بلاگستان

تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 16:05
آیت : لَآ اِكْرَاہَ فِي الدِّيْنِ۰ۣۙ۝ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ۰ۚ۝ فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى۰ۤ۝ لَاانْفِصَامَ لَہَا۰ۭ۝ وَاللہُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ﴿256﴾ ترجمہ : دین کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں ہے، ہدایت کا راستہ گمراہی سے ممتاز ہو کر واضح ہوچکا، اس کے بعد جو شخص طاغوت کا انکار کر کے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 15:52
بہت وقت گذر گیا۔ میٹرک کی سند پر تاریخ دیکھی جاسکتی ہے لیکن تاریخ لکھنا ایسا ضروری بھی نہیں۔ نوّے کی دہائی کے نصف آخر کا کوئی سال تھا اور خاکسار گلگت پبلک سکول میں دسویں جماعت کا طالب علم۔ دیگر سکولوں کی طرح اس نادر درسگاہ میں بھی زمانے کے دستور کے مطابق نمبر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 15:40
۔ ہمارے بعض دوست اکثر یہ شکوہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں مذہبی لوگ سیکولرازم کی مخالفت کرتے ہیں، جبکہ بھارت میں انہی مذہبی لوگوں یا جماعتوں کے ہم خیال اعلانیہ سیکولرازم کی حمایت کرتے ہیں، تو کیا یہ ’’کھلا تضاد‘‘ نہیں۔ آج ایک دوست نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے یہ فرمایا کہ جغرافیائی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 09:45
لائقِ احترام جناب زاہد مغل نے اپنی ایک پوسٹ میں المورد سے وابستہ کسی محترم بھائی کا ایک بیان نقل کیا، جس میں وہ دستورِ پاکستان کی اساس ’’قراردادِ مقاصد‘‘ پر اعتراض کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اگر بھارت کے دستور میں بھی عین اِسی مضمون کی کوئی ’قراردادِ مقاصد‘ ہوتی کہ وہاں کا دستور…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 09:37
زمین پر خدا نے اپنی رسالت اتاری اور اس کے ذریعے سے انسانوں کو معلوم کروایا کہ اِن کے زمیں پر زندگی گزارنے کےلیے خود اُس نے کیا طریقہ مشروع ٹھہرا رکھا ہے۔ تاہم خدا کی اِس رسالت کو سب قوموں نے ناں کردی اور اس سے اِعراض کیا۔ البتہ ایک قوم ایسی رہی کہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 09:25
عین جس طرح __ چند عشرے پیشتر __ ہم نے ’سرخوں‘ کے ساتھ اپنی تاریخ کا ایک کامیاب معرکہ لڑا تھا… آج ’لبرلز اورسیکولرز‘ کے ساتھ ہمیں اپنی تاریخ کا ایک سنگین معرکہ درپیش ہے۔ وہ روس کا اعتمادیافتہ، یہ امریکہ کا۔ دونوں فتنوں سے ہمارا عسکری مقابلہ افغانستان میں رہا اور نظریاتی مقابلہ پاکستان…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 08:44
آج کا موضوع ہمارے لیے ایک تقدیری اہمیت کا حامل ہے۔ یعنی اس موضوع کے جو گوشے اور جو پہلو سوالات کی صورت میں اظہارِ خیال کے لیے منتخب کیے گئے ہیں اُن کے بارے میں اپنا ذہن واضح کئے بغیر ہم موجودہ تاریخ کی جاری معاندانہ یلغار کے سامنے خود کو ثابت قدم نہیں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 08:33
٭غلامی قدیم سے جدید دور تک-مختصرجائزہ: غلامی دنیائے انسانیت كا ایك قدیم اور محبوب مشغلہ رہا ہے۔ ہر طاقت ور قوم اپنی مغلوب و مجبور اقوام كو بلاوجہ اپنا غلام بنالیتی تھی اور اپنے گھروں، كھیتوں، كاروباری مراكز اور دیگر مقامات پر ان سے انتھك كام كرایا جاتا۔ اس دوران مالك كو غلام پر ہر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 08:23
جہاد جاھد یجاھد سے فعال کے وزن پر مصدر ہے۔ اس فعل کا دوسرا مصدر مفاعلۃ کے وزن ہر مجاھدۃ آتا ہے۔ بنیادی مادہ اس لفظ کا ج ھ د ہے۔ لغوی طور پر اس کے معنی انتہائی کوشش کے ہیں ۔ شرعی اصطلاح کے طور پر یہ دو مفاہیم میں مستعمل ہے۔ ایک اس…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 28, 2018 - 08:18
جہاد جو آج کے دور کا سب سے ہاٹ ٹاپک ہے، اپنوں اور غیروں نے اسلام سے لوگوں کو بدظن کرنے کے لیے اسے بری طرح استعمال کیا ہے۔ اسوقت اسلام پر سب سے بڑا الزام جہاد، شدت پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے ہی عائد کیا جاتا ہے۔ یہ جو کبھی مسلمانوں کی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, March 26, 2018 - 12:30
آزادیحفیظ جالندھری
شیروں کو آزادی ہے آزادی کے پابند رہیں‌جس کو چاہیں چیریں پھاڑیں کھائیں‌ پییں آنند رہیں‌
شاہیں کو آزادی ہے آزادی سے پرواز کرےننھی منی چڑیوں پر جب چاہے مشق ناز کرے
سانپوں کو آزادی ہے ہر بستے گھر میں بسنے کیان کے سر میں زہر بھی ہے اور عادت بھی ہے ڈسنے کی
پانی میں آزادی ہے گھڑیالوں اور نہنگوں کوجیسے چاہیں پالیں پوسیں اپنی تند امنگوں کو
انسان نے بھی شوخی سیکھی وحشت کے ان رنگوں سےشیروں ،سانپوں، شاہینوں‌،گھڑیالوں اور نہنگوں سے
انسان بھی کچھ شیر ہیں باقی بھڑوں‌کی آبادی ہےبھیڑیں سب پابند ہیں لیکن شیروں کو آزادی ہے
شیر کے آگے بھیڑیں کیا ،اک من بھاتا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 25, 2018 - 23:52
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 25, 2018 - 19:46
مصنف: کرک نامہ
پاکستان سپر لیگ کے آغاز کو ابھی صرف دو سال ہوئے ہیں، لیکن اس مختصر عرصے میں بھی لیگ نے خود کو دنیا بھر میں منوایا ہے اور ایسے ایسے نتائج پیش کیے ہیں جو پاکستان کے کرکٹ شائقین کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔ آج تیسرے سیزن کا فائنل ہو رہا ہے […]

[[ مکمل بلاگ پڑھنے کے لیے www.cricnama.com وزٹ کریں ]]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, March 24, 2018 - 11:52
احمد فراز میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ خیر یہ بات تو نہ جانے کتنے لوگ کہتے ہیں ہم نے کہہ دیا تو کیا کہا۔ فراز شاعر ہی ایسے تھے کہ اُنہیں پسند کرنے والے بہت ہیں، خاص طور پر عوام میں سے۔ خواص میں سے کچھ لوگ شاید ایسے ہوں جو احمد فراز سے کچھ خائف نظر آتے ہیں تاہم اُن کے اپنے تحفظات ہیں اور اُن کے کہنے سے احمد فراز کی ہر دلعزیزی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, March 19, 2018 - 11:46

یہ ان دنوں کی بات ہے جب  سبزی فروشوں نے پرائیویٹ سیکورٹی رکھنا شروع کر دی تھی
جب ٹماٹر کے کاشکاروں نے کھیتوں کے اردگرد خاردار تار بجھا کر کرنٹ چھوڑ رکھا تھا
یہ ان دنوں کی بات ہے جب جہیز کی فہرست میں لوگوں نے  ٹماٹروں کو سرفہرست رکھنا شروع کردیا تھا
جب ڈاکو گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے سے پہلے گھر کے کچن میں ٹماٹروں کو تلاش کیا کرتے تھے
یہ ان دنوں کی بات ہے جب نوجوان اپنی پہلی تنخواہ سے ٹماٹر خرید کر والدین کو گفٹ کرنے کے خواب دیکھا کرتے تھے
جب خاوند ناراض بیویوں کو منانے کیلئے دفتروں سے گھر کا رخ  کرنے سے پہلے  ٹماٹر خریدنے کیلئے منڈی کو نکل...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, March 19, 2018 - 08:01

