بلاگستان

تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 13:05
سرمایہ داری اور جدید بنیادی حقوق کے فلسفے نے ایک حاسد حریص لالچی مریض پید ا کیا ہے جس کا خدا اور نبی صرف پیسہ [Capital] ہے ۔ یہ طالب لذات جانور ہے لہٰذا لذتوں میں اضافہ کے لئے اسے ہر وقت، مسلسل ہر لمحے سرمایہ کی ضرورت ہے .مغربی فلسفے اور سائنس و ٹیکنالوجی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 12:43
ہم میں سے اکثر احباب سائنس کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں کیوں کے سائنس انکے نزدیک سچ تک پہنچنے کا واحد اور بہت ہی ویلڈ ذریعہ ہے ۔جبکہ سائنس بہت ہی کمزور ریزننگ پر کھڑی ہے اور وہ ریزننگ ہے انڈیکشن یعنی استقراء ۔اس عمل میں آپ کیا خطا کرتے ہیں اس کی وضاحت…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 11:03
مشہور سکالر و فلسفی احمد جاوید صاحب کے ساتھ ایک نشست ہوئی جس کے بعد ڈاکٹر جمیل اصغر جامعی صاحب پروفیسر نمل یونیورسٹی نے یہ سوال کیا سوال: ’’سر آپ نے کہا کہ فلسفے کی طرف ایک بنے ہوۓ ذہن کے ساتھ جانا چاہیے نہ کہ ذہن بنانے کے لیے کیونکہ فلسفہ ذہن کی بنانے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 10:20
دورحاضر میں مسلم معاشروں میں اسلامی (تعلیمات) اور جدید سائنس (بالخصوص جدید ٹیکنالوجی) میں مثبت تعامل ان پیچیدہ مسائل میں سے ایک ہے جس کا سامنا پچھلے دو سو سالوں سے مسلمانوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 19ویں صدی عیسوی میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے مسلم معاشروں میں انجذاب…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 10:16
حصہ اول معتبر اسلامی سائنس کی تخلیق کے مدارج: بلاشبہ عصرحاضر میں معتبر اسلامی سائنس کی تخلیق ایک طویل المدت صبرآزما کام (Project) ہے۔ جس پر اس سفر کے ہر مسافر کو لازماً چلنا پڑے گا۔ لہذاجو حقیقی معنوں میں سلامی تصور جہاں کے مطابق اپنی اس سائنس کو تخلیق کرنا چاہتا ہے اُسے یہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 09:58
اسلام اور سائنس کے باہمی تعلق کو سمجھنے کے لیے بہت سے بنیادی مسئلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اُن کو سمجھنے کے لیے ششماہی جریدہ اسلام اور سائنس (کینیڈا) کے مدیر مظفر اقبال صاحب نے ایک تفصیلی مکالمہ پروفیسر سید حسین نصر سے کیا۔ سید صاحب کا شمار اسلام اور تاریخ و فلسفۂ سائنس کے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 09:51
حصہ اول جدید مغربی چیلنجز-مسلم دنیا کیاکرسکتی ہے ؟: مظفر: میرے خیال میں یہ مسئلہ اب بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ اس لیے کہ مغرب نے اپنی سائنسی دریافتوں کا رُخ جارحیت کی ٹکنالوجیوں کی طرف کردیا ہے اور پھر ان جارحیت کی ٹکنالوجیوں کو مسلم ممالک کو مفتوح کرنے اور اُن کے اداروں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 09:19
انسانی (عقلی) علوم کی اسلامائزیشن کا براہ راست تعلق، اسلامی تصور جہاں اور اس سے جڑے سائنسی علوم کے مطالعے کے ساتھ ہے۔ باالفاظ دیگر؛ جب جب اسلام (مذہب) اور سائنس کے مابین مکالمہ کیا جاے گا، یا باہمی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کا بلواسطہ یا بلاواسطہ تعلق، علوم انسانی کی اسلامائزیشن…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 09:13
فرض کیجیے! آپ ایک اندھیری رات کو، طوفانی بارش میں، اپنی گاڑی پر، کسی ایسے راستے سے گزر رہے ہیں، جس کے بارے میں، آپ بہت کم جانتے ہے۔ پس، بادل گرج رہے ہیں، بجلی بھی کڑک رہی ہے، سفر جاری رکھتے ہوئے، آپ دیکھتے ہیں کہ اچانک، سڑک دو اطراف میں تقسیم ہورہی ہے،…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, April 13, 2019 - 09:08
تلخیص و تعارف: اِس مقالہ میں یہ دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ موجودات ِدنیا کے بارے میں ایک شخص کا مابعدالطبیعاتی موقف (Ontological position) ، اس حوالے سے کہ اس بارے میں اس کا فلسفہ کیا ہے ، دنیا میں فی الحقیقت کیا چیز وجود رکھتی ہے،پھر اس کی بنیاد پر اختیار کیا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 11:53
سیکولر اور ملحد طبقے کا یہ دعوی ہے کہ اسلامی دنیا کے عظیم سائنسدان سیکولر اور ملحد تھے اور سائنس اور مذہب کبھی اکھٹے نہیں چل سکتے ۔ ہماری یہ تحریر اسی دعوی کی حقیقت واضح کرتی ہے۔ اس سے یہ بات کھل کر سامنے آئے گی کہ اسلامی دنیا کے عظیم سائنسدانوں کی اکثریت…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 11:29
ابوالولید محمد ابن احمد محمد ابن رشد1128ء میں مسلم اسپین کے دارالخلافہ قرطبہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کا شمار اپنے زمانے کے مشہور مالکی فقہاء میں ہوتا ہے ، آپ کی کتاب “بدایۃالمجتھد و نھایۃالمقتصد” فقہ ، اصول فقہ اور فقہی مسالک پر مشہور ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔فلسفے میں ابن رشد کو…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 11:19
الرازی کے مبینہ خلاف مذہب، قرآن اور پیغمبر تصورات اور ان کی حقیقت: ملحدین و مستشرقین کے نزدیک قدیم اسلامی دور کا عظیم سائنسدان، ماہرِ طبیعیات، ہیئت دان اور فلسفی ابوبکر محمد بن زکریا الرازی(پیدائش: 854ء– وفات: 925ء) وحی اور مذہب مخالف خیال رکھتا تھا اور وہ ایک ملحد سائنسدان ی تھا۔ یہ لوگ اپنے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 11:10
ہر آئیڈیا کسی بھی ایجاد میں بیج کی طرح ہوتا ہے۔ ہر دریافت ،ہر ایجاد، ہر انقلاب، ہر تحریک کے پیچ ہے کوئی نہ کوئی آئیڈیا کارفرما ہو تا ہے۔ آئیڈیا کسی ایٹم میں پنہاں ایٹمی قوت کی طرح ہوتا ہے ، آئیڈیا جتنا طاقت ور ہو گا اس سے جنم لینے والی چیز اتنی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 11:01
تعلیمی اداروں، میں پڑھائی جانے والی درسی کتابوں میں علم وآگہی کے تمام سرچشمے یورپ سے نکلتے ہوئے دکھائے جاتے ہیں ہمارے مسلم ممالک کا ہر گوشہ مغرب زدہ ہے خواہ تعلیم کا میدان ہو یا ثقافت کا بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ مغرب کی چاپلوسی کرنے والوں نے ان کا ہر گند درآمد…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 10:40
ہمارے لبرل دانش گر حسن نثا ر اور جاوید چوہدری ، ندیم ایف پراچہ ، حنیف محمد جیسے سو کالڈ کالم نگار مسلمانوں کو تاریخ کے دسترخوان پر حرام خوری کا طعنہ دیتے نہیں تھکتے کہ مسلمانوں کی ایجادات اور دریافتیں اسلامی تاریخ کے پہلے تین سو سال، کچھ کے نزدیک پہلے ہزار سال تک…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 10:26
بارہویں صدی عیسویں میں تاتاریوں کے حملوں سے مسلمان سیاسی زوال کا شکار ہوئے جس کا اثر ہر شعبے کیساتھ سائنسی و صنعتی ترقی کو بھی پہنچا ۔اس انتشار کے دور کے بعد مسلمانوں کو جب سلطنت عثمانیہ اور مغلیہ سلطنت کی صورت میں حکومت ملی تو وہی تسلسل دوبارہ قائم ہوگیا۔ اس دوران اسلامی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 09:53
مغربی سائنس جس نے مسلمانوں کی نظروں کو خیرہ کر کے انہیں احساسِ کمتری کا شکار بنادیا ہے، اس برگ وبار کو انہی مسلمانوں کے اسلاف ہی نے کئی صدیوں تک اپنے خونِ جگر سے سینچ کر پروان چڑھایا ہے۔ یہ سائنس جس سے دنیا آج لطف اندوز ہورہی ہے اور جو دیگر ضروریاتِ زندگی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 09:41
علم کی ترسیل اور حصول علم کا ماخذ اور ذریعہ کتابیں ہیں تاہم اس میں اساتذہ کا کردار پل جیسا ہوتا ہے۔ سماجی علوم یا تاریخ کی کتابوں میں جو نقطء باربار دہرایا جاتا ہے تو ایک سطح پر یہ نقطء ہمارا بیانیہ بن جاتا ہے۔یہی بیانیہ ہماری سوچ و افکار کو متاثر کرتا ہے۔…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 09:29
جب کبھی اسلام اور جدید دنیا کے معاملات پر بات ہوتی ہے  ،ہمیں ایک جملہ عموما َسننے کو ملتا ہے: “یہ ملا ہر قسم کی ترقی کے خلاف ہیں،جب لاؤڈ سپیکر ایجاد ہوا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ اس کا استعمال حرام ہے”۔”ملاؤں” کی مختلف تحریرات کے مطالعہ کے بعد میں اس نتیجے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 09:20
محترم حسن نثار صاحب! آداب آپ عالمِ اسلام کے زوال کا ذمہ دار، مولوی کو گردانتے ہیں اور اس ضمن میں اکثر یہ حوالہ دیا کرتے ہیں کہ ترکی کے شیخ الاسلام نے پرنٹنگ پریس کو حرام قرار دیا تھا ورنہ آج ہم ستاروں پہ کمند ڈال چکے ہوتے- معذرت چاہتا ہوں کہ یہ واقعہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 12, 2019 - 09:20
ممکن ہے یہ بات حیران کرے لیکن اسے قبول نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں کہ ابھی یورپ میں گوٹن برگ کے چھاپے خانے میں پہلی انجیل مقدس چھپ رہی تھی کہ اس سے کئی  صدی قبل دنیائے اسلام میں مطبوعہ تحریریں اہل علم وفن کے کتب خانوں کی زینت بننے لگی تھیں ۔یہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 12:22
اس حقیقت کے اظہار میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ بیسوی صدی عیسوی کے علم کلام کا تذکرہ مولانا سیّد ابو الاعلیٰ مودودی (۱۹۰۳ء- ۱۹۷۹ء) کے بغیر ناقص اور ادھورا ہوگا۔ بلاشبہ انیسویں صدی میں اس نئے علم کلام کی تشکیل کا آغاز ہو چکا تھا۔ مغربی فکر و فلسفے کے بطن سے جنم لینے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 12:05
بے مقصدیت، یا اسکو لامقصدیت کہنا چاہئے؟نفسیات کی زبان میں کہیں تو میجر ڈپریشن؟ صورت حال یوں، کہ زندگی کے اندر سے سارے رنگ جیسے گُم ہوگئے۔ سب منظر پھیکے، ساری باتیں بے کیف، ہر کیفیت بے سُرور۔ پژمردگی، مردنی، ایک مہیب وجودی لایعنیت۔ مشکل یہ ہے کہ ایسی کیفیت ہر آدمی پر طاری ہوتی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:50
ہامان جرمنی میں روشن خیال تحریک Aufklarung کے مقابلے میں اٹھنے والی تحریک Sturm und Drang کا نمائندہ فلسفی تھا۔وہ نامور فلسفی ‘ہرڈر ‘کا استاد تھا اور یہ ہرڈر ہی تھا جس نے گوئٹے کو ہامان کے خیالات سے متعارف کرایا تھا،اور جن سے وہ بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔ جرمنی کی رومانی تحریک پر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:47
عجیب زمانہ آگیا ہے۔۔۔۔۔ تفصیل میں جانے سے پہلے ایک وضاحت کی ضرورت ہے۔تحریر و تقریر کے وہ جملہ اسالیب جو زمانے کی خرابی بیان کرنے سے شروع ہوکر مکمل خرابیاں بیان نہ کرسکنے کی معذوری کے اظہار اور پھر کسی اچھے وقت میں تازہ دم ہوکر باقی ماندہ خرابیوں کی نشاندہی کی نیت پر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:42
ایکے ہومو (Ecce Homo) عیسی ؑ کی اس تصویر کا عنوان ہے جس میں وہ کانٹوں سے مزین تاج پہنے ہوئے ہیں۔ ایکے ہومو دراصل وہ الفاظ ہیں جو حضرت عیسٰٰی ؑ کو اس وقت کہے گئے جب انھیں یہ تاج پہنایا گیا۔ نطشے نے اپنی ایک کتاب کا بھی یہ نام رکھا۔ اس لیے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:21
سگمند فرائیڈ( 1865ء-1939ء) کے مطابق بچہ پیدائش سے قبل ہی جذبہ شہوت جنسی سے سرشار ہوتا ہے اور ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہےلیکن چونکہ ابھی وہ اسکی صلاحیت نہیں رکھتا اس لئے رفتہ رفتہ شہوت کا جذبہ ماں کی محبت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ بچہ باپ کو اپنا رقیب سمجھ کر…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:18
کارل مارکس نے انسان کی تمام خواہشات اور جبلتوں کی بنیاد اس کی بھوک کی جبلت (instinct) کو بنایا ہے کہ انسان سب کچھ اپنے پیٹ کی خواہش مٹانے کی خاطر کرتا ہے۔ ایڈلر نے کہا کہ انسان کی تمام خواہشات اور جبلتوں کی جڑ دوسروں پر فوقیت اور بڑائی حاصل کرنے کا جذبہ (urge…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:15
معروف ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ (1939ئ۔ 1856 ء Sigmund Freud, ) چیکو سلواکیہ کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا تا ہم اس کی زندگی کا زیادہ تر حصہ آسڑیا کے دارالخلافے ویانا میں بسر ہوا۔ اُنیسویں اور بیسویں صدی کا یورپ کوپرنیکس،کیپلر،گلیلیو، دیکارت اور سَرآئزک نیوٹن کے زیر اثر تھا۔ اس دور میں فلسفہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 11, 2019 - 11:09
گذشتہ چند عشروں سے پوری دنیا جنسی مسائل اور گفتگو میں الجھی ہوئی ہے۔ اس بحث و تمحیص نے ایک واضح خطِ امتیاز کھینچ رکھاہے ۔ ایک جانب مغربی ممالک ہیں جہاں جنسیت کو انسان کا ذاتی معاملہ قرار دے کر مذہبی اور سماجی پابندیوں سے آزاد کر دیا گیاہے،اور دوسری طرف مشرق کی اپنی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, April 10, 2019 - 23:02
Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 10:16
٭ان مغربی تصورات کی فہرست جن سے دین کے بارے میں غلط فہمیاں اور گمراہیاں پیدا ہوتی ہیں۔ چالیس پچاس سال پہلے تک مستشرقین کی طرف سے یا پادریوں کی طرف سے یا مغربی مفکرین کی طرف سے، یا ہمارے یہاں جن لوگوں نے مغربی تعلیم تک حاصل کی تھی ان کی طرف سے اسلام…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 09:33
برعظیم پاک و ہند میں گزشتہ دو عشروں سے مشرق و مغرب کی کشمکش جاری و ساری ہے۔ اس کشمکش میں علمی طور پر شریک افراد میں محمد حسن عسکریؒ کا نام اہم ترین ہے۔ عسکری صاحب نے ترقی پسند ادب سے روایت پسند فکر تک جو سفر طے کیا اس کی بے شمار منزلیں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 09:18
٭5۔عقلیت پرستی کا دور: یہ دور تقریباً سترہویں صدی کے وسط سے شروع ہو کر اٹھارہویں صدی کے وسط تک یا ۱۷۷۵ء تک چلتا ہے۔ ۱۷۵۰ء کے قریب ایک دوسرا رجحان جذبات پرستی کا شروع ہوچکا تھا۔ جدوجہد کا اصل میدان: مادی کائنات عقلیت پرستی کی داستان یہ ہے۔ سترہویں صدی کے وسط تک لوگ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 09:01
٭7۔بیسویں صدی: یہ دور بہت ہی پیچیدہ ہے اور نہایت اہم۔ اہم تو اس لیے ہے کہ مغرب نے اس دور میں موٹر، ہوائی جہاز، ریڈیو، ٹیلی ویژن، ایٹم بم، ہائیڈروجن بم، مصنوعی سیارے اور اس قبیل کی چیزیں ایجاد کر کے اپنی مادی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ بھی دکھا دیا ہے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 08:32
قرانِ پاک پر ڈی کنسٹرکشن کے حملے کا دفاع اس مضمون میں روایتی لسانی تحریکوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طریقِ کار کو استعمال نہیں کیا گیا۔ بلکہ میں نے ازخود ایک بالکل ہی الگ طریقہ کار اپنایا ہے۔ اس مضمون کو پہلے 2008 میں ، میں نے انگریزی میں لکھا تھا اور نوم…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 08:17
ڈی کنسٹرکشنزم یعنی ردِّ تشکیلیت کے مفہوم تک پہنچنے کی کوشش: کسی لفظ یا فقرے میں ’’معنی‘‘ فی الحقیقت کہاں واقع ہے؟ یہ مختلف مقامات پر ہوسکتاہے۔ ۱۔ لکھاری کے ذہن میں ۲۔ لکھی ہوئی تحریر میں ۳۔ یا پڑھنے والے کے ذہن میں ’’نیو کرٹسِزم‘‘ بھی ادبی تنقید میں ایک تحریک کا نام ہے۔…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, April 9, 2019 - 08:07
جدید لسانیاتی مباحث اپنی وضع میں پوسٹ ماڈرن مباحث سے ماخوذ ہیں۔ ان مباحث کی رو سے الفاظ کے تمام تر اطلاقات اور معانی معاشرتی ماحول اور نفس کی کیفیاتی تناظر کے مرہون منت ہوتے ہیں۔ اسی فلسفے کے زور پر فلسفہ لسانیات کے ماہرین الہامی کتب کی نہ صرف آفاقیت پر سوال کھڑا کرتے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 8, 2019 - 16:04
دنیا کی ٢٣ روایتی، الہامی دینی تہذیبوں میں انسان عبد تھا۔ وہ جو اس نیلی کائنات میں خدا کے آگے سر بسجود ایک ہستی تھا جو اپنی آخرت کی اصلاح کے لیے فکر مند اور مستقبل کی حقیقی زندگی کے لیے کوشاں رہتا تھا۔ لیکن اٹھارہویں صدی میں جدیدیت کی آمد کے بعد یہ عبد…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 8, 2019 - 15:57
احمد جاوید صاحب کے محاضرہِ جدیدیت کے چیدہ چیدہ اہم نکات پیش خدمت ہیں 1۔روایت انسان،کائنات اور خدا کی تثلیث پر پیدا ہونے والے نظام شعور اور ضابطہ وجود کو کہتے ہیں۔اہل روایت انہی تین حقیقتوں کے تناظر میں اپنے معاملات کا جائزہ لیتے ہیں۔ 2۔روایت پسند وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے بڑے مسئلہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 8, 2019 - 15:53
مغربی دنیا میں مذہب اور عقل کی کشمکش ماضی قریب کی انسانی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ اس کشمکش نے پوری دنیا پر دور رس اثرات ڈالے ہیں۔کشمکش کا پس منظر یہ ہے کہ مغربی دنیا جس مذہب سے واقف تھی وہ خدا کا نازل کردہ نہ تھا بلکہ اس کی منحرف شکل تھی۔…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, April 8, 2019 - 15:31
جدید انسان صرف وہ ہے جو حسی، تجربی، سائنسی ذریعہ علم پر یقین رکھتا ہے، اور غیر حسی، غیر تجربی، غیر طبعی، مابعد الطبیعیاتی، الہامی مذہبی ذرائع سے ملنے والے علم کو جہل، ظلمت، گمراہی تصور کرتا ہے، کیوں کہ ان ذرائع سے ملنے والے علم کی تصدیق تجربہ گاہ میں آلاتِ سائنس سے نہیں…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, April 7, 2019 - 08:42

کل کو اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ سے یہ نہیں پوچھے گا کہ

تم نے کیا خواب دیکھے تھے ؟
تم کیا سوچتے تھے ؟
تمہارے منصوبے کیا تھے ؟
تم نے کتنا بچا کر جمع کیا ؟
تم کیا پرچار کرتے رہے ؟

بلکہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی یہ پوچھے گا کہ
تم نے قرآن پر کتنا عمل کیا ؟
تم نے حقدار کو اُس کا حق پہنچایا ؟
تمہارا دوسروں سے سلوک کیسا تھا ؟

Having sat for many years across many tables from many of the ‘folks’ the US tortured in the global ‘war on terror,’ men like Murat Kurnaz and Mohammed al-Qatani, and having heard first-hand their stories of being...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 5, 2019 - 10:11
  منشائے کلام متکلم بتائے گا یا کوئی اور؟ Athense کے میلے میں ایک مصور کا شاہکار نصب کیا گیا اور لوگوں کی رائے مانگی گئی مصور نے انگوروں کا ایک خوشہ بنایا جسے انسانی ہاتھ نے اپنی گرفت میں لے رکھاتھا انگور اصل [Real]سے اس قدر مماثل [Similar] تھے کہ پرندے ان انگوروں پر چونچ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 5, 2019 - 08:42
بات یہ نہیں کہ دور گذشتہ میں اسلامی تہذیب کوکوئی چیلنج درپیش نہیں ہوا، لاریب کہ ہوا، ایک سے زیادہ مرتبہ ہوا، خود انھی صلیبیوں اوریہودیوں کے آباء واجداد کے ہاتھوں بھی اور تاتاریوں کے ہاتھوں بھی۔ وہ تاتاری ٹدی دَل کہ زمین کا دِل جس سے لرزتا تھا اور جن کے اسپ تازی کی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 5, 2019 - 08:25
مشہور مفکر و فلاسفر احمد جاوید صاحب کی ایک قیمتی تحریر پیش ہے، اس میں احمد صاحب نے ناصرف مغرب کی طرف سے مسلم دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کو تفصیلی اور عام فہم انداز میں بیان کیا ہے بلکہ انکے مقابلے کے لیے کرنے کے اہم کاموں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ ایڈمن **…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, April 5, 2019 - 08:23
نظام تعلیم کی دینی بنیاد: ہمیں جو چیزیں فوری طور پر علمی چیلنجز کا سامنا کرنے کیے لیے سیکھنی چاہیے وہ یہ اصول ہے کہ دین کا علم بھی اُسی ذہن سے بہتر طریقہ سے حاصل ہوسکتا ہے ، اور اُسی ذہنی صلاحیت کا متقاضی ہے کہ جس ذہنی صلاحیت کو کام میں لاکر کانٹ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 16:21
اسلامی دنیا میں آج اصلاً افراد کے دو ہی طبقے موجود ہیں جن کا تعلق مذہبی، عقلی اور فلسفیانہ مسائل سے ہے یعنی طبقہ علما جن میں عام طور پر دیگر مذہبی اور روایتی مستند لوگ (مثلاً صوفیا) شامل ہیں اور(دوسرا) متجددین کا وہ طبقہ جسے اب بھی مذہبیات سے دلچسپی ہے۔ لیکن اب ایک…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 16:11
پچھلے وقتوں کے سیدھے سادے ایمان والے جو بہت تھوڑی معلومات مگر بہت راسخ ایمان رکھتے تھے آج کی دنیا میں نہیں جی سکتے جہاں ہر لمحہ ان پر بے اعتقادی اور کفر کے دلائل کی چاند ماری ہوتی رہتی ہو۔ آج سیلابِ زمانہ کے سامنے اپنے عقائد پر جمے رہنے کے لیے اعتقادات کا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 16:06
مغربی تصورات کے پیدا ہوئے فتنہ ارتداد کے خلاف ہمارا (دیندار طبقے کا) ردِ عمل اگرچہ کئی طرح کا ہے لیکن اب تک اِس کا حل مکمل بے بسی کے سوائے اور کچھ نہیں ۔اس میں وہ غیرتِ دینی کا مظاہرہ اور وہ جوش و خروش بلکل نہیں جو مذاہب کے پیدا کیے ہوئے فتنہ…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 16:01
مغربی تہذیب نے جس فلسفہ اور سائنس کی آغوش میں پرورش پائی ہے وہ پانچ چھ سو سال سے دہریت‘ الحاد‘ لامذہبی اور مادہ پرستی کی طرف جا رہے ہیں۔ وہ جس تاریخ پیدا ہوئی اسی تاریخ سے مذہب کے ساتھ اس کی لڑائی شروع ہو گئی‘ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ مذہب کے خلاف…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 15:56
حکومت و فرمانروائی اور غلبہ و استیلا کی دو قسمیں ہیں۔ ایک ذہنی اور اخلاقی غلبہ‘ دوسرا سیاسی اور مادی غلبہ۔ پہلی قسم کا غلبہ یہ ہے کہ ایک قوم اپنی فکری قوتوں میں اتنی ترقی کر جائے کہ دوسری قومیں اسی کے افکار پر ایمان لے آئیں‘ اسی کے تخیلات‘ اسی کے معتقدات‘ اسی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 15:51
معروضیت : بعض مسلم دانش وروں کے تاثرات کی روشنی میں ایک جائزہ : اصولِ تحقیق پر جدید دور میں جو کتابیں لکھی گئی ہیں، ان میں ایک اصول Objectivism کا ذکر کثرت سے کیا جاتا ہے۔ عربی میں عام طور پر اس کے لیے ’الحياد البحثي/ العلمي‘ اور اردو میں ’غیر جانب داری‘ کا…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 13:21
مصنف ابن ابی شیبہ میں ابن محیریز سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فارس نطحة أو نطحتان، ثم یفتحھا اﷲ، ولکن الروم ذات القرون، کلما ھلک قرن قام قرن آخر“(أخرجه ابن أبی شیبة فی المصنف (4: 206) والحارث بن أبی أسامة کما فی زوائد الہیثمی (2: 713) ونعیم بن حماد فی الفتن…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 13:04
ہم عالم اسلام پر اللہ کا یہ فضل ہے کہ اپنے تہذیبی وفکری وجود کا آ غاز ہم ”اسلام“ سے ہی کرتے ہیں اور اپنی تاریخی شناخت انبیاءِ کرام سے ہی وابستہ رکھتے ہیں۔ نبیِ آخر الزمان ﷺ کی بعثت سے ماقبل عرب زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو صرف اور صرف ’زمانۂ جاہلیت‘ کے…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 12:53
کوئی اگر سوال کرے کہ وہ کونسی قوم ہے جس کے ساتھ پچھلے چودہ سو سال سے عالمِ اسلام کی مسلسل جنگ ہو رہی ہے، بغیر اس کے کہ اس جنگ میں کوئی ایک دن کا بھی وقفہ آپایا ہو، تو اس کے جواب میں ’روم‘ کے علاوہ شاید آپ کسی بھی قوم کا نام…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 12:32
دنیا میں انسان کی زندگی کے لیے جو نظام نامہ بھی بنایا جائے گا اس کی ابتدا لامحالہ ما بعد الطبیعی یا الٰہیاتی مسائل سے ہو گی۔ زندگی کی کوئی اسکیم بن نہیں سکتی جب تک کہ انسان کے متعلق اور اس کی کائنات کے متعلق جس میں انسان رہتا ہے واضح اور متعین تصور…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 12:20
مغربی ذرائع ابلاغ اور مختلف فورموں کے ذریعے سے یہ تاثر پیدا کیا جاتا ہے کہ اسلام اپنے اصل کے اعتبار سے بس کچھ مجرد قسم کی پابندیوں اور رسوم و رواج کا مجموعہ ہے اور موجودہ نظریاتی دور میں اس کا کوئی کردار اس کے علاوہ نہیں ہے کہ یہ مغرب کی پھیلائی ہوئی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, April 4, 2019 - 11:40
مغربی تہذیب پر ہم خواہ کتنی ہی تنقید کیوں نہ کریں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کے سلسلے میں ہمارے دلوں میں ایک چور پایا جاتا ہے اور چور چوری سے جاتا ہے مگر ہیرا پھیری سے نہیں جاتا۔ چناں چہ یہ چور ہمارے خیالات اور عمل کے ایوانوں اور گلی کوچوں میں اکثر…
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز