بلاگستان

تاریخ اشاعت: بدھ, July 18, 2018 - 12:01

ایک شخص نے کسی بزرگ سے پوچھا کہ اگر سب کچھ تقدیر میں ہی لکھا ہے تو پھر انسان کا اختیار کیا معنی رکھتا ہے۔ بزرگ نے اُس شخص سے کہا کہ تم اپنا ایک پیر اوپر اُٹھاؤ۔ تو اُس نے پیر اوپر اُٹھا لیا، پھر بزرگوار نے فرمایا کہ اب دوسرا پیر بھی اُٹھا لو تو وہ شخص ہڑبڑا گیا اور کہنے لگا دوسرا پیر کیسے اُٹھاؤں۔ بزرگ نے کہا بس یہی تیرا اختیار ہے یعنی ایک پیر تو اپنی مرضی سے اُٹھا سکتا ہے اور تجھ سے اس ایک قدم کی بابت ہی پرسش ہونی ہے۔

میں سوچتا ہوں کہ یہ نصف اختیار تو اُس مالک نے دیا ہے کہ جو اپنے بندے پر مہربان ہے۔ لیکن ہمارے ظالم اور جابر سیاسی اور نام نہاد جمہوری نظام نے لوگوں کو اتنا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2018 - 22:01
تو پھر چینی نہیں کھانی چاہئے؟؟ بلکل بھی نہیں۔ وہ کیوں؟؟ پر چینی تو طاقت دیتی ہے۔ اب بندہ چینی نہ کھائے تو کیا کھائے؟؟ بلکل چینی طاقت دیتی ہے، اور مٹھائی کھائیں، پر آپ اس طاقت کا کرتے کیا ہیں؟؟ جواب ندارد ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ پچاس برسوں میں ہمارا طرز زندگی بہت تیزی سے بدل گیا ہے۔ جسمانی مشقت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور خوراک کی دستیابی بہت ہی بڑھ چکی ہے۔ ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2018 - 17:29
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
انسان اتنا چھوٹا نہیں ہے کہ عقل اور حواس کا محکوم بن کر رہ جائے!
احمد جاوید صاحب
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 17, 2018 - 12:29


تحریر:ڈاکٹر محمد عقیل

دنیا کے تمام مذاہب میں خدا کا تصور موجود ہے۔ خدا سے تعلق قائم کرنے کے لیے عبادت کی جاتی ہے۔ اگر مشرکانہ مذاہب کی عبادت کو دیکھا جائے تو وہ خدا کا بت، تصویر یا پتلا سامنے رکھ کر اسے خدا سمجھتے ہیں اور یہ تمام مراسم عبودیت ادا کرتے ہیں۔ اس سے اگلا درجہ مراقبے کا ہے۔اس میں خدا کو سامنے تو نہیں رکھا جاتا البتہ اس کے کسی تصور کو فوکس کرکے اس سے تعلق قائم کیا جاتا ہے۔ یہ تصور کسی بت کا بھی

ہوسکتا ہے اور کسی اور شے کا بھی۔
اس کے بعد یہودیت، عیسائیت اور اسلام آتے ہیں۔ عیسائیت میں حضرت عیسی و مریم علیہما السلام کے مجسمے سامنے رکھ کر ان سے قربت کا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2018 - 15:27
مصنف: کچھ دل سے
~!~ آج کی بات ~!~
زندگی بارش کے پانی کا بلبلہ ہے نجانے کب نیست ہوجائے۔ زندگی سے خوشی کے جتنے لمحے کشید کرسکتے ہیں ضرور کریں ۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2018 - 13:48
پانچ سال ایک شاندارجمہوریت کے مزے لُوٹنے کے بعد بالاآخر وہ دن آ ہی گیا جب ہمارے سر پر سہرا سجنے والا ہے وہ کمی کمین جونام نہاد جمہوریت کے دور میں فُٹبال کی طرح ادھر اُدھر لُڑھکتا رہا اب محفل کا دُلہا بننے جا رہا ہے۔۔۔ خواہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 16, 2018 - 05:20
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 15, 2018 - 12:32
مصنف: کچھ دل سے
بھلائی کا بدلہ بھلائی اور افغانستان میں امن خطبہ جمعہ مسجد نبوی (اقتباس)امام و خطیب: ڈاکٹر عبد الباری بن عواض ثبیتیترجمہ: شفقت الرحمٰن مغلبشکریہ: دلیل ویب

فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الباری بن عواض ثبیتی حفظہ اللہ نے " بھلائی کا بدلہ بھلائی اور افغانستان میں امن" کے عنوان پر مسجد نبوی میں 29  شوال 1439 کا خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے کہا کہ اچھائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ دینا اسلامی اقدار میں سے ایک عظیم قدر ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلمان کے ساتھ جو بھی خیر خواہی کرے تو اسے کبھی نہیں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2018 - 11:33

کھلونوں کی دکانوں میں کھلونے ہی کھلونے ہیں
ہزاروں رنگ ہیں انکے ، ہزاروں روپ ہیں انکے
کبھی ہنستے، کبھی روتے، کبھی نغمے سناتے ہیں
چمکتی موٹروں میں آنے والے خوش لباس و خوش نما بچے
جدھر دیکھیں جہاں پر ہاتھ رکھ دیں ، ان کھلونوں کے
وہی مالک، وہی قابض، وہی آقا ٹھرتے ہیں
وہ چاہیں تو کسی لمحے
جسے چاہیں اٹھائیں اور چکنا چور کر ڈالیں

کھلونوں کی دکانوں میں وہ گڈّے اور گڑیاں اب نہیں  ملتے
کے جو پھٹتے لحافوں سے روئی کے گچھوں
پرانی دھجیوں سے مل کے بنتے تھے
محلے بھر کے بچے جن کی شادی میں باراتی بن کے آتے تھے
تو ایسی ہی مسرت سے بھری...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, July 14, 2018 - 11:17

مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع بن محمد ياسین عثمانی دیوبندی (25 جنوری 1897ء تا 06اکتوبر 1976ء) صاحب کا ووٹ کے بارے میں تاریخی فتوی
جس اُمیدوار کو آپ ووٹ دیتے ہیں شرعاً آپ اس کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ شخص اپنے نظریئے عِلم و عمل اور دیانتداری کی رُو سے اس کام کا اہل اور دوسرے اُمیدواروں سے بہتر ہے ۔ اس حقیقت کو سامنے رکھیں تو اس سے مندرجہ ذیل نتائج برآمد ہوتے ہیں
1 ۔ آپ کا ووٹ اور شہادت کے ذریعے جو نمائندہ کسی اسمبلی میں پہنچے گا وہ اس سلسلے میں جتنے اچھے یا بُرے اقدمات کرے گا ان کی ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوگی ۔ آپ بھی اس کے ثواب یا عذاب میں شریک ہوں گے
2...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 13, 2018 - 14:34
تاثرات بہ رحلت چچا جان مولانا محمد ابراہیم ندویمحمد علم اللہ
چچا محترم مولانامحمد ابراہیم ندوی نہیں رہے، ایک سایہ دار درخت تھا جوچھن گیا، دنیا اندھیری ہو گئی ۔ مجھ پر چچا جان کے بے شمار احسانات تھے۔ بچپن سے لے کر اب تک جن شخصیتوں نے مجھے اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ،انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا، ان میں سے ایک چچا جان بھی تھے۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں رہے، توایسا لگا ،جیسے سچ مچ آج میں یتیم ہو گیا ، موت کا ایک دن معین ہے اور کسی کو بھی اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہنا ہے؛لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں ،جو دیر تلک دل و دماغ میں محفوظ رہتے ہیں،ان کی محبت، سر زنش، ڈانٹ ڈپٹ ہماری زندگی کا حصہ ہوتی ہیں ، وہ...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2018 - 16:22
مصنف: کچھ دل سے


~!~ آج کی بات ~!~
دوستوں کی محبت کبھی کبھی انسان کو خود اپنی حدود کو آزمانے پہ مجبور کر دیتی ہے ۔

حالم از نمرہ احمد...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 12, 2018 - 11:42

2013ء میں جب پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوا تو اُس وقت عمران خان کی تحریکِ انصاف ایک بڑی قوت بن کر اُبھری اور گمان تھا کہ یہ میدان بھی مار جائے لیکن نتائج کچھ مختلف رہے۔

اس وقت عمران خان کے حامیوں کا دعویٰ یہ تھا کہ عمران خان جیسے بھی ہیں لیکن دوسرے دستیاب آپشنز سے بہرکیف بہتر ہیں۔ یعنی بُروں میں سب سے اچھے عمران خان ہیں۔ یا یوں کہیے کہ بہت سے برے آپشنز میں سے وہ نسبتاً بہتر ہیں۔ اگر بات الیکشن تک رہتی تو شاید تحریک انصاف کامیاب بھی ہو جاتی لیکن سیلیکشن کے مرحلے میں آکر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وزیرِ اعظم بننے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔ الغرض دلہن وہی بنی جو پیا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 17:09
آدمی نامہ اور دوسری نظمیں۔...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:58
پاکستان اے گولڈ مائن آف ٹوئنٹی فرسٹ سینچری۔۔یہ پہلی کتاب ہے جو میں نے آدھی پڑھ کے چھوڑ دی، نام سے پتا چلتا ہے کے لکھاری اس کتاب میں پاکستان کے جغرفیائی حدود یا صنعتی ترقی یا افرادی قوت کو موضوع بحث بنا کر پاکستان کی علاقائی یا عالمی افادیت و اہمیت پر سیر حاصل تبصرہ کریں گئے، تاہم پہلے دو صفحے پڑھ کر ہی احساس ہوتا ہے کو موصوف کو "میں میں " کی بیماری لگی ہوئی ہے،۔۔گیار صفحوں کا تعارف، جو مجھے لگا کے موصوف نے خود ہی تھرڈ پرسن میں اپنے لیے لکھا، آپ کو بور کرنے کے لیے کافی ہے۔ ایسے تعریفوں کے پل باندھے گئے ہیں کے لگتا ہے کے شاہ کا کوئی مصاھب دربار میں کھڑا قصیدہ گوئی کر راہا ہے۔
خیر دو چار...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:50
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:41
سفال گرسفال گر ایک شاندار ناول ہے، یہ کہانی ہے محبت اور پروفیشن میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کی!...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 16:26

شہاب نامہ کا نام بچپن سے سنتے آئے تھے، آج پڑھ کے بھی دیکھ لی۔ جیسا سنا تھا اْس سے بڑھ کر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, July 10, 2018 - 12:54
مصنف: کچھ دل سے
Image result for our prophet our honour یہ شیخ مصطفی السباعی کی سیرت پر کتا ب: السیرۃ ا لنبویۃ دروس و عبر سے اقتباس ہے۔پڑھیے اور اپنے ایمان کو تازہ کیجیے۔
سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ - کیوں؟
ایک مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہی ہمارے لیے کامل نمونہ ہے۔ ہمارا یہ دعوی صرف عقیدت اور محبت کی بنیاد پر نہیں بلکہ عقل کا فیصلہ بھی یہی ہے اور تاریخ کی گواہی بھی یہی ہے کہ ہر انسان...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 9, 2018 - 19:49

سورة 2 البَقَرَة آیت 215
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ مَاذَا يُنۡفِقُوۡنَ ؕ قُلۡ مَآ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ فَلِلۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ‌ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِيۡمٌ

لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر، رشتے داروں پر، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے، اللہ اس سے باخبر ہوگا

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, July 9, 2018 - 12:14

سندھی زبان کا ایک مشہور مقولہ ہے کہ حق بات اپنی جگہ لیکن ساتھ بھائی کا دیں گے۔ اس سے آپ یہ ہر گز نہ سمجھیے گا کہ تعصب پر سندھی بولنے والوں کی ہی اجارہ داری ہے بلکہ یہ بیماری تو ہمارے ہاں موجود ہر قوم میں کسی نہ کسی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔

تعصب عدل کو معزول کر دیتا ہے ۔ یوں تو عدل اور تعصب دونوں ہی اندھے ہوتے ہیں لیکن عدل سب کے لئے کورچشم ہوتا ہے تاہم تعصب اندھا ہوتے ہوئے بھی اتنا ضرور دیکھ لیتا ہےکہ کون اپنا ہے اور کون پرایا اور کسے ریوڑھیاں بانٹنی ہے اور کسے نہیں۔

ہم بڑے عجیب لوگ ہیں، ہم اپنی معاملے میں عدل چاہتے ہیں لیکن دوسروں کے معاملے میں تعصب سے کام لیتے ہیں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, July 8, 2018 - 19:09
  Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, July 6, 2018 - 23:07
اے نان نے کْلچے نے؟
اے جج نے کہ چمچے نے؟

گٹر توں نکلے نے یا اْتوں لاتھے نے؟
اے سارے اْلو دے پٹھے نے

اے جیڑا ثاقب نثار اے۔
اے اندروں چودھری نثار اے۔

اے چیف جسٹس نہیں۔
اے تے "جیپ" جسٹس اے۔

اْتوں اے ملک دا وفادار اے۔
تے تھلوں اے پکا حوالدار اے۔

اے لْچے نے کہ لفنگے نے؟
سارے ہی فوجی پتنگے نے

اے نان نے کہ کْلچے نے؟
اے جج نے کہ چمچے نے۔

اے پکوان نے کہ پتاشے نے؟
اے کٹ پتلی تماشے نے۔

اے جرنیلاں دے وفادار نے۔
انہاں دے کردار بدبودار نے۔

اے لوکاں دیاں عزتاں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, July 5, 2018 - 10:01

غالباً 29 جون 2018ء کو 27 اَپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جب تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی تو محراب پور سے چند کلو میٹر آگے گوٹھ نوّں پوترا کے پاس اکانومی کلاس کی ایک بوگی کے پہیئے ٹرین سے تقریبآَ الگ ہو گئے ۔ ٹرین ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا اور الحمدللّہ ٹرین ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 30, 2018 - 10:11

سورة 11 ھُود آیۃ 49
تِلۡكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهَاۤ اِلَيۡكَ‌ۚ مَا كُنۡتَ تَعۡلَمُهَاۤ اَنۡتَ وَلَا قَوۡمُكَ مِنۡ قَبۡلِ هٰذَا‌ ‌ۛؕ فَاصۡبِرۡ‌ ‌ۛؕ اِنَّ الۡعَاقِبَةَ لِلۡمُتَّقِيۡنَ

اے محمدﷺ ، یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم ۔ پس صبر کرو ۔ ا نجام کار مُتّقِیوں ہی کے حق میں ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 29, 2018 - 16:16


حالات تو اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ اس جال میں پھنس چکے ہیں۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ 66 سال کا جہاندیدہ سیاستدان کیا دامِ الفت (honey trap) کا شکار ہو سکتا ہے؟اس کا جواب ہاں میں ہے، دنیا کے کئی سیاسی اور عسکری رہنماوں کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ جہیں ڈھلتی یا آخری عمر میں دامِ الفت (honey trap) میں پھنسا کر استعمال کیا گیا۔خصوصا پاکستانی سیاستدانوں اور فوجی سربراہوں کے ریکارڈ تو اس سلسلے میں بہت خراب ہے۔

دامِ الفت (honey trap) میں پھنسنے والوں میں پہلے وزیر اعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ جن کا تعلق پنجاب کے علاقے کرنال سے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 20:47
مصنف: سائنسیات
ارسطو کے زمانے ہی میں مقدونیہ  کے مشہور فاتح سکندر اعظم نے فارس(ایران)کی عظیم سلطنت کو فتح کر لیاتھا ۔ اپنی فوجی مہم جوئی کے دوران یہ عظیم فاتح ہندوستان میں بھی داخل ہوا تھا ۔کہا یہ جاتا ہے کہ  ہندوستان میں کسی سپائی کہ زہر میں بجھے تیر سے سکندراعظم زخمی ہوا اور بعد ازاں اسی زخم کی وجہ سے اس کی وفات ہوئی۔ 323 قبل مسیح میں اس کی وفات کے بعد ہی سکندر کی فتح کردہ سلطنت ٹکڑوں میں بٹ گئی۔البتہ اس کے باوجود  اہل یونان وسطی ایشیاء کے بڑے حصوں پر حکمران رہے۔سکندر اعظم کی لشکر کشی جہاں جنگ و جدل کا بازار گرم رہا  وہیں  ایرانی ،ہندی،مصری  اور یونان جیسی مختلف تہذیبوں کا...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 15:00
مصنف: نوک جوک

انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن بھی عوام کے ووٹوں کی طلب گار ہے۔ مگر کیوں؟ صاحب، کچھ کیا ہوتا تو ووٹ مانگنے ہی نہ پڑتے۔ عوام کارکردگی دیکھ کر دیوانہ وار شیر پر ٹھپے لگاتے چلے جاتے۔
آخر آپ میں کچھ کمی تو ہے جو لوگ تحریک انصاف کی طرف دیکھنے پر مجبور ہوئے۔ ہاں ہاں، کہہ دیجیے تحریک انصاف کے درجات کی بلندی میں کچھ خلائی ہاتھوں اور امپائروں نے بھی کام کیا۔ لیکن مسلم لیگ ن نے پانچ سال حکمرانی کی ہے۔ جواب دہی تو بنتی ہے۔
سب سے پہلے تو بات کرپشن الزامات کی۔ حضرت، آپ عوامی نمائندے تھے، بے حساب دولت کا حساب تو دینا ہی ہے۔ نوازشریف تو عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے رہے، آپ کے صاحب زادے کیوں پیش نہ...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 25, 2018 - 09:13

ایک سکیورٹی گارڈ فیصل آباد کے ایک بس ٹرمینل میں ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بس سروس میں بطور میزبان ملازمت کرنے والی ایک لڑکی کو روکتا ہے ۔ دونوں میں چند لمحوں کے لئے تکرار ہوتی ہے ۔ سکیورٹی گارڈ لڑکی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔ لڑکی اپنا ہاتھ چھڑواتی ہے ۔ جواب میں گارڈ اپنی بندوق سے اس پر فائر کرتا ہے ۔ لڑکی گر جاتی ہے ۔ چند ثانیوں کے لئے بے بسی سے تڑپتی ہے اور پھر وہیں سیڑھیوں پر مر جاتی ہے
یہ اٹھارہ سالہ لڑکی جو اپنے گھر کی واحد کفیل تھی ۔ ایک بھرے پُرے بس ٹرمینل پر ہلاک کر دی گئی ۔ قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نوکری کرنے نکلی تھی ۔ مجبور ی یہ تھی وہ باعزت نوکری کرنا...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 24, 2018 - 14:44
مصنف: نوک جوک

صاحب، مان لیا نواز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں۔ عمران خان ان کے مقابلے میں دودھ کے دھلے ہیں۔ کیا ہوا جو کرپشن الزامات میں گندھے الیکٹ ایبلز کو ساتھ ملا لیا۔ الیکٹ ایبل نہ ہو تو بندہ کس کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار کی کرسی تک پہنچے؟ جب خان خود کوئی کرپشن نہیں کرتا تو انہیں بھی نہ کرنے دے گا۔
کیا کہا؟ عمران خان نے اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑے ہونے کا نعرہ دیا تھا؟ جی کیا کیجیے۔ خالی خولی نعروں سے تو نہیں ملتی نا وزارت عظمیٰ۔ اقتدار کے مرکز پر قبضہ کیے بغیر تبدیلی بھی تو ممکن نہیں۔ جب طاقت مل گئی تو معاملات اسٹیٹس کو کے مطابق نہیں، اس کے خلاف چلائے جائیں گے۔
اب آپ سوال کریں گے کہ عمران...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2018 - 10:48
1۔اسلامی سیاسی نظام : عوام کی حاکمیت[جمہوریت]-ایک جائزہ اللہ کےقانون کی حاکمیت [اسلامی سیاست] سیاست کے بارےمیں اسلامی احکامات کی نوعیت اسلامی ریاست کے بنیادی اصول دورِجدید میں خلیفہ وشوری کےانتخاب کاطریقہ کار شوری ممبران/اراکین اسمبلی کےانتخاب کابہترطریقہ موجودہ دور میں ایک خلیفہ کا انتخاب کیسے ممکن ہے؟ اسلامی نظام سیاست میں حاکم/خلیفہ کی معزولی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 23, 2018 - 10:13
1۔اسلامی جہاد جہاد، شدت پسندی اور جدید ذہن کےاشکالات جہاد-تعریف،اقسام اور نوعیت جہاد کی علت یا فرضیت کی وجوہات جہاد کی علت یا فرضیت کی وجوہات-2 نظریےکی اشاعت کیلئےجنگ کاجواز-ایک مکالمہ مسلمانوں نےغیرممالک پرحملےکیوں کیے؟ اسلامی جہاد، بائبل اور مغربی دنیا اسلام کاتصورِجہاد(موجودہ عالمی دہشتگردی کےتناظرمیں) سورۃالتوبہ کی ابتدائی پانچ آیات کی تفسیرواقعات کی روشنی…
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 20, 2018 - 16:52
مصنف: شعیب صفدر

ایک عجیب معاملہ ہے بڑی پارٹیوں  کے نامرذ امیدوار کردار میں بڑے نہیں اور جو امیدوار  کردار میں اچھے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, June 20, 2018 - 10:44

سورة 33 الاٴحزَاب آیۃ 40
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا‏

(لوگو) محمدؐ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، مگر وہ اللہ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں، اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 19, 2018 - 22:21

مروجہ ایام ہالمارک کے کنزیومرزم، سرمایہ کاری نظام اوراستعماریت کے نقصانات پرمدلل مباحث کے باوجود، جب میرے آٹھ سالہ بیٹے علی نے فادرز ڈے کا اپنے ہاتھ سے بنا کارڈ دیا تو میرا انبساط بہرحال دیدنی تھا۔
رَبِّ اجْعَلْنِی مُقِیمَ الصَّلَوةِ وَمِن ذُرِّیَّتِی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

شائد یہ شادمانی اسی لحظہ ممکن رہی کیونکہ اسوقت ریستہاے متحدہ امریکہ اور اسکی جنوبی سرحد پر موجود تارکین وطن کے قافلے میری نظروں سے اوجھل ہیں۔ میں ۲۰۰۰ سے زائد معصوم بچوں کی وہ دلخراش چیخیں نہیں سن سکتا جو روزانہ اپنے والدین سے علیہدہ کئے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 16, 2018 - 16:57
مصنف: اس طرف سے

میں نے زندگی میں اچھی خاصی آوارہ گردی کی ہے اور کئی شہروں میں طویل قیام کیا ہے- ذیل میں ان شہروں اور ان کے بارے میری رائے ہے- بات کسی حد تک عقلیت سے آگے نکلی...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 15, 2018 - 22:17
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2018 - 11:56

کل عید ہے ۔ چلیں کل اگر عید نہ بھی ہوئی تو پرسوں تو ہوہی جائے گی۔
عید کے موقع پر ایک دوسرے کو تحفے بھیجنے ، مٹھائیاں، بانٹنے اورآجکل کیک بھیجنے کی روایت کافی پرانی ہے۔یہ کافی پرانی بات ہے شائد ہمارے بچپن کی.جی ہمارا بھی ایک.بچپن تھا ۔ ابو کے ایک دوست کے ہاں کسی نے سپیشل مٹھائی بھیجی جو انہوں نے عید کی مناسبت سے ہماری طرف بھیج دی ۔ شائد ہم بھی کہیں فارورڈ کردیتے لیکن کسی وجہ سے پیکنگ کھولنی پڑی۔ بہت خوبصورت گفٹ پیپر میں لپٹے ڈبے کو اگرچہ کھولنے کو دل تو نہیں کر رھا تھا لیکن جب گفٹ پیپراتارا تو اندر سے ایک عید کارڈ اور پانچ سو روپے عیدی نکلی۔جس کے بعد ہمیشہ کیلئے ایسے گفٹ فارورڈ کرنے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 14, 2018 - 10:04

میری طرف سے اور میرے اہلِ خانہ کی طرف سے سب کی خدمت ميں عيد مبارک
اللہ کریم سب کو دائمی عمدہ صحت ۔ مُسرتوں اور خوشحالی سے نوازے ۔ آمين ثم آمين
اللہ سبحانُہُ و تعالٰی سب کے روزے اور عبادتيں قبول فرمائے

فطرانہ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ عیدالفطر کی نماز سے قبل اور بہتر ہے کے رمضان المبارک کے اختتام سے پہلے فطرانہ ادا کر دیا جائے ۔ کمانے والے کو اپنا اور اپنے زیرِ کفالت جتنے افراد ہیں مع گھریلو ملازمین کے سب کا فطرانہ دینا چاہیئے
عید کے دن فجر کی نماز سے مغرب کی نماز تک یہ ورد جاری رکھیئے ۔ نماز کیلئے جاتے ہوئے اور واپسی پر بلند آواز میں پڑھنا بہتر ہے

اللہُ اکبر...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, June 11, 2018 - 17:45

پروفیسر عقیل کا بلاگ

کتنی اہم رات ہے۔
اچانک سلیم کا جی چاہا ہے ان کے بات چیت کرے۔ وہ ان کے قریب گیا اور سلام عرض کیا۔ فرشتوں نے مسکراکر جواب دیا۔
"کیا میں آپ سے بات چیت کرسکتا ہوں؟ ” سلیم نے پوچھا۔
” جی ضرور! فرمائیے!”
” مجھے یہ پوچھنا ہے کہ پاکستان کے لوگ اتنی عبادتیں کرتے ، اتنی دعائیں مانگتے، اتنے روزے رکھتے اور اتنی زکوٰۃ دیتے ہیں لیکن پھر بھی اس...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 10, 2018 - 09:14

آج پوری دنیا کی سیاسی ۔ سماجی اور ثقافتی زندگی سوشل مِیڈیا کے کنٹرول میں ہے جو لوگوں کے جذبات و خیالات کو کنٹرول کرنے اور اُن کے اذہان پر اثر انداز ہونے والا سب سے طاقتور ہتھیار ہے

سُوۡرَةُ 49 الحُجرَات آیة 6 ۔ بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ جَاۗءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوْٓا اَنْ تُصِيْبُوْا قَوْمًۢا بِجَــهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰي مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِيْنَ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, June 9, 2018 - 17:05
http://urdulekhari.com/2018/06/08/kaynat/ Advertisements
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعرات, June 7, 2018 - 21:06
مصنف: نوک جوک

انصاف کی ستم ظریفی دیکھیے۔ عمران خان نے اپنے سیاسی کزن طاہر القادری کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو ایک پولیس افسر عصمت اللہ پر حملہ کیا گیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ عمران خان اس حملے کے ملزم ٹھہرے۔ ان پر عدالت میں کیس چلانے کی کوشش کی گئی اور وہ قریب ساڑھے تین سال تک عدالت میں پیش ہی نہ ہوئے۔
آخر کار جب پیش ہوئے تو انہیں مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ بری کرنے کی وجہ بھی دلچسپ ہے۔ عدالت نے کہا، ملزم کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔ اور یہ ثابت بھی نہیں ہوتا کہ عمران خان نے لوگوں کو پولیس افسر پر حملے کے لیے اکسایا ہو۔ حالانکہ تقاریر میں وہ انتظامیہ کے افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, June 5, 2018 - 05:57

سورة 10 یُونس آیۃ 19 ۔ بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
وَمَا كَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخۡتَلَفُوۡا‌ ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ فِيۡمَا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ

ابتداءً سارے انسان ایک ہی امّت تھے، بعد میں انہوں نے مُختلف عقِیدے اور مَسلک بنا لئے اور اگر تیرے رَب کی طرف سے پہلے ہی ایک بات طے نہ کر لی گئی ہوتی تو جِس چِیز میں وہ باہم اِختلاف کر رہے ہیں اس کا فیصلہ کر دیا جاتا

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, June 3, 2018 - 14:37

ڈاکٹر محمد عقیل
” میں زمین میں ایک بااقتدار مخلوق بھیجنے والا ہو ں۔ تم سب اس کے آگے جھکے رہنا اور اس کے ارادہ و اختیار میں بے جا مداخلت مت کرنا”۔ خدا نے فرشتوں سے کہا۔

فرشتوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔ انہوں نے انسان کےآزادانہ اختیار کی تصویر اپنے کمپیوٹر نما دماغ میں بنا کر یہ اندازہ لگالیا تھا کہ اس سے زمین میں قتل غارت گری مچے گی۔ چنانچہ انہوں نے اپنا کنسرن انتہائی مودبانہ انداز میں خدا کے سامنے رکھ دیا ۔

” آپ کہ ایسی مخلوق کو کیوں پیدا کررہے ہیں جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے ؟ اگر مقصد اطاعت اور تکوینی امور چلانا ہی ہے تو ہم پہلے ہی آپ کی اطاعت...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: جمعہ, June 1, 2018 - 09:23

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 30, 2018 - 12:42
غزل
جب بھی چاہیں اِک نئی صورت بنا لیتے ہیں لوگ
ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ
مل بھی لیتے ہیں گلے سے اپنے مطلب کیلئے
آ پڑے مشکل تو نظر یں بھی چُرا لیتے ہیں لوگ
خود فریبی کی انھیں عادت سی شاید پڑ گئی
ہر نئے رہزن کو سینے سے لگا لیتے ہیں لوگ
ہے بجا اِن کی شکایت لیکن اس کا کیا علاج
بجلیاں خود اپنے گلشن پر گرا لیتے ہیں لوگ
ہو خوشی بھی ان کو حاصل یہ ضروری تو نہیں
غم چھپانے کیلئے بھی مسکرا لیتے ہیں لوگ
اس قدر نفرت ہے ان کو تیرگی کے نام سے
روزِ روشن میں بھی اب شمعیں جلا لیتے ہیں لوگ
یہ بھی دیکھا ہے کہ جب آجائے غیرت...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 30, 2018 - 04:20
اور اوکھے لوگ میں ممتاز مفتی نے 22 لوگوں کے بارے میں لکھا ہے جو زندگی کے مختلف مہہ و سال میں اْنکے قریب رہے، شروع میں پروین الطاف نے جو ممتاز مفتی کا تعارف لکھا ہے وہ ممتاز کی شخصیت کے مختلف مگر دلچسب پہلو سامنے لایا ہے،، ان 22 لوگوں میں تقریباً سارے ہی ادیب یا صحافی لوگ ہیں، اشفاق احمد، بانو قدسیہ اور احمد بشیر کا دلچسب خاکہ کھنچا گیا ہے، قدرت اللہ شہاب پر لکھی گئی تحریر پڑھ کر آپ چونک پڑتے ہیں اور آپ میں بھی قردت اللہ شہاب کے بارے میں جاننے کا تجسس پیدا ہوتا ہے۔۔ تقریباً سبھی لوگوں کے بارے میں ممتاز نے لکھا ہے کہ وہ اْوپر سے کچھ نطر آتے ہیں اور اندر سے کچھ،، مثلاً اشفاق احمد کے بارے میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سوموار, May 28, 2018 - 09:34
مصنف: م بلال م
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2018 - 16:22
نوازشریف نے غداری کردی ملک کے خلاف بیان دے دیا
یہ ڈاکو ہے، لوٹ کے لے گیا
اس پر مقدمہ چلایا جائے، اسکو پھاہے لگایا جائے
بلکل ٹھیک
آئی آیس آئی کے سابق چیف نے را کے سابق چیف کے ساتھ ملکر کتاب چھاپ دی
اوہو ہو، یہ تو بڈھا کھوسٹ ہے
اس پر مقدمہ چلایا جائے اسکو پھاہے لگایا جائے، 
بلکل ٹھیک
آئی ای آی کے ایک کرنل اوسامہ بن لادن کی خبر امریکیون کو دی تھی
اسکے بیٹے کا مشرف اور ایک بھارتی کے ساتھ ہسپتال کا کاروبار ہے
یہ سب رلے ہوئے، انکا کورٹ مارشل کرنا چاہئے۔ 
بلکل ٹھیک۔ 
اس سے پہلے ہم پنج ست وزراء توہین عدالت کے چکر...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: اتوار, May 27, 2018 - 08:48

سورة 2 البَقَرَة آیۃ 136
قُوۡلُوۡٓا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَآ اُنۡزِلَ اِلَيۡنَا وَمَآ اُنۡزِلَ اِلٰٓى اِبۡرٰهٖمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَ الۡاَسۡبَاطِ وَمَآ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَعِيۡسٰى وَمَآ اُوۡتِىَ النَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ‌ۚ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ


مسلمانو! کہو کہ”ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس ہدایت پر جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور جو ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ کی طرف نازل ہوئی تھی اور جو موسیٰؑ اور عیسیٰؑ اور دوسرے تمام پیغمبروں کو اُن کے رب کی طرف سے دی گئی تھی ہم ان کے...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 26, 2018 - 22:33
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 26, 2018 - 03:01
ذکر اتنا کیا تیرا ہم نےقابل ذکر ہوگئے ہم بھی(نامعلوم)تمھارے سرد رویے کی بھینٹ چڑھتے ہوئےجھجھک رہا ہے مرا عشق جڑ پکڑتے ہوئے(عمار اعظم عمار)تیرے...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 26, 2018 - 01:49
عبدللہ مجھے میرے دوست ہانی نے ریکمنڈ کیا تھا،، ساتھ ساتھ حماد بھی پڑھ راہا تھا اور جواد بھائی نے بھی تعریف کی تھی تو میں...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 26, 2018 - 01:22
شروع سے لے کر آخر تک اس ناول نے مجھے اپنے سحر میں لیے رکھا ہے،  جواد(مصنف) ایک ایسا شخص ہے جو ہجرت کر کے پاکستان آتا ہے اور  وہاں مجو بھائی اْسکی مدد کرتے ہیں۔
...
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 23, 2018 - 13:42
مصنف: نوک جوک

جنگ عظیم دوئم کا قصہ ہے۔ فرانسیسی مزاحمت کار جرمن قبضے کے خلاف برسر پیکار تھے۔ ایسے میں امریکا نے انہیں انوکھا ہتھار فراہم کیا۔ یہ بارود نہیں، بد بو پھینکتا تھا۔ مزاحمت کار چوری چھپے کسی جرمن افسر پر بد بو کی پھوار پھینک دیتا۔ مقصد یہ تھا کہ جرمن افسر سبکی محسوس کریں اور یوں قابض فوجوں کا حوصلہ پست کیا جائے۔
تاہم ہتھیار کا استعمال کچھ دیر ہی چلا۔ وجہ یہ تھی کہ جرمن افسر پر بد بو پھینکے والا مزاحمت کار خود بھی اسی سڑانڈ میں نہا جاتا۔ تقریباً دو ہفتے بعد اس متعفن اسلحے کا استعمال ترک کر دیا گیا۔
کہنے کی بات یہ ہے کہ تعفن کی جنگ میں نقصان دونوں فریقوں کا ہوتا ہے۔ مخالف پر گندگی...

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: بدھ, May 23, 2018 - 05:34
زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: منگل, May 22, 2018 - 08:47

سورة 2 البَقَرَة آیت 110
وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّکٰوةَ  ‌ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏

نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو تم اپنی عاقبت کے لئے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے

زمرہ: اردو بلاگ
تاریخ اشاعت: سنیچر, May 19, 2018 - 23:31
میٹابولک سینڈروم  اور رمضان المبارک Metabolic syndrome تحریر  ڈاکٹر راجہ افتخار خان، ہومیوپیتھ ، کنسلٹنٹ ھیرنگ لیبارٹریز اٹلی۔ رمضان المبارک میں چونکہ سب سے اہم کام جو ہوتا ہے اور ہوتا دکھائی بھی دیتا ہے وہ ہے کھانے پینے اور خواہشات کو قابو میں کرنا۔ اسی مد میں میٹابولک سینڈروم کو بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ اور یہ ہی ہمارا آج کا موضوع ہے۔ میٹابولک سینڈروم کیا ہے؟؟ یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ جسم کے اندر ہونے والی میٹابولک تبدیلیوں  کو معمول سے ہٹا کر پیدا کردہ ترتیب دیتے ہوئے جسم کی خود کی پیدا کردہ صورتحال ہے جو تکلیف دہ اور بعد میں زندگی...
زمرہ: اردو بلاگ

Pages

Subscribe to بلاگستان فیڈز