آپ نے کبھی دیکھا ہو گا کہ سبز چُگے میں ملبُوس ایک لڑکا یا لڑکی جس کا سر بہت چھوٹا ہے کسی عورت یا مرد کے ساتھ ہے اور بھیک مانگ رہا ہے ۔ اِنہیں”شاہ دولہ شاہ کا چوہا“ کہا جاتا ہے ۔ ”شاہ دولہ شاہ“ ایک نیک سیرت بزرگ تھے جن کا مزار گجرات (پاکستان) میں واقع ہے ۔ مشہور یہ ہے کہ بھانج عورتیں شاہ دولہ شاہ کے مزار پر جا کر منت مانگتی ہیں کہ ان کے ہاں اولاد ہو جائے تو پہلا بچہ مزار کی نذر کر دیں گی چنانچہ اُن کی پہلی اولاد چھوٹے سر والی معذور پیدا ہوتی ہے جو وہ حسبِ وعدہ مزار پر چھوڑ جاتی ہیں ۔ لیکن معتقدین اور گجرات کے پڑھے لکھے لوگ ان تمام روایات کو من گھڑت کہانیاں کہتے ہیں ۔ اُن کے مطابق پہلا ہو یا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 18, 2018 - 17:32

dfggetgt

The post testing appeared first on Gulistaneاُردُو‬‎ .

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 18, 2018 - 13:13


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
خدا نظر کیوں نہیں آتا؟
ڈاکٹر محمد عقیل
سوال یہ کہ خدا ظاہر ہوکر ایمان کا مطالبہ کیوں نہیں کرتا ؟ وہ کیوں سات آسمانوں میں چھپ کر خود تک پہنچنے کا مطالبہ کا کرتا ہے؟ وہ کیوں براہ راست کلام نہیں کرتا اور پیغمبروں پر کتابیں نازل کرکے انسانوں سے بات چیت کرتا ہے؟ وہ کیوں انسان سے مخلوق دیکھ کر خالق تک پہنچنے کا تقاضا کرتا ہے؟یہ چند سوالات ہیں جو ایک انسان کے ذہن میں گردش کرتے ہیں۔۔ اس کی ایک وجہ نہیں کئی وجوہات ہیں۔ ہم علمی طور پر جائزہ لیتے ہیں کہ خدا کیوں غیب میں رہتے

ہوئے ایمان کا تقاضا کرتا ہے۔
۱۔ اس کی سب سے پہلی وجہ تو عام...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, March 16, 2018 - 16:37

The post Hello world! appeared first on...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 15, 2018 - 20:08
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 15, 2018 - 08:31

جسٹس شوکت عزیز صدیقی (جنہیں عدالت میں اپنے فوج مخالف ریمارکس کی وجہ سے Supreme Judicial Council کی جانب سے Sow Cause Notice جاری کیا گیا تھا) نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ”مدعی جمشید دستی (رُکن قومی اسمبلی) اور مِس کلثوم خالق (Advocate) صرف Proxies ہیں ۔ درحقیقت یہ شکایات کِسی اور کی اِیما پر درج کرائی گئی ہیں ۔ میرے پاس اِس حوالے سے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں جو میں ضرورت پڑنے پر پیش کروں گا“۔

جسٹس صدیقی نے کونسل کو اپنے جواب میں بتایا ہے کہ ”تاہم یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ مُختلف Operatorsنے مُ ختلف طریقوں سے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ میں اِنتہائی مؤدبانہ انداز سے عرض کرتا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 15, 2018 - 07:31
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 15, 2018 - 07:28
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 11, 2018 - 07:53

اگر آپ کی نوازش کوئی بھُول جائے تو بھی اُسے اور دیجیئے
لوگوں سے توقع کم اور اللہ سے زیادہ کی اُمید رکھیئے
کیونکہ اللہ ہی ہے جو آپ کی خامیاں نہیں گِنے گا

صبَر اپنی مَوٹر اُس وقت ساکن کر نے کا نام ہے
جب آپ کا دل ساری چَرخِیاں بھی اُدھیڑنے کو چاہ رہا ہو

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, March 10, 2018 - 12:34
عقل ہے محوِ تماشامحمد احمدؔ​
رحیم چاچا اچھے خاصے گدھے تھے اور میں اُن کا بھی گدھا تھا۔

یوں تو گدھا ہونے میں کوئی خاص برائی نہیں ہے لیکن جب انسانوں میں گدھے کے نام سے سے منسوب خصوصیات والے لوگ دیکھتا ہوں تو مجھے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ تو نرے گدھے ہی ہوتے ہیں۔ نہ جانے نرے گدھے سے انسانوں کا کیا مطلب ہوتا ہے لیکن میری ذاتی رائے تو یہ ہے کہ ایسے لوگ گدھے کہلائے جانے کے لائق بھی نہیں ہوتے۔

ع ۔ پیشے میں عیب نہیں، رکھیے نہ فرہاد کو نام
خیر تو میں ذکر کر رہا تھا رحیم چاچا کا۔ پیشے کے اعتبار سے چاچا نمک کے سپلائر تھے لیکن اُن کی لوجسٹک فلیٹ میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 8, 2018 - 21:07
مصنف: کرک نامہ
پاکستان سپر لیگ دنیا کی کئی کرکٹ لیگز سے مختلف ہے ۔ ایک تو یہ دو مختلف ملکوں میں کھیلی جا رہی ہے جس کا پہلا اور بڑا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جبکہ دوسرا، چھوٹا لیکن اہم، مرحلہ پاکستان میں ہوگا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی پی ایس ایل میں بہت کچھ مختلف […]

[[ مکمل بلاگ پڑھنے کے لیے www.cricnama.com وزٹ کریں ]]
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 8, 2018 - 15:58
۔ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کا وجود اپنی جگہ پر ماننا پڑتا ہے اور اسکے ظاہری فوائد و نقصانات نہ صرف سامنے ہیں بلکہ غیر محسوس اور امکانی فوائد و نقصانات پر بھی اکثر اوقات ماہرین کے مباحث ہوتے رہتے ہیں، جو کہ اپنی جگہ درست اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ لیکن اسی طرح…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 8, 2018 - 01:00
وزیراعظم (ایک آنکھوں دیکھا کانوں سنا مکالمہ(آج ایک بیگ خریدنے کی نیت سے ٹاؤن شپ بازار جانا ہوا۔ مختلف دکانوں سے ہوتا ہوا ایک دکان میں داخل ہوا۔ دکان میں پہلے سے ایک خاتون دو لڑکیوں سمیت موجود تھی۔ میں خاموشی سے دکاندار کے فارغ ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ دکاندار ان خواتین سے بحث میں مصروف تھا۔ جو گفتگو  میں نے سنی ،  پیش خدمت ہے۔لڑکی: یہ بیگ کتنے کا ہے؟دکاندار: یہ سات سو کا ہے۔خاتون: سات سو؟ زیادہ سے زیادہ دو ڈھائی سو کا بیگ لگتا ہے۔ دکاندار: نہیں ! یہ بیگ سات سو کا ہی ہے۔لڑکی: یہ بیگ ہمیں تین سو میں دے دو۔دکاندار: نہیں بی بی! یہ سات سے کم نہیں ہوگا۔ دوسری لڑکی: ہم نے پہلے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 7, 2018 - 15:22

دانشوروں کا ایک منظم گروہ گزشتہ کچھ برسوں سے یہ ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہے کہ قائداعظم سیکولر ذہن کے مالک تھے اور وہ پاکستان میں سیکولر نظام نافذ کرنا چاہتے تھے ۔ یہ حضرات قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر کو اپنا سیکولر ایجنڈا آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ قائداعظم کی دیگر سینکڑوں تقاریر جو شاید انہوں نے پڑھی نہیں میں مسلمانوں کی علیحدہ مملکت کی بنیاد اسلام کو ہی بتایا گیا ہے ۔ متذکرہ تقریر دستور ساز اسمبلی کا صدر منتخب ہونے کے بعد دستور ساز اسمبلی سے قائداعظم کا پہلا خطاب تھا ۔ یہ تقریر (پوری تقریر اس مضمون کے آخر میں منقول ہے) نہ تو لکھی ہوئی تھی اور نہ تیار کردہ بلکہ فی البدیہہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, March 7, 2018 - 08:14
مصنف: محمد سلیم
 قالہ اللہ تعالی: وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ – اورہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے بنایا ہمارے یہاں چین میں: مکان کرایہ پر لیتے وقت، کرایہ کے بعد جو چیز  سب سے پہلے طے کی جاتی ہے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, March 6, 2018 - 12:57
مصنف: کچھ دل سے
Image result for ‫مسجد نبوی‬‎
اعتدال اور فتوی نویسی کے ضوابطخطبہ جمعہ مسجد نبوی (اقتباس)از  ڈاکٹر جسٹس صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ 
ترجمہ: شفقت الرحمان مغل
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ نے 14 جمادی ثانیہ 1439 کا مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ بعنوان "اعتدال اور فتوی نویسی کے ضوابط" ارشاد فرمایا، جس میں انہوں نے کہا کہ انسان کے بعد انسان کی اچھی یا بری یادیں باقی رہ جاتی ہیں اس لیے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, March 5, 2018 - 16:24
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
گمراہ کی پیروی گمراہی ہے۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, March 4, 2018 - 23:10
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, March 3, 2018 - 12:45

دوسرے کی بات اچھے پس منظر میں سمجھنے کی کوشش کیجیئے
تو دوسرے بھی آپ کی بات درست پیرائے میں سمجھیں گے

اگر ہم اپنے فرائض ادا کرنا شروع کر دیں
تو
ہمارے حقوق کا مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا
کیونکہ
ہمارے فرائض دوسروں کے حقوق ہیں

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, March 3, 2018 - 06:26
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, March 2, 2018 - 07:53
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 1, 2018 - 18:19
اب مِرا انتظار کر۔۔۔ انتظار حسین سے متعلق مستنصرحسین تارڑ صاحب کی ایک لازوال تحریر۔انتظار بھولنے والوں یا معاف کردینے والے قبیلے کے نہیں تھے۔گانٹھ باندھ کے رکھتے تھے اور اس گانٹھ کو یکدم تب کھولتے تھے، جب مدمقابل اپنے آپ کو برتر جان کر غافل ہوجاتا تھا۔ وہ بےخبری میں بےسرو ساماں مارا جاتا تھا۔ انتظار کے ہاتھوں پر بےخبری کے عالم میں مارے جانے والوں کے خون کے چھینٹے بہت تھے۔۔۔۔۔
مستنصر حسین تارڑ
یہ ان بیت چکے زمانوں کی داستان ہے، جب میں نے مذہبِ کاروبار اور عقیدہ معاش ترک کرکے صرف ادب کے صنم خانے کا طواف کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ اگر زندگی کرنی ہے تو قلم کی مزدوری کی جتنی بھی اُجرت ہو، اس...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 1, 2018 - 17:31
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
صبر کرنا بڑے ظرف کی بات ہے۔۔۔صبر آ جانا چوٹ کی شدت پر منحصر ہوتا ہے آپ بے بس ہو جاتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ صبر " آ " گیا۔۔

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, March 1, 2018 - 14:33
مصنف: کچھ دل سے
Related imageسرسوں کا بیجمنقول
کہتے ہیں چین میں کسی جگہ ایک عورت، اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ ، دنیا و ما فیھا سے بے خبر اور اپنی دنیا میں مگن، خوش و خرم زندگی گزار رہی تھی کہ ایک دن اس کے بیٹے کی اجل آن پہنچی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ عورت کے لیے کل کائنات اس کا بیٹا چھن جانا ایک ناقابل برداشت صدمہ تھا۔ اُس کا ذہن نظام قدرت کو ماننے کیلئے تیار نہیں تھا۔ روتی پیٹتی گاؤں کے حکیم کے پاس گئی اور اسے کہا وہ اپنی ساری جمع پونجی خرچ کرنے کو تیار ہے جس کے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, February 28, 2018 - 19:36
مصنف: کچھ دل سے

ایک دن میری خامشی نے مجھے
لفظ کی اوٹ سے اشارہ کیا

مسلسل بولتا ہی رہتا ہوں
کتنا خاموش ہوں میں اندر سے

ہم نے اول تو کبھی اس کو پکارا ہی نہیں
اور پکارا تو پکارا بھی صداؤں کے بغیر
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, February 28, 2018 - 13:21

چلیں آج پھر ایک بادشاہ کی کہانی سناتے ہیں ۔جس کے عروج وزوال کو دیکھتے ہوئے سیکھنے والوں کیلئے بڑی نصیحت ہے۔
یہ انیس سو انیس کی بات ہے افغانستان پر امیر حبیب اللہ کی حکومت تھی ایک دن اس کو کسی نے سوتے میں قتل کردیا ۔جس کا فائدہ اٹھا کر سردار نصراللہ نے اپنی حکومت کا اعلان کر دیا۔ ان دنوں کابل کا گورنر امان اللہ تھا۔اس نے ہمت دکھائی اور تخت پر قبضہ کرکے بادشاہت کا اعلان کردیا۔ امان اللہ چونکہ روس کے بہت قریب تھا اس لیئے شہ پا کر برطانوی انڈیا پر حملہ کردیا۔ پہلی جنگ عظیم کی وجہ ایک تو برطانوی حکومت پہلے ہی کافی کمزور تھی اور کچھ انڈیا کے حالات بھی کروٹ کھا رہے تھے اس لیئے زیادہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, February 27, 2018 - 16:39
مصنف: کچھ دل سے

