنیاد پرست مترجم: ندیم اختر (ماہنامہ ون اردو) پاکستان میں آج کل اردو میں لکھے جانے والے اچھے ناولز اور کتابوں کی کافی کمی ہے۔۔ کافی عرصے سے نئے لکھنے والے سامنے نہیں … پڑھنا جاری رکھیں→
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2012 - 13:43
  جب میں ریاض الجنہ میں بیٹھا تھا.....وزیرِاعظم گیلانی جب یہاں شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کے جنازے میں شرکت کر کےمدینہ منورہ پہنچا تو حضور کے روضہ مبارک سے باہر نکل رہا تھا، تو پاکستانیوں نے چور چور کے آوازے کسے۔ جب واپس گیا تو وزیرِاعظم نہ رہا۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ حکمران میرے حضور ﷺکی مسجد میں آتے ہیں اور اِن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔اثر کیسے ہو  کہ یہ لوگ میرے حضورﷺ کو جانتے ہی نہیں...لوگو! پہچان تب ہو جب حضور ﷺکی حدیث پڑھیں۔ میرے سامنے حضور ﷺکی حدیث ہےبیان کرنے والے حضرت عبداللہ بن عباسؓ ہیں، حضور ﷺکی مسجد میں...میں یہ حدیث پڑھ رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں کہ حضورﷺ کے چچا کا بیٹا کس...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2012 - 13:00
غزل

جب نمازِ محبت ادا کیجیے
غیر کو بھی شریکِ دعا کیجیے

آنکھ والے نگاہیں چُراتے نہیں
آئینہ کیوں نہ ہو سامنا کیجیے

آپ کا گھر سدا جگمگاتا رہے
راہ میں بھی دیا رکھ دیا کیجیے

آنکھ میں اشکِ غم آ بھی جائیں تو کیا
چند قطرے تو ہیں پی لیا کیجے

شانتی صباؔ
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2012 - 04:58
ریاست آندھرا پردیش میں انجینرنگ کالجز کی تعداد تقریباً 850 اور میڈیکل کالجز کی تعداد تقریباً 53 ہے۔ ان کالجز میں داخلے ایک مسابقتی امتحان EAMCET [Engineering, Agriculture and Medical Common Entrance Test] میں نمایاں کامیابی کے بعد عمل میں آتے ہیں ، اور یہ امتحان ہر سال اپریل/مئی میں منعقد...
زمرہ: اردو بلاگ

زندگی کی راہوں میں ہر طرف اندھیرے ہیں

تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2012 - 01:17
Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA محمد عبداللہhttps://plus.google.com/102848413842402001777noreply@blogger.com1
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2012 - 18:44
مصنف: پاکستانی
گوگل نے نیکسس سیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا

 گوگل نے ایپل کے آئی پیڈ اور ایمزون کے کنڈل kindle کے مقابلے میں اپنا نیکسس nexus سیون ٹیبلٹ نمائش کے لئے پیش کر دیا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گوگل نے اپنا پہلا ٹیبل پی سی نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔ نیکسس سیون ٹیبلٹ کی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2012 - 18:20
مصنف: پاکستانی
وارد نے "پاور پیک" آفر اور ایس ایم ایس بنڈلز پیش کر دئیے

صارفین کی ضرورت کے عین مطابق پروموشنز متعارف کروانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وارد نے اب اپنے صارفین کے لئے "پاور پیک" آفر اور ایس ایم ایس بنڈلز پیش کر دئیے ہیں۔ "پاور پیک"اپنے طرز کی ایک منفرد آفر ہے جس میں 5 ایم بی انٹرنیٹ، 5...
زمرہ: اردو بلاگ

دبستان دہلی

تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2012 - 17:28
اورنگزیب کی وفات کے بعد اُس کا بیٹا معظم تخت نشین ہوا لیکن اس کے بعد معظم کے بیٹے معز الدین نے اپنے بھائی کو شکست دے کر حکومت بنائی۔ معز الدین کے بھتیجے ”فرخ سیر “ نے سید بردران کی مدد سے حکومت حاصل کی لیکن سید بردران نے فرخ سیر کو بھی ٹھکانے لگا دیا۔ اس طرح 1707ءسے لے کر 1819ءتک دہلی کی تخت پر کئی بادشاہ تبدیل ہوئے۔ محمد شاہ رنگیلا عیاشی کے دور میں نادرشاہ درانی نے دہلی پر حملہ کردیا اور wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com2
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2012 - 09:43

  گیلانی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور جلاؤ گھیراؤ!
پتہ نہیں واپڈا  والوں کو گیلانی صاحب کے جانےکی خوشی ہے یا پھر جلے ہوئے تھانے دیکھ کر خوف آنے لگ گیا ہے۔ جب سے یہ دونوں 'سانحات 'وقوع پزیر ہوئے ہیں بلکہ  'سر زد' ہوئے ہیں کم از کم ہمارے علاقے میں عوام(عوام الناس) کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات ملی ہے اور اب پہلے سے بہتر حالت ہے۔بات یہ نہیں کہ قوم توانائی کے بحران...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 28, 2012 - 12:48
مصنف: پاکستانی
سماء ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ اخراجات کی حد پندرہ لاکھ روپے مقرر، خلاف ورزی پر تین سال قید کی سزا ہو سکے گی ۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے نئے اصول و ضوابط پر عمل کیا جائے گا ۔ ہر انتخابی امیدوار کو بینک اکاونٹ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 28, 2012 - 12:35

غزلِ جاوید اختر 

درد کے پھول بھی کھِلتے ہیں بِکھر جاتے ہیںزخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بَھر جاتے ہیں
راستہ روکے کھڑی ہے یہی اُلجھن کب سےکوئی پُوچھے تو کَہیں کیا کہ کدھر جاتے ہیں
چھت کی کڑیوں سے اُترتے ہیں میرے خواب مگرمیری دیواروں سے ٹکرا کے بِکھر جاتے ہیں
نرم الفاظ بھلی باتیں مہذّب لہجےپہلی بارش ہی میں یہ رنگ اُتر جاتے ہیں
اس دریچے میں بھی اب کوئی نہیں اور ہم بھیسر جھُکائے ہوئے چُپ چاپ گزر جاتے ہیں
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 28, 2012 - 12:13
راحتؔ اندوری اپنے مخصوص لہجے میں۔۔۔
سمندر پار ہوتی جا رہی ہےدعا ، پتوار ہوتی جا رہی ہے
دریچے اب کھلے ملنے لگے ہیںفضا ہموار ہوتی جا رہی ہے
کئی دن سے مرے اندر کی مسجدخدا بیزار ہوتی جا رہی ہے


مسائل، جنگ، خوشبو، رنگ، موسمغزل اخبار ہوتی جا رہی ہے
بہت کانٹوں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 28, 2012 - 11:15
مصنف: پاکستانی

وارد ٹیلی کام نے گزشتہ روز مائی ایپس مال (MyAppsMall) کے نام سے اپنے موبائل اپلیکیشن سٹور کی رونمائی کی، اس سٹور کی بدولت وارد کے تمام صارفین ہزاروں فری موبائل ایپلی کیشنز اور گیمز اپنے موبائل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ وارد کی مائی ایپس مال ایک ون سٹاپ ویب اور موبائل ایپلی کیشن...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 28, 2012 - 10:40
مصنف: پاکستانی


کمپیوٹر اور کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والے ادارے ایپل نے ایشیا کی 12 مارکیٹس میں آئی ٹیونز سٹور متعارف کرا دیئے۔ آئی ٹیونز سٹور برونائی، کمبوڈیا، ہانگ گانگ، لاؤس، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، ٹائیوان، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ویتنام میں کھولے گئے ہیں یاد رہے کہ اس لسٹ میں انڈیا ، چین اور پاکستان شامل نہیں ہیں۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 27, 2012 - 18:22
قتیل شفائی کی ایک پیاری غزل
تمہاری انجمن سے اُٹھ کے دیوانے کہاں جاتےجو وابستہ ہوئے تم سے وہ افسانے کہاں جاتے
نکل کر دیر و کعبہ سے اگر ملتا نہ مے خانہتو ٹھکرائے ہوئے انساں خدا جانے کہاں جاتے

تمہاری بے رخی نے لاج رکھ لی بادہ خانے کیتم آنکھوں سے پلا دیتے تو پیمانے کہاں جاتے
چلو اچھا ہوا، کام آ گئی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 27, 2012 - 14:10
مصنف: جعفر
وہ ایک دبلا پتلا، پست قامت  شخص تھا۔ اس کے ہونٹ ،  عادی تمباکونوش ہونے کی گواہی دیتے تھے۔ ماتھا کافی وسیع و عریض تھا۔ بچے کچھے بال پیچھے کی طرف بنائے گئے تھے اور اس بناوٹ میں تیل کا وافر استعمال کیا گیا تھا۔جسم کی مناسبت سے سرکافی بڑا تھا۔ سلطان راہی کی کسی فلم میں اگر خلائی مخلوق کو دکھایا جاتا تو اس سے بہتر اداکار ملنا مشکل تھا۔   پہلی نظر میں اس کا تاثر  بیان کرنے کے کے لیے ، چلتا پُرزہ ایک مناسب ترکیب  لگتی تھی۔  اس  نے سگریٹ سلگا کر انگلیوں کے درمیان پھنسایااور  مُٹھّی بندکر کے ایک طویل کش لگایا اور اپنے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے ایک فربہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 27, 2012 - 13:38
مصنف: پاکستانی

بات سے بات آزاد ذرائع کا کہنا ہےکہ نااہل قرار دیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کچھ ہی دنوں میں قوم کا لوٹا ہوا پیسہ جب ہضم کر بیٹھے تو زندگی كى گاڑی چلانے کے لیے موصوف کو بادل ناخواستہ گداگری کا پیشہ اختیار کرنا پڑا ویسے تو محترم تھے پہلے ہی اس میدان کے شہسوار، فرق بس اتنا ہے كہ کرسی پر بیٹھ کر عوام سے بھیک مانگنا روایتی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 26, 2012 - 23:52
ہم بھی - زیرو پوائیٹ - جاوید چوہدری
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 26, 2012 - 15:46
وہ میرا دوست تھا .. کیونکہ اب میں کم سے کم اسکو اپنا دوست تو نہیں کہہ سکتا ....

ابے بھائی کون تھیں یہ خاتون جن کو تو اتنے برے انداز سے پرا بھلا حتی کے گالیاں بھی دے رہا تھا .... اچھا ... واقعی ... نہیں یار مذاق نا کر اسطرح کی گالیاں تو ہم کسی خاتون فقیر بلکہ کسی وحشیا کو بھی سرعام اس طرح نہیں دے سکتے ....

جی ہاں ہمارے ایک سابقہ دوست جن سے اتفاق سے دوستی ہوگئی تھی اپنی دادی یعنی کے اپنے ابا کی سگی اماں کو گالیاں دے رہے تھے.

وجہ پوچھی تو پتہ چلا کے انکی دادی نے انکی اماں پر بہت ظلم ڈھائے اور انکے ابا نے انکی اماں کی حمایت میں اپنی اماں کو گالیاں نہیں دیں اس لئے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2012 - 14:59
میں ہوں "آتنک" میرا نام ہے دہشت گردی
گونجتی رہتی ہے ہر ملک میں آواز میری

نہ کوئی باپ میرا اور نہ کوئی میرا خدا
کوئی مذہب نہ میرا ہے نہ کوئی دین میرا

واسطہ امن سے انصاف سے تھا کب میرا
جبر ایمان ہے اور ظلم ہے مذہب میرا

لاشیں دیکھوں نا اگر چین کہاں آتا ہے
خون بہتا ہوا انسان کا مجھے بھاتا ہے

درد...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2012 - 09:51


کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں ،
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں ،
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں ،
پر جھلستی دھوپ میں یہ پریاں
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں ،
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟
تمھاری عزتوں کی چادر کی حفاظت کرتی ہیں ،
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں ،
یہ اپنی خواہشوں کے اکثر
گلے کو گھونٹ دیتی ہیں ،
یہ پھولوں سی نازک جانیں ،
تمھارا مان ہوتی ہیں ،
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر ،
اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو ۔
یہ بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد ،
اپنی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2012 - 00:00
آپریشن جیرونیمو از برگیڈیئر ریٹائرڈ شوکت قادر ترجمہ: عبدالقادر (روزنامہ امت) انگریزی زبان میں لکھی گئی یہ کتاب اسامہ بن لادن کے قتل کے موضوع کا احاطہ کرتی ہے اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا پہلا سال مکمل ہونے … پڑھنا جاری رکھیں→...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2012 - 11:13

غزلِ امجدؔ اسلام امجد 
نہ ربط ہے نہ معانی ، کہیں تو کس سے کہیں!
ہم اپنے غم کی کہانی ، کہیں تو کس سے کہیں!

سلیں ہیں برف کی سینوں میں اب دلوں کی جگہ
یہ سوزِ دردِ نہانی کہیں تو کس سے کہیں!

نہیں ہے اہلِ جہاں کو کو خود اپنے غم سے فراغ
ہم اپنے دل کی گرانی کہیں تو کس سے کہیں!

پلٹ رہے ہیں پرندے بہار سے پہلے
عجیب ہے یہ نشانی کہیں تو کس سے کہیں!

نئے سُخن کی طلبگار ہے نئی دُنیا
وہ ایک بات پرانی کہیں تو کس سے کہیں

نہ کوئی سُنتا ہے امجد نہ مانتا ہے اسے
حدیثِ شامِ جوانی کہیں تو کس سے کہیں!
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2012 - 11:05

ہم تو اسیرِ خواب تھے تعبیر جو بھی تھی 
دیوار پر لکھی ہوئی تحریر جو بھی تھی 

ہر فرد لاجواب تھا، ہر نقش بے مثال
مِل جُل کے اپنی قوم کی تصویر جو بھی تھی 

جو سامنے ہے، سب ہے یہ،اپنے کیے کا پھل
تقدیر کی تو چھوڑئیے تقدیر جو بھی تھی

آیا اور اک نگاہ میں برباد کر گیا
ہم اہلِ انتظار کی جاگیر جو بھی تھی

قدریں جو اپنا مان تھیں، نیلام ہو گئیں 
ملبے کے مول بک گئی تعمیر جو بھی تھی 

طالب ہیں تیرے رحم کےعدل کے نہیں 
جیسا بھی اپنا جُرم تھا، تقصیر جو بھی تھی

ہاتھوں پہ کوئی زخم...
زمرہ: اردو بلاگ

مرزا غالب

تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2012 - 00:08
wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 22, 2012 - 21:15

کب کسی کی ہُوئ ہے یہ ہرجائ
کس پہ آخِر جفا نہیں کرتی
جان دیتے ہیں لوگ کُرسی پر
اور کُرسی جفا نہیں کرتی

اںور شعُور

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 22, 2012 - 19:44
مصنف: ابو موسیٰ


پچھلے وقتوں کے بڑے بوڑھے کہہ گے ہیں کے دودھ اور پوت کے خراب ہوتے دیر نہی لگتی اور اگر پوت خراب ہو جائے تو یہی اولاد نرینہ نعمت کی بجا ئے کسی امتحان سے کم معلوم نہی پڑتی .. اس کا اندازہ اور تجربہ صابر صاحب سے زیادہ کسی اور کو نا ہوگا جن کی اکلوتی اولاد دن رات ان کو اس بات کا احساس کرواتی رہتی تھی. بے جا لاڈ پیار سے بگڑے موصوف برخودار ہر وقت “بدلے” کے اصول پر کار فرما رہتا تھا . صابر صاحب اگر کسی بات پر ہلکی سی ڈانٹ ڈپٹ بھی کر دیتے تو وہ اتنی ہوشیاری سے اس ڈانٹ ڈپٹ کا بدلا لیتا کے صابر صاحب بےبسی کی تصویر بن کر رہ جاتے .. بدلے لینے کی پلاننگ اور...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 22, 2012 - 19:31


خواب کے رنگ دل و جاں میں سجائے بھی گئےپھر وہی رنگ بہ صد طور جلائے بھی گئے
انہیں شہروں کو شتابی سے لپیٹا بھی گیاجو عجب شوق فراخی سے بچھائے بھی گئے
بزمِ شوق کا کسی کی کہیں کیا حال جہاںدل جلائے بھی گئے اور بجھائے بھی گئے
پشت مٹی سے لگی جس میں ہماری لوگو!اُسی دنگل میں ہمیں داؤ سِکھائے بھی گئے

یادِ ایام کہ اک محفلِ جاں تھی کہ جہاںہاتھ کھینچے بھی گئے اور مِلائے بھی گئے
ہم کہ جس شہر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 22, 2012 - 13:13


پتہ نہیں کیوں آج کل مجھے لگ رہا ہے جیسے پچھلے کچھ دنوں سے وقت کا پہیہ بہت تیزی سے گھومنے لگا ہے۔ واقعات اتنی تیزی سے ایک کے بعد ایک رونما ہورہے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔ اس تیز رفتاری کا المیہ یہ ہے کہ نہ تو ہم کسی کا غم کر پاتے ہیں نہ کوئی خوشی منا پاتے ہیں ۔ واقعات کی یلغار میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں اور کیا نہ کریں۔ یوں لگتا ہے جیسے وقت کے تیز رفتار دریا میں ہم بے یار و مدد گار بہہ رہے ہیں، کبھی کنارہ نظر آتا ہے تو مسکرانا ہی چاہتے ہیں کہ پھر سے کوئی لہر ہمیں پستیوں اور اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔ 

سعداللہ شاہ نے کیا خوب کہا ہے:
وقت صحرا ہے کہاں اس میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 21, 2012 - 16:48
جاپان کی دائیتو بنکا یونیورسٹی میں اردو تعلیم و تدریس کے عہدے پر فائز پروفیسر ہیروجی کتاؤکا [Hiroji Kataoka] کو ان کی تعلیمی خدمات کے صلے میں 2009ء میں پاکستان کے ایک اعلیٰ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 21, 2012 - 14:37
 نوٹ:لکھ کر دوبارہ نہیں پڑھا گیا بے شمار غلطیوں کے لیے معزرت۔ مجھے پہلے ہی خاصی دیر ہو چکی تھی اور اس کے فون بھی آ رہے تھے بار بار ، وہ میرے پہنچتے ہی بیگ کے ساتھ ہی گیٹ پہ آگیا میں نے ایک نظر اس کو دیکھا تو  تھکن اس کے چہرے سے عیان تھی ، اس نے مجھے جلدی سے کچھ باتیں بتائیں اور چل پڑے جیسے اسے بہت جلدی ہو جانے کی اس کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوا کہ میرے یہ اگلے کچھ دن کچھ اتنے آسان نہیں ہوں گے۔ بلاامتیازhttp://www.blogger.com/profile/01265011304348792367noreply@blogger.com4
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 21, 2012 - 03:20

حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں
جِسے چار چیزیں مِل گئیں، وُہ چار چیزوں سے محرُوم نہیں رہتا

نمبر ایک۔۔دُعا کے بعد حاجت روائ سے
نمبر دو۔۔توبہ کے بعد قبُو لیت سے
نمبر تین۔۔استغفار کے بعد مغفرت سے
نمبر چار۔۔شُکر کے بعد زیادتئِ نِعمت سے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی بہُت سی چیزوں کے قابِل بنائے،،،آمین

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 21, 2012 - 03:14

زندگی کی کرچیاں
بکھری ہُوئ تھیں
خُون میں لتھڑی ہُوئ
سفاک کانٹوں سے بھری
اُن جھاڑیوں کے درمیاں
زندگی کی کرچیاں
کُچھ ہڈیوں کی کرچیاں
اور گوشت کی کُچھ دھجیاں
ننھے بچوں کی مہکتی ،،رس بھری قِلقاریاں
بکھری ہُوئ تھیں
خُون میں لتھڑی ہُوئ
سفاک کانٹوں سے بھری
اُن جھاڑیوں کے درمیاں،،،

خواب کی سر سبز دُنیا پل میں مٹی ہو گئ
قہقہوں کے سارے منظر سُرخ خُوں میں جل گئے
خُو بصُورت آرزُوؤں کا دمکتا کارواں
راکھ بن کر بِلبِلاتی خاک کا حِصّہ بنا
نرم و نازُک عورتوں کی جگمگاتی خواہِشیں
نیچے گِر کر رہ زنوں...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 19, 2012 - 00:00
مصحف از نمرہ احمد مصحف نمرہ احمد کا لکھا ہوا ناول ہے جو خواتین ڈائجسٹ میں مارچ 2011 سے قسط وار شائع ہوا۔۔۔ مصحف یعنی قرآن۔۔۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کہانی کا مرکزی خیال قرآن کے اردگرد … پڑھنا جاری رکھیں→
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 18, 2012 - 11:34


بہت پر لطف گو اردو زباں ہےحافظ محمد ولایت اﷲ حافظ (ناگپوری)
 بہت پر لطف گو اردو زباں ہے
مذکر اور مونّث کی ہے دقّت

حجاب و پردہ گھونگھٹ اور برقع
مذکر ہے یہ کل سامانِ عورت

مونث ہے جناب شیخ کی ریش
ہو کچھ بھی اس کی مقدار و طوالت

مذکر ہو گیا گیسوئے جاناں
ہوئی اس کی طوالت کی یہ عزّت

دُوپٹّہ عورتوں کا ہے مذکر
مونث کیوں ہے دستارِ فضیلت

فراق و وصل ہیں دونوں مذکر
مونث ہے مگر واعظ کی صحبت

ہوئیں جب مونچھ اور داڑھی مونث
تو پھر کرنا پڑا دونوں کو رخصت



زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 17, 2012 - 00:35
مصنف: کاشف نصیر
نکتہ نمبر1 : آئندہ فیس بک اسٹیٹس اور ٹوئٹر ٹوئٹ بے غیرت نوعیت کے ہونگے جن میں مولویوں کو زیادہ سے زیادہ لعن طعن کی جائے گی اور تمام مولویوں اور انکے ہمدرودوں سے مساوی انداز میں نمٹا جائے گا۔ نکتہ نمبر2 : ملک کی تمام ابلاغی مشینریوں پر اس طرح گرفت جمائی جائے گی […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 15, 2012 - 03:28
مصنف: سعدیہ سحر







میں فلم دیکھنے لگی تھی تو کسی نے یہ کلپ شئیر کیا --- عامر لیاقت کی مووی غالب بہت سپر ہٹ ھوئ تھی  ---
مگر یہ پاکستان ھے مجال ہے کوئ شرمندہ ھو جائے -- عامر لیاقت صاحب نے ایک پروگرام کیا جس میں کہا جیلس لوگوں نے کروایا ھے یہ سب ڈبینگ کا کمال ھے  مکہ اور مدینہ شریف سے فون کروایا عامر بھائ آپ یہ اور آپ وہ آپ سچے پاکستانی اور سچے مسلمان

اس کے بعد ایک اور ڈرامہ ھوا مایا خان کا  وہ بھی آئ کہ وہ بے قصور ھیں ساتھ ثبوت بھی تھا

اب دیکھیں  اس کی کیا صفائ دیں گے کیا مہر بخاری اور  مبشر لقمان ٹی وی پہ نہیں آئیں گے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 23:36
مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو
مجھے تم کبھی بھی بھلا نہ سکو گے
نہ جانے مجھے کیوں یقیں ہو چلا ہے
میرے پیار کو تم مٹا نہ سکو گے

مری یاد ہوگی جدھر جاؤ گے تم
کبھی نغمہ بن کے کبھی بن کے آنسو
تڑپتا مجھے ہر طرف پاؤ گے تم
شمع جو جلائی ہے میری وفا نے
بجھانا بھی چاہو بجھا نہ سکو گے

کبھی نام باتوں میں آیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 19:21



ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہیجذبات میں وہ پہلی سی شدّت نہیں رہی
ضعفِ قویٰ نے آمدِ پیری کی دی نویدوہ دل نہیں رہا، وہ طبیعت نہیں رہی
سر میں وہ انتظار کا سودا نہیں رہادل پر وہ دھڑکنوں کی حکومت نہیں رہی
کمزوریِ نگاہ نے سنجیدہ کر دیاجلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت نہیں رہی
ہاتھوں سے انتقام لیا ارتعاش نےدامانِ یار سے کوئی نسبت نہیں رہی
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 19:09



جب ہُوا عرفاں تو غم آرامِ جاں بنتا گیاسوزِ جاناں دل میں سوز دیگراں بنتا گیا
رفتہ رفتہ منقلب ہوتی گئی رسمِ چمندھیرے دھیرے نغمۂ دل بھی فغاں  بنتا گیا
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
جس طرف بھی چل پڑے ہم آبلہ پایانِ شوقخار سے گل اور گل سے گلستاں  بنتا گیا
شرحِ غم تو مختصر ہوتی گئی اس کے حضورلفظ جو منہ سے نہ نکلا داستاں  بنتا گیا
دہر میں مجروحؔ کوئی جاوداں مضموں کہاں میں جسے چھوتا گیا وہ جاوداں بنتا گیا
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 17:30

احساس محرومی، ناانصافی اورحق تلفی کی شکایت کرنے والی بلوچستان کی موجودہ حکومت نے ریاست کے وزیراعلی کے لیے ایک ارب تیس کروڑ روپے کا نیا جہاز خرید لیا ہے۔ یہ انکشاف صوبائی وزیر خزانہ میرعاصم کرد گیلو نے منگل کے روز کوئٹہ میں پوسٹ بجٹ بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انیس سو نوے سے وزیراعلی کے پرانے جہاز پر چھ سے سات کروڑ روپے کا خرچہ بھی کیا لیکن اس کے باوجود دوتین حادثات ہوتے ہوتے بچ گئے۔صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ چار پانچ مہینے کے بعد تو ویسے ہی ہماری حکومت جا رہی ہے۔ لیکن جو جہاز خریدا گیا ہے اس سے آنے والی حکومت استفادہ کرے گی۔ مالی سال دو ہزارگیارہ اور بارہ میں گورنر بلوچستان...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 16:21
مصنف: آہنگ ادب
دندناتا ہوا جس روز نکل آئے گا شہر کا بھوت مرے کھیت نگل جائے گا آک ٹیلوں پہ رہیں گے نہ شجر کیکر کے دل گڈریا ہے کہاں روز غزل گائے گا؟ پھول سرسوں کے کھلیں گے نہ مہک پھیلے گی شہرترکول جو فطرت پہ چھڑک جائے گا میں کہاں جاؤں گا اب سوچ رہا [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2012 - 09:26

جب میں پرائمری سکول میں پڑھتا تھا تو   یہ معلوم ہوا کہ تمام جانداروں کو زندہ رہنے کیلیے ہوا ، پانی اور خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔  ماسٹر جی نے یہ تو بتا دیا مگر خوراک کی وضاحت نہ کی۔ ذہن چونکہ بچوں والا تھا اس لیے خوراک سے مراد روٹی ہی لیتا رہا مگر یہ تجسس بھی کافی عرصہ رہا کہ پودے روٹی کیسے کھاتے ہیں؟ خیر اگلی جماعتوں میں معلوم ہو گیا کہ جاندار اپنی اپنی نوع اور ضرورت کے مطابق روٹی کی علاوہ بھی بہت کچھ کھاتے ہیں اگر مل جائے تو!

...

زمرہ: اردو بلاگ

ایہام گوئی کی تحریک

تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 23:48
ایہام سے مراد یہ ہے کہ شاعر پورے شعر یا اس کے جزو سے دو معنی پیداکرتا ہے۔ یعنی شعر میں ایسے ذو معنی لفظ کا استعمال جس کے دو معنی ہوں ۔ ایک قریب کے دوسرے بعید کے اور شاعر کی مراد معنی بعید سے ہوایہام کہلاتا ہے۔بعض ناقدین نے ایہام کا رشتہ سنسکرت کے سلیش سے بھی جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن یہ درست نہیں کیونکہ سلیش میں ایک ایک شعر کے تین تین چار چا ر معنی ہوتے ہیں جب کہ ایہام میں ایسا نہیں ہوتا۔ اردو wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 22:14
مصنف: فیصلیات
صاحبو مجھے نہیں معلوم کہ ملک ریاض اچھا شخص ہے یا بُرا، مجھے بہرحال پسند ہے۔ بادی النظری میں تو اس کا کرپٹ نہ ہونا محال لگتا ہے کہ پاکستان میں چھوٹا سا کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا، یہ تو چند برسوں میں ارب یا شاید کھرب پتی بن گیا۔ وہ بھی کسی ہائی […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 16:47
مصنف: کاشف نصیر
ملک ریاض ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک روئیے کا نام ہے جو خود کو ہر قانون، ہر ضابطے اور ہر اصول سے بالاتر سمجھتا ہے اور اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہر وہ شخص جو کسی بھی حد تک طاقت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے کسی نہ کسی سطح پر اس روئے […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 12:12
مصنف: سعدیہ سحر




سچائ پہ دنیا قائم ھے ۔ میں سچائ کا علمبردار ہوں ۔ میں سچ کہتا ہوں سچ کا ساتھ دیتا ہوں ۔ سچ لکھتا ہوں ۔ وہ سچ جن سے لوگ نظریں بچا کر گزر جاتے ھیں ۔ میں ان سچ دنیا کے سامنے لاتا ہوں ۔ میں سچ کی طاقت جانتا ھوں ۔ سچ سقراط ہے جو مر کر بھی زندہ رہتا ھے ۔ میں اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ھے مجھے اس پہ فخر ھے


میں اچھے لوگوں کی قدر کرتا ہوں اور میں نے زندگی میں دیکھا ھے لوگ بھی سچائ کا ساتھ دیتے ھیں لوگ میری عزت کرتے ھیں وہ میری عزت نہیں کرتے میرے سچ کی عزت کرتے ھیں قدر کرتے ھیں میرے بہت سے قدردان ھیں جو میری حوصلہ آفزائ کرتے رھتے ھیں میری کوششوں کو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 11:50
مصنف: سعدیہ سحر

لکھنا تو اور بھی بہت کچھ چاہ رھی ہوں ۔۔
ابھی غزل کا موڈ ھے
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 13, 2012 - 02:14

جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے وُہ کبھی بدلہ نہیں لیتا،،،

حسد کرنے والا موت سے پہلے مر جاتا ہے،،،

کسی پر اعتماد نا کرو جبتک اُسے غُصّے میں نا دیکھ لو،،،

موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی شفا ہے،،،

خُوشی اِنِسان کو اِتنا نہیں سِکھاتی جِتنا غم،،،

سچائ ایک ایسی دوا ہے جِس کی لزّت کڑوی مگر تاثیر میٹھی ہے،،،

اذان کے وقت خاموش رہا کرو تا کہ موت کے وقت کلمہ نصیب ہو،،،

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 12, 2012 - 20:49
محسن ؔبھوپالی کی ایک غزل
وہ برگِ خشک تھا اور دامنِ بہار میں تھانمودِ نو کی بشارت کے انتظار میں تھا
مری رفیقِ سفر تھیں حسد بھری نظریںوہ آسمان تھا اور میرے اختیار میں تھا
بکھر گیا ہے تواب دل نگار خانہ ہےغضب کا رنگ اس اک نقشِ اعتبار میں تھا
اب آگیا ہے تو ویرانیوں پر طنز نہ کرترا مکاں اسی اجڑے ہوئے دیار میں تھا
لکھے تھے نام مرے قتل کرنے والوں کےعجیب بات ہے، میں بھی اسی شمار میں تھا
مجھے تھا زعم مگر میں بکھر گیا محسنؔوہ ریزہ ریزہ تھا اور اپنے اختیار میں تھا
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز