بلاگستان
کچھ دنوں سے خبر گردش میں ہے کہ حکومت استعمال شدہ کمپیوٹرز کی درآمد پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔ سائنس کے ایک طالبِ علم کی حیثیت سے میں اس فیصلے کی پرزور مخالفت کرتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے لوگ حصولِ علم کے ایک سستے ذریعے سے محروم ہو جائیں گے۔ چنانچہ تعلیم کی شرح بری طرح متاثر ہوگی اور ملک کو بہت سخت نقصان پہنچے گا۔

اس موضوع پر اردو محفل میں بھی کچھ بحث ہو چکی ہے۔
...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نہیں معلوم اس تحریر کو پڑھنے والے کس مذہب، مسلک، یا دین کے پابند ہیں۔ لیکن اتنا ضرور ہے سب قارئین کا میری فکر و نظر سے متفق ہونا لازمی نہیں۔ آزادی فکر کا مطلب ہی یہی ہے۔ فبشر عبادی الذین یستمعون القول و یتبعون احسنہ۔ خیر میں اس تحریر میں کوئی ایسی بات نہیں کرنے والاہوں جس میں اختلاف نظر ہو، یا بحث مباحثہ ہو، لیکن یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں، کہ اس تحریر میں جو باتیں آئیں گی شاید بعض لوگوں کو اس سے اختلاف ہو۔ ان حضرات سے پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔ ہمارے سامنے جب کبھی کربلا اور نجف کا ذکر ہوتا ہے، دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، روح جانب معشوق سفر کرجاتی...
کل "ماحولیات گردی" کے دوران ایک عمدہ مضمون ملا۔ سوچا کہ ترجمہ کر کے یہاں لگا دوں۔ پورا سو فیصد مضمون تو ترجمہ نہیں کیا۔ جو نکات مجھ سے رہ گئے ہیں وہ یہاں پر دیکھ لیں۔
http://kids.niehs.nih.gov/recycle.htm
مضمون کچرے کی مقدار کم کر کے ماحول کی حفاظت کے متعلق ہے۔ اس میں ماحول کے تحفظ کے تین "R's" کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ تین R ہیں:
Reduce
Reuse
Recycle
پہلا R۔
...
چیونٹی سے ہمارا واسطہ تقریبا ہر روز پڑتا رہتا ہے لیکن عام طور پر لوگ اسے نظر انداز کر دیا کرتے ہیں۔ آئیے آج ہم چیونٹیوں کی دنیا کی سیر کو چلتے ہیں اور ان سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ابتداء کرتے ہیں اس چیونٹی سے جو سامنے فرش پر دوڑ رہی ہے۔ ذرا غور کیجیے گا کہ کیسے اس نے اپنی جسامت سے کہیں بڑا دانہ اٹھا رکھا ہے اور اتنے بوجھ کو اٹھا کر بھی اس کی رفتار قابلِ دید ہے۔ (اپنے حجم کے لحاظ سے) اتنی رفتار سے تو کوئی انسان پاگل کتے سے بچنے کے لیے بھی شاید ہی دوڑ لگاتا ہو، چہ جائیکہ اپنی ذمہ داریوں کے معاملے میں اتنی لگن دکھائے۔ جبکہ اس...
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
وَ مَا کَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّ لَا مُؤۡمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَمۡرًا اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہُمُ الۡخِیَرَۃُ مِنۡ اَمۡرِھِمۡ ؕ وَ مَنۡ یَّعۡصِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا [الاحزاب (33)، آیت نمبر 36)]
ترجمہ: اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کوئی امر مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہو گیا۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہر خاندان کی ایک میراث ہوتی ہے۔ اور اس کی حفاظت اس خاندان کے تمام افراد کا فریضہ ہوتا ہے۔ یہ خاندان جتنا بڑا اور عظیم ہوتا ہے، یہ میراث بھی اتنی ہی خاص اور ارزشمند ہوتی ہے۔ خاندان کے افراد خاص تدابیر کے ذریعے اس کی حفاظت کرتے ہیں، اغیار اور نااہلوں کی پہنچ سے اسے دور رکھتے ہیں۔ بعض اوقات تو حفاظت کے لیے جان بھی دینے سے پرہیز نہیں کیا جاتا۔ لیکن یہ سب اس وقت ہوتا ہے کہ جب خاندان کے افراد اس میراث کو جانتے ہوں، اس کی قدر و قیمت سے واقف ہوں، اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ان میں احساس اور ذمہ داری ہو۔ تب...
نہ سَونا اَے دِل ----- شاہدؔحمید
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ویسے تو آج ۱۹ ذی الحجۃ ہوگئی ہے، اور عید قربان اور عید غدیر دونوں ہی گذر گئی ہیں۔ لیکن چونکہ مصروفیت کے سبب ان دو دنوں کے حوالے سے کچھ لکھ نہیں پایا تو سوچا آج دونوں کو ایک کرکے، کم از کم مبارک باد ہی عرض کردوں۔
تمام مسلمین کو میری طرف سے عید قربان اور عید غدیر مبارک ہوں۔
اور بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ تمام حاجیوں کا حج قبول فرمائے۔
اور ملت مسلمہ کو سربلندی عنایت فرمائے۔
آمین
عید غدیر کے حوالے سے چند شعر لکھے تھے جو پیش کررہا ہوں امید ہے کہ بارگاہ الہی میں قبول ہوں۔...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
چند دن پہلے کی بات ہے، دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ باتیں ہورہی تھیں، میں نے ایک خبر سنائی۔ پشاور میں آج صبح دھماکہ ہوا ہے۔ ایک پشاور کے دوست تھے ان سے پوچھا، آپ نے گھر فون کرکے خیریت معلوم کی یا نہیں؟
میرا یہ کہنا تھا کہ ہمارے ایک عزیز دوست نے ارشاد فرمایا: یہ معمول کی بات ہے۔ جس دن پاکستان میں دھماکہ نہ ہو یا کوئی مارا نہ جائے اس دن تعجب ہوتا ہے کہ کچھ کیوں نہیں ہوا؟ کوئی خاص خبر ہو تو سناو۔
گرچہ ان کا تعلق پاکستان سے نہ تھا، لیکن مجھ سے رہا نہ گیا، کچھ بولنے...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
موت کی آغوش میں جب تھک کے سوجاتی ہے ماں
تب کہیں جاکے رضا تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں
میرے دوست اور بھائی کی ماں ہمیں داغ مفارقت دے گئیں، یہ خبر مجھے اس طرح ملی،
پچھلی عید قربان سے، قربانی کا گوشت فریزر میں رکھا تھا، تا کہ جب میں جاوں تو ۔۔۔
یہ جملہ پورا نہ کرسکا ،...
Here's something for broadband people that will really speed Firefox up:
- Type "about:config" into the address bar and hit return. Scroll down and look for the following entries:
network.http.pipelining network.http.proxy.pipelining network.http.pipelining.maxrequests
Normally the browser will make one request to a web page at a time. When you enable pipelining it will make several at once, which really speeds up page loading. - Alter the entries as follows:
Set "network.http.pipelining" to "true"
Set "network.http.proxy.pipelining...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قرآن میں ہیروگلیف، تفسیر قرآن میں ایک نیا باب
شاید آپ کو بھی یہ عنوان پڑھ کر تعجب ہوا ہو، کہ قرآن اور ہیروگلیف میں کیا ربط ہے۔ مجھے بھی اس عنوان کی کتاب دیکھ کر بہت تعجب ہوا۔ پہلے تو یہ سمجھا کہ ایسے ہی عنوان دیا ہے کتاب کی طرف راغب کرنے کے لیے۔ لیکن جب اٹھا کر دیکھی تو معلوم ہوا کہ نہیں مولف نے واقعا قرآن میں ہیروگلیف ڈھونڈ نکالی...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوچا عید پر خالی مبارک باد سے تو کام نہیں چلے گا، کیوں نہ ایک تحفہ بھی ساتھ دے دیا جائے۔ نہج البلاغہ میں ایک بہت اچھا تحفہ ملا جو حاضر خدمت ہے۔
قال الامام امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام فی بعض الاعیاد۔
اِنَّمَا ھُوَ عیِدٌ لِّمَنْ قَبِلَ اللہُ صِیَامُہُ، وَ شَکَرَ قِیَامَہُ۔
وَ کُلُّ یَوْمٍ لَّا یُعْصیٰ اللہُ فِیہِ فَھُوَ یَوْمُ عِیدٍ۔
ترجمہ
حضرت امام امیرالمومنین علی علیہ السلام...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان الذی اسری بعبدہ لیلا من المسجد الحرام الی المسجد الاقصی الذی بارکنا حولہ
رمضان المبارک اپنے اختتام پر ہے۔ آج جمعۃ الوداع ہے۔ سڑک سے مجھے امریکہ مردہ باد، اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی آواز آرہی ہے۔ مسلمانوں کا ایک عظیم اجتماع جو ہر سال جمعۃ الوداع میں اسراءیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج کر کے، فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا ہے۔ میری کوشش رہا کرتی تھی کے اس احتجاج میں شریک ہوں۔ جب سے بہت چھوٹا تھا، اس میں شریک ہوتا آرہا ہوں۔
لیکن ہمیشہ مجھے تعجب ہوتا تھا کہ اس کا فائدہ کیا ہے۔ یہ ہی لوگ جو آج نعرے لگا رہے ہیں۔ اگر کل ان کو امریکا...
اور تم کہتے ہو ---
پرسش ۔۔۔ ایک منظوم انشائیہ
شاعرِ لشکر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
چند دنوں قبل رجب کی تیرہ تاریخ تھی۔ امت مسلمہ کے باپ کی ولادت کادن تھا۔ میں نے سوچا کہ امام علی علیہ السلام کے متعلق ہی کچھ لکھ دوں، لیکن اپنے قلم کی حقارت اور ان کی عظمت دیکھ کر، اس موضوع پر قلم زنی کو کسی اور موقع پر چھوڑ دیا۔ کہاں امیرالمومنین اور کہاں میرا ناتواں قلم۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اور علی علیہ السلام مسلماں قوم کے والد ہیں۔ اگر اس عظیم دن میں ان دو عظیم تر ہستیوں کے بارے میں لکھنے کا قابل نہیں کم از کم ان کو خراج تحسیں تو پیش کر سکتا ہوں۔ تو آج کے دن یہیں سے اپنی کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ان دو ہستیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔...
خرابی نظم از عزم بہزاد
مثنوی "اردو محفل" از محمد وارث
نظروں سے ہے اوجھل اوجھل،میری آنکھوں کا وہ کاجل،
زوروں پر رہتا ہے اکثر،غم کا دریا، بہتا کاجل،
برسا تھا وہ عرصہ پہلے،اب تک من ہے سارا جل تھل،
افسانے کا آخر طے ہے،دل میں ہے پھر کیسی ہلچل؟
گھر سے نکلے ایسے میں جب،گھِر کر آئے کالے بادل۔
(محمد امین قریشی)
فراغت جب بھی ملتی ہے،خوشی سے جھوم جاتا ہوں،طَرَب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،جنہیں عرصے سے کرنا ہو،مگر جو وقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،بس اک یلغار ہوتی ہے،وہ سارے کام جو میں نے،ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،مجھے سب یاد آتے ہیں،
فراغت میں بھی اکثر پھر،بہت مصروف ہوتا ہوں،مگر پھر تھک کے میں بستر پہ اپنے بیٹھ جاتا ہوں،تذبذب اور تھکن سے پھر،بہت مجبور ہو کر تب،وہ سارے کام میں یکبارگی میں چھوڑ دیتا ہوں!!!
(محمد امین قریشی)
۔۔
اس نظم کے وزن اور بحر کے حوالے سے میں نے دو مشاق شعراء سے مشورہ کیا، جن کی سند میرے...

بہتے نالے، ٹوٹی سڑکیں، گھنٹوں ٹریفک جیمز، دھول، مٹی، آلودگی، کچرے کے انبار۔۔۔یہ ہوا کرتا تھا نقشہ چند برس پہلے کے کراچی کا۔ ۲۰۰۹ کے کراچی میں گو کہ سب کچھ ہی اچھا نہیں ہوگیا، مگر بہت سی چیزیں جنکی میں نے نشاندہی کی، وہ اب اتنی نمایاں نہیں۔ کراچی شہر جو کہ مملکتِ پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بلا مبالغہ پاکستان کادرست "چہرہ" ہے، اس شہر...
I believe I can fly .. ایک خوبصورت گیت
علمی اور اخلاقی بددیانتی پر احتجاج کیجیے
مرزا غالب کی بدیہہ گوئی تاریخ کے اوراق سے
یہ نقدِ جاں ہے اسے سود پر نہیں دیتے
“ یہ معافی نامہ نہیں ہے “
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مجھے بچپنے سے ہی شعر و شاعری کا شوق تھا۔ کچھ بچپنے میں، بچوں والے شعر کہے بھی تھے جو ضایع ہو گئے۔ [اچھا ہی ہوا۔ محفوظ ہونے کے قابل بھی نہ تھے۔] کچھ عرصے پہلے میں نے اس شوق پہ دوبارہ توجہ دی اور شعر کہنے کی کوششیں شروع کی جس کے نتیجے میں سب سے پہلے کچھ قصیدے اور ایک غزل لکھی جو پیش کر رہا ہوں۔ چاہتا تھا کہ پہلے قصیدہ پیش کروں لیکن میری کوشش ہے کہ اس کو کچھ بہتر کرلوں پھر انشا اللہ پیش کروں گا۔ امید ہے کے اپنی بیش قیمت آراء سے نوازیں گے۔ شکریہ
مجھے کچھ اے مرے ساقی پلاؤ
ذرا اک...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شب عید میلاد النبی کو ایک محفل میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا۔ وہاں میرے دوست جناب سید یونس حیدر رضوی صاحب نے ایک قصیدہ پڑھا جو مجھے سب سے زیادہ پسند آیا۔ اسی لیے ان سے اجازت لے کر اس کو یہاں نقل کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ آپ کو بھی پسن آئے۔ یہ قصیدہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے بارے میں ہے۔ قصیدہ یہ ہے:
پوچھیے اہل خرد سے ماہ اختر کی ثنا
...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جیسا کہ پچھلی تحریر میں عرض کیا تھا۔ جب بھی انسان کی محبت میں جھول آیا اور گمراہ ہوئی تو خدا نے ایک نبی بھیجا۔ جو محبت کرکے لوگوں کی محبت کی اصلاح کرتا تھا۔
اس کام طلب یہ نہیں کہ لوگ محبت کرنا چھوڑ دیا کرتے تھے۔ نہیں۔ بلکہ لوگ محبت کرتے رہتے تھے۔ محبت کرنا تو فطرت انسانی کا تقاضا ہے۔ وہ محبت کرتے تھے، لیکن ان کا محبوب غلط ہوتا۔
وہ محبت کرتے مگر سونے چاندی کے سکوں سے، باغات سے، زمینوں سے، کھانوں سے، مختصر یہ کہ بے ارزش دنیاوی چیزوں سے۔ جب اس مقدس انسانی محبت میں اس قدر گمراہی آگئی، اور اس محبت نے عقل انسانی کو اندھا کر دیا۔ تو خدا...
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جب خدا نے انسان کو اپنا نمائندہ بنا کر اس دنیا میں بھیجا۔ اسے ایک نہایت اہم ہدایت فرمائی۔ خدا نے انسان سے کھا کہ ہمیشہ محبت کے راستہ پر چلنا۔ یہ یاد رکھنا کہ دنیا میں چند دن ہی رہنا ہے۔ تو اس چند دن میں ہی کرنا ہے جو بھی کرنا ہے۔ اس محبت کو کبھی بھی دشمنی میں نہ بدلنا۔ اگر ایسا ہوا، تو میں تو بہت رحم کرنے والا ہوں، اپنے کچھ بندوں کو تمہارے پاس بھیجوں گا تاکہ تمہاری راہنمائی کریں، اور اتنی محبت کریں، کہ تم اس راستہ پر آ جاو۔ یعنی اپنی اصلیت پر آ جاو۔ لیکن اگر پھر بھی تم کو ہوش نہ آیا تو جان لو میری سزا بھی میری رحمت کی طرح بے انتہا اور سخت ہوتی ہے۔ [ملاحظہ...
ٹھگ مسلمان، ھندو یا کسی بھی مذہب سے ھو سکتے تھے، لیکن ضعیف الاعتقادی کے سبب یہ سب بھوانی نام کی ایک دیوی کی بھی پوجا کرتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ بھوانی ٹھگوں کی پرسنل دیوی ھے جو ان کو شکار کی نشاندھی کرتی ھے اور ان کا جرم چھپانے میں مدد کرتی ھے۔
ان کا عقیدہ تھا کہ ابتداء میں بھوانی قتل کے بعد لاش کو اس شرط پر خود ہی ٹھکانے لگاتی تھی کہ قتل کے بعد ٹھگ پیچھے دیکھے بغیر جائے واردات سے دور چلےجائیں گے۔ لیکن جیسا کہ ایسے ھر قصے میں ھوتا ھے کہ ایک آدھ چوّل آدمی ھر جگہ موجود ھوتا ھے جس نے پیچھے مڑ کر دیکھنا ھوتا ھے۔ سو ٹھگوں کے ایک بزرگ نے بھی واردات کے بعد...
انگریز ھندوستان پر قبضے کے دوران اپنی جن سماجی کامیابیوں کا تذکرہ بہت فخر سے بیان کرتے ھیں، ان میں سے ایک ٹھگوں کے منظم گروہوں پر قابو پانا ھے، جو کہ پندرھویں صدی سے لے کر اٹھارویں صدی تک تین سو سال تک ھندوستان بھرکے راستوں میں دھڑلّے سے منڈلاتے رھے۔
ان کی وارداتیں اتنی بڑھ گئی تھیں کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے قابو پانے کے لیے کیپٹن ولیم سلی مین کی سربراھی میں ایک سپیشل سیل تشکیل دیا گیا۔ اس سیل کی تفتیش اور کاروائی کی تفصیلات نے انگلستان میں اتنی سنسنی پھیلا دی کہ رڈیارڈ کپلنگ سمیت بہت سے لوگوں نے ٹھگوں کے قصے لکھ...
میرے بڑے بھائی کتابیں پڑھنے کے شوقین تھے اوراباجی کے سعودیہ ھونے کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے گھر میں کافی کتابیں اکٹھی کی ھوئی تھیں۔۔ لیکن ھر طرح کی نہیں ۔ بلکہ بہت ھی عجیب و غریب۔ (کم از کم مجھے اس عمر میں عجیب ھی لگتی تھیں )۔ مثلاً۔ عملی نفسیات۔ ابواعلیٰ مودودی۔ دست شناسی۔خلیل جبران۔دیسی جڑی بوٹیوں کے خواص۔جنرل نالج۔ یعنی کہ کسی بھی قسم کے ڈائجسٹ، افسانے ، ناول یا اسی قسم کی پرلطف کیٹیگری کی کوئی کتاب گھر پر نہیں تھی۔
ھمارا گھر...
میرے بلاگ لکھنے کے پیچھے پڑھنے والے کا ٹائم ضائع کرنے کے علاوہ ایک انتہائی اھم مقصد بھی ھے۔
ایک نہیں بلکہ کئی سارے مقاصد ھیں۔ مثلاً:
۱۔آن لائن ڈائری : میں نے 1993 سے 1996 تک بہت باقاعدگی اور ایمان داری سے ڈائری لکھی ھے۔
ڈائری لکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ یہ ایک ٹائم ٹریول ڈیوائس کا کردار ادا کرتی ھے۔ یعنی کہ سالوں بعد(نہ کہ فوراً)پڑھیں اور کھڑے کھڑے اپنے ماضی میں پہنچ جائیں اور حیران ھوں کہ یہ بھی زمانہ گزرا ھے مجھ پہ؟۔ ۔
اور سب سے بڑا نقصان یہ ھے کہ اس کو چھپاکے رکھنا پڑتا ھے کہ کہیں عوام پڑھ کر آپ کے اندر بسے...
کل مجھے اپنی ای میل میں اپنی ہی طرف سے کئی سال پہلے اپنے آپ کو مستقبل میں بھیجا گیا میسیج ملا۔
لکھا تھا ۔
"مجھے نہیں معلوم کہ تمہیں مستقبل میں ای میل بھیجنے کا آئیڈیا کیوں آیا۔ لیکن شائد اس میں قصور ڈائری لکھنے کی عادت کا ھے۔ اپنی ہی ڈائری کو کئی سال بعد پڑھیں تو لگتا ھے کہ کسی اور شخص نے لکھی ھے۔نہیں پتا کہ جب تم یہ چند جملے پڑھ رھے ھوگے تو اس وقت کن حالات میں ھوگے، لیکن مجھے یقین ھے کہ اب کی نسبت بہت کچھ بدل چکا ھوگا"-
میں یہ پڑھ کر دہل گیا۔
کیونکہ...
فیض صاحب نے کہا تھا
ہم نے دل میں سجا لیے گلشن
جب بہاروں نے بے رخی کی ہے
ویسے تو کرکٹ میں فیض صاحب کا حوالہ آسانی سے ہضم ہونے والی بات نہیں ہے لیکن ملتان والوں کا المیہ یہ ہے کہ یہ چونکہ مخلوط میراتھن، ورائٹی اینڈ فیشن شوز کی برکات اور ایوان صدر، گورنر ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس وغیرہ کی قربت کے فیض سے سینکڑوں میل ادھر ہیں، اس لیے چارو ناچار زندگی میں کچھ رنگ بھرنے کے لیے انہیں روزمرہ کے معمولی واقعات پر ہی گزارا کرنا پڑتا ہے...

کراچی کے سیاسی کارکن جو کبھی جلسے جلوسوں کی تیاری میں مصروف نظر آتے تھے۔ یہاں سے وہاں ٹینٹ لگاتے، دریاں بچھاتے، کرسیاں ترتیب دیتے اور ساؤنڈ سسٹم سیٹ کرتے پھرتے تھے، آج کل ان کا زیادہ وقت کفن اکٹھے کرنے، زخمیوں کو اٹھانے، لاشوں کو کندھا دینے اور ان کی شناخت کرنے میں...
ڈپریشن، تھکاوٹ اور بدمزاجی کیوں؟
عظمی عنبرین/ اقصی ارشد
اگر گھر میں ایک ہی ٹی وی ہو تو تین گروپ بن جاتے ہیں ۔ مردوں کو سیاسی ٹاک شوز پسند آتے ہیں ، خواتین انٹرٹینمنٹ اور شو بز کے چینل لگانا چاہتی ہیں اور بچے کارٹونز پر پل پڑنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ تینوں کا واحد مقصد ہوتا ہے اور وہ یہ تسکین کا حصول ۔ سب یہی سمجھ رہے ہیں کہ اس طرح وہ لطف، مزا یا تسکین حاصل کرکے اپنے آپ کو ریلیکس کرلیں گے۔ لیکن ہم ایک اہم بات بھول جاتے ہیں۔ تسکین حاصل کرنے کے لئے دو عوامل کا ہونا لازمی ہے۔ ایک تو تسکین کا موقع اور دوسرا تسکین حاصل کرنے کی صلاحیت۔ مثال کے طور پر آپ چھولوں کی چاٹ...
Pages