جلانے کے لئے ہستی کو اپنیحسد کی ایک چنگاری بہت ہے
مختار نسیم
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, February 27, 2018 - 10:42
غزل
مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا، سرِ بزم رات یہ کیا ہوامری آنکھ کیسے چھلک گئی، مجھے رنج ہے یہ برا ہوا
مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیںابھی روشنی ابھی تیرگی، نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا
مجھے جو بھی دشمنِ جاں ملا وہی پختہ کارِ جفا ملانہ کسی کی ضرب غلط پڑی، نہ کسی کا تیر خطا ہوا
مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیےمری داستانِ حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہوا
جو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھییہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا
ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریکِ بزمِ خلوص ہوںنہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, February 27, 2018 - 09:33

تقریباً 70 سال قبل 21 مارچ کو ایک واقعہ ہوا تھا جسے درست بیان کرنے کی بجائے نامعلوم کس مقصد کیلئے قوم کو خود تراشیدہ کہانیاں سنائی جاتی رہی ہیں اور اب تک سنائی جاتی ہیں ۔ جن صاحب نے سب سے پہلے خود تراشیدہ کہانی کو کتابی صورت میں پیش کیا وہ عطا ربانی صاحب (میاں رضا ربانی کے والد) تھے ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا
” قائداعظم نے مارچ 1948ء میں اپنے دورۂ مشرقی پاکستان کے دوران مشرقی بازو کی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا جو محض 2 فیصد آبادی کی زبان تھی اور وہاں ہنگامہ ہوگیا جس میں 3 طلباء مارے گئے“۔
...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, February 26, 2018 - 17:38
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
خوشیوں کی راہ اس وقت ہموار ہوتی ہے جب ہم شکوہ کا ڈھیر لگانا بند کر دیتے ہیں۔
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, February 26, 2018 - 14:57
مصنف: کچھ دل سے
Related imageرَاضی کر لے اپنا اللہ(منظوم ترجمہ)سیما آفتاب
اٹھ بندے اورپکڑ مصلیٰرَاضی کر لے اپنا اللہ
کھائے سود اور حج کو جائےلوگوں میں حاجی کہلائےیوں بخشش کب ہوگی تیریچاہے لاکھوں روپ بنائےوہ پیسہ نہ کام آئے گاجس نے تجھے پاگل کرڈالا
اٹھ بندے اورپکڑ مصلیٰرَاضی کر لے اپنا اللہ
پڑھ پڑھ تو نے حد کرڈالیپر سچ جھوٹ سمجھ نہ پایاہر شے کو صابن سے دھوتااندر سے کوئی نہ صفائی تیرے ساتھ نہ جائیں گے ’وہ‘
جن کی خاطر جھوٹ تُو بولا
اٹھ بندے اورپکڑ مصلیٰرَاضی کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, February 26, 2018 - 13:09

چلیں آپ کو ایک کہانی سناتے ہیں ایک بادشاہ کی ۔ بادشاہ بھی ہندستان کا یعنی میرا  آپ کا سب کا بادشاہ۔
 نام تھا اس کا علاؤالدین خلجی ۔ ارے نہیں یہ بالی وڈ کی باتوں میں آکر پہلے ہی منہ نہ بنالیں ۔میں اس کی کسی ملکہ یا غلام کی کہانی نہیں سنانے جا رھا۔بلکہ بادشاہ کی  زندگی کا ایک واقعہ بیان کرنے جا رھا ہوں  ۔علائوالدین  ایک ان پڑھ حکمران تھا جس نے بیس سال تک ہندستان کے ایک وسیع علاقے پر حکومت کی۔انتظامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے حروف  پہچاننا  سیکھ لیئے جس سے تحریر کا مدعا سمجھ جاتا تھا ۔ ہندستان پر مسلمان حکمرانوں کی تاریخ اگر کھولی جائے تو صرف...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, February 25, 2018 - 17:24
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
 گمان سے دھیان تک ہر شے الله کے حکم سے اثر کرتی اور اثر رکھتی ہے، اسی لیے ہم سے آنکھ کی جنبش اور نیت کی خامی تک کا سوال کیا جائے گا۔  
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, February 25, 2018 - 13:47
مصنف: کچھ دل سے
Image result for wordsالفاظ کا اثرتحریر: نعیم شاہ
 الفاظ کس طرح نہ صرف انسان بلکہ دیگر موجودات پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اس کا آنکھیں کھولنے والا تجربہ ایک جاپانی سائنس دان Dr. Masaru Emoto نے پانی پر کیا جس کا احوال ان کی کتاب The hidden message in water میں بیان کیا گیا ہے، جس کا اردو ترجمہ محمد علی سید نے اپنی کتاب ’’پانی کے عجائبات‘‘ میں بڑے دلچسپ انداز میں کیا ہے، جسے پڑھ کر ہمیں شکر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, February 25, 2018 - 10:11


رشوت اور بھیک دوناقابل علاج  عادات ۔۔۔۔۔۔تحریر : صفی الدین اعوان
بادشاہ  سلامت کو  ملکہ  عالیہ  کے  متعلق  افواہیں سن کر افسوس ہوا لیکن وہ خاموش رہے !ابھی چند ماہ پہلے ہی تو بادشاہ سلامت نے  ایران  سے لائی  گئی   خوبصورت  کنیز سے اپنی پسند سے شادی کی تھی   بادشاہ نے ملکہ "عالیہ" کی محبت  میں گرفتار  ہوکر  اس  کیلئے دنیا کی ہرنعمت ڈھیر کردی قیمتی سے قیمتی زیوارت ہیرے اور جواہرات   دنیا کے ہر ملک سے  قیمتی  ریشمی لباس    لاکر ملکہ "عالیہ" کو پیش...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, February 24, 2018 - 16:23
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
ہم زندگی میں اکثر چیزوں کی تمنا کر کے سوچتے ہیں کہ جب مجھے یہ مل جائے گا تو میں بہت خوش ہو جاؤں گا۔غلط۔۔۔ خوشی ہمارے اندر ہوتی ہے۔ اگر کچھ نہ ہو کر بھی ہم خوش نہیں ہیں تو کچھ پا کربھی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, February 24, 2018 - 14:20
مصنف: کچھ دل سے



شرم و حیا شریعت کی روشنی میں (اقتباس)
خطبہ جمعہ مسجد النبوی
ترجمہ: شفقت الرحمان مغل
بشکریہ: اردو مجلس فورم

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس عبد المحسن بن محمد القاسم حفظہ اللہ نے07-جمادی ثانیہ-1439 کا خطبہ جمعہ مسجد نبوی میں" شرم و حیا شریعت کی روشنی میں" کے عنوان پر ارشاد فرمایا، جس میں انہوں نے کہا کہ اسمائے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, February 23, 2018 - 12:50
مصنف: کچھ دل سے
Image result for ‫صراط مستقیم شاعری‬‎راستہ صرف ایک ۔ نہ کہ تيناز: افتخار اجمل بھوپال
میں سوچا کرتا تھا کہ مسلمان تنزّل کا شکار کیوں ہیں جبکہ غیر مُسلم ترقی کر رہے ہیں ؟
مارچ 1983ء سے ستمبر 1985ء تک میں پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تھا ۔ 1983ء میں جدید...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, February 23, 2018 - 11:05
غزل
کہنے کو تو گلشن میں ہیں رنگ رنگیلے پھولروشن آنکھیں عنقا ہوں تو سارے رنگ فضول
خوشیاں اپنی الم غلم، غم بھی اول جلولشکر کہ پھر بھی دامن میں ہیں کچھ کانٹے کچھ پھول
دل میں کچھ اور منہ پر کچھ تو سب باتیں بے کارہو ناپید اخلاص کی خوشبو تو سب پھو ل ببول
کیا تم کو معلوم ہے تم نے کیوں کر مجھ کو ماراآج کہیں یہ پوچھ رہا تھا قاتل سے مقتول
یارو! اس سے اخذ کروں میں آخر کیا مفہوماُس نے خط کے ساتھ پرویا اک کانٹا، ایک پھول
پوچھو تو یہ لوگ کوئی بھی کام نہیں ہیں کرتےدیکھنے میں جو لگتے ہیں ہر دم، ہر پل مشغول
سُندر لب جب پیار سے زرّیں لاکٹ چومتے ہیںمہر و وفا کے جذبے کتنے لگتے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, February 23, 2018 - 10:34

مصر کے مشہور عالم اور ادیب شیخ علی طنطاوی ایک جگہ بڑی قیمتی بات کہتے ہیں
فرماتے ہیں
جو لوگ ہمیں نہیں جانتے ۔ ان کی نظر میں ہم عام ہیں
جو ہم سے حسد رکھتے ھیں ۔ ان کی نظر میں ہم مغرور ہیں
جو ہمیں سمجھتے ھیں ۔ ان کی نظر میں ہم اچھے ہیں
جو ہم سے محبت کرتے ہیں ۔ ان کی نظر میں ہم خاص ہیں
جو ہم سے دشمنی رکھتے ہیں ۔ ان کی نظر میں ہم بُرے ہیں
ہر شخص کا اپنا ایک الگ نظریہ اور دیکھنے کا طریقہ ہے
لہٰذا دوسروں کی نظر میں اچھا بننے کے پیچھے اپنے آپ کو مت تھکایئے
الله تعالٰی آپ سے راضی ہو جائے ۔ یہی آپ کے لئے کافی ہے
لوگوں کو راضی کرنا ایسا مقصد...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, February 22, 2018 - 21:09


آرمی کی اچھی اچھی باتیں ۔۔۔۔۔۔تحریر صفی الدین اعوان اتحاد تنظیم یقین محکم ہی کا نتیجہ ہے کہ فیلڈ مارشل ایوب خان ،سرمے والی سرکار جناب ضیاءالحق    سے لیکر جناب مشرف تک ہر بار قوم نے  پاکستان آرمی کے اقتدار سنبھالنے  کا نہ صرف خیر مقدم کیا بلکہ  مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں  راحیل شریف بھی اقتدار سنبھالتے سنبھالتے رہ گئے  اگرچہ یار لوگوں نے زور بہت لگایا لیکن راحیل شریف ان کے چکر میں نہیں آیا پاکستان آرمی کی سول اداروں پر  مکمل  بالادستی کی ایک اہم وجہ پاکستان آرمی کا مشہور زمانہ سلوگن اور اس پر عمل بھی ہے  یعنی اتحاد تنظیم اور...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, February 22, 2018 - 18:19
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
اہم بات یہ نہیں ہوتی کہ آپ کتنے پل اور کتنے لمحات زندہ رہے ہیں بلکہ اہم یہ ہوتا ہے کہ آپ نے کتنے لمحات میں زندگی بھر دی اور ان سے فائدہ اُٹھایا۔
قاسم علی شاہ
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, February 22, 2018 - 14:16
رات کے سناٹے میں ہو کا عالم ہے،کہیں دور سے کسی گاڑی کے گزرنے کی آواز عالم سکوت میں ارتعاش کا سبب ہو جاتی ہے۔روز ہی ایسی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں ۔ کوئی سکون محسوس کرتا ہے اور کسی کو تنہائی اور خوف کی سراسیمگی طاری ہو جاتی ہے۔یہ وقت تو نعمت ہے جو روشنی سے دور جانے پر انسانوں کی بستی کو سلا دیتا ہے۔ جب وہ ہر مشکل، ہر پریشانی،ہر غم اور دنیاوی ہر خواہش سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔انسان کو انسان سے کوئی شکوہ کوئی شکایت نہیں رہتی۔درد سہلانے کی ضرورت نہیں رہتی۔غمگسار کی طلب نہیں رہتی۔ان لمحوں میں زندگی قہقہوں سے بھی دور چلی جاتی ہے۔دن کے اُجالے انسانی رویوں کے چابک سے قہر برپا کرتے ہیں۔جنگل کے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, February 22, 2018 - 14:16
مصنف: کچھ دل سے
Image result for Close your mouth.
نیا گھر خرید رہے ہیں؟؟ ۔۔۔ منہ بند رکھیں

نئی گاڑی خرید رہے ہیں؟؟۔۔۔۔ منہ بند رکھیں

شادی کر رہے ہیں؟؟۔۔۔ منہ بند رکھیں

چھٹیاں گزارنے جا رہے ہیں؟؟۔۔۔ منہ بند رکھیں

ملازمت میں ترقی کا امکان ہے؟؟... منہ بند رکھیں

ایسا ہوتا ہے کہ ہم جو خواب دیکھتے ہیں/جو مقصد بناتے ہیں وہ پورے نہیں ہوتے جیسے ان کو پورا ہونا چاہئیے۔۔ اس کی ننانوے فیصد وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, February 21, 2018 - 22:36

الحمدللہ ولک الحمد شکر ہے اس رب اعلیٰ کا جس کے ہاتھ میں ساری خیر ہے الحمدللہ پیمرا سے سرخرو واپسی ۔۔۔۔۔ یہ مقدمہ تھا چینل ٹی وی ون پر ساحر لودھی کے اک مارننگ شو کا جس میں کمسن بچیوں کو فحش لباس میں انڈین آئٹم سانگز پر ڈانس مقابے کروائے جارہے تھے اور […]

The post ایک آواز : اسریٰ غوری appeared first on نوک قلم.

زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز