بلاگستان

تاریخ اشاعت: منگل, June 12, 2012 - 19:42

امجدؔ اسلام امجد کی ایک پیاری سی غزل
یہ رُکے رُکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیںیونہی کب تلک خدایا،  غم زندگی نباہیں
کہیں ظلمتوں میں گھِر کر، ہے تلاشِ دست رہبرکہیں جگمگا اُٹھی ہیں مرے نقشِ پا سے راہیں
ترے خانماں خرابوں کا چمن کوئی نہ صحرایہ جہاں بھی بیٹھ جائیں وہیں ان کی بارگاہیں
کبھی جادۂ طلب سے جو پھرا ہوں دل شکستہتری آرزو نے ہنس کر  وہیں ڈال دی ہیں بانہیں
مرے عہد میں نہیں ہے،  یہ نشانِ سر بلندییہ رنگے ہوئے عمامے  یہ جھکی جھکی کُلاہیں
زمرہ: اردو بلاگ

نظیر اکبر آبادی

تاریخ اشاعت: جمعہ, June 8, 2012 - 00:43
wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 7, 2012 - 11:07


اقبال عظیم کی ایک خوبصورت غزل جو مجھے بہت پسند ہے۔
غزل
ہم نے مانا اس زمانے میں ہنسی بھی جرم ہےلیکن اس ماحول میں افسردگی بھی جرم ہے
دشمنی تو خیر ہر صورت میں ہوتی ہے گناہاک معین حد سے آگے دوستی بھی جرم ہے
ہم وفائیں کر کے رکھتے ہیں وفاوُں کی امیددوستی میں اس قدر سوداگری بھی جرم ہے
اس سے پہلے زندگی میں ایسی پابندی نہ تھیاب تو جیسے خود وجودِ زندگی بھی جرم ہے
آدمی اس زندگی سے بچ کے جائے بھی کہاںمے کشی بھی جرم ہے اور خودکشی بھی جرم ہے
سادگی میں جان دے بیٹھے ہزاروں کوہ کنآدمی سوچے تو اتنی سادگی بھی جرم ہے
کتنی دیواریں کھڑی ہیں ہر قدم ہر راہ پراور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 5, 2012 - 00:00
تحریر: سیدہ سمارا شاہ   یار ڈاڈھی عشق آتش لائی ہے ہر منظر پس منظر میں تھا۔۔۔ پیش منظر ایک الاؤکی صورت میں تھا جس کے اندر خشک لکڑیاں بھڑ بھڑ جل رہی تھیں اور اپنے جلنے سے الاؤ کو … پڑھنا جاری رکھیں→
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 4, 2012 - 12:19

سر !  یہ چھٹی کا فارم تو بھر دیں۔"  وجے کمار نے 'لیو فارم' میری ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا۔
وجے کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے میں نے اپنی زیرِ تکمیل  دستاویز محفوظ کی  اور  'لیو فارم' کے مندرجات پُر کرنے لگا۔  وجے میرے دفتر میں خاکروب کا کام کرتا ہے اور اپنے لکھت پڑھت کے کام مجھ سے ہی کرواتا ہے۔  اسی لئے مجھے اس کا نام، ایمپلائی کوڈ  اور دیگر تفصیلات ازبر سی ہوگئی ہیں ۔

کیوں چُھٹی چاہیے؟"۔ فارم میں چھٹی کی وجہ  کے خانے تک پہنچ کر میں نے وجے سے پوچھا۔
سر ! وہ  رشتہ داروں کے ہاں جانا ہے ،  سوئم میں۔ کسی کا انتقال ہو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 4, 2012 - 05:26
مصنف: سعدیہ سحر

کہتے ھیں موسیقی روح کی غذا ھے ۔۔
اور میری امی کہتی ھیں جیسی روح ویسے فرشتے
کچھ بد روحیں بھی ھوتیں ھیں
اب پتا نہیں یہ میوزک کن روحوں کی غذا ھے
اگر میوزک سننا گناہ ھے تو
یہ گناہ ھم دن میں بار بار کرتے ھیں
اور بہت شوق سے کرتے ھیں
یہ گانا سنا اچھا لگا
ساز بھی اچھا ھے آواز بھی
بول بھی اچھے ھیں
مجھے تو اچھا لگا    
پسند تو سب کی اپنی اپنی ھوتی ھے
بلاگستان پہ کارٹوب چل رھے ھیں
سوچا میوزک سے کچھ چینج آجائے گا

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 31, 2012 - 18:52
غزل
لب لرزتے ہیں روانی بھی نہیںگو کہانی سی کہانی بھی نہیں
چاندنی ٹھہری تھی اِس آنگن میں کلاب کوئی اس کی نشانی بھی نہیں
رابطہ ہے پر زماں سے ماورافاصلہ ہے اور مکانی بھی نہیں
حالِ دل کہنا بھی چاہتا ہے یہ دلاور یہ خفّت اُٹھانی بھی نہیں
غم ہے لیکن روح پر طاری نہیںشادمانی، شادمانی بھی نہیں
جس میں آخر ہنستے بستے ہیں سبھییہ کہانی، وہ کہانی بھی نہیں
کچھ کچھ اندازہ تھا اس دل کا مجھےعشق ایسا ناگہانی بھی نہیں
یاد رہ جائے گی بس اک آدھ باتداستاں یہ جاویدانی بھی نہیں
کل مری بستی میں اک سیلاب تھاآج دریاؤں میں پانی بھی نہیں
گو ہماری ترجماں ہے یہ غزلیہ ہماری...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 30, 2012 - 18:48
گوجرانوالہ میں سب سے بڑے کیبل نیٹ ورک کا مرکزی دفتر شہر کے تقریباً وسط میں واقع ہے یہ نیٹ ورک ایک غیر ملکی کمپنی کی ملکیت ہے۔ یہاں سے یہ نیٹ ورک چھوٹے موٹے ڈسٹریبوٹرز کی مدد سے تقریباً دس کلومیٹر کے رداس کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے اور کئی سالوں سے کامیابی [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 30, 2012 - 17:43


"اپنی تحریر کاپی ہونے سے بچائیں "دائیں  کلک کو کس طرح غیر فعال کریں؟۔
شاید ہماری گذشتہ تحریر آپ کی نظروں سے گذ ری ہوگی جس میں ہم نے یہ بتانے کی کوشش کی تھی کہ اگر کوئی آپ کے بلوگ سے  contents  چوری کرنا چاہے تو اسے کاپی رائٹ سے خبردار کیسے کیا جائے ۔ یا اگر کوئی نیک نیتی سے بھی کاپی کر رہا ہو تو بذات خود آپ کا لنک کیسے چسپاں ہو جائے  جن حضرات نے وہ آرٹیکل نہیں پڑھا ہے وہ  اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ۔آج ہم آپ کے ساتھ اپنے کاپی رائٹ محفوظ کرنے کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 30, 2012 - 11:37

کینسر سے متاثر
کینسر سے متاثر اطفال کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے

امریکی سائنسدانوں نے بچوں میں سرطان یعنی کینسر جیسے مہلک مرض سے متعلق معلومات پر مبنی سب سے وسیع کلکشن جاری کیا ہے تاکہ نسلی طور پر متاثر بچوں سے متعلق علاج کی دریافت میں تیزی لائی جا سکے۔
امریکی پیڈریئٹک کینسر جینوم پروجیکٹ کے ذریعہ کینسر سے متاثر کل 260 بچوں کے تمام جینوم یعنی تمام ڈی این اے کی پیمائش کی گئی ہے۔

ماہرین نےان بچوں کے تمام نارمل خلیوں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2012 - 23:57

-ایک شوہر نے اپنی پھوہڑ اور بدمزاج بیوی سے کہا " بیگم اب اِس گھر کو تم ہی جنّت بنا سکتی ہو " ۔ بیوی خوش ہو کر بولی " وہ کس طرح " ؟شوہر ٹھنڈی سانس لے کر بولا " میکے جاکر " ۔ موجودہ حکمرانوں نے پچھلے ساڑھے چار برسوں سے اِس ملک کو غریب عوام کیلیے جس طرح جہنّم بنایا ہوا ہے ، اب عوام کی بھی دِلی خواہش اُس مظلوم شوہر سے قطعی مختلف نہیں کہ موجودہ حکمران بھی جلد سے جلد ایوانِ اقتدار سے رُخصت ہو کر اپنے گھر چلے جائیں تو شائد اُن کی زندگیاں بھی آسان ہوجائیں اور وہ سُکھ کا سانس لے سکیں ۔ لیکن حکمرانوں نے بھی عوام کو بلیک میل کرنے کا عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہوا ہے کہ اگر ہمیں گھر بھیجنے کی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2012 - 23:41
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"پردہ"
۔۔۔ایک روز پردہ ہٹایا تو منظر بدلا ہوا تھا۔ کھیت کے شمالی کنارے پر جہاں ایک اندھا لنواں اور مٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹبے اور گڑھے واقع تھے، وہاں سر سید احمد خان کی بہو، جسٹس سید محمود کی بیوہ اور سر راس مسعود کی والدہ نے کرائے کے لئے کوارٹر بنوانے شروع کر دیئے۔ مزدوروں میں جتنے مرد تھے اتنی عورتیں بھی تھیں مگر جنس اور لباس کی وجہ سے مردوں سے زیادہ نمایاں تھیں۔ یہ مزدور کسی نیچ ذات کے خانہ بدوش تھے۔ اچھوت اور ملیچھ مزدور بنیادیں کھود رہے تھے۔ پھاوڑا چلاتے تو ہر ضرب کے ساتھ سانپوں کے جسم کے ٹکڑے بھی مٹی کے ساتھ باہر آجاتے۔ لوگ تماشا دیکھنے کے لیئے جمع ہوگئے مگر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2012 - 14:27
بہرکیف !
عرض کرنا یہ ہے کہ کوئی بھی مضمون لکھنے کے لئے کسی نہ کسی موضوع کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن آجکل کے گھاگ "لکھاری" بغیر کسی موضوع کے بھی صفحوں کے صفحے سیاہ کر ڈالنے کی خوب سکت رکھتے ہیں جیسے بعض فلمساز اسکرپٹ کے بغیر فلمیں بنا لیتے ہیں۔ مگر ایسے کام کرنے کے لئے بہت ہی غیرمعمولی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے اور میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2012 - 08:43
 ڈاکٹر سرفراز صاحب  ہمارے کالج میں کے سینئر ٹیچر ہیں ، ان  کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ان کو کسی بھی موضوع پر گفتگو کرنے کا  سلیقہ  آتا ہے اور انکے پاس ہر سوال کا جواب موجود ہوتا ہے،عام سی بات بھی اپنی مخصوص انداز میں اس طرح کرتے ہیں کہ سننے والے کو مزا آتا ہے۔  اکثر سٹوڈنٹ فارغ اوقات میں ان کے گرد ہجوم لگائے بیٹھے رہتے ہیں اور انکی مکس قسم کی  باتوں سے معزوز ہوتے رہتے ہیں ،   ڈاکٹر صاحب   امیر فیملی  سے ہیں اور امریکہ میں ساری تعلیم مکمل کی ہے  اس لیےانکی  تہذیب کا بھی بہت اثر ہے، موسیقی کے بہت شوقین ہیں ،  شراب بھی پیتے ہیں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 26, 2012 - 12:45
تحریر کردہ: سلیم صافی کیا سندھ پاکستان کا حصہ نہیں اور اگر ہے تو پھر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لائق تحسین قرار پانے والا اقدام سندھ میں جرم کیسے قرار پاتا ہے؟۔ پیپلز پارٹی کی قیادت یا تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی تقسیم کے ایشوز چھیڑنے پر قوم سے معافی مانگے یا پھر سندھ کی تقسیم پر سیخ پا ہونے والوں کو بھی جواب دے۔ میاں نواز شریف یا تو بہاولپور اور ہزارہ کی حمایت پر بھی معافی مانگیں یا پھر سید غوث علی شاہ اور ماروی میمن کو سمجھادیں کہ وہ سندھ کی تقسیم کے مطالبے کا جمہوری حق استعمال کرنے والوں کو گالیاں دینے والوں کے صف سے نکل جائیں۔ تنہا میں نہیں اور بھی لاکھوں پاکستانی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 25, 2012 - 00:00
اس ناول کے مصنف خالد حسینی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن اب طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ افغانستان، افغانی کلچر وغیرہ کے بارے میں جاننے کے بارے میں ایک اچھا تفصیلی ناول ہے۔۔ ناول کی … پڑھنا جاری رکھیں→
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 24, 2012 - 17:44

علاحدگی پسندوں نے ناکام کوشش سے تعبیر کیا
بھارت کی وزارت داخلہ نے 2010میں مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئینامزد کئے گئے رابطہ کاروں کی رپورٹ کو امور داخلہ کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mha.nic.in)پرجاری کیا ہے۔مذاکرات کاروں نے اپنی رپورٹ میں...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 24, 2012 - 04:46

گزشتہ دو سال میں تین براعظموں یورپ، افریقہ اور ایشیا میں اس بیماری کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے

پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی مہم نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں دوبارہ پولیو کے مریض سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر اس بیماری کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بھرپور انداز میں واپس آ سکتی ہے۔
مہم نے نائجیریا، پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم کو تیز کرنے کے لیے ایک منصوبہ کا بھی آغاز کیا ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 23, 2012 - 23:22
مصنف: عادل بھیا
جب سے اِس گلوبل ویلیج خصوصاً بلاگنگ کی دُنیا میں بنام ’’عادل بھیا‘‘ قدم رکھا، تب سے اِک سوال کا سامنا بکثرت کرتا چلا آرہا ہوں۔ یوں تو سوالات عموماً انسان کو پریشان کئے دیتے ہیں لیکن اِس سوال کو سُن کر میں ہر مرتبہ اِک انجانی سی خوشی محسوس کرتا ہوں اور ہو بھی کیوں نہ، جب سوال کرنے والے کا اندازِ سوال کچھ دِلچسپ ہو۔ جی ہاں! میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ آج تک یہ سوال کرنے والے ہر شخص کا اندازِ سوال دِلچسپ، اُسکی لبوں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں شرارت کی تجلی ہوتی ہے۔آپ یہ سوال...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 23, 2012 - 10:41

سگریٹ پینے والانہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے :یونانی میڈیکل آفیسر

لاہور23مئی: ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے تمباکو اور ان کارپوریشنز کے خلاف ایک سالانہ احتجاج ہے جو اس کے استعمال کو فروغ دیتی ہیں۔ اس دن کومنانے کا مقصد تمباکو کی تمام اقسام کی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ بشمول تقریبات...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 22, 2012 - 20:07
سوال ہونا چاہتی ہوں ،
جواب ہونا چاہتی ہوں
خوشی و غم کے موت و زندگی کے
سبھی جذبوں سے آزاد ہونا چاہتی ہوں،
میں چاہتی ہوں خامشیوں کے سبھی سنگم
آسمان کی وسعتوں میں
محو پرواز ہونا چاہتی ہوں
پر ابھی تو بہت سفر باقی ہے ،
ابھی تو نغمگی کا ہوتا لازم ہے
ابھی تو قرب انسان واجب ہے
ابھی تو میں وفا اور استقامت کی خوبی تک نہیں پہنچی
ابھی تو فقیری عطا بھی نہیں ہوئی
ابھی تو قلندری کے رموز بھی نہاں ہیں
ابھی تو فکر و عمل سے دوری ہے ،
ابھی تو خیالات انتشار کا شکار ہیں
ابھی تو نوک خار پر کوئی صاحب حال
شبنم کی طرح رقص کرتا نہیں آیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 22, 2012 - 11:16


احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے امراض سے بچا جا سکتا ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد
لوڈ شیڈنگ کے عوارضات سے بچاؤ کیلئے لیموں پانی اور سرکہ استعمال کریں:کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان
لاہور22مئی :کم ازکم چار گھنٹے مسلسل نیند کے بعد' گہری نیند کا وہ سلسلہ شروع ہوتا ہے جوانسانی جسم اور ذہنی و...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 21, 2012 - 18:51

جموں کشمیر کے علاحدگی پسند خیمے میں پروفیسر عبدالغنی بٹ کے حالیہ بیان کے بعد انتشاری کیفیت روز افزوں تقویت پارہی ہے اور حریت کانفرنس(میرواعظ گروپ )کے کئی لیڈران آپس میں دست و گریباں ہیں۔واضح رہے کہ سینئر حریت لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ نے اپنے آبائی گاؤں بوٹینگو سوپور میں ایک تقریب پر کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق اقوام...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 21, 2012 - 16:50

انور شعور ؔ عہدِ حاضر کے اُن  شعراء میں سے ہیں جن کا کلام اُن کو بہت سے دوسرے ہم عصر شعراء  سے ممتاز کرتا ہے۔ انور شعور کے ہاں جو  بے ساختگی اور  بے باکی ہمیں ملتی ہے وہ دیگر  شعراء میں شاذ ہی نظر آتی ہے ۔ بے باکی کو  اشعار  میں برتنا ، وہ بھی ایسے کہ شعر کا فطری حسن  ، نزاکتِ خیال اور  نغمگی  متاثر نہ ہو، آسان ہرگز نہیں ہے لیکن انور شعور کے ہاں ایسے اشعار جا بجا نظر آتے ہیں اور اُن کی قادر الکلامی پر دلالت کرتے ہیں۔   اُن کی دو خوبصورت غزلیں اہلِ  ذوق کی نذر کی جا رہی ہیں  جو  اپنی مثال آپ ہیں اور انور شعور کی  ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 20, 2012 - 16:55


ذیابیطس ‘بلڈ پریشر’کینسر’لیوکیمیااور اینٹی کینسرکیمیو تھراپی میں بھی کلونجی فائدہ مند ہے

لاہور:طب نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم )اوریونانی (ہربل ) سسٹم آف میڈیسن میں صدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میں ہزاروں مطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں ۔کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ‘’اس میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 20, 2012 - 14:03
مصنف: عمرانیات
کتاب : جہانِ معلوم
شاعر : افتخار عارف
 کتاب کا انتساب افتخار عارف نے اپنی بیٹی گیتی،داماد کامران اور ان کے بچوّں اظہر اور زینب کے نام کیا ہے۔

اگلےصفحےپرحضرت علی  کا یہ قول درج ہے۔

"ہر شخص کی قیمت  وہ  ہنر  ہے  جو اس  شخص  میں   ہے"

کتاب میں ۷۴ غرلیں،نظمیں شامل ہیں۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سید ابو الخیر کشفی کے دو اظہاریے، کچھ غزل اور افتخار عارف کے بارے میں' اور 'افتخار عارف کی نعت، شامل ہیں۔

فلیپ پر نیّر مسود، اختر الایمان،مشفق خواجہ اور جون ایلیاء کی رائے شامل ہے۔

جون ایلیاء...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 20, 2012 - 09:46
مصنف: آہنگ ادب
یہ اور بات کہ موجود اپنے گھر میں ہوں میں تیری سمت مگر مستقل سفر میں ہوں نہ جانے اگلی گھڑی کیا سے کیا میں بن جاؤں ابھی تو چاک پہ ہوں دستِ کوزہ گر میں ہوں میں اپنے فکر کی تجسیم کس طرح سے کروں بریدہ دست ہوں اور شہرِ بے ہنر میں ہوں [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 19, 2012 - 13:01

polio

پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کے سولہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سات کا تعلق قبائلی علاقوں اور چار کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہے۔




صوبہ خیبر پختونخواہ میں انیس ہزار بچوں کے والدین نے حالیہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دورن اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔


جبکہ ایک لاکھ بچے گھروں میں موجود نہیں تھے لیکن حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ان بچوں کو...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 18, 2012 - 18:55

سال 2010کی احتجاجی لہر کے دوران ہوئی ہلاکتوں میں ایک طویل عرصے کے بعدجمعہ کوایک اور نوجوان کا اضافہ ہوگیا۔سجاد احمد نامی طالب علم اہلکاروں کی گولیوں اور آنسو گیس کے گولوں سے شدید زخمی ہوا تھا۔سجاد کا تعلق شمالی کشمیر کے پٹن قصبے تھا اور 7ویں جماعت کا طالب علم تھا۔اسپتال کی طویل مسافت طے کرنے کے بعد سجادبالآخرجمعرات کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ اس طرح ایجی ٹیشن کے دوران فورسز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب123تک پہنچ گئی۔
پٹن کے ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے سجاد احمدکے والد علی محمدنے بتایا کہ’ 2010 کی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 18, 2012 - 16:23
معذرت خواہ ہوں!
ہندوستان / پاکستان کے تعلقات ، تنازعات پر گفتگو کرنا غالباً پل صراط پر چلنے کے برابر ہے۔ اسلیے طویل صحافتی تجربے کے باوجود گریز کی راہ اپنانا ہی ہم نے بہتر سمجھا ہے ، بلاگ کی تمام پچھلی تحاریر گواہ ہیں۔
لیکن ۔۔۔ اس مراسلے کا عنوان بھی خود ہمارا اپنا منتخب کردہ نہیں ہے ۔۔۔ بلکہ جاوید چودھری کا ہفتہ وار کالم بعنوان "مرن دا شوق" جیسے ہی آج مطالعے سے گزرا ۔۔۔
...
زمرہ: اردو بلاگ

اردو ادب کا دکنی دور

تاریخ اشاعت: جمعہ, May 18, 2012 - 14:18
محمد قلی قطب شاہ یوں تو مسلمانوں نے دکن پر کئی حملے کیے لیکن علائوالدین خلجی کے حملے نے یہاں کی زبان اور تہذیب و تمدن اور کلچر کو کافی حد تک متاثر کیا۔ مرکزسے دور ہونے کی وجہ سے علائو الدین خلجی نے یہاں ترک سرداروں کو حکمران بنا دیا۔ بعد میں محمد تغلق نے دہلی کی بجائے دیو گری کو دارالسلطنت قرار دیے کر ساری آبادی کووہاں جانے کا حکم دیا۔ جس کی وجہ سے بہت سے مسلمان گھرانے وہاں آباد ہوئے۔ محمد wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com1
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 17, 2012 - 05:58



امریکہ میں دو مفلوج مریضوں کے لیے، ایک روبوٹِک بازو کا کامیاب تجربہ ہوا ہے۔ اِس بازو کو حرکت دینے کے لیے مریضوں نے محض سوچ کر ہی کام لیا۔


امریکہ کی ایک مفلوج مریضہ نے، پندرہ سال بعد، بغیر کسی انسانی مدد کے ازخود کافی پی۔

یہ اُس وقت ممکن ہوا جب اٹھاون سالہ خاتون مریض نے کافی پینے کے بارے میں سوچا، اُس کے دماغ میں نصب کیے گئے سینسر نے، روبوٹِک بازو کو ایسا کرنے کا حکم دیا کیونکہ مریض...
زمرہ: اردو بلاگ

پھر محبت کرنے چلا ہے تو

تاریخ اشاعت: بدھ, May 16, 2012 - 18:52
وہ رونی صورت بنائے میرے سامنے خاموش بیٹھا تھا پریشانی اور بیچارگی اس کے چہرے سے ٹپک رہی تھی وہ بار بار اپنی مٹھیاں بھینچ رہا تھا شائد پھر اسکی کسی گرل فرینڈ نے اسے دھوکا دیا تھا۔ کسی نے تیرے مشہور زمانہ سکوٹر کی ہوا نکال دی کیا؟ میں نے ہمدردی سے اسے پوچھا اس نے اپنی لال ہوتی آنکھوں سے مجھے گھورا یا تیرے بم کا سٹاک پکڑا گیا؟ میں نے مزید ہمدردی کا اظہار کیا لیکن وہ سر جھکا کے بیٹھا رہا محمد عبداللہhttps://plus.google.com/102848413842402001777noreply@blogger.com3
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 16, 2012 - 11:56

آخر ہمارا بلوگ پچاس ہزاری بن گیا !
کافی عرصہ پہلے جب ہمارا تعارف انٹر نیٹ سے ہوا تھا اور جب ہم نے کچھ پرسنل بلاگس دیکھے تو ہمارے دل میں بھی یہ خیال مچلنے لگا کہ کیوں نہ ہمارا بھی ایک 'ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ' ہو۔ ۔ ۔ بس جناب خیال کا آنا تھا کہ آناً فاناً ایک بلوگ بھی تیار ہو گیا  چونکہ اردو شاعری سے ہمارا رشتہ بچپن سے ہی  کافی مضبوط رہا ہے اس لیے ہم نے میدان شاعری کا شہسوار بننا ہی مناسب سمجھا اور " نقوش سخن " کے عنوان سے پوسٹنگس شروع کر دی۔ہماری اولین پوسٹنگس کیا تھی ؟ جناب موبائل پر  رومن اردو میں کوئی شعر ٹائپ کیا اور بلوگر کو میل کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 15, 2012 - 00:00
Digital fortress کافی عرصے سے پڑھنے کا ارادہ تھا اور اب بالآخر پڑھا گیا۔ اچھا ناول ہے۔ اس میں کافی تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ای میل اور نیٹ پیغامات کو کس طرح کنٹرولنگ اتھارٹیز انڈر آبزرویشن رکھتی ہیں … پڑھنا جاری رکھیں→
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 14, 2012 - 00:49
مصنف: محمد اسد

ایک وقت تھا کہ جب ہم اپنے بڑے بوڑھوں سے کراچی میں ہونے واقعات کے بارے میں سنا کرتے تھے کہ یہاں کے باسیوں نے کئی ایسے واقعات کو  اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھا اور کڑے وقتوں کو برداشت کیا ہے کہ جن کا آج کی نسل تصور بھی نہیں کرسکتی۔ ان میں فرقہ وارانہ و لسانی فسادات کے دوران کھمبے بجنے اور گدھے جلائے جانے تک سبھی کچھ شامل ہے۔ گو کہ ہمیں اس طرح کی ‘تاریخی داستانیں’ سنانے والی آنکھیں کراچی کے اچھے حالات دیکھنے کی آس لیے تاریک ہوچکیں لیکن اس شہر میں آج بھی ویسا ہی ماحول، ویسی ہی بو، ویسا ہی ڈر اور ویسا ہی خوف محسوس ہوتا کہ جو اندوہناک واقعات سنتے ہوئے ہوتی تھی۔ بس فرق پڑا ہے تو صرف اتنا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 13, 2012 - 16:57
مصنف: آہنگ ادب
میں اکثر دیکھنے جاتا تھا اُس کو جس کی ماں مرتی اور اپنے دل میں کہتا تھا یہ کیسا شخص ہے؟ اب بھی جیے جاتا ہے ۔ آخر کون اس کے گھر میں ہے جس کے لیے یہ سختیاں سہتا ہے تکلیفیں اُٹھاتا ہے تھکن دن کی سمیٹے شب کو گھر جانے پہ کون اس [...]
زمرہ: اردو بلاگ

ماں

تاریخ اشاعت: اتوار, May 13, 2012 - 13:57
اچانک پھر بچایا ہے کسی نادیدہ ہستی نے مگر کیسے ہوا یہ معجزہ معلوم کرنا ہے تجھے کچھ یاد ہے کل کب تجھے میں یاد آیاتھا مجھے اے ماں! ترا وقتِ دعا معلوم کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھولوں کی ہے مہکار مگر تیری کمی ہے چڑیوں کی چہکار مگر تیری کمی ہے قسمت نے کیا ہے دولتِ ممتا سے ہے محروم دولت کا ہے انبار مگر تیری کمی ہے ہر درد میں ، تکلیف میں اور رنج و الم میں اے میری مددگار، مگر تیریwahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 12, 2012 - 19:58
آج  سائنس و ٹیکنا لوجی نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں بے شمار ایجادات کا جس طرح نفوذ ہو گیا ہے، اس بنا پر کچھ ایسی فضا بن گئی ہے کہ  یہ  محسوس ہوتا ہے کہ  آپ کو اگر زندگی گزارنی ہے اور کام کرنا ہے تو آپ کے چاروں جانب  یہ چیزیں لازمی موجود ہوں ۔ جدیدایجادات  میں سے بہت سی کے معاشرتی اور معاشی اثرات اتنے  قبیح ہیں کہ مسلم معاشرے تو کجاغیر مسلم معاشرے کے شریف النفس لوگ بھی پریشان ہیں۔ ان میں سے ایک  کیبل  اور موبائل فون ہے ، کیبل  کا حقیقی فاعدہ تو کچھ نہیں، لیکن موبائل  کے فواعد سے سب  واقف ہیں،  اس نے ہمارے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 12, 2012 - 18:27
سان مارکو میں ایک جگہ ہمیں مصری طرز کے مجسمے بھی دکھائی دیئے،ہم اس پر حیرت زدہ ہوئے کہ یہ مصری احرام کے مجسمے یہاں کیا کر رہے ہیں، بہت بعد میں پتہ چلاکہ یہ مصر سے چوری کر کے یہاں لائے گئے تھے۔ یہاں پر بیت الخلا پر بھی اطالویوں نے ٹکٹ لگا رکھا ہے اور بنا ٹکٹ کے کوئی کونہ کھدرا بھی نہیں ہے۔ شام ہونے سے پہلے ہی ہم واپس سانتا لُوسیا پہنچے اور ریل کا انتظار کیا جسکا وقت ۶ بجکر ۱۸ منٹ تھا۔ قریبا ایم۔اے۔امینhttp://www.blogger.com/profile/04425754577499948453noreply@blogger.com2http://bayaadesydney....
زمرہ: اردو بلاگ

میر تقی میر

تاریخ اشاعت: سنیچر, May 12, 2012 - 13:34
wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com0
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 10, 2012 - 16:58

 اٹارنی جنرل نے فرمایا کہ ’’ شعرو شاعری سے سزا نہیں دی جا سکتی‘‘ لیکن انہیں شاید یہ نہیں معلوم کہ جس شعرو شاعری کا وہ حوالہ دے ہیں اس کا تعلق سزا کے فیصلے سے نہیں ہے بلکہ فیصلے سے ہٹ کر جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کا اضافی نوٹ ہے اور اس کا تعلق بھی اخلاقیات سے ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جسٹس کھوسہ نے لبنان کے عیسائی شاعر اور فلسفی خلیل جبران کے حوالے سے جو کچھ لکھا ہے وہ فیصلے کا حصہ نہ ہوتے ہوئے بھی فیصلے کی جان ہے۔ اس سب کا تعلق بھی ا خلاقیات سے ہے لیکن اس میں غلط کیا ہے؟ یہ بات کس کو ناگوار گزری کہ’’ قابل رحم ہے وہ قوم جس کے رہنما قانون کی نافرمانی کرکے شہادت کے متلاشی ہیں‘ قابل رحم ہے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 9, 2012 - 13:14
                         کہوں کس سے میں کہ کیا ہے یہ  Tag  بری بلا ہے !

بر صغیر ایشیا میں لوگ فیس بک نامی وبائی مرض کی جس طرح چپیٹ میں آئے ہوئے ہیں اس سے ہم اور آپ بخوبی واقف ہے۔ ڈجٹل میپ ایشیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2012 میں  صرف انڈیا کے فیس بک صارفین کی تعداد  43,497,980 سے متجاوز کر چکی ہیں۔کیا بچے کیا بوڑھے ( ہم جوانوں کا تذکرہ نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ   دیوانے ہوتے ہی ہیں ) کیا امیرکیا غریب ہر ایک کو فیس بک کا چسکہ لگا ہوا ہے۔ اور کیوں نا لگے؟ ایک طرف یہاں ہر ایک کے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 9, 2012 - 11:48
یہ بات ہے سن 1987......
اسکول کے گراونڈ میں اسمبلی ہو رہی ہے اور تمام مستقبل ہونہار معار باآوازبلند پاکستان کا ترانہ پڑھ رہے ہیں... وہاں سے فارغ ہو کر کلاسوں میں جا پہنچے اور پڑھنا اور اپنے استاد محترم سے علم کی روشنی سے قلوب کو منور کرنا شروع کیا.
ابھی کوئی دوسرا پریڈ ہی سٹارٹ ہوا تھا کی باہر کوریڈور میں کچھ ہلچل سے مچی اور ہمارے ھیڈماسٹر صاحب کی زوردار آوازیں آنا شروع ہوئی تو ہمارے استاد جی بھی پاہر کیجانب گئے دیکھنے کے لیے کہ ماجرا ہے....

ھیڈماسٹر صاحب دسویں جماعت کے کسی لڑکے کو ڈانٹ رہے تھے اور حسب روائت کان کے نیچے بجا بھی رہے تھے...
اوہ ہو یہ تو نعیم ہے یار...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 8, 2012 - 07:43


علاقے کے حالات کی وجہ سے بچوں کو ویکسین دینا مشکل ہے: طبی حکام




پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں جہاں ایک طرف شدت پسندی سے لوگ پریشان ہیں وہاں دوسری جانب مختلف علاقوں میں خسرہ کی بیماری پھیل گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کے مطابق اب تک چھ بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔


...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2012 - 17:09

۔ ہم کدھر جارہے ہیں،اوپر سے نیچے تک قانون دانوں نے ہی قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیاہے۔بھری عدالت میں مرضی کا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 7, 2012 - 14:01
لکھنؤ ریلوے اسٹیشنلکھنؤ -- تصورات پر چھا جانے والا شہر ہے۔
حالانکہ حالیہ عرصے میں یہ شہر پست سطح کی سیاسی سرگرمیوں کا محور رہا ہے اور اس کو ہمیشہ ایک ایسے شہر کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے جہاں کی تہذیب و تمدن ، ایک نہایت ہی ترقی یافتہ مشکل میں پائی جاتی تھی۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 5, 2012 - 03:33

Image and video hosting by TinyPic

بعض اوقات ہم بہُت سی باتیں کہناچاہتے ہیں لیکِن زبان دانتوں میں ہی دبائے رکھنا پڑتی ہے کیا کریں مجبُوری جو ٹھہری،،،لیکِن مجبُوری تو میری اور آپ کی ہو سکتی ہے نا باقی ساری دُنیا کو تو ایسی کوئ مجبُوری لا حق نہیں رہی ہوتی نا سو پِچھلے دِنوں ایک خاتُونِ خانہ کی ذِمے داری نِبھاتے ہُوئے کُچھ ایسے تجرُبات سے گُزری کہ دِل و دِماغ ماننے سے اِنکاری ہیں مگر آنکھوں دیکھی کو کیا جُھٹلانا گو ایسا ایسا بہُت کُچھ اکثر اوقات دیکھتے ہی رہتے ہیں ہم لوگ ،،،مگر گھر میں دیکھنا اور برداشت کرنا اور...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2012 - 22:08
ریل جانے کا وقت گیارہ بجکر چوالیس منٹ تھا۔ یہ چوالیس منٹ قابلِ ہضم معلوم نہیں ہوتے، مگر جناب ٹرین ٹھیک وقت پر ہی روانہ ہوئی۔ سفر کے دوران یورپ کا روایتی سبزہ دیکھنے کو ملا۔ پہاڑ، میدان، وادیاں سب سبزے کی چادر اوڑھے تھیں۔ ریل مختلف اسٹیشنز پر رکتی چلتی وینس کے زمینی اسٹیشن پہنچی، اسے اطالوی زبان میں وینیزیامسترے کہا جاتا ہے۔یہ ایک جنکشن اسٹیشن ہے جہاں سے اطالیہ کے طول و عرض میں جانے کے لئے ریل ایم۔اے۔امینhttp://www.blogger.com/profile/04425754577499948453noreply@blogger.com8http://bayaadesydney....
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2012 - 14:54
مصنف: آہنگ ادب
غزل کی رُت کا سزاوار بھی نہیں ہوتا یہ نخلِ جاں کہ ثمر بار بھی نہیں ہوتا کہاں سے ڈھونڈ کے لاتے ہیں زندگی کا جواز وہ جن کو عشق کا آزار بھی نہیں ہوتا رہا ہے دل ہی کو شوقِ سپردگی ورنہ پس طلب کوئی اصرار بھی نہیں ہوتا وہ داستان بھی منسوب مجھ [...]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2012 - 11:54

جنوب مشرقی ایشیا میں مایوپیا(فائل فوٹو)

ماضی میں جنوب مشرقی ایشیائی افراد میں بھی قریب کی نظر کی خرابی کی شرح بیس سے تیس فیصد ہی تھی




ایک تحقیق کے مطابق بڑے ایشیائی شہروں میں سکول سے فارغ ہونے والے نوّے فیصد بچوں کی قریب کی نظر کمزور ہوتی ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں نظر کی اس خرابی میں اضافے کی وجوہات میں سکول کے کام میں اضافہ اور...
زمرہ: اردو بلاگ

اردو زبان کی ابتداء

تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2012 - 11:30
زبان اردو کی ابتداءو آغاز کے بارے میں کئی مختلف و متضاد نظریات ملتے ہیں یہ آپس میں اس حد تک متضاد ہیں کہ ایک انسان چکرا کر رہ جاتا ہے۔ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ ان میں اردو کی ابتداءکی بنیاد برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد پر رکھی گئی ہے۔ اور بنیادی استدلال یہ ہے کہ اردو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و wahab ijazhttps://plus.google.com/108810020715170166715noreply@blogger.com4
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, May 4, 2012 - 09:49
سندر خانی انگور ذائقہ اور مٹھاس میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انورٹول آم خوشبو اور ذائقہ میں کسی سے کم نہیں۔اگر آم پھلوں میں بادشاہ کہلاتا ہے تو انگور بھی کسی رانی سے کم نہیں۔
لیکن اعلان وفا سے پہلے دونوں ہی کسی دشمن سے کم نہیں ہوتے۔ایسے دانت کٹھے کرتے ہیں کہ کسی جلاد سے کم نہیں ہوتے۔ اعلان وفا چند دنوں سے زیادہ نہیں ہوتا مگر یہاں تک سفر طے کرنے میں سال بھر میدان جنگ کا منظر پیش کرتے ہیں اور بدلتے موسموں کی تغیرات سے بچتے بچاتے انجام صبر کی مثال بنتے ہیں۔
سال بھر انتظار کے بعد حسن کے چرچے ہفتہ بھر ہی سننے میں رہتے ہیں۔ جن کے مقدر میں مٹھاس نہیں ہوتی ، وہ کٹھے ہی مرتبانوں کی زینت بن جاتے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2012 - 22:59

 آج پوری دنیا میں آزادیٴ صحافت کا عالمی دن تحت منایا جارہا ہے جس کا مقصد حق اور سچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں سماجی شعور کی آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان سرفہرست ہے۔ صحافت کی آزادی اب صرف کانفرنسوں تک محدود ہوکر رہ گئی اور حقیقت میں سچ کو فروغ دینے والے ہر صحافی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں صحافت کی آزادی کا تصور ختم ہوکررہ گیا ہے کبھی حکومتیں اپنی بات منوانے کیلئے ہرممکن دباؤ ڈالتی ہیں تو کبھی پریشر گروپس صحافت کی آزادی پر اثر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2012 - 20:43
ایک گدھے کی سر گزشت
اگر آپ عنوان پڑھ کر یہ اندازہ قائم کر رہے ہوں کہ یہ کسی قومی لیڈر کی یا کسی ایسے جاہل مولوی کی سرگزشت ہے جو اپنی منفی ذہنیت کی بنا پر ملت کے ٹکڑے کرنے پر تلا ہے تو آپ کا اندازہ غلط ہے یہ حقیقتاً ایک ایسی مخلوق کی سرگزشت ہے جسے ہم پیار یا غصہ دونوں حالتوں میں گدھا  ہی کہتے ہے۔



جی ہاں...
زمرہ: اردو بلاگ

گیلانی کے سعادت مند مرید کا عدالتی فیصلہ پر احتجاج

تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2012 - 18:15
ہمارے پیر و مرشد،ہر دلعزیز،خوش شکل،خوش لباس اور خوش خوراک(خوراک سے مراد ڈالر اورقومی خزانہ ہے) سزا ہو گئی ہے۔چاہے سزا چند سیکنڈ کی ہی تھی لیکن  مجھ جیسے کمزور دل مرید پر برق بن کے گری۔پاکستان سپریم کورٹ کو مرشد کے لاکھوں، کروڑوں مریدوں  (میرا خیال ہے میں مبالغہ کر رہا ہوں) کے جذبات  کا خیال رکھنا چاہئے تھا اور ہمارے حق گو اور حد درجہ قانون پسند، ماہر قانون دان اعتزاز احسن کا بھی زور محمد عبداللہhttps://plus.google.com/102848413842402001777noreply@blogger.com2
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, May 3, 2012 - 03:52
حیدر عباس شاہ کے نام سے آپ شاید واقف نا ہوں مگر میرا تعلق حیدر سے ایک عشرے سے ہے۔ حیدر عباس شاہ پاکستانی کینیڈین ہیں اور آج کل وینکوور میں رہائش پذیر ہیں۔ انکی مہارت کا میدان ہدایت کاری اور تحریر ہے۔ انہوں نے ٹورنٹو فلم اسکول سے ٹیلیویژن اینڈ فلم ٹیکنالوجی میں گریجویشن […]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 1, 2012 - 13:41
مصنف: دریچہ
یومِ مئی پر ایک پیغام موصول ہوا۔
'کتنی عجیب بات ہے کہ جو آٹے کی بوری خرید سکتے ہیں وہ اُٹھا نہیں سکتے اور جو اُٹھا سکتے ہیں وہ خرید نہیں سکتے۔'
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